تقریباً 5000 کروڑ روپے کے قومی مجموعی زرعی ترقی کے پروگرام کو قوم کے نام وقف کیا
سودیش درشن اور پرشاد اسکیم کے تحت 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 52 سیاحتی شعبے کے پروجیکٹوں کو وقف اور لانچ کیا
سری نگر کی ‘حضرت بل درگاہ کی مربوط ترقی’ کے منصوبے کو قوم کے لیے وقف کیا
چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت منتخب کردہ سیاحتی مقامات کا اعلان کیا
‘دیکھو اپنا دیش پیپلز چوائس 2024’ اور ‘چلو انڈیا گلوبل ڈائیسپورامہم’ کا آغاز کیا
جموں و کشمیر کی نئی سرکاری بھرتیوں کے تقرر نامے تقسیم کئے
‘‘مودی اس پیار کا قرض چکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ میں یہ ساری محنت آپ کا دل جیتنے کے لیے کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں صحیح راستے پر ہوں’’
‘‘ترقی کی طاقت، سیاحت کی صلاحیت، کسانوں کی صلاحیتیں اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی قیادت وکست جموں کشمیر کی راہ ہموار کرے گی’’
‘‘جموں وکشمیر صرف ایک جگہ نہیں ہے، جموںو کشمیر ہندوستان کا سربراہ ہے اور سرکا اونچا ہونا ترقی اور عزت کی علامت ہے۔ اس لیے وکست جموں و کشمیر وکست بھارت کی ترجیح ہے
‘‘آج جموں و کشمیر سیاحت کے تمام ریکارڈ توڑ رہا
انہوں نے پورے سفر میں اپنی معاشی ترقی پر بھی روشنی ڈالی جہاں انہوں نے دھیرے دھیرے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے حاصل کرکے شہد کی مکھیاں پالنے کے لیے 200 خانوں تک توسیع کی
انہوں نے جموں و کشمیر میں جی- 20 سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر روشنی ڈالی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اسی سرزمین  کے سپوت، غلام علی جی، اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

زمین کی  جنت میں آنے کا یہ احساس، یہ تجربہ لفظوں میں ادائیگی  سے پرے ہے۔ فطرت کا یہ انوکھا روپ، یہ ہوا، یہ وادیاں، یہ ماحول اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کشمیری بھائیوں، بہنوں کا اتنا سارا پیار!

اور گورنر صاحب مجھے بتا رہے تھے کہ جموں و کشمیر کے تمام لوگ اسٹیڈیم کے باہر بھی موجود ہیں۔ دو سو پچاسی بلاکوں کے تقریباً ایک لاکھ لوگ ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ آج میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ وہ نیا جموں و کشمیر ہے جس کا ہم سب کئی دہائیوں سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ وہ نیا جموں و کشمیر ہے جس کے لیے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے قربانی دی۔ اس نئے جموں و کشمیر کی آنکھوں میں مستقبل کی  چمک ہے۔ اس نئے جموں و کشمیر کے ارادوں میں چیلنجوں کو پار کرنے کا حوصلہ ہے۔ ملک آپ کے مسکراتے چہرے دیکھ رہا ہے، اور آج 140 کروڑ ہم وطن سکون محسوس کر رہے ہیں۔

 

ساتھیو،

ابھی ہم سب نے منوج سنہا جی کی تقریر سنی۔ انہوں نے اتنے اچھے انداز  سے باتوں کو رکھا، ترقی کی کی باتوں کو اتنی  تفصیل سے  سمجھایا، شاید ان کی تقریر کے بعد کسی کی تقریر کی ضرورت ہی نہ تھی۔ لیکن آپ کی محبت، اتنی بڑی تعداد میں آپ کا یہاں آنا، لاکھوں لوگوں کا شامل ہونا، میں آپ کی محبت کے لیے اتنا ہی خوش اور شکر گزار ہوں۔ مودی محبت کا یہ قرض چکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ اور میں 2014 کے بعد جب بھی آیا، میں نے یہی کہا، میں آپ کا دل جیتنے کے لیے یہ محنت کر رہا ہوں، اور دن بہ دن دیکھ رہا ہوں کہ میں آپ کا دل جیتنے کی طرف صحیح سمت میں جا رہا ہوں، آپ کا دل میں  جیت پایا ہے، اور زیادہ جیتنے کی کوشش  میری جاری رہے گی۔ اور یہ ہے ’مودی کی گارنٹی‘ ہے… مودی سوج گارنٹی! اور آپ جانتے ہیں، مودی کی گارنٹی یعنی ، گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی۔

ساتھیو،

ابھی کچھ عرصہ پہلے میں جموں آیا تھا۔ وہاں میں نے  32 ہزار کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیم سے متعلق پروجیکٹ شروع کیے تھے۔  آج، اتنے کم عرصے میں  ہی  آپ سب کے درمیان مجھے سری نگر آکر  آپ سب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ آج مجھے یہاں سیاحت اور ترقی سے متعلق کئی پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ زرعی شعبے سے متعلق اسکیمیں بھی کسانوں کے لیے وقف کی گئی ہیں۔ 1000 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامہ بھی دیئے گئے ہیں۔ ترقی کی طاقت... سیاحت کے امکانات... کسانوں کی صلاحیت... اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی قیادت... ایک ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تعمیر کا راستہ یہاں سے نکلنے والا ہے۔ جموں و کشمیر صرف ایک خطہ نہیں ہے۔ یہ جموں و کشمیر ہندوستان کا سر ہے۔ اور سر اونچا ہونا ترقی اور عزت کی علامت ہے۔ اس لیے ترقی یافتہ جموں و کشمیر ترقی یافتہ ہندوستان کی ترجیح ہے۔

 

ساتھیو،

ایک زمانہ تھا جب ملک میں جو قوانین نافذ ہوتے تھے وہ جموں و کشمیر میں نافذ  نہیں ہو پاتے تھے۔ ایک زمانہ  تھا جب غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیمیں پورے ملک میں نافذ ہوتی تھیں... لیکن جموں و کشمیر کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو ان کا فائدہ نہیں ملتا تھا۔ اور اب دیکھئے وقت نے کیسے کروٹ بدلی  ہے۔ آج یہاں سری نگر سے نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے ہندوستان کے لیے اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ آج سری نگر ، جموں و کشمیر ہی نہیں ، پورے ملک کے لیے سیاحت کی نئی  پہل  کر رہا ہے۔ اس لیے جموں و کشمیر کے علاوہ ملک کے 50 سے زیادہ دوسرے شہروں کے لوگ بھی ہم سے جڑے ہوئے ہیں، آج ملک سری نگر سے بھی جڑا ہوا ہے۔ آج سودیش درشن اسکیم کے تحت 6 پروجیکٹ ملک کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سودیش درشن اسکیم کا اگلا مرحلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر مقامات کے لیے بھی تقریباً 30 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ آج پرساد یوجنا کے تحت 3 پروجیکٹوں  افتتاح ہوا ہے، 14 مزید پروجیکٹوں بھی  لانچ کیا گیا ہے۔ مقدس درگاہ حضرت بل میں عوام کی سہولت کے لیے جو ترقیاتی کام ہو رہے تھے وہ بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ حکومت نے ایسے 40 سے زائد مقامات کی بھی نشاندہی کی ہے جنہیں اگلے دو سالوں میں سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ آج ’دیکھو اپنا دیش – پیپلز چوائس‘ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ لہذا، یہ ایک بہت ہی منفرد مہم ہے۔ ملک کے لوگ آن لائن جائیں گے اور بتائیں گے کہ یہ دیکھنے کے قابل جگہ ہے، اور  اس میں جو  ٹاپ پو آئیں گے،  ان کے لئے حکومت پسند یدہ، لوگوں کی چوائس والے مقام کے طور پر  اس کو  سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دے گی۔ یہ فیصلہ عوام کی شرکت سے کیا جائے گا۔ آج سے پرواسی بھارتیوں کو جودنیا  بھر میں رہتے ہیں... کیونکہ میری ان سے گزارش ہے کہ آپ ڈالر، پاؤنڈ لائیں یا نہ لائیں، کم از کم پانچ ایسے خاندانوں کو  ہندوستان دیکھنے کے لئے بھیجیں جو غیر ہندوستانی ہیں۔ اور اس لئے آج  پرواسی بھارتیوں کو  ہندوستان آنے کی ترغیب دے رہے ہیں، اپنے دوستوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اور اسی لیے ’چلو انڈیا‘ مہم شروع ہو رہی ہے۔ اس مہم کے تحت دوسرے ممالک میں رہنے والے لوگوں کو ’چلو انڈیا‘ ویب سائٹ کے ذریعے ہندوستان آنے کی ترغیب دی جائے گی۔ جموں و کشمیر کے آپ لوگوں کو ان اسکیموں اور مہمات کا  بہت  بڑا  فائدہ ملنا ہی ملنا ہے۔ اور، آپ جانتے ہیں، میں ایک اور مقصد کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ میں ہندوستان  جو بھی سیاح نکلتے ہیں ان سے کہتا ہوں ، آپ جایئے لیکن  ایک کام میرا بھی کریں، اور میرا کام  کیاہے؟ میں ان سے کہتا ہوں کہ سفر کے کل بجٹ میں سے،اس میں سے  کم از کم 5-10 فیصد بجٹ   آپ جہاں جاتے ہیں ، وہاں سے کوئی نہ کوئی مقامی چیزیں خریدیں۔ تاکہ وہاں کے لوگوں کو آمدنی ہو، ان کا روزگار بڑھے اور تب ہی سیاحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ صرف آئے، دیکھا، چلے گئے… نہیں چلے گا۔ آپ کو 5 فیصد، 10 فیصد کچھ خریدنا چاہیے، آج میں نے بھی خریدا ہے۔ سری نگر آیا، ایک بڑھیا چیز دیکھی، میرا دل چاہا، میں نے بھی  لے لیا۔ اور اس لئے، میں اس  کے ستھ  معیشت کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔

 

ساتھیو،

ان اسکیموں سے یہاں سیاحت کی صنعتیں بھی ترقی کریں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ میں جموں و کشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو ان ترقیاتی کاموں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور اب میں آپ کو ایک نئے شعبے کے لئے مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ جیسے یہ علاقہ فلم کی شوٹنگ کے لیے پسندیدہ علاقہ رہا ہے۔ اب میرا دوسرا مشن ہے –’ ویڈ ان انڈیا‘،   شادی ہندوستان میں کرو۔ ہندوستان کے باہر جو لوگ  شادی کرنے کے لیے جاتے ہیں، وہ  اناب شناب روپے،  ڈالر خرچ کرکے آتے ہیں... جی  نہیں،’ویڈ ان انڈیا‘، اب کشمیر اور جموں کے لوگ، ہمارے سری نگر کے لوگ اب ہم ’ویڈ ان انڈیا‘ کے لئے  لوگوں کو شادی کے لیے یہاں آنے کا دل چاہنے لگے اور یہاں آکر بکنگ کریں، یہاں 3 دن، 4 دن  بارات لے کر آئیں، دھوم دھام سے خرچہ کریں، یہاں کے لوگوں کو روزی روٹی ملے گی۔ اس مہم کو بھی  میں طاقت دے رہا ہوں۔

اور ساتھیو،

جب ارادے نیک ہوں اور عزم کو پورا کرنے کا جذبہ ہو تو نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح یہاں جموں و کشمیر میں  جی-20 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کبھی لوگ کہتے تھے کہ جموں و کشمیر سیاحت کے لیے کون جائے گا؟ آج یہاں جموں و کشمیر میں سیاحت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ صرف 2023 میں یہاں 2 کروڑ سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں امرناتھ یاترا میں سب سے زیادہ یاتریوں نے شرکت کی۔ عقیدت مند ریکارڈ تعداد میں ویشنو دیوی کے درشن کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی پہلے کے مقابلے ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب تو بڑے بڑے اسٹار بھی،  سلیبریٹی  بھی، غیر ملکی مہمان بھی کشمیر آئے بغیر  جاتے، وہ وادیوں کی سیر کرنے آتے ہیں، یہاں  ویڈیو بناتے ہیں،  ریل بناتے ہیں اور یہ  وائرل ہو رہی ہیں۔

ساتھیو،

جموں و کشمیر میں سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور زرعی مصنوعات کی بڑی طاقت ہے۔ جموں و کشمیر کی زعفران، جموں و کشمیر کے سیب، جموں و کشمیر کے خشک میوہ جات، جموں کشمیر چیری، جموں و کشمیر اپنے آپ میں اتنا بڑا برانڈ ہے۔ اب زرعی ترقیاتی پروگرام سے اس شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔ 5 ہزار کروڑ روپے کا یہ پروگرام اگلے 5 سالوں میں جموں و کشمیر کے زرعی شعبے میں بے مثال ترقی لائے گا۔ اس سے خاص طور پر باغبانی اور مویشیوں کی ترقی میں بہت مدد ملے گی اور ابھی جب میں سسٹر حمیدہ سے بات کر رہا تھا تو ہم سسٹر حمیدہ سے سیکھ سکتے ہیں کہ جانور پالنے سے کس طرح  سے  طاقت ملتی ہے۔ اس سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہاں، حکومت ہند نے کسان سمان ندھی کے طور پر کسانوں کے کھاتوں میں تقریباً 3 ہزار کروڑ روپے براہ راست بھیجے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کو طویل مدت تک محفوظ رکھنے کے لیے جموں و کشمیر میں اسٹوریج کی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم ابھی چند دن پہلے شروع ہوئی ہے۔ اس کے تحت جموں و کشمیر میں بھی کئی نئے گودام بنائے جائیں گے۔

 

ساتھیو،

جموں کشمیر آج تیز رفتار سے ترقی کے راستے پر  آگے بڑھ رہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو ایک نہیں بلکہ 2-2 ایمس کی سہولت ملنے جا رہی ہے۔ ایمس  جموں کا افتتاح  ہو چکا ہے، اور ایمس  کشمیر پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ 7 نئے میڈیکل کالج، 2 بڑے کینسر اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم  جیسے  جدید تعلیمی ادارے بھی تعمیر ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر میں 2 وندے بھارت ٹرینیں بھی چل رہی ہیں۔ سری نگر سے سنگل دان اور سنگل دان سے بارہمولہ کے لیے ٹرین سروس شروع ہو چکی ہے۔ کنکٹی وٹی کی توسیع  سے جموں کشمیر میں  معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔ جموں اور سری نگر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے  بنیادی ڈھانچے کے نئے پروجیکٹ بھی لائے جا رہے ہیں۔ آپ دیکھئے گا، آنے والے وقت میں جموں کشمیر کی سکسیس اسٹوری پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا دلچسپی کا مرکز  بنےگا۔ اور آپ نے ضرور دیکھا ہوگا، ریڈیو پر سنا ہوگا، میں اپنے من کی بات پروگرام میں جموں کشمیر کی  حصولیابیوں کے بارے میں ہر بار موقع لے لیتا ہوں کچھ نا کچھ کہنے کا۔ یہاں صفائی تھرائی مہم، یہاں کی دست کاری ...یہاں کی کاری گری، ان پر میں من کی بات میں لگاتار بات کرتا ہوں۔ ایک بار میں نے ندرو کے بارے میں نے، کمل ککڑی کے بارے میں من کی بات میں بہت تفصیل سے بتایا تھا۔ یہاں کی جھیلوں میں جگہ جگہ کمل دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 50 سال پہلے بنے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ‘لوگو’ میں بھی کمل ہے۔ یہ ایک اتفاق ہے یا قدرت کا کوئی اشارہ، کہ بی جے پی کا  نشان بھی کمل ہے اور کمل کے ساتھ تو جموں کشمیر کا گہرا ناطہ ہے۔

ساتھیو،

جموں کشمیر کے  نوجوانوں کو  شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے ہماری سرکار لگاتار کام کر رہی ہے۔  نوجوانوں کی صلاحیت کے فروغ  سے لیکر اسپورٹس تک میں نئےمواقع  پیدا کئے جا رہے ہیں۔ آج جموں کشمیر کے ہر ضلعے میں جدید کھیل  سہولیات  بنائی جا رہی ہیں۔ 17 ضلعوں میں یہاں ملٹی پرپج انڈور ساپورٹس ہال بنائے گئے ہیں۔ گزشتہ بعرسوں  میں جموں کشمیر نے متعدد نیشنل اسپورٹس ٹورنامینٹس میں میزبانی کی ہے۔ اب جموں کشمیر،  ملک کی سرمائی  کھیل ونٹر گیمس،  ایک راجدھانی ونٹر اسپورٹس کیپٹل کے طو رپر  یہ میرا جموں کشمیر ابھر رہا ہے۔ حال ہی میں ہوئے کھیلو انڈیا ونٹر گیمس میں قریب ایک ہزار کھلاڑی ملک بھر سے آئے، انہوں نے حصہ لیا۔

ساتھیو،

آج جموں کشمیر وترقی کی نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے، کیونکہ جموں کشمیر آج کھل کر کے سانس لے رہا ہے۔ بندشوں سے یہ آزادی آرٹکل 370 ہٹنے کے بعد آئی ہے۔  دہائیوں  تک سیاسی فائدے کے لیے کانگریس اور اس کے ساتھیوں نے 370 کے نام پر جموں کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کیا، ملک کو گمراہ کیا۔ 370 سے فائدہ جموں کشمیر کو تھا، یا کچھ سیاسی خاندان، وہی  اس کا فائدہ  اٹھا رہے تھے، جموں کشمیر کے عوام یہ سچائی جان چکے کہ ان کو گمراہ کیا گیا تھا۔ کچھ خاندانوں کے فائدے کے لیے جموں کشمیر کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا تھا۔ آج 370 نہیں ہے، اسی لئے جموں کشمیر کے نوجوانوں  کی  صلاحیت  کا پورا احترام  ہو رہا ہے، انہیں نئے مواقع مل رہے ہیں۔ آج یہاں سب کے لیے یکساں حقوق بھی ہیں، اور یکساں مواقع بھی ہیں۔ پاکستان سے آئے  مہاجرین، ہمارے والمکی  سماج  کے بھائی بہن، ہمارے صفائی کرمچاری بھائی بہن، ان کو ووٹ دینے کا حق 70 سال تک نہیں ملا، وہ اب ملا ہے۔ والمکی سماج  کو ایس سی کیٹیگری کا فائدہ ملنے کی برسوں  پرانی مانگ پوری ہوئی ہے۔  درج فہرست ذاتون  کے لیے  اسمبلی میں سیٹیں  ریزرو ہوئی ہیں۔ ’پداری جنجاتی‘، ’پہاڑی جاتیہ سموہ‘،گڈا براہمن‘ اور ’کولی‘ سماج  کو درج فہرست ذاتوں  میں شامل کیا گیا ہے۔ ہماری سرکار میں پنچائت، نگر پالیکا اور نگر نگم میں  دیگر پسماندہ طبقات  کو  ریزوریشن دیا گیا۔ کنبہ پروری  پارٹیوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کو  دہائیوں تک ان  حقوق سے محروم  رکھا۔ آج ہر  طبقے کو  ان کے حقوق  لوٹائے جا رہے ہیں۔

 

ساتھیو،

جموں کشمیر میں  کنبہ پروری  اور  بدعنوانی  کا ایک بہت بڑا شکار رہا ہے- ہمارا جے اینڈ کے بینک اس بینک کو تباہ کرنے میں یہاں کی پہلے کی  حکومتوں نے کوئی کور کسر باقی نہیں چھوڑی تھی۔ بینک میں اپنے ناطےرشتے داروں اور بھائی بھتیجوں کو بھرکر ان  کنبہ پروروں نے بینک کی قمر توڑ دی تھی۔ مس مینیجمینٹ کی وجہ سے بینک اتنا گھاٹے میں گیا تھا کہ آپ سبھی کے ہزاروں کروڑ رپئے ڈوب جانے کا خطرہ تھا، کشمیر کے غریب آدمی کا پیسہ تھا، محنت کش انسان کا پیسہ تھا، آپ میرے بھائی بہنوں کا پیسہ تھا وہ ڈوبنے جا رہا تھا۔ جے اینڈ کے بینک  کو بچانے کے لیے ہماری حکومت نے ایک کے بعد ایک ریفارم کئے۔ بینک کو ایک ہزار کروڑ رپئے کی مدد دینا بھی طے کیا۔ جے اینڈ کے بینک میں جو غلط طریقے سے بھرتیاں ہوئیں تھیں، ان کے خلاف بھی ہم نے سخت کارروائی کی۔ آج بھی اینٹی کرپشن بیورو ایسی ہزاروں بھرتیوں کی جانچ کر رہا ہے۔  گزشتہ 5 سال میں جموں کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو پوری  شفافیت کے ساتھ بینک میں نوکری ملی ہے۔  حکومت  کی مسلسل کوششوں  سے آج  جے اینڈ کے بینک پھر سے مضبوط ہو گیا ہے۔ اس بینک کا منافع، جو ڈوبنے والا بینک تھا، یہ مودی کی گارنٹی دیکھیے، ڈوبنے والا بینک تھا، آج اس کا منافع 1700 کروڑ رپئے تک پہنچ رہا ہے۔ یہ آپ کا پیسہ ہے، آپ کے حق کا پیسہ ہے، مودی تو چوکیدار بن کر بیٹھا ہے۔ 5 سال پہلے بینک کا بزنس سوا لاکھ کروڑ رپئے میں سمٹ گیا تھا، صرف سوا لاکھ کروڑ۔ اب بینک کا بزنس سوا دو لاکھ کروڑ روپئے کراس کر چکا ہے۔ 5 سال پہلے بینک میں ڈپازٹ بھی 80 ہزار کروڑ رپئے سے کم ہو گئے تھے، یعنی لگ بھگ اب 2 گنا ہونے جا رہا ہے۔ اب بینک میں لوگوں کے ڈپازٹ بھی سوا لاکھ کروڑ رپئے کو پار کر گئے ہیں۔ 5 سال پہلے بینک کا این پی اے 11 پرسینٹ کو بھی پار کر گیا تھا۔ اب یہ بھی کم ہوتے ہوتے  5 پرسینٹ کے نیچے آ گیا ہے۔ پچھلے 5 سال میں جے اینڈ کے بینک کے شیئروں کی قیمت میں بھی قریب قریب 12 گنا  اضافہ  ہوا ہے۔ بینک کے شیئر کی جو قیمت 12 روپئے تک گر گئی تھی، وہ اب 140 روپئے کے آس پاس پہنچ گئی ہے۔ جب ایماندار حکومت ہوتی ہے، نیت عوام کی بھلائی ہوتی ہے، تو ہر مشکل سے عوام  کو نکالا جا سکتا ہے۔

 

ساتھیو،

آزادی کے بعد جموں کشمیر کنبہ پروری کی سیاست کا سب سے  زیادہ  شکار ہوا تھا۔ آج ملک  کی ترقی سے  پریشان ہوکر، جموں کشمیر کی ترقی  سے پریشان ہوکر  کنبہ پرور لوگ مجھ  ذاتی حملے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی کا کوئی پریوار نہیں ۔ لیکن انہیں  ملک، ان کو کرارا جواب دے رہا ہے۔  ملک کے لوگ ہر کونے میں کہہ رہے ہیں میں ہوں، میں ہوں، مودی کا پریوار! مودی کا پریوار! میں نے جموں کشمیر کو بھی ہمیشہ اپنا پریوار مانا ہے۔ پریوار کے لوگ دل میں رہتے ہیں، من میں رہتے ہیں۔ اسی لئے، کشمیریوں کے دل میں بھی یہی ہے کہ میں ہوں، مودی کا پریوار! میں ہوں، مودی کا پریوار! مودی اپنے پریوار کو یہ بھروسہ  دیکر جا رہا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی کی  یہ مہم  کسی قیمت پر نہیں رکے گی۔ اگلے 5 برسوں  میں جموں کشمیر اور تیزی سے ترقی  کریگا۔

 

ساتھیو،

کچھ ہی دنوں میں امن اور عبادت کا مہینہ رمضان شروع ہونے جا رہا ہے۔ میں جموں کشمیر کی سرزمین  سے پورے  ملک  کو اس مقدس مہینے کی  پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ رمضان کے مہینے سے ہر کسی کو امن  اور بھائی چارے  کا پیغام ملے، یہی میری تمنا ہے۔

اور میرے ساتھیو،

یہ  سرزمین تو آدی شنکراچاریہ کی تپسیہ کی سرزمین  رہی ہے۔ اور کل مہاشوراتری ہے، میں آپ کو بھی اور سبھی  ملک کے عوام کو بھی مہاشوراتری کے  مقدس موقع پر بہت بہت نیک خواہشات پیش  کرتا ہوں۔ میں پھر ایک بار آج کے ان  پروجیکٹوں کے لیے آپ سب کو بہت بہت  مبارکباد دیتا ہوں۔ اور پھر ایک بار لاکھوں کی تعداد میں جموں کشمیر میں آپ لوگوں کے بیچ آنا، آپ کا پیار، آپ کا آشیرواد لینا یہ میرے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔

بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024

Media Coverage

Indian Markets Outperformed With Positive Returns For 9th Consecutive Year In 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India