یور ہائی نیس،

ایکسی لینسیز،

اپنی جی-20 صدارت میں، ہندوستان نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی ان دونوں موضوعات کو کافی ترجیح دی ہے۔

ہم نے ’ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کو اپنی صدارت کی بنیاد بنایا۔

اور مشترکہ کوششوں سے، کئی موضوعات پر اتفاق رائے بنانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

دوستو،

ہم سبھی جانتے ہیں کہ ہندوستان سمیت گلوبل ساؤتھ کے تمام ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی میں رول بہت کم رہا ہے۔

مگر ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات ان پر کہیں زیادہ ہیں۔

وسائل کی کمی کے باوجود یہ ممالک  ماحولیاتی اقدام کے لیے پابند عہد ہیں۔

گلوبل ساؤتھ کی آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ماحولیاتی مالیات اور ٹیکنالوجی بہت ہی ضروری ہے۔

گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی خواہش ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

یہ فطری بھی ہے اور  منصفانہ بھی ہے۔

 

|

دوستو،

جی-20 میں اس کے بارے میں اتفاق رائے بنا ہے کہ ماحولیاتی اقدام کے لیے 2030 تک کئی ٹریلین ڈالر ماحولیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔

ایسی ماحولیاتی مالیات جو دستیاب ہو، قابل رسائی ہو اور سستی ہو۔

مجھے امید ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ماحولیاتی مالیاتی فریم ورک سے متعلق پہل سے اس سمت میں تقویت ملے گی۔

کل ہوئے، خسارہ اور نقصان فنڈ کو  بروئے کار لانے کے تاریخی فیصلہ کا ہندوستان خیر مقدم کرتا ہے۔

اس سے سی او پی 28 سربراہ کانفرنس میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں سی او پی سربراہ کانفرنس سے ماحولیاتی مالیات سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

پہلا، سی او پی-28 میں ’نیو کلیکٹو کوانٹی فائیڈ گول آن کلائمیٹ فائنانس‘ پر حقیقی پیش رفت ہوگی۔

 

|

دوسرا، گرین کلائمیٹ فنڈ اور  اڈیپٹیشن فنڈ میں کمی نہیں ہونے دی جائے گی، اس فنڈ  کو فوراً پُر کیا جائے گا۔

تیسرا، ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینک، ترقی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ ایکشن کے لیے بھی افورڈیبل فائنانس مہیا کرائیں گے۔

اور چوتھا، ترقی یافتہ ممالک 2050 سے پہلے اپنا کاربن فٹ پرنٹ ضرور ختم کریں گے۔

میں یو اے ای کے ذریعہ کلائمیٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کے اعلان کا دل سے استقبال کرتا ہوں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

تھینک یو۔

 

  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • रीना चौरसिया September 29, 2024

    BJP BJP
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • JBL SRIVASTAVA May 27, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • rajiv Ghosh February 13, 2024

    BJP's mul mantra global welfare
  • Vaishali Tangsale February 12, 2024

    🙏🏻🙏🏻
  • ज्योती चंद्रकांत मारकडे February 11, 2024

    जय हो
  • KRISHNA DEV SINGH February 08, 2024

    jai shree ram
  • PUSHPARAJ MESHRAM February 04, 2024

    keep it up 💐💐💐
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi Distributes Over 51,000 Appointment Letters At 15th Rozgar Mela

Media Coverage

PM Modi Distributes Over 51,000 Appointment Letters At 15th Rozgar Mela
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh
April 27, 2025
QuotePM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister, Shri Narendra Modi, today condoled the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The Prime Minister's Office posted on X :

"Saddened by the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi"