Initiates funds transfer into bank accounts of more than 10 lakh women
Lays foundation stone and dedicates to the nation Railway Projects worth more than Rs 2800 crore
Lays foundation stone for National Highway Projects worth more than Rs 1000 crore
Participates in Griha Pravesh celebrations of 26 lakh beneficiaries of PMAY
Launches Awaas+ 2024 App for survey of additional households
Launches Operational Guidelines of Pradhan Mantri Awas Yojana – Urban (PMAY-U) 2.0
“This state has reposed great faith in us and we will leave no stone unturned in fulfilling people’s aspirations”
“During the 100 days period of the NDA government at the Centre, big decisions have been taken for the empowerment of the poor, farmers, youth and women”
“Any country, any state progresses only when half of its population, that is our women power, has equal participation in its development”
“Pradhan Mantri Awas Yojana is a reflection of women empowerment in India”
“Sardar Patel united the country by showing extraordinary willpower”

جئے جگناتھ!

جئے جگناتھ!

جئے جگناتھ!

اڈیشہ کے گورنر رگھوبرداس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ موہن مانجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے معاون جویل اورام جی، دھرمیندر پردھان جی، انّاپورنا دیوی جی، اڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کے وی سنگھ دیو جی، محترمہ پربھاتی پریڈا جی، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ملک کے کونے کونے سے آج ہم سے جڑے ہوئے سبھی معزز افراد اور اڈیشہ کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

ओडिशा-रो प्रिय भाई  भौउणी मानंकु,

मोर अग्रिम सारदीय सुभेच्छा।

بھگوان جگناتھ کی مہربانی سے آج ایک بار پھر مجھے اڈیشہ کی مقدس سرزمین پر آنے کی سعادت ملی ہے، جب بھگوان جگناتھ کی مہربانی ہوتی ہے، جب بھگوان جگناتھ جی کا آشیرواد برستا ہے، تب بھگوان جگناتھ کی خدمت کے ساتھ ہی عوام کی خدمت کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔

ساتھیوں!

آج ملک بھر میں گنیش اتسو کی دھوم ہے، گڑپتی کو وداعی دی جارہی ہے۔ آج اننت چتردسی کا پاک تہوار بھی ہے۔ آج بھی وشوکرما پوجا بھی ہے۔ دنیا بھر میں بھارت ہی ایسا ملک ہے جہاں محنت اور ہنر کو وشوکرما کے روپ میں پوجا جاتا ہے۔ میں سبھی برادران وطن کو وشوکرما جینتی پر نیک خواہشات دیتا ہوں۔

 

ساتھیوں!

ایسے مقدس دن ابھی مجھے اڈیشہ کی ماؤں بہنوں کے لیے سبھدرا اسکیم کا آغاز کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور یہ مہاپربھو کی مہربانی ہے کہ ماتا سبھدرا کے نام سے اسکیم کی شروعات ہو اور خود اندر دیوتا آشیرواد دینے کے لیے آئے ہیں۔ ا ٓج ملک کے 30 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو یہیں بھگوان جگناتھ جی کی سرزمین سے ملک بھر کے الگ الگ گاؤوں میں لاکھوں کنبوں کو پکے گھر بھی دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے 26 لاکھ گھر ہمارے ملک کے گاؤوں میں اور 4 لاکھ گھر ہمارے ملک کے الگ الگ شہروں میں یہ گھر دیئے گئے ہیں۔ یہاں اڈیشہ کی ترقی کے لیے ہزاروں کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ میں آپ سب کو، ا ڈیشہ کے سبھی لوگوں کو، ملک کے سبھی لوگوں کو اِس موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔

بھائیوں-بہنوں!

اڈیشہ میں بی جے پی کی قیادت میں نئی حکومت بننے کے وقت میں حلف برداری کی تقریب میں آیا تھا۔ اس کے بعد، یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ جب چناؤ چل رہے تھے، تب میں نے آپ سے کہا تھا کہ یہاں ڈبل انجن کیا سرکار بنے گی تو اڈیشہ  ترقی کی نئی اڑان بھرے گا۔ جو خواب یہاں کے گاؤوں، غریب، دلت آدی واسی، ایسے ہمارے محروم خاندانوں نے دیکھے ہیں، جو خواب ہماری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں نے ، خواتین نے، جو خواب ہمارے نوجوانوں نے، ہمارے نوجوان بیٹیوں نے، جو خواب ہمارے متوسط درجے کے محنت کش طبقے نے دیکھے ہیں، ان سب کے خواب بھی پورے ہوں گے۔ یہ مجھے یقین ہے کہ اور مہاپربھو کا آشیرواد ہے۔ آج آپ دیکھئے جو وعدے ہم نے کئے تھے وہ بے مثال رفتار سے پورے ہو رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم سرکار بنتے ہی بھگوان جگناتھ کے چاروں دروازے کھولیں گے۔ سرکار بنتے ہی ہم نے بھگوان جگناتھ مندر  کے احاطے کے بند دروازے کھلوادیئے۔ جیسا ہم نے کہا تھا کہ  مندر کا  ہیروں کا  ذخیرہ بھی کھول دیا جائے گا۔ بھاجپا حکومت دن رات عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہمارے موہن جی ، کے وی سنگھ دیو جی، بہن پربھاتی پریڈا جی اور سبھی وزرا کی قیادت میں حکومت خود عوام کے پاس جارہی ہے، ان کے مسائل کے حل کی کوشش کر رہی ہے۔ اور میں اس کے لیے یہاں کی، میری پوری ٹیم کی، میرے سبھی ساتھیوں کی بھرپور تعریف کرتا ہوں، میں ان کی ستائش کرتا ہوں۔

بھائیوں – بہنوں!

آج کا یہ دن ایک اور وجہ سے بھی خاص ہے۔ آج مرکز کی این ڈی اے حکومت کے 100 دن مکمل ہو رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی طاقت کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ پچھلے 100 دنوں میں غریبوں کے لیے 3 کروڑ پکے مکان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پچھلے 100 دنوں میں نوجوانوں کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کے پی ایم پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوجوان ساتھیوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ اس کے تحت حکومت نوجوانوں کو پرائیویٹ کمپنیوں میں پہلی ملازمت کے لیے پہلی تنخواہ ادا کرنے جا رہی ہے۔ اڈیشہ سمیت پورے ملک میں 75 ہزار نئی میڈیکل سیٹیں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چند روز قبل 25 ہزار گاؤوں کو پکی سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ اڈیشہ میں میرے گاؤوں کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔ بجٹ میں، قبائلی وزارت کے بجٹ میں تقریباً دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 60 ہزار قبائلی دیہاتوں کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ 100 دنوں میں سرکاری ملازمین کے لیے ایک شاندار پنشن اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ملازمین، دکانداروں اور متوسط ​​طبقے کے تاجروں کے انکم ٹیکس میں بھی کمی کی گئی ہے۔

 

ساتھیوں!

پچھلے 100 دنوں میں اڈیشہ سمیت پورے ملک میں 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدیاں بنی ہیں۔ حال ہی میں دھان، تیل بیج اور پیاز کے کسانوں کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ غیر ملکی تیل کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ اسے ملک کے کسانوں سے زیادہ قیمت پر خریدا جا سکے۔ اس کے علاوہ باسمتی کی برآمد پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے۔ اس سے چاول کی برآمد میں اضافہ ہوگا اور باسمتی اگانے والے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ خریف کی فصلوں پر ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے کروڑوں کسانوں کو تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔ پچھلے 100 دن میں سب کے مفاد میں ایسے کئی بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

ساتھیوں!

کوئی بھی ملک، کوئی بھی ریاست اسی وقت ترقی کرتی ہے جب اس کی نصف آبادی یعنی ہماری خواتین کی طاقت اس کی ترقی میں برابر کی شریک ہو۔ لہذا، خواتین کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا، یہ اوڈیشہ کی ترقی کا بنیادی منتر بننے جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ بھگوان جگناتھ کے ساتھ دیوی سبھدرا کی موجودگی بھی ہمیں یہی بتاتی ہے اور ہمیں وہی سکھاتی ہے۔ یہاں میں دیوی سبھدرا سوروپا کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے سامنے احترام کے ساتھ  سرجھکاتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ نئی بی جے پی حکومت نے اپنے شروعاتی  فیصلوں میں ہماری ماؤں اور بہنوں کو سبھدرا یوجنا کا تحفہ دیا ہے۔ اڈیشہ کی ایک کروڑ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہوں گی۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کو کل 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ آپ کو وقتاً فوقتاً یہ رقم ملتی رہے گی۔ یہ رقم براہ راست ماؤں اور بہنوں کے بینک کھاتوں میں بھیجی جائے گی، درمیان میں کوئی  بچولیہ  نہیں ہے، سیدھا آپ کے پاس۔اس اسکیم کو آر بی آئی کی ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ پروجیکٹ سے بھی جوڑ دیا گیا ہے۔ آپ تمام بہنیں جب چاہیں اس ڈیجیٹل کرنسی کو ڈیجیٹل طور پر خرچ کر سکیں گی۔ میں اڈیشہ کی تمام خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کی اپنی نوعیت کی اس پہلی اسکیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔सुभद्रा जोजोना मा  भौउणी मानंकु सशक्त करूमा सुभद्रांक निकट-रे एहा मोर प्रार्थना।

 

بھائیوں اور  بہنوں!

مجھے بتایا گیا ہے کہ اڈیشہ کی ہر ماں- بہن - بیٹی تک سبھدرا یوجنا لے جانے کے لیے ریاست بھر میں کئی یاترائیں  منعقد  بھی نکالی جارہی ہیں۔ اس کے لیے ماؤں بہنوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم سے متعلق تمام معلومات دی جارہی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور بی جے پی کے لاکھوں کارکن بھی اس خدمت مہم میں پوری قوت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ میں اس عوامی بیداری کے لیے حکومت، انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اراکین اسمبلی،  بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ اور بی جے پی پارٹی کے لاکھوں پارٹی  کارکنوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیوں!

ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک اور آئینہ ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا۔ اس اسکیم کی وجہ سے چھوٹے  سے چھوٹے گاؤں  میں بھی جائیداد خواتین کے نام ہونے لگی ہے۔ آج ہی یہاں ملک بھر سے تقریباً 30 لاکھ کنبوں  کا گرہ پرویش کرایا گیا ہے۔ ہماری حکومت کو اپنی تیسری میعاد میں صرف چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور اتنے کم وقت میں 15 لاکھ نئے استفادہ کنندگان کو منظوری  نامے بھی دیئے گئے ہیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ مستحقین کے بینک کھاتوں میں رقم بھیجی گئی ہے، یہ نیک کام بھی ہم نے اڈیشہ کی مہاپربھو کی  اس مقدس سرزمین سے کیا ہے، اور اس میں میرے اڈیشہ کے غریب خاندانوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ جن لاکھوں خاندانوں کو آج پکے مکان مل گئے ہیں،یا انہیں پکے مکان ملنا طے ہوا  ہے، یہ ان کی زندگی کی نئی شروعات ہے اور پکی شروعات ہے۔

 

بھائیوں اور بہنوں!

یہاں آنے سے پہلے میں اپنے ایک قبائلی خاندان کے گھر ان کی گرہ پرویش کی تقریب میں بھی گیا تھا۔ اس خاندان کو اپنا نیا پی ایم مکان مل گیا ہے۔ میں اس خاندان کی خوشی، ان کے چہروں پر اطمینان کو کبھی نہیں بھول سکتا۔  اُس قبائلی خاندان نے اور میری بہن نے مجھے  خوشی خوشی  کھیری بھی کھلائی ! اور جب میں کھیری کھارہا تھا تو مجھے میری ماں کی یاد آنا فطری تھا  کیونکہ جب میری والدہ زندہ تھیں تو میں ہمیشہ اپنی سالگرہ پر ان سے آشیرواد لینے جاتا اور ماں مجھے منہ میں گڑ کھلاتی تھیں۔ ماں تو نہیں ہے لیکن آج ایک قبائلی ماں نے مجھے میری سالگرہ پر کھیر دی اور مبارکباد دی۔ یہ تجربہ، یہ احساس میری پوری زندگی کا سرمایہ ہے۔ گاؤں کے غریبوں، دلتوں، محروموں اور قبائلی برادریوں کی زندگیوں میں آنے والی یہ تبدیلی، ان کی یہ خوشیاں مجھے مزید محنت کرنے کی توانائی دیتی ہیں۔

ساتھیوں!

اڈیشہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جو ایک ترقی یافتہ ریاست کے لیے درکار ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیت، خواتین کی طاقت، قدرتی وسائل، صنعتوں کے مواقع، سیاحت کے بے پناہ امکانات، کیاکچھ یہاں نہیں ہے؟ پچھلے 10 سالوں میں، صرف مرکز میں رہتے ہوئے، ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ اڈیشہ ہمارے لیے کتنی بڑی ترجیح ہے۔ آج، اڈیشہ کو مرکز سے 10 سال پہلے کے مقابلے تین گنا زیادہ رقم ملتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب وہ اسکیمیں جو پہلے لاگو نہیں ہوتی تھیں اڈیشہ میں بھی ان پر عمل آوری ہورہی ہے۔ اب اڈیشہ کے لوگوں کو آیوشمان یوجنا کے تحت 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا فائدہ بھی ملے گا۔ اور یہی نہیں، اب مرکزی حکومت نے 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے 5 لاکھ روپے کا مفت علاج بھی کر دیا ہے۔ آپ کی آمدنی چاہے کچھ بھی ہو، اگر آپ کے گھر میں 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ ہیں، اگر ان کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، تو مودی ان کے علاج کی فکرکرے گا۔ مودی نے آپ سے یہ وعدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیا تھا اور مودی نےیہ گارنٹی پوری کرکے دکھائی ہے۔

ساتھیوں!

بی جے پی کی غربت کے خلاف مہم کا سب سے بڑا فائدہ اڈیشہ میں رہنے والے دلت، محروم اور قبائلی برادریوں کو ملا ہے۔ چاہے وہ قبائلی سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ایک علیحدہ وزارت بنانے کی بات ہو، چاہے وہ قبائلی سماج کو ان کی جڑوں، جنگلات اور زمین کے حقوق دینے کی ہو، چاہے قبائلی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ہو یا پھر اڈیشہ کی ایک قبائلی خاتون کو ملک کا قابل احترام  صدر بنانا ہو،یہ کام ہم نے پہلی بار کیا ہے۔

 

ساتھیوں!

اڈیشہ میں ایسے کتنے ہی  قبائلی علاقے اور قبائلی گروہ تھے، جو کئی نسلوں سے ترقی سے محروم تھے۔ مرکزی حکومت نے انتہائی پسماندہ قبائل کے لیے پی ایم جن من اسکیم بھی شروع کی ہے۔ اڈیشہ میں ایسے 13 قبائل کی شناخت کی گئی ہے۔ جن من اسکیم کے تحت حکومت ان تمام معاشروں کو ترقیاتی اسکیموں کے فوائد پہنچا رہی ہے۔ قبائلی علاقوں کو سکیل سیل انیمیا سے چھٹکارا دلانے  کے لیے ایک مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 3 ماہ میں اس مہم کے تحت 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

بھائیوں اور بہنوں،

آج ہمارا ملک روایتی مہارتوں کے تحفظ پر بھی بے مثال توجہ دے رہا ہے۔ یہاں ہزاروں سالوں سے لوہار، کمہار، سنار، مجسمہ ساز جیسے لوگ کام کر رہے ہیں۔ ایسے 18 مختلف پیشوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وشوکرمااسکیم  کا آغاز گزشتہ سال وشوکرما دن  پر کیا گیا تھا۔ حکومت اس اسکیم پر 13 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ اب تک 20 لاکھ لوگ اس میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔ اس کے تحت وشوکرما کے ساتھیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ جدید آلات خریدنے کے لیے ہزاروں روپے دیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں سے بغیر گارنٹی کے سستے قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے یہ ضمانتیں، صحت کی حفاظت سے لے کر سماجی اور اقتصادی سلامتی تک، ان کی زندگیوں میں آنے والی یہ تبدیلیاں ترقی یافتہ ہندوستان کی اصل طاقت بن جائیں گی۔

ساتھیوں!

اڈیشہ میں اتنا بڑاساحلِ سمندر ہے۔ یہاں بہت زیادہ قدرتی دولت ہے۔ ہمیں ان وسائل کو اڈیشہ کی طاقت بنانا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں، ہمیں اڈیشہ کی سڑک اور ریلوے رابطے کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ آج بھی یہاں ریل اور سڑک سے متعلق کئی منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے۔ آج مجھے لانجی گڑھ روڈ-امبودلا-ڈوئی کالو  ریل لائن کو ملک کے نام وقف کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ لکشمی پور روڈ-سنگارام-ٹکری ریل لائن بھی آج ملک کو وقف کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈھینکنال-سداشیو پور-ہنڈول روڈ ریل لائن کو بھی قوم کے نام وقف کیا جا رہا ہے۔ پارادیپ کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے لیے بھی آج کافی کام شروع ہو گئے ہیں۔ مجھے جے پور-نورنگ پور نئی ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ہے۔ ان پروجیکٹوں سے اڈیشہ کے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا  ہوں گے۔ وہ دن دور نہیں جب پوری سے کونارک ریلوے لائن پر بھی تیزی سے کام شروع ہو جائے گا۔ اڈیشہ کو بھی بہت جلد ہائی ٹیک 'نمو بھارت ریپڈ ریل' ملنے والا ہے۔ یہ جدید بنیادی ڈھانچہ  اڈیشہ کے لیے امکانات کے نئے دروازے کھولے گا۔

 

ساتھیوں!

آج 17 ستمبر کو ملک، حیدرآباد مکتی دن بھی منا رہا ہے۔ آزادی کے بعد ہمارا ملک جن حالات میں تھا، جس طرح بیرونی طاقتیں ملک کو کئی ٹکڑوں میں توڑنا  چاہتی تھیں۔ جس طرح موقع پرست لوگ اقتدار کی خاطر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے تیار تھے۔ ان حالات میں سردار پٹیل آگے آئے۔ انہوں نے غیر معمولی قوت ارادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو متحد کیا۔ حیدرآباد میں بھارت مخالف بنیاد پرست طاقتوں کے خلاف پر نکیل کستے ہوئے  17 ستمبر کو حیدرآباد کو آزاد کرایا گیا۔ اس لیے  حیدرآباد مکتی دن، یہ صرف ایک تاریخ نہیں ہے۔ یہ ملک کی سالمیت کے لیے، قوم کے تئیں ہماری فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک تحریک بھی ہے۔

 

ساتھیوں!

آج کے اس اہم دن پر ہمیں ان چیلنجوں  پر بھی توجہ دینا ہوگی جو ملک کو پیچھے دھکیل رہے ہیں۔ آج جب ہم گنپتی بپا کو الوداع کہہ رہے ہیں، میں اس سے متعلق ایک موضوع اٹھا رہا ہوں۔ گنیش اتسو ہمارے ملک کے لیے صرف ایک عقیدت  کا تہوار نہیں ہے۔ ہمارے ملک کی آزادی میں گنیش اتسو نے بھی بڑا کردار ادا کیا۔ جب انگریز اقتدار کی بھوک میں ملک کو تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔ ذات پات کے نام پر ملک کو لڑانا، سماج میں زہر گھولنا، 'تقسیم کرو اور حکومت کرو' انگریزوں کا ہتھیار بن چکا تھا، تب لوک مانیہ تلک نے گنیش اتسو کے عوامی انعقاد کے  ذریعے ہندوستان کی روح کو جگایا تھا۔ ہمارا مذہب ہمیں اونچ نیچ، بھید بھاؤ ، ذات پات ان سب سے اوپر اٹھ کرجوڑنا سکھاتا ہے۔ گنیش اتسو اس کی علامت بن گیا تھا۔ آج بھی جب گنیش اتسو ہوتا ہے تو ہر کوئی اس میں شریک ہوتا ہے۔ کوئی تفریق، کوئی فرق نہیں، پورا سماج ایک طاقت بن کے، ایک طاقتور بن کر کے کھڑاہوتا ہے۔

 

بھائیوں اور بہنوں!

تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر چلنے والے انگریزوں کی نظروں میں اُس وقت بھی’گنیش اتسو‘ کھٹکتا تھا۔ آج بھی سماج کو تقسیم کرنے اور توڑنے میں لگے اقتدار کے بھوکے لوگوں کو گنیش پوجا سے پریشانی ہو رہی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کانگریس اور اس کے ایکوسسٹم کے لوگ پچھلے کچھ دنوں سے بھڑکے ہوئے ہیں کیونکہ میں نے گنپتی پوجا میں حصہ لیا تھا۔  اور تو اور  کرناٹک میں جہاں ان کی حکومت ہے،وہاں تو  ان لوگوں نے اوربھی بڑا جرم کیا ہے۔ ان لوگوں نے بھگوان گنیش کی مورتی کو  بھی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتا ہے۔ پورا ملک ان  ان تصویروں سے بے چین ہوگیا ہے۔ یہ نفرت بھری سوچ ْسماج میں زہر گھولنے کی ذہنیت، یہ  ہمارے ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اس لیے ہمیں ایسی نفرت انگیز قوتوں کو آگے نہیں بڑھنے دینا ہے۔

 

ساتھیوں!

ہمیں ساتھ مل کر ابھی کئی بڑے مقام حاصل کرنا ہے۔ ہمیں اڈیشہ کو، اپنے ملک کو کامیابی کی نئی اونچائیوں پر لے جانا ہے۔ اڈیشہओड़िसा बासींकरो समर्थनो पाँईं मूँ चीरअ रुणीमोदी-रो आस्सासारा भारत कोहिबोसुन्ना-रो ओड़िसा। مجھے یقین ہے ترقی کی یہ رفتار آنے والے وقت میں اور تیز ہوگی۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے۔

جئے جگناتھ!

جئے جگناتھ!

جئے جگناتھ!

بھارت ماتا کی جئے!

بھارت ماتا کی جئے!

 بہت- بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”