وزیر اعظم نے رابطےکو بڑھانے والی چھ وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
وزیر اعظم نے 32,000 پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے مستحقین کو منظوری نامے تقسیم کیے ، نیز 32 کروڑ روپے مالیت کی امداد کی پہلی قسط جاری کی
’’جھارکھنڈ بھارت کی سب سے خوشحال ریاست بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہماری حکومت وکست جھارکھنڈ اور وکست بھارت کے لیے عزم بستہ ہے‘‘
’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے منتر نے ملک کی سوچ اور ترجیحات کو بدل دیا ہے‘‘
مشرقی بھارت میں ریل رابطے کی توسیع سے پورے خطے کی معیشت کو فروغ ملے گا‘‘
’’پی ایم جنمن یوجنا ملک بھر کے آدیواسی بھائیوں اور بہنوں کے لیے چلائی جارہی ہے‘‘
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر میں 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ انھوں نے پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے 32 ہزار مستحقین کو منظوری نامے بھی تقسیم کیے۔ اس سے پہلے جناب مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر چھ وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

جھارکھنڈ کے گورنر جناب سنتوش گنگوار جی، میرے کابینہ کے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی، اناپورنا دیوی جی، سنجے سیٹھ جی، رکن پارلیمنٹ ودیوت مہتو جی، ریاستی حکومت کے وزیر عرفان انصاری جی، جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر بابولال مرانڈی جی، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین کے صدر سدیش مہتو جی، اراکین اسمبلی، دیگر معززین، بھائیو اور بہنو۔

میں بابا ویدیا ناتھ اور بابا  باسوکی ناتھ کے قدموں میں پرنام کرتا ہوں۔ میں بھگوان برسا منڈا کی ویر بھومی کو بھی  نمن  کرتا ہوں۔ آج  بہت ہی مبارک دن ہے۔ اس وقت جھارکھنڈ میں فطرت کی پوجا کے تہوار  کرما کی امنگ ہے۔ آج صبح جب میں رانچی ہوائی اڈے پر پہنچا تو ایک بہن نے کرما تہوار کی علامت اس جاوا  سےمیرا استقبال کیا۔ اس تہوار میں بہنیں اپنے بھائیوں کے عافیت کی تمنا کرتی ہیں۔ میں جھارکھنڈ کے لوگوں کو کرما تہوار کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے اس مبارک دن جھارکھنڈ کو ترقی کی ایک نئی نعمت ملی ہے۔ 6 نئی وندے بھارت ٹرینیں، 650 کروڑ روپئے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹ، رابطے اور سفری سہولیات کی توسیع اور ان سب کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ کے ہزاروں لوگوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت اپنا پکا گھر... میں جھارکھنڈ کی عوام کو ان تمام ترقیاتی کاموں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ ان وندے بھارت ٹرینوں سے جو دیگر صوبے بھی جڑ رہے ہیں ، میں ان سبھی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

دوستو،

ایک وقت تھا جب جدید سہولیات اور جدید ترقی ملک کے چند شہروں تک محدود تھی۔ جھارکھنڈ جیسی ریاستیں جدید انفراسٹرکچر اور ترقی کے معاملے میں پیچھے چھوٹ گئی تھیں ۔ لیکن، 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کے منتر نے ملک کی سوچ اور ترجیحات کو بدل دیا ہے۔ اب ملک کی ترجیح ملک کا غریب ہے۔ اب ملک کی ترجیح ملک کے قبائلی عوام ہیں۔ اب ملک کی ترجیح ملک کا دلت، محروم اور پسماندہ سماج ہے۔ اب ملک کی ترجیح خواتین، نوجوان اور کسان ہیں۔ اسی لئے آج دیگر ریاستوں کی طرح جھارکھنڈ کو بھی وندے بھارت جیسی ہائی ٹیک ٹرینیں اور جدید انفراسٹرکچر مل رہا ہے۔

دوستو،

آج تیز رفتار ترقی کے لیے ہر ریاست، ہر شہر وندے بھارت جیسی تیز رفتار ٹرین چاہتا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے میں نے شمالی اور جنوبی ریاستوں کے لیے 3 نئی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ اور آج، ٹاٹا نگر سے پٹنہ، ٹاٹا نگر سے اوڈیشہ کے برہمپور، راؤرکیلا سے  ٹاٹا نگر ہوتے ہوئے ہاوڑہ ، بھاگلپور سے  دمکا ہوتے ہوئے ہاوڑہ، دیوگھر سے گیا ہوتے ہوئے وارانسی، اور گیا سے کوڈرما-پارسناتھ-دھنباد ہوتے ہوئے ہاوڑہ کے لئے وندے بھارت ایکسپریس خدمات شروع ہو گئی ہیں۔ اور  ابھی جب اسٹیج پر مکانات کی تقسیم کا پروگرام چل رہا تھا، اسی وقت میں نے  جھنڈی دکھا کر ان تمام وندے بھارت ٹرینوں کو وداع بھی کردیا اور وہ اپنی منزل کی طرف چل پڑی ہیں۔ مشرقی ہندوستان میں ریل رابطے کی توسیع سے اس پورے خطے کی معیشت مضبوط ہوگی۔ ان ٹرینوں سے تاجروں اور طلباء کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس سے یہاں اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔ آپ سب جانتے ہیں... آج ملک اور دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند کاشی آتے ہیں۔ کاشی سے دیوگھر کے لئے  وندے بھارت ٹرینوں کی سہولت ہوگی ، تو ان میں سے بڑی تعداد میں لوگ بابا ویدیا ناتھ کے  بھی درشن کرنےجائیں گے۔ اس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ٹاٹا نگر  توملک کا اتنا بڑا صنعتی مرکز ہے۔ اچھی نقل و حمل کی سہولیات یہاں کی صنعتی ترقی کو مزید تیز کرے گی۔ سیاحت اور صنعتوں کے فروغ سے جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

 

دوستو،

تیز ترقی کے لیے جدید ریل انفراسٹرکچر اتنی ہی ضروری ہے۔ اسی لئے، آج یہاں کئی نئے منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔ مدھو پور بائی پاس لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد ہاوڑہ-دہلی مین لائن پر ٹرینوں کو روکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بائی پاس لائن شروع ہونے سے گریڈیہہ اور جسی ڈیہہ کے درمیان سفر کا وقت بھی کم ہو جائے گا۔ آج ہزاری باغ ٹاؤن کوچنگ ڈپو کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ اس سے بہت سی نئی ٹرین خدمات شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔ کرکورا سے کنارواں تک ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کے ساتھ، جھارکھنڈ میں ریل رابطہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس سیکشن کو دوگنا کرنے کے کام کی تکمیل سے  اب اسٹیل انڈسٹری سے متعلق سامان کی نقل و حمل آسان ہو جائے گی۔

دوستو،

جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے بھی ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، اور کام کی رفتار کو بھی بڑھایا ہے۔ اس سال جھارکھنڈ میں ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 7 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا بجٹ دیا گیا ہے۔ اگر ہم اس کا موازنہ 10 سال قبل ملنے والے بجٹ سے کریں تو یہ 16 گنا زیادہ ہے۔ آپ لوگ ریلوے بجٹ میں اضافے کا اثر دیکھ رہے ہیں، آج نئی ریلوے لائنیں بچھانے، انہیں دوگنا کرنے اور اسٹیشنوں پر جدید سہولتیں بڑھانے کا کام ریاست میں تیز رفتاری سے چل رہا ہے۔ آج جھارکھنڈ بھی ان ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں ریلوے نیٹ ورک کا 100 فیصد الیکٹری فیکیشن  ہو چکاہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جھارکھنڈ کے 50 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کی تقدیر سنواری جا رہی ہے۔

دوستو،

آج یہاں جھارکھنڈ کے ہزاروں استفادہ کنندگان  کا پکا گھر بنانے کے لیے، پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت ہزاروں لوگوں کو پکا گھر بھی بنا کر دیا گیا ہے۔ گھر کے ساتھ  انہیں بیت الخلا، پانی، بجلی اور گیس کنکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ہمیں یاد رکھنا ہے … جب ایک خاندان کو اپنا گھر ملتاہے ،تو اس کی عزت نفس بڑھ جاتی ہے… وہ اپنا حال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کے بارے میں سوچنے لگتاہے۔ اسے لگتا ہے کہ اگر کوئی پریشانی  بھی آئے  تب بھی اس کے پاس اپنا ایک گھر تو رہیگا ہی۔ اور اس سے، جھارکھنڈ کے لوگوں صرف پکے مکان  ہی نہیں مل رہے ... پی ایم آواس یوجنا گاؤں اور شہروں میں بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔

 

دوستو،

سال 2014 کے  بعد سے ملک کے غریب، دلت، محروم اور قبائلی خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کئی بڑے قدم اٹھائے  گئے ہیں۔ جھارکھنڈ سمیت ملک بھر میں قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے لیے پی ایم جن من یوجنا چلائی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے ذریعے ان قبائل تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انتہائی پسماندہ ہیں۔ ایسے خاندانوں کو گھر، سڑک، بجلی-پانی اور تعلیم دینے کے لئے افسران خود ان تک پہنچتے ہیں۔  یہ کوششیں ترقی یافتہ جھارکھنڈ کے لیے ہمارے عزم کا حصہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کے آشیرواد سے یہ اہداف  ضرور پورے ہوں گے ، ہم جھارکھنڈ کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ اس پروگرام کے بعد میں ایک اور بڑے جلسہ عام میں بھی جا رہا ہوں۔ میں 10-5 منٹ میں وہاں پہنچ جاؤں گا۔ وہاں بڑی تعداد میں لوگ میرا انتظار کر رہے ہیں۔ وہاں میں جھارکھنڈ سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی تفصیل سے بات کروں گا۔ لیکن میں جھارکھنڈ کے لوگوں سے بھی معافی چاہتا ہوں کیونکہ میں رانچی  تو پہنچ گیا تھا لیکن قدرت نے میرا ساتھ نہیں دیا اور اس لئے یہاں سے ہیلی کاپٹر نکل نہیں پا رہا ہے۔ وہاں پہنچ نہیں پا رہا ہے اور اسکی وجہ سے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان تمام پروگراموں کا افتتاح اور نقاب کشائی کر رہا ہوں۔ اور ابھی جلسہ عام میں بھی سب سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جی بھر کے بہت سی باتیں کرنے والا ہوں۔ میں پھر ایک بار آپ سبھی یہاں آئے ، اسکے لئے آپکا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔نمسکار!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."