کوچی-لکشدیپ جزائر سب میرین آپٹیکل فائبر کنکشن کا افتتاح کیا
کدمت میں کم درجہ حرارت کے تھرمل ڈی سیلینیشن (ایل ٹی ٹی ڈی ) پلانٹ کو وقف کیا
اگاتی اور منیکوئے جزائر کے تمام گھروں میں فنکشنل گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) کو وقف کیا
کاواراتی میں شمسی بجلی پلانٹ کو وقف کیا
پرائمری ہیلتھ کیئر سہولت اور پانچ ماڈل آنگن واڑی مراکز کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھا
لکشدیپ کا جغرافیائی رقبہ چھوٹا ہونے کے باوجود لوگوں کے دل سمندر کی طرح گہرے ہیں
‘‘ہماری حکومت نے دور دراز، سرحدی، ساحلی اور جزیرہ نما علاقوں کو اپنی ترجیح بنایا ہے’’
‘‘مرکزی حکومت تمام سرکاری اسکیموں کو ہر مستحق تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے’’
برآمدی معیار کی مقامی مچھلی کے بے پناہ امکانات مقامی ماہی گیروں کی زندگیوں کو بدل سکتے ہیں
لکشدیپ کی خوبصورتی کے مقابلے میں دنیا کی دوسرے مقامات پھیکے پڑجاتے ہیں
لکشدیپ وکست بھارت کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرے گا

لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب  پرفل پٹیل جی، یہاں کے  ممبران پارلیمنٹ  اور لکشدیپ کے میرے تمام  پریوار جنو! نمسکارم!

ایلاورکم سُکھم آنی این ویشوسی کنّو

آج لکشدیپ کی صبح دیکھ کر جی خوش ہوگیا۔ لکشدیپ کی خوبصورتی کو لفظوں میں سمیٹنا بہت مشکل ہے۔ اس بار مجھے اگتی، بنگارام اور کاوارتی میں آپ  سبھی پریوار جنوں سے ملنے کا  موقع ملا ہے۔ لکشدیپ کا زمینی رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن لکشدیپ کے لوگوں کا دل سمندر کی طرح بڑا ہے۔  آپ کے خلوص  اور آپ کے آشیرواد سے  میں بہت متاثر ہوا  ہوں، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

آزادی کے بعد دہائیوں تک مرکز میں جو حکومتیں رہیں، ان کی ترجیح صرف اپنی سیاسی جماعت کی ترقی رہی۔ جو  دور دراز کی ریاستیں  ہیں، جو سرحد پر ہیں یا جو سمندر کے بیچ میں ہیں، ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ گزشتہ 10 سالوں میں ہماری حکومت نے سرحدی علاقوں، سمندر کے  آخری سرے کے علاقوں  کو   ہم نے  ترجیحی علاقہ بنایا ہے۔ ہندوستان کے ہر علاقے ، شہری اور ہر علاقے کی زندگی کو آسان بنانا  اسے سہولیات سے جوڑنا بھی مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔ آج یہاں تقریباً 1200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور قومی کے نام وقف کیا گیا ہے۔ یہ انٹرنیٹ، بجلی، پانی، صحت اور بچوں کی دیکھ ریکھ سے متعلق پروجیکٹ ہیں۔ ان تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

گزشتہ 10 سالوں میں مرکزی حکومت نے لکشدیپ کے لوگوں کی زندگی میں آسانی بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہاں 100 فیصد استفادہ کنندگان کو پی ایم آواس یوجنا گرامین کے تحت  کور  کیا  جاچکا ہے۔ مفت راشن ہر مستحق تک پہنچ رہا ہے، کسان کریڈٹ کارڈ اور آیوشمان کارڈ دیے گئے ہیں۔ یہاں آیوشمان آروگیہ مندر، ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر بنائے گئے ہیں۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری اسکیمیں ہر استفادہ کنندہ تک پہنچیں۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے مرکزی حکومت ہر استفادہ کنندہ کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم بھیج رہی ہے۔ اس سے شفافیت آئی ہے اور  بدعنوانی میں کمی آئی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ لکشدیپ کے لوگوں کے حقوق چھیننے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

سال 2020 میں، میں نے آپ کو گارنٹی دی تھی کہ آپ کو 1000 دنوں میں تیز انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی۔ آج کوچی-لکشدیپ سب میرین آپٹیکل فائبر پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا گیاہے۔ اب لکشدیپ میں بھی انٹرنیٹ 100 گنا زیادہ رفتار پر دستیاب ہوگا۔ اس سے ایسی بہت سی سہولیات، چاہے وہ سرکاری خدمات ہوں، علاج، تعلیم، ڈیجیٹل بینکنگ ہوں، ایسی متعددسہولیات اور  بہتر ہوں گی۔ اس سے لکشدیپ کے لاجسٹک خدمات کا مرکز بننے کے امکانات کو بھی تقویت ملے گی۔ لکشدیپ میں بھی ہر گھر تک پائپ سے پانی پہنچانے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ کھارے پانی کو میٹھے  پانی میں تبدیل کرنے والا نیا پلانٹ اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گا۔ یہ پلانٹ روزانہ 1.5 لاکھ لیٹر پینے کا پانی فراہم کرے گا۔ اس کے پائلٹ پلانٹس فی الحال کاوارتی، اگتی اور منیکوئے آئی لینڈ میں قائم کیے گئے ہیں۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

ساتھیو، لکشدیپ آنےپر میری ملاقات  علی مانک فان جی سے بھی ہوئی۔ ان کی تحقیق، ان کی اختراع نے اس پورے خطے کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ ہمیں سال 2021 میں علی مانک فان کو پدم شری اعزاز دینے کا موقع ملا۔ حکومت ہند یہاں کے نوجوانوں کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اختراع کے واسطئ  نئی راہیں تیار کر رہی ہے۔ آج بھی یہاں کے نوجوانوں کو  لیپ ٹاپ ملے ہیں، بیٹیوں کو سائیکلیں ملی ہیں۔ حالیہ برسوں تک لکشدیپ میں  کوئی اعلیٰ تعلیمی ادارہ نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر جانا پڑتا تھا۔ ہماری حکومت نے اب لکشدیپ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے نئے ادارے کھولے ہیں۔ آنڈروٹ اور کدمت جزائر میں آرٹس اور سائنس  کے نئے کالج کھولے گئے ہیں۔ منیکوئے میں نئی پولی ٹیکنک بنائی گئی ہے۔ اس سے یہاں کے طلباء  کو بہت فائدہ ہورہاہے ۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

ساتھیو، ہماری حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے جو کووشش کی ہے اس کا فائدہ  لکشدیپ کے لوگوں کو ملا ہے۔ عازمین حج کے لیے ویزا قوانین کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ حج سے متعلق زیادہ تر سرگرمیاں اب ڈیجیٹل ہیں۔ حکومت نے خواتین کو بھی بغیرمحرم کے  حج پر جانے کی چھوٹ دے دی ہے۔ ان تمام کوششوں کی وجہ سے عمرہ کے لیے جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

آج ہندوستان سی فوڈ کے معاملے میں بھی عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔ لکشدیپ کو بھی اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ یہاں کی ٹونا مچھلی اب جاپان کو برآمد ہونے لگی ہے۔ برآمدی معیار کی مچھلی کے  لئے بہت سے امکانات ہیں، جو ہمارے یہاں کے ماہی گیرخاندانوں کی زندگیاں بدل سکتے ہیں۔ یہاں سی ویڈ  کی کاشت سے متعلق امکانات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔ لکشدیپ کو ترقی دیتے ہوئے، ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر بھی پوری توجہ دے رہی ہے کہ ماحول کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے ساتھ بنایا گیا یہ سولر پاور پلانٹ اسی کوشش کا حصہ ہے۔ یہ لکشدیپ کا پہلا بیٹری بیکڈ سولر پاور پروجیکٹ ہے۔ اس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی مجبوری میں کمی آئے گی۔ اس سے یہاں کی آلودگی میں کمی آئے گی اور سمندری ایکو سسٹم  پر کم سے کم اثر پڑے گا۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

آزادی کےامرت کال میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں لکشدیپ کا بھی  بہت بڑا  رول ہے۔ حکومت ہند لکشدیپ کو بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر نمایاں طور پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حال ہی میں یہاں منعقدہ جی 20  میٹنگ  کی وجہ سے لکشدیپ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے۔ سودیش درشن اسکیم کے تحت لکشدیپ کے لیے  مخصوص  مقام کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اب لکشدیپ کے قریب دو بلیو فلیگ  بیچیز ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کا پہلا واٹر وِلا پروجیکٹ کدمت اور سُہیلی جزیرےپر بنایا جا رہا ہے۔

لکشدیپ اب کروز ٹورازم کا بھی ایک بڑا مقام  بنتا جا رہا ہے۔ پانچ سال پہلے کے مقابلے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں تقریباً 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے ملک کے کم از کم 15 مقامات کو دیکھنے ضرور جائیں۔ جو لوگ دنیا کے مختلف ممالک کے جزیروں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور وہاں کےسمندر سے  متاثر ہیں، میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے لکشدیپ آکر ضرور دیکھیں۔ مجھے یقین ہے کہ جس نے  ایک بار یہاں کے خوبصورت بیچیز کو دیکھ لیا وہ دوسرے ملک جانا بھول جائے گا۔

اینڈے کڈمب-آنگنگلے،

میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مرکزی حکومت زندگی کی آسانی کےلئے، سفر کی آسانی کےلئے، کاروبار کرنے کی آسانی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔ اس اعتماد کے ساتھ کہ لکشدیپ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ایک مضبوط رول  ادا کرے گا، ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of PM’s interaction with the students and train loco pilots during the ride in NAMO Bharat Train from Sahibabad RRTS Station to New Ashok Nagar RRTS Station
January 05, 2025