پوری اور ہاوڑہ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
اوڈیشہ میں ریل نیٹ ورک کی 100 فیصد برقیکاری کے لیے سنگ بنیاد رکھا
" جب بھی وندے بھارت ٹرین چلتی ہے تو بھارت کی رفتار اور ترقی دیکھی جاسکتی ہے"
"بھارتی ریلوے سب کو جوڑتا ہے اور ایک دھاگے میں پروتاہے"
"بھارت نے انتہائی ناموافق عالمی حالات کے باوجود اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے"
"نیا بھارت مقامی طور پر ٹکنالوجی تخلیق کر رہا ہے اور اسے ملک کے کونے کونے تک لے جا رہا ہے"
"اوڈیشہ ملک کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ریل لائنوں کی 100 فیصد برقیکاری حاصل کی گئی ہے "
"بنیادی ڈھانچہ نہ صرف لوگوں کی زندگی کو آسان بناتا ہے بلکہ معاشرے کو بھی بااختیار بناتا ہے"
"ملک 'جن سیوا ہی پربھو سیوا' کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے - لوگوں کی خدمت بھگوان کی عبادت ہے "
"بھارت کی تیز رفتار ترقی کے لیے ریاستوں کی متوازن ترقی ضروری ہے"
"مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری توجہ دے رہی ہے کہ اوڈیشہ قدرتی آفات کا کامیابی سے مقابلہ کرسکے"
وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں 15 وندے بھارت ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں جس سے ملک کی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

جئے جگناتھ

اڈیشہ کے گورنر جناب گنیشی لال جی، وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک جی، کابینہ میں میرے دوست اشونی وشنو جی، دھرمیندر پردھان جی، بشویشور توڈو جی، دیگر تمام معززین، اور مغربی بنگال اور اڈیشہ کے میرے تمام بھائیو اور بہنو!

آج اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لوگوں کو وندے بھارت ٹرین کا تحفہ مل رہا ہے۔ وندے بھارت ٹرین جدید بھارت  اور خواہشمند بھارتی دونوں کی علامت بن رہی ہے۔ آج جب وندے بھارت ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر  طے کرتی ہے تو اس میں بھارت  کی رفتار نظر آتی ہے اور بھارت  کی ترقی بھی نظر آتی ہے۔

اب وندے بھارت کی یہ رفتار اور ترقی بنگال اور اڈیشہ میں دستک دینے والی ہے۔ اس سے ریل سفر کا تجربہ بھی بدل جائے گا اور ترقی کے معنی بھی بدل جائیں گے۔ اب چاہے درشن کے لیے کولکتہ سے پوری جانا ہو یا کسی کام کے لیے پوری سے کولکاتہ جانا ہو، اس سفر میں صرف ساڑھے 6 گھنٹے لگیں گے۔ اس سے وقت بھی بچے گا، تجارت اور کاروبار بھی بڑھے گا اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ میں اس کے لیے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیوں،

جب بھی کسی کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کہیں دور سفر کرنا ہوتا ہے تو ریل اس کی پہلی پسند ہوتی ہے، اس کی ترجیح ہوتی ہے۔ آج، اڈیشہ کی ریل کی ترقی کے لیے بہت سے دوسرے بڑے کام کیے گئے ہیں۔ پوری اور کٹک ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری کا سنگ بنیاد رکھنا ہو، ریلوے لائنوں کو دوگنا کرنا ہو، یا اڈیشہ میں ریلوے لائنوں کی 100فیصد برق کاری  کا نشانہ ہو، میں ان سب کے لیے اڈیشہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیوں،

یہ آزادی کے سنہری دور کا وقت ہے، یہ بھارت  کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ جتنا زیادہ اتحاد ہوگا، بھارت  کی اجتماعی طاقت اتنی ہی بلند ہوگی۔ یہ وندے بھارت ٹرینیں بھی اسی جذبے کی عکاس ہیں۔ اس امرت کال میں وندے بھارت ٹرینیں بھی ترقی کا انجن بن رہی ہیں، اور ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔

بھارتی ریلوے سب کو جوڑتی ہے، ایک دھاگے میں باندھتی ہے۔ وندے بھارت ٹرین بھی اسی طرز پر آگے بڑھے گی۔ یہ وندے بھارت ہاوڑہ اور پوری، بنگال اور اڈیشہ کے درمیان روحانی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ آج ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریباً 15 ایسی وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ یہ جدید ٹرینیں ملکی معیشت کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔

ساتھیوں،

گذشتہ برسوں کے دوران، بھارت  نے سخت ترین عالمی حالات میں بھی اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے کہ اس ترقی میں ہر ریاست کی شرکت ہے، ملک ہر ریاست کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک وقت تھا، جب کوئی نئی ٹیکنالوجی آتی تھی یا کوئی نئی سہولت بنتی تھی، وہ صرف دلی یا کچھ بڑے شہروں تک ہی محدود رہتی تھی۔ لیکن آج کا بھارت  اس پرانی سوچ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔

آج کا نیا بھارت  بھی خود ٹیکنالوجی بنا رہا ہے اور تیزی سے نئی سہولیات کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا رہا ہے۔ یہ وندے بھارت ٹرین، بھارت نے خود ہی بنائی ہے۔ آج، بھارت  اپنے طور پر 5 جی  ٹیکنالوجی تیار کر  کے اسے ملک کے دور دراز علاقوں تک لے جا رہا ہے۔

بھارت نے بھی کورونا جیسی وبا کے لیے دیسی ویکسین تیار کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اور ان تمام کوششوں میں مشترک بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولتیں کسی ایک شہر یا ایک ریاست تک محدود نہیں تھیں بلکہ ہر کسی کو پہنچیں، تیزی سے پہنچیں۔ ہماری وندے بھارت ٹرینیں بھی اب شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک ملک کے ہر کونے کو چھوتی ہیں۔

 

بھائیو اور بہنو،

’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی اس پالیسی کا سب سے بڑا فائدہ ملک کی ان ریاستوں کو مل رہا ہے جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی تھیں۔ پچھلے 9-8 سال میں، اڈیشہ میں ریل پروجیکٹوں کے بجٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے پہلے پہلے 10 سال میں یہاں ہر سال اوسطاً صرف 20 کلومیٹر ریل لائنیں بچھائی جاتی تھیں۔ جبکہ سال23-2022میں یعنی صرف ایک سال میں یہاں تقریباً 120 کلومیٹر نئی ریل لائنیں بچھائی گئی ہیں۔

2014 سے پہلے کے 10 سال میں، اوڈیشہ میں یہاں 20 کلومیٹر سے بھی کم لائنوں کو دوگنا کیا گیا تھا۔ گذشتہ سال یہ تعداد بھی بڑھ کر 300 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اڈیشہ کے لوگ جانتے ہیں کہ تقریباً 300 کلومیٹر طویل کھوردھا -بولانگیر پروجیکٹ کئی سال سے زیر التوا تھا۔ آج اس منصوبے پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ہری داس پور-پارادیپ نئی ریلوے لائن ہو، ٹٹلاگڑھ-رائے پور لائن کو دوگنا کرنا اور برق کاری ہو،  جیسے کاموں میں اڈیشہ کے لوگوں کو  برسوں سے انتظار  تھا وہ مکمل ہو رہے ہیں۔

آج، اڈیشہ ملک کی ان ریاستوں میں شامل ہے، جہاں ریل نیٹ ورک کی 100 فیصد برق کاری کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں بھی 100 فیصد برق کاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور مال گاڑیوں کا وقت بھی بچ گیا ہے۔ اڈیشہ جیسی ریاست، جو معدنی دولت کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے، مرکز ہے، اسے ریلوے  کی برق کاری سے زیادہ فائدہ ملے گا۔ اس سے صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیزل سے ہونے والی آلودگی سے بھی نجات ملے گی۔

ساتھیوں،

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا ایک اور پہلو بھی ہے، جس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔ بنیادی ڈھانچہ نہ صرف لوگوں کی زندگی آسان بناتا ہے بلکہ یہ معاشرے کو بااختیار بھی بناتا ہے۔ جہاں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے وہاں عوام کی ترقی بھی پیچھے رہ جاتی ہے۔ جہاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوتی ہے وہیں لوگوں کی تیز رفتار ترقی بھی ہوتی ہے۔

آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پی ایم سوبھاگیہ یوجنا کے تحت حکومت ہند نے 2.5 کروڑ سے زیادہ گھرانوں کو مفت بجلی کنکشن دیے ہیں۔ اس میں اڈیشہ میں تقریباً 25 لاکھ گھر اور بنگال میں 7.25 لاکھ گھر بھی شامل ہیں۔ اب آپ سوچیں کہ اگر یہ ایک منصوبہ شروع نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ آج 21ویں صدی میں بھی ڈھائی کروڑ گھروں کے بچے اندھیرے میں تعلیم حاصل کرنے اور اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ۔ وہ خاندان جدید رابطوں اور بجلی آنے پر دستیاب تمام سہولیات سے منقطع رہتے ہیں۔

ساتھیوں،

آج ہم ہوائی اڈوں کی تعداد 75 سے بڑھا کر 150 کے قریب کرنے کی بات کرتے ہیں۔ یہ بھارت  کی بڑی کامیابی ہے، لیکن اس کے پیچھے کی سوچ اسے اور بھی بڑا بناتی ہے۔ آج وہ شخص بھی ہوائی جہاز میں سفر کر سکتا ہے، جس کے لیے یہ کبھی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔ آپ نے سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصاویر دیکھی ہوں گی، جن میں ملک کے عام شہری ایئرپورٹ کے اپنے تجربات بتا رہے ہیں۔ جب ان کا بیٹا یا بیٹی پہلی بار انہیں ہوائی جہاز کی سواری پر لے جاتا ہے تو اس خوشی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

 

ساتھیوں،

بنیادی ڈھانچے سے متعلق بھارت  کی یہ کامیابیاں بھی آج مطالعہ کا موضوع ہیں۔ جب ہم بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کرتے ہیں تو اس سے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ جب ہم کسی علاقے کو ریل اور ہائی وے جیسے رابطے سے جوڑتے ہیں تو اس کا اثر صرف سفر کی سہولت تک محدود نہیں ہوتا۔ یہ کسانوں اور کاروباری افراد کو نئی منڈیوں سے جوڑتا ہے، یہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات سے جوڑتا ہے۔ یہ طلباء کو ان کی پسند کے کالج سے جوڑتا ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ آج بھارت  جدید بنیادی ڈھانچے پر ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ساتھیوں،

آج ملک صرف عوامی خدمت کی ثقافتی سوچ سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے روحانی نظام نے صدیوں سے اس خیال کی پرورش کی ہے۔ پوری جیسی یاترا، جگناتھ مندر جیسے مقدس مقامات اس کے مراکز رہے ہیں۔ کئی غریب لوگ صدیوں سے بھگوان جگن ناتھ کے مہا پرساد سے کھانا حاصل کر رہے ہیں۔

اسی جذبے کے ساتھ، آج ملک پردھان منتری غریب کلیان یوجنا چلا رہا ہے، جس میں 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دیا جا رہا ہے۔ آج اگر کسی غریب کو علاج کی ضرورت ہے تو اسے آیوشمان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملتا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کروڑوں غریبوں کو پکے مکان ملے ہیں۔ گھر میں اجولا گیس سلنڈر ہو یا جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی، آج غریبوں کو وہ تمام بنیادی سہولتیں بھی مل رہی ہیں، جن کے لیے انہیں برسوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

ساتھیوں،

بھارت  کی تیز رفتار ترقی کے لیے بھارت  کی ریاستوں کی متوازن ترقی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ آج ملک کی یہ کوشش ہے کہ کوئی بھی ریاست وسائل کی کمی کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہے۔ اسی لیے 15ویں مالیاتی کمیشن میں اوڈیشہ اور بنگال جیسی ریاستوں کے لیے پہلے سے زیادہ بجٹ کی سفارش کی گئی۔ اوڈیشہ جیسی ریاست کو بھی اتنی وسیع قدرتی دولت سے نوازا گیا ہے۔ لیکن اس سے قبل غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاستوں کو اپنے وسائل سے محروم ہونا پڑا۔

ہم نے معدنی دولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانکنی پالیسی میں اصلاحات کیں۔ اس کی وجہ سے معدنی دولت رکھنے والی تمام ریاستوں کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد ٹیکس سے ہونے والی آمدنی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ آج ان وسائل کو ریاست کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور گاؤں میں غریبوں کی خدمت میں استعمال ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر پوری توجہ دے رہی ہے کہ اڈیشہ قدرتی آفات کا کامیابی سے مقابلہ کر سکے۔ ہماری حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور این ڈی آر ایف کے لیے اوڈیشہ کو 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رقم  دی ہے ۔ اس سے طوفان کے دوران  جان و مال دونوں کی حفاظت میں مدد ملی ہے۔

ساتھیوں،

مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں اڈیشہ، بنگال اور پورے ملک کی ترقی کی یہ رفتار مزید آگے بڑھے گی۔ بھگوان جگناتھ، ماں  کالی کی مہربانی سے، ہم یقینی طور پر ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت  کے ہدف تک پہنچیں گے۔ اس خواہش کے ساتھ، آپ سب کا بہت بہت شکریہ! ایک بار پھر سب کو جئے جگناتھ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi