شری سوامی نارائن جئے دیو، عزت مآب شیخ نہیان المبارک، محترم مہنت سوامی جی مہاراج، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں، اور دنیا کے کونے کونے سے اس تقریب سے وابستہ میرے بھائیو اور بہنو!

آج متحدہ عرب امارات کی سرزمین نے انسانی تاریخ کا ایک نیا سنہری باب لکھا ہے۔ آج ابوظہبی میں ایک عظیم الشان اورروحانی مندر کا افتتاح ہو رہا ہے۔برسوں کی محنت اس لمحے کے پیچھے کار فرما ہے۔ اس میں برسوں پرانا خواب شامل ہے۔ اور اس کے ساتھ بھگوان سوامی نارائن کا آشیرواد جڑا ہوا ہے۔ آج، پرمکھ سوامی روحانی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں گے، وہاں ان کی روح خوشی محسوس کر رہی ہوگی۔ ایک طرح سے، محترم پرمکھ سوامی جی کے ساتھ میرا رشتہ باپ بیٹے کا تھا۔ میں اپنی زندگی کے ایک طویل عرصے تک  ایک بیٹے کی حیثیت سے ان کی صحبت میں رہا۔ ان کے آشیرواد حاصل  ہوتے رہے اور شاید کچھ لوگ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ جب میں وزیراعلیٰ تھا، حتیٰ کہ جب میں وزیراعظم تھا، تب بھی اگر انہیں کوئی بات اچھی نہ لگتی تو صاف لفظوں میں میری رہنمائی کرتے تھے۔ اور جب دہلی میں اکشردھام کی تعمیر ہو رہی تھی، میں ان کے آشیرواد سے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں موجود تھا۔ اس وقت میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اور اس دن میں نے کہا تھا کہ ہم گرو کی بہت تعریف کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کسی گرو نے کہا ہے کہ جمنا کے کنارے اپنی جگہ ہونی چاہیے، اور ایک شاگرد کی طرح ہونا چاہیے۔ پرمکھ سوامی مہاراج نے اپنے گرو کی خواہش پوری کی تھی۔ آج میں یہاں آپ کے سامنے ایک شاگرد کے اسی احساس کے ساتھ موجود ہوں کہ آج ہم پرمکھ سوامی مہاراج کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آج بسنت پنچمی کا مقدس تہوار بھی ہے۔ یہ قابل احترام شاستری جی مہاراج کا یوم پیدائش بھی ہے۔ یہ بسنت پنچمی کا تہوار ماں سرسوتی کا تہوار ہے۔ ماں سرسوتی کا مطلب انسانی ذہانت اور شعور کی دیوی ہے۔ یہ انسانی ذہانت ہے جس نے ہمیں زندگی میں تعاون، ہم آہنگی، ہم نظری اورباہمی مفاہمت جیسے نظریات کو نافذ کرنے کی سمجھ عطا کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ مندر بھی انسانیت کے لئے ، انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیےبسنت کا استقبال کرے گا۔ یہ مندر پوری دنیا کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عالمی اتحاد کی علامت بن جائے گا۔

 

بھائیو اور بہنو،

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، عزت مآب شیخ نہیان المبارک یہاں خصوصی طور پر موجود ہیں۔ اور انہوں نے جو جذبات کا اظہار کیا، جو چیزیں انہوں نے ہمارے سامنے رکھیں اور جس طرح انہوں نے اپنے الفاظ میں بیان کیا تاکہ ہمارے خوابوں کو تقویت ملے،اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

دوستو،

اس مندر کی تعمیر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی تعریف نہیں کی جا سکتی۔ لیکن اس عظیم الشان مندر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اگر کسی کا سب سے بڑا سہارا ہے تو وہ میرے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی پوری حکومت نے کتنے دل سے کروڑوں ہندوستانیوں کی خواہشات کو پورا کیا ہے۔ اور نہ صرف یہاں کے لوگوں کے، بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ایک طرح سے، اس مندر کے خیال سے لے کر پرمکھ سوامی جی کے خواب تک، خواب بعد میں ایک سوچ میں بدل گیا۔ یعنی میں اس کے خیال سے لے کر احساس تک کے سفر میں اس سے جڑا رہا ہوں، یہ میری سب سے بڑی خوش قسمتی ہے۔ اور اس لیے میں جانتا ہوں کہ عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی سخاوت کے سا،منےیہ لفظ بھی بہت چھوٹا لگتا ہے، انہوں نے بہت کچھ کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کی شخصیت اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی گہرائی نہ صرف متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے لوگوں کو بلکہ پوری دنیا کو معلوم ہو۔ مجھے یاد ہے جب میں 2015 میں یہاں یو اے ای آیا تھا اور میں نے اس مندر کے خیال پر عزت مآب شیخ محمد سے بات کی تھی۔ جب میں نے ان کے سامنے ہندوستان کے لوگوں کی خواہشات رکھی تو انہوں نے پلک جھپکتے ہی میری تجویز پر ہاں کر دی۔ انہوں نے بہت کم وقت میں مندر کے لیے اتنی بڑی زمین بھی فراہم کر دی۔یہی نہیں مندر سے جڑا ایک اور مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ جب میں سال 2018 میں دوبارہ یو اے ای آیا تو یہاں کے سنتوں نے مجھے وہی بتایا جو برہماویہاری سوامی جی نے ابھی بیان کیا ہے۔ مندر کے دو ماڈل دکھائے۔ ایک ماڈل جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہندوستان کے قدیم ویدک طرز پر مبنی ایک عظیم الشان مندر کا تھا۔ دوسرا ایک سادہ ماڈل تھا جس کے باہر کوئی ہندو مذہبی نشان نہیں تھا۔ سنتوں نے مجھے بتایا کہ جس ماڈل  کو متحدہ عرب امارات کی حکومت قبول کرے گی اسی پر مزید کام کیا جائے گا ۔ جب یہ سوال ہز ہائینس شیخ محمد کے پاس گیا تو ان کی سوچ بالکل واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں بنائے گئے مندر اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ بنائے جائیں۔ وہ  چاہتے تھے کہ یہاں نہ صرف مندر بنے بلکہ اسے مندرجیسا دکھائی بھی دینا چاہئے۔

 

دوستو،

یہ کوئی چھوٹی بات نہیں، بہت بڑی بات ہے۔یہاں نہ صرف ایک مندر بننا چاہیے بلکہ اسے مندر کی طرح نظر آنا چاہیے۔ ہندوستان کے ساتھ بھائی چارے کا یہ احساس درحقیقت ہمارا عظیم اثاثہ ہے۔ اس مندر کی جو شان و شوکت ہم دیکھ رہے ہیں وہ بھی عزت مآب شیخ محمد کے عظیم وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ اب تک متحدہ عرب امارات برج خلیفہ، فیوچر میوزیم، شیخ زید مسجد اور دیگر ہائی ٹیک عمارتوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ اب ان کی شناخت میں ایک اور ثقافتی باب کا اضافہ ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں آئیں گے۔ اس سے متحدہ عرب امارات آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہندوستان اور دنیا بھر میں رہنے والے لاکھوں ہندوستانیوں کی طرف سے میں صدر عزت مآب شیخ محمد اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں، آئیے ہم سب یہاں سے متحدہ عرب امارات کے صدر کو کھڑے ہو کر سلامی دیں۔ بہت بہت شکریہ میں متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے تعاون کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

دوستو،

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو آج پوری دنیا میں باہمی اعتماد اور تعاون کی مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر پچھلے کچھ برسوں میں ہمارے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔ لیکن بھارت ان تعلقات کو صرف موجودہ تناظر میں نہیں دیکھتا۔ہمارے نزدیک ان رشتوں کی جڑیں ہزاروں سال پرانی ہیں۔سینکڑوں سال پہلے عرب دنیا نے ہندوستان اور یورپ کے درمیان تجارت میں پل کا کردار ادا کیا تھا۔ گجرات کے تاجروں کے لیے، جہاں سے میں آیا ہوں، عرب دنیا ہمارے آباؤ اجداد کے لیے تجارتی تعلقات کا مرکزی مرکز تھی۔ تہذیبوں کی اسی یکجائی سے ہی نئے امکانات جنم لیتے ہیں۔اس سنگم سے فن، ادب اور ثقافت کے نئے دھارے ابھرتے ہیں۔اسی لیے ابوظہبی میں بنایا گیایہ مندر بہت اہم ہے۔ اس مندر نے ہمارے قدیم رشتوں میں نئی ​​ثقافتی توانائی بھر دی ہے۔

دوستو،

ابوظہبی کا یہ بہت بڑا مندر صرف عبادت گاہ نہیں ہے۔ یہ انسانیت کے مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔ یہ ہندوستان اور عرب کے لوگوں کے درمیان باہمی محبت کی علامت بھی ہے۔ اس میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی روحانی عکاسی بھی ہوتی ہے۔ میں اس شاندار تخلیق کے لیے بی اے پی ایس تنظیم اور ان کے اراکین کی تعریف کرتا ہوں۔ میں ہری بھکتوں کی تعریف کرتا ہوں۔ پوری دنیا میں مندر بی اے پی ایس تنظیم کے لوگوں نے، ہمارے قابل احترام سنتوں نے بنائے ہیں۔ ان مندروں میں ویدک تفصیلات پر جتنی توجہ دی جاتی ہے، جدیدیت کی اتنی ہی مقدار اس میں جھلکتی ہے۔ سوامی نارائن سنیاس روایت اس بات کی ایک مثال ہے کہ آپ کس طرح قدیم قوانین پر عمل کرتے ہوئے جدید دنیا سے جڑ سکتے ہیں۔ ہر کوئی آپ کی انتظامی صلاحیتوں، نظام کے انتظام کے ساتھ ساتھ ہر ایک عقیدت مند کے تئیں حساسیت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ یہ سب بھگوان سوامی نارائن کی مہربانی کا نتیجہ ہے۔ میں بھی اس عظیم موقع پر بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں اپنا سر جھکاتا ہوں۔ میں آپ سب کو اور ملک اور بیرون ملک تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

دوستو،

یہ ہندوستان کے لیے امرت کال کا وقت ہے، یہ ہمارے عقیدے اور ثقافت کے لیے بھی امرت کال کا وقت ہے۔ اور ابھی پچھلے مہینے ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا پرانا خواب پورا ہوا ہے۔ رام للا اپنی عمارت میں براجمان ہیں۔ پورا ہندوستان اور ہر ہندوستانی آج بھی اس محبت، اس احساس میں ڈوبا ہوا ہے۔ اور اب میرا دوست برہماویہاری سوامی کہہ رہا تھا کہ مودی جی سب سے بڑے پجاری ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میں مندر کا پجاری بننے کی اہلیت رکھتا ہوں یا نہیں۔ لیکن مجھے فخر ہے کہ میں بھارت ماتا کی پوجا کرتا ہوں۔ وقت کا ہر لمحہ جو خدا نے مجھے دیا ہے اور جسم کا ہر ذرہ جو خدا نے مجھے دیا ہے وہ صرف ماں بھارتی کے لئے ہے۔ میں 140 کروڑ اہل وطن کا کا پجاری ہوں اور وہ میرے دیوتا ہیں ۔

دوستو،

ایودھیا میں ہماری بڑی خوشی ابوظہبی میں آج ملنے والی خوشی کی لہر سے مزید بڑھ گئی ہے۔ اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے پہلے ایودھیا اور پھر ابوظہبی میں عظیم الشان شری رام مندر کا مشاہدہ کیا ہے۔

 

دوستو،

ہمارے ویدوں نے کہا ہے 'ایکم ست وپرا بہودا ودانتی' یعنی علماء ایک ہی خدا، ایک ہی سچائی کو مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں۔ یہ فلسفہ ہندوستان کے بنیادی شعور کا حصہ ہے۔ لہٰذا، فطرت کے اعتبار سے ہم نہ صرف سب کو قبول کرتے ہیں، بلکہ سب کو خوش آمدید بھی کہتے ہیں۔ ہم تنوع میں نفرت نہیں دیکھتے، ہم تنوع کو اپنا خاصہ سمجھتے ہیں۔ یہ سوچ ہمیں آج کے عالمی تنازعات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے معاملے میں  اعتمادبخشتی ہے۔ انسانیت پر ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہے۔ اس مندر میں آپ کو ہر قدم پر تنوع میں یقین کی جھلک نظر آئے گی۔ مندر کی دیواروں پر ہندو مذہب کے ساتھ ساتھ مصری ہیروگلیفس اور بائبل کی، قرآن کی کہانیاں بھی کندہ ہیں۔ میں نے دیکھا کہ جیسے ہی میں مندر میں داخل ہوا، ہم آہنگی کی دیوار نظر آ رہی تھی۔ اسے ہمارے بوہرہ مسلم برادری کے بھائیوں نے بنایا تھا۔ اس کے بعد اس عمارت کا ایک متاثر کن 3ڈی تجربہ ہوتا ہے۔ پارسی برادری نے اسے شروع کیا ہے۔ یہاں ہمارے سکھ بھائی بہن لنگر کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے آگے آئے ہیں۔ مندر کی تعمیر میں ہر مذہب کے لوگوں نے کام کیا ہے۔ مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مندر کے سات ستون یا مینار متحدہ عرب امارات کی سات امارات کی علامت ہیں۔ یہ ہندوستان کے لوگوں کی فطرت بھی ہے۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں، ہم وہاں کی ثقافت اور اقدار کا احترام کرتے ہیں اور اسے اپناتے ہیں، اور یہ دیکھ کرکتنی خوشی ہوتی ہے کہ عزت کا یہی جذبہ عزت مآب شیخ محمد کی زندگی میں بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔ میرے بھائی، میرے دوست شیخ محمد بن زید کا بھی ایک وژن ہے، ہم سب بھائی ہیں۔اس نے ابوظہبی میں ابراہیمی خاندان کا گھر بنایا۔ اس کمپلیکس میں ایک مسجد، ایک چرچ اور ایک یہودی  عبادت گاہ ہے اور اب ابوظہبی میں بھگوان سوامی نارائن کا یہ مندر کثرت میں وحدت کے اس خیال کو ایک نئی وسعت دے رہا ہے۔

 

دوستو،

آج اس عظیم اور مقدس مقام سے میں ایک اور خوشخبری دینا چاہتا ہوں۔ آج صبح،یو اے ای کے نائب صدر عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے دبئی میں ہندوستانی کارکنوں کے لیے ایک اسپتال بنانے کے لیے زمین عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ میں ان کا اور اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستو،

ہمارے وید ہمیں سکھاتے ہیں کہ سمانو منتر سمیتی سامانی، سامانم من سہہ چتم ایشام۔ یعنی ہماری سوچیں متحد ہوں، ہمارے ذہن ایک دوسرے سے جڑے ہوں، ہمارے عزائم  متحد ہوں، انسانی اتحاد کی یہ دعوت ہماری روحانیت کا بنیادی جوہر رہی ہے۔ ہمارے مندر ان تعلیمات اور ان عزائم کا مرکز رہے ہیں۔ ان مندروں میں ہم ایک آواز میں اعلان کرتے ہیں کہ ذی حیات  مخلوق میں خیرخواہی کا جذبہ ہونا چاہیے، دنیا کی بھلائی کی خواہش ہونی چاہیے، مندروں میں ویدوں کی جن  باتوں کا ذکر ہوتا ہے وہ ہمیں سکھاتی ہیں – وسودھیو کٹمبکم – یعنی پوری زمین ہمارا خاندان ہے۔ اس خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آج ہندوستان عالمی امن کے اپنے مشن کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ اس بار ہندوستان کی صدارت میں،جی-20 ممالک نے ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے اور آگے بڑھایا ہے۔ ہماری یہ کوششیں ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ جیسی مہموں کو سمت دے رہی ہیں۔ سرو بھونتو سکھن کے جذبے کے ساتھ:سرو سنتو نرمایاکا جذبہ لے کر،بھارت ون ارتھ، ون ہیلتھ اس مشن کے لیے  بھی کام کر رہا ہے۔ ہماری ثقافت، ہمارا عقیدہ ہمیں عالمی فلاح کے لیے اس طرح کے عہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہندوستان سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر پر اس سمت میں کام کر رہا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ابوظہبی مندر کی انسانی ہمدردی کا جذبہ ہمارے عزائم کو تقویت بخشے گا اور انہیں پورا کرے گا۔ اس کے ساتھ میں آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں عظیم الشان مندر کو پوری انسانیت کے لیے وقف کرتا ہوں۔ میں محترم مہنت سوامی کے قدموں میں   اپنا سر عقیدت سے جھکاتا ہوں۔ قابل احترام پرمکھ جی سوامی کی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے، میں تمام عقیدت مندوں  کو سلام پیش کرتا ہوں اور سبھی ہری بھکتوں کو جئے شری سوامی نارائن۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
EPFO membership surges with 1.34 million net additions in October

Media Coverage

EPFO membership surges with 1.34 million net additions in October
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"