“2024 General Election results will be beyond barriers”
“Tide that arose during independence brought passion and sense of togetherness amongst the masses and broke many barriers”
“Success of Chandrayaan 3 instills a feeling of pride and self-confidence among every citizen and inspires them to march forward in every sector”
“Today, every Indian is brimming with self-confidence”
“Jan Dhan bank accounts became a medium to break the mental barriers amongst the poor and reinvigorate their pride and self-respect”
“Government has not only transformed lives but also helped the poor in overcoming poverty”
“Common citizens feel empowered and encouraged today”
“Pace and scale of development of today’s India is a sign of its success”
“Abrogation of Article 370 in Jammu & Kashmir has paved the way for progress and peace”
“India has made the journey from record scams to record exports”
“Be it startups, sports, space or technology, the middle class is moving forward at a fast pace in India's development journey”
“Neo-middle class are giving momentum to the consumption growth of the country”
“Today, from the poorest of the poor to the world's richest, they have started believing that this is India's time”

شوبھنا بھارتیہ جی، ہندوستان ٹائمز کے تمام اراکین، اور یہاں موجود تمام مہمانان، خواتین و حضرات۔

سب سے پہلے، میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں ایک انتخابی میٹنگ میں تھا، اس لیے مجھے یہاں پہنچنے میں تھوڑا وقت لگا۔ لیکن میں آپ کے درمیان ہونے کے لیے ایئرپورٹ سے سیدھا پہنچا ہوں۔ شوبھنا جی بہت اچھا بول رہی تھیں۔یعنی انہوں نے جو مسائل اٹھائے وہ اچھے تھے۔ضرور  کبھی نہ کبھ  اسے پڑھنے کا موقع لے گا۔ چلیئے ، اس میں تاخیر ہوگئی۔

 

دوستو

آپ سب کو  نمسکار! ایک بار پھر، آپ نے مجھے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں مدعو کیا ہے، جس کے لیے میں ایچ ٹی گروپ کا بے حد مشکور ہوں۔ جب ہماری حکومت 2014 میں بنی تھی، اور ہماری مدت کار شروع ہوئی تھی، اس وقت اس سربراہی اجلاس کا موضوع تھا "انڈیا کی تشکیل نو" یعنی ایچ ٹی  گروپ کا خیال تھا کہ مستقبل قریب میں بھارت میں بہت کچھ بدل جائے گا اور ایک نئی شکل آئے گی۔ جب ہماری حکومت 2019 میں اس سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ واپس آئی، تو اس وقت آپ نے تھیم کو "بہتر کل کے لیے بات چیت" رکھا تھا۔ آپ نے ایچ ٹی سمٹ کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ بھارت ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اب جب کہ ملک میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں، 2023 میں آپ کا تھیم "بیانڈ بیریئرز" ہے۔ عوام کے درمیان رہنے والے، سیاسی شخصیت اور عوام کے نمائندے کی حیثیت سے مجھے اس میں ایک پیغام نظر آتا ہے۔ عام طور پر رائے شماری انتخابات سے چند ہفتے پہلے آتے ہیں اور پیشین گوئی کرتے ہیں کہ کیا ہوگا۔ لیکن آپ نے صاف اشارہ دیا ہے کہ ملک کے عوام اس بار تمام رکاوٹیں توڑ کر ہمارا ساتھ دیں گے۔ 2024 کے انتخابی نتائج رکاوٹوں سے پرے ہوں گے۔

 

دوستو

بھارت کے 'ری شیپنگ انڈیا' سے 'بیانڈ بیریئرز' تک کے سفر نے آگے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔ اس بنیاد پر ہم ایک ترقی یافتہ، عظیم الشان اور خوشحال بھارت کی تعمیر کریں گے۔ ایک طویل عرصے سے، بھارت اور ملک کے لوگوں کو بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حملوں اور غلامی کے طویل ادوار نے بھارت کو کئی زنجیروں میں جکڑ لیا۔ تحریک آزادی کے دوران جو جذبہ ابھرا، جس جذبے نے جنم لیا، اور برادری کا احساس جس نے پروان چڑھایا، ان میں سے بہت سی بیڑیوں کو توڑ دیا۔ آزادی ملنے کے بعد امید تھی کہ یہ رفتار برقرار رہے گی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ طرح طرح کی رکاوٹوں میں جکڑا ہوا ہمارا ملک اس رفتار سے آگے نہیں بڑھ سکا جس کی اس میں صلاحیت تھی۔ ایک اہم رکاوٹ ذہنیت، ذہنی رکاوٹیں تھیں۔ کچھ رکاوٹیں حقیقی تھیں، کچھ سمجھی گئیں، اور کچھ مبالغہ آمیز تھیں۔ 2014 سے، ہندوستان ان رکاوٹوں کو توڑنے کے لیے مسلسل محنت کر رہا ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ ہم نے بہت سی رکاوٹوں کو عبور کر لیا ہے، اور اب ہم 'بیانڈ بیریئرز' کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آج ہندوستان  ہر رکاوٹ کو توڑتے ہوئے چاند پر پہنچ گیا ہے جہاں کوئی اور نہیں پہنچا۔ آج، بھارت ہر چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ڈیجیٹل لین دین میں پہلے نمبر پر ہے۔ آج، بھارت ہر رکاوٹ سے نکل کر موبائل مینوفیکچرنگ میں سب سے آگے ہے۔ آج، بھارت اسٹارٹ اپس کی دنیا میں ٹاپ تھری میں شامل ہے۔ آج، بھارت دنیا کا سب سے بڑا ہنر مند پول بنا رہا ہے۔ آج جی 20جیسے پروگراموں میں ہندوستان  کی بات کی جا رہی ہے۔ آج ہندوستان اپنے آپ کو ہر پابندی سے آزاد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ اور آپ نے سنا ہوگا - ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہے ۔ بھارت اس مقام پر رکنے والا نہیں ہے۔

 

دوستو

جیسا کہ میں کہہ رہا تھا، یہاں سب سے بڑی رکاوٹ ہماری ذہنیت تھی۔ ذہنی رکاوٹیں تھیں۔ اس ذہنیت کی وجہ سے ہم ایسی باتیں سنتے تھے کہ "اس ملک میں کچھ نہیں ہو سکتا... اس ملک میں کچھ نہیں بدل سکتا... اور یہاں سب کچھ ایسے ہی چلتا ہے۔" یہاں تک کہ اگر کوئی دیر سے پہنچتا ہے، تو وہ فخر سے اسے "انڈین ٹائم" کہتے ہیں۔ اس طرح کے عقائد تھے، "کرپشن، اوہ، اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا، بس اس کے ساتھ رہنا سیکھو... اگر حکومت نے کچھ بنایا ہے، تو اس کا معیار خراب ہونا چاہیے، یہ حکومت کی بنائی ہوئی ہے..." تاہم، کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو پورے ملک کو ذہنی رکاوٹوں کو توڑنے اور ان سے نکلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جب گاندھی جی نے ڈانڈی مارچ کے دوران چٹکی بھر نمک اٹھایا تو یہ صرف ایک علامت تھی، لیکن پورا ملک کھڑا ہو گیا، اور لوگوں میں یہ اعتماد پیدا ہوا کہ ہم آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ چندریان کی کامیابی نے اچانک 140 کروڑ شہریوں کو سائنسدان نہیں بنایا اور نہ ہی وہ خلاباز بنے۔ لیکن ہم اب بھی پورے ملک میں خود اعتمادی سے بھرے ماحول کا تجربہ کر رہے ہیں۔ اور اس سے جو نکلتا ہے وہ ہے - "ہم یہ کر سکتے ہیں، ہم ہر شعبے میں ترقی کر سکتے ہیں۔" آج ہر ہندوستانی بلند جذبوں سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کو صفائی کا مسئلہ یاد ہوگا۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ لال قلعہ سے صفائی کی بات کرنا، بیت الخلاء کے مسئلہ پر بات کرنا وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کے خلاف ہے۔ "سینیٹری پیڈ" کی اصطلاح ایک ایسی چیز تھی جسے لوگ، خاص طور پر مرد، عام زبان میں ذکر کرنے سے گریز کرتے تھے۔ میں نے ان مسائل کو لال قلعہ سے اٹھایا اور یہیں سے ذہنیت میں تبدیلی کا آغاز ہوا۔ آج صفائی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ یاد رکھیں، کسی کو کھادی میں دلچسپی نہیں تھی۔ زیادہ سے زیادہ، سیاست دانوں کی طرف سے، خاص طور پر انتخابات کے دوران، صرف ایک لمبا کُرتا پہننے اور دکھاوے کے لیے پہننا چھوڑ دیا گیا۔ لیکن پچھلے 10 سالوں میں کھادی کی فروخت میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 

دوستو

جن دھن بینک کھاتوں کی کامیابی شہریوں کو معلوم ہے۔ تاہم، جب ہم نے یہ اسکیم متعارف کروائی، تو کچھ ماہرین نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کو کھولنا وسائل کا ضیاع ہے، کیونکہ غریب ان میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کرے گا۔ یہ صرف پیسے کے بارے میں نہیں تھا؛ یہ ذہنی رکاوٹوں کو توڑنے، ذہنیت کو تبدیل کرنے کے بارے میں تھا۔ یہ لوگ جن دھن یوجنا نے غریبوں کے  عزت نفس کو کبھی نہیں سمجھا۔ غریبوں کے لیے بینکوں کے دروازے تک جانا ایک مشکل کام تھا۔ وہ خوفزدہ تھے. بینک اکاؤنٹ ہونا ان کے لیے ایک عیش و عشرت تھا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ بینک ان کے دروازوں پر آ رہے ہیں تو اس نے ان کے ذہنوں میں ایک نیا اعتماد، ایک نیا فخر اور ایک نیا بیج ڈالا۔ آج، وہ بڑے فخر کے ساتھ اپنے بٹوے سے اپنے روپے  کارڈ نکال کر استعمال کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آج سے 10-5سال پہلے حالات ایسے تھے کہ ایک بڑے ہوٹل میں جہاں اہم لوگ کھانا کھاتے تھے، ان میں مقابلہ ہوتا تھا۔ جب کسی نے بل ادا کیا تو وہ دکھانا چاہتے تھے کہ ان کے بٹوے میں 20-15 کارڈ تھے۔ کارڈ دکھانا ایک فیشن تھا اور کارڈز کی تعداد حیثیت کی علامت تھی۔ مودی نے سیدھا غریبوں کی جیب میں ڈالا۔ اس طرح ذہنی رکاوٹیں ٹوٹ جاتی ہیں۔

دوستو آج غریبوں کو لگتا ہے کہ جو امیروں کے پاس ہے وہ میرے پاس بھی ہے۔ یہ بیج ایک برگد کا درخت بن گیا ہے، جس میں بے شمار پھل لگ رہے ہیں۔ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں رہنے والے اور بیانیہ سے چلنے والی دنیا غریبوں کی نفسیاتی طاقت کو کبھی نہیں سمجھ سکے گی۔ لیکن میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، غربت کی زندگی گزار ا ہوں، اور اسی لیے میں جانتا ہوں کہ حکومت کی کوششوں نے بہت سی رکاوٹیں توڑ دی ہیں۔ یہ ذہنیت کی تبدیلی صرف ملک کے اندر ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی محسوس کی گئی ہے۔

  پہلے جب کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا تھا تو ہماری حکومتیں دنیا سے مدد کی اپیل کرتی تھیں، دہشت گرد حملوں کے خلاف عالمی رائے عامہ بڑھانے کے لیے دوسرے ممالک میں جاتی تھیں۔ لیکن جب ہماری حکومت کے دور میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تو جو ملک اس کا ذمہ دار تھا اسے خود کو بچانے کے لیے دنیا سے التجا کرنی پڑی۔ بھارت کے اقدامات نے دنیا کی ذہنیت کو بدل دیا۔ دس سال پہلے، دنیا سمجھتی تھی کہ بھارت موسمیاتی عمل کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے، ایک رکاوٹ ہے، ایک منفی قوت ہے۔ لیکن آج، بھارت موسمیاتی کارروائی کے وعدوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے، اپنے اہداف کو مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ بدلتی سوچ کا اثر کھیلوں کی دنیا میں بھی واضح ہے۔ لوگ کھلاڑیوں سے کہا کرتے تھے کہ تم کھیلو، لیکن اپنے کیریئر میں کیا کرو گے؟ تمہیں کیا کام ملے گا؟ حتیٰ کہ حکومتوں نے بھی کھلاڑیوں کو اپنی حفاظت کے لیے چھوڑ دیا تھا، بہت کم مالی امداد اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہماری حکومت نے اس رکاوٹ کو بھی ختم کر دیا۔ اب، ہم ایک کے بعد ایک ٹورنامنٹ میں تمغوں کی بارش کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 

دوستو

بھارت کے پاس صلاحیت یا وسائل کی کمی نہیں ہے۔ ہمیں جس اہم اور حقیقی رکاوٹ کا سامنا ہے وہ غربت ہے۔ غربت کا مقابلہ نعروں سے نہیں بلکہ حل سے کیا جا سکتا ہے۔ اسے نعروں سے نہیں پالیسیوں اور ارادوں سے شکست دی جا سکتی ہے۔ ہمارے ملک میں پچھلی حکومتوں کی سوچ نے غریبوں کو سماجی اور معاشی طور پر ترقی نہیں کرنے دی۔ مجھے یقین ہے کہ غریبوں میں خود غربت سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے اور وہ اس جنگ میں فتح یاب ہوتے ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنے، انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے ہماری حکومت نے ان رکاوٹوں کو توڑنے اور غریبوں کو بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی۔ ہم نے صرف زندگی ہی نہیں بدلی۔ ہم نے غربت سے اوپر اٹھنے میں بھی غریبوں کی مدد کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک ایک واضح تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ شوبھنا جی نے کہا کہ صرف پانچ سالوں میں 13 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے اوپر اٹھے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ 13 کروڑ لوگ غربت کی رکاوٹوں کو توڑ کر ملک کے نو متوسط طبقے میں شامل ہو گئے ہیں۔

 

دوستو

ہندوستان نے اقربا پروری اور خاندانی سیاست کی صورت میں ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ کا سامنا کیا ہے۔ صرف وہی لوگ آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں جب وہ کسی خاص خاندان سے جڑا ہوا ہو یا کسی طاقتور فرد کو جانتا ہو۔ عام شہریوں کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں تھا۔ چاہے کھیل، سائنس، سیاست، یا پدم ایوارڈ جیسے اعزازات حاصل کرنے میں، ملک کے عام شہری نے محسوس کیا کہ اگر کسی کا تعلق کسی نامور خاندان سے نہ ہو تو کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ تاہم، پچھلے کچھ سالوں میں، آپ نے دیکھا ہے کہ ان تمام شعبوں میں، ملک کے عام شہری اب بااختیار اور حوصلہ افزائی محسوس کر رہے ہیں۔ اب، وہ بااثر افراد کے پاس جانے یا ان کی مدد لینے کی فکر نہیں کرتے۔ کل کے گمنام ہیرو آج ملک کے ہیرو ہیں!

 

دوستو

برسوں سے، ہندوستان میں جدید انفراسٹرکچر کی کمی ہماری ترقی میں ایک اہم اور حقیقی رکاوٹ رہی  ہے۔ ہم نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے، ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی مہم شروع کی۔ آج ملک انفراسٹرکچر کی بے مثال ترقی سے گزر رہا ہے۔ میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں جن سے آپ کو ملک کی ترقی کی رفتار اور پیمانے کا اندازہ ہو جائے گا۔ مالی سال 2013-14 میں ہم روزانہ 12 کلومیٹرشاہراہ بنا رہے تھے۔ میں اپنے دور اقتدار کے آغاز سے پہلے کے دور کی بات کر رہا ہوں۔ 2022-23 میں، ہم نے روزانہ تقریباً 30 کلومیٹرشاہراہ بنائے ہیں۔ 2014 میں ملک کے پانچ شہروں میں میٹرو ریل کا رابطہ تھا۔ 2023 میں، 20 شہروں میں میٹرو ریل رابطہ موجود ہے۔ 2014 میں، ملک میں تقریباً 70 آپریشنل ہوائی اڈے تھے۔ 2023 تک، یہ تعداد تقریباً 150 تک پہنچ گئی ہے، جس سے یہ تعداد دوگنی ہو گی۔ 2014 میں ملک میں تقریباً 380 میڈیکل کالج تھے۔ 2023 میں، ہمارے پاس 700 سے زیادہ میڈیکل کالج ہیں۔ 2014 میں گرام پنچایتوں تک صرف 350 کلومیٹر کا آپٹیکل فائبر پہنچا تھا۔ 2023 تک، ہم نے گرام پنچایتوں کو جوڑتے ہوئے تقریباً 6 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھایا ہے۔ 2014 میں پی ایم گرام سڑک یوجنا کے ذریعہ صرف 55 فیصد دیہات مربوط تھے۔ 4 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں بنا کر ہم اس تعداد کو 99 فیصد تک لے گئے ہیں۔ 2014 تک، بھارت میں تقریباً 20,000 کلومیٹر ریلوے لائنوں کو برقی کیا گیا تھا۔ اب توجہ دیں 70 سالوں میں 20 ہزار کلو میٹر ریلوے لائنوں پر بجلی کا کام کیا گیا۔ جبکہ ہماری حکومت نے صرف 10 سالوں میں تقریباً 40,000 کلومیٹر ریلوے لائنوں کو برقی کیا ہے۔ یہ آج کی رفتار، پیمانہ اورہندوستان کی کامیابی کی علامت ہے۔

 

دوستو

حالیہ برسوں میں، ہمارے ملک نے کچھ سمجھی جانے والی رکاوٹوں کو بھی دور کیا ہے۔ یہاں ہمارے پالیسی سازوں اور سیاسی ماہرین کے ذہن میں ایک مسئلہ تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ اچھی معیشت اور اچھی سیاست ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ بہت سی حکومتوں نے اس تصور کو قبول کیا، جس کی وجہ سے ملک کو سیاسی اور اقتصادی دونوں محاذوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ہم نے اچھی معاشیات اور اچھی سیاست کو ساتھ لا کر مظاہرہ کیا ہے۔ آج ہر کوئی تسلیم کرتا ہے کہ اچھی معاشیات اور اچھی سیاست ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں۔ ہماری مضبوط معاشی پالیسیوں نے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ اس سے معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی بدل گئی ہے، اور انہی لوگوں نے ہمیں مستحکم حکمرانی فراہم کرنے کے لیے اتنا اہم مینڈیٹ دیا ہے۔ چاہے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) ہو، بینکنگ بحران کو حل کرنا ہو، یا کووڈ بحران پر قابو پانے کے لیے پالیسیاں بنانا... ہم نے ہمیشہ ایسی پالیسیوں کا انتخاب کیا ہے جو ملک کے لیے طویل مدتی حل پیش کرتی ہیں اور شہریوں کے لیے طویل مدتی فوائد کی ضمانت دیتی ہیں۔

دوستو

تصوراتی رکاوٹوں کی ایک مثال خواتین ریزرویشن بل ہے۔ کئی دہائیوں تک لٹکے رہنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بل کبھی پاس نہیں ہوگا۔ لیکن اب، ہم نے اس رکاوٹ کو عبور کر لیا ہے۔ ناری شکتی وندن ادھنیم آج ایک حقیقت ہے۔

 

دوستو

آپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے، میں نے ابتدا میں مبالغہ آمیز رکاوٹوں کے موضوع پر بات کی۔ ہمارے ملک میں کچھ ایسے چیلنج اور مسائل تھے جنہیں پچھلی حکومتوں، ماہرین اور تنازعات کے خواہشمند افراد نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے بھلا دیا تھا۔ مثال کے طور پر، جب بھی جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی بات ہوئی، ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کیا۔ یہ تقریباً ایسا ہی تھا کہ ایک نفسیاتی دباؤ پیدا ہو گیا تھا، جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو یہ ایک تباہ کن صورتحال کو جنم دے گا۔ تاہم آرٹیکل 370 کی منسوخی نے پورے خطے میں خوشحالی، امن اور ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ لال چوک کی تصویریں بتاتی ہیں کہ جموں و کشمیر کس طرح تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی بتدریج کم ہو رہی ہے اور وہاں سیاحت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہم جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچانےکے لیے پرعزم ہیں۔

 

دوستو

میڈیا کے شعبے سے وابستہ بہت سے لوگ یہاں موجود ہیں۔ بریکنگ نیوز فراہم کرنے والے میڈیا کی مطابقت نمایاں رہی ہے۔ اگرچہ وقتاً فوقتاً بریکنگ نیوز فراہم کرنا روایتی ہے، لیکن اس بات کا تجزیہ کرنا ضروری ہے کہ بریکنگ نیوز کس طرح تیار ہوئی ہے جو پہلے تھی اس سےیا  اب جو ہے ۔ اگرچہ 2013 سے 2023 تک ایک دہائی گزر چکی ہے لیکن اس عرصے میں جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ شب و روز کی طرح ہیں۔ 2013 میں معیشت کا احاطہ کرنے والوں کو یاد ہوگا کہ کس طرح درجہ بندی کرنے والی ایجنسیاں ہندوستان  کی جی ڈی پی کی پیشن گوئی کو نیچے کی طرف نظر ثانی کرتی تھیں۔ تاہم، 2023 میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ بین الاقوامی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں اب ہماری ترقی کی پیشن گوئی پر نظر ثانی کر رہی ہیں۔ 2013 میں بینکنگ سیکٹر کی ابتر حالت کے بارے میں خبریں آئیں گی۔ لیکن 2023 میں، ہمارے بینک اپنے بہترین منافع اور کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 2013 میں آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سکینڈل کی خبریں ملک میں چھائی تھیں۔ تاہم، 2023 میں، اخبارات اور نیوز چینل رپورٹ کرتے ہیں کہ بھارت کی دفاعی برآمدات ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔ اس میں 14-2013 کے مقابلے میں 20 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ریکارڈ گھوٹالوں سے لے کر ریکارڈ برآمدات تک، ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

 

دوستو

2013 میں، آپ کو بہت سی قومی اور بین الاقوامی اشاعتیں ملیں جو کہ شہ سرخیاں دیتی تھیں کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے متوسط طبقے کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔ لیکن میرے دوستو، 2023 میں کون تبدیلی لا رہا ہے؟ کھیل ہو، اسٹارٹ اپس ہوں، خلا ہو یا ٹیکنالوجی، ملک کا متوسط طبقہ ترقی کے ہر سفر میں سب سے آگے ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ملک کے متوسط طبقے نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، اور ان کا سائز بڑھ گیا ہے۔ 14-2013  میں تقریباً 4 کروڑ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا۔ 24-2023میں، یہ تعداد دوگنی ہو گئی ہے، اور 7.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے ہیں۔ ٹیکس کی معلومات سے متعلق ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اوسط آمدنی، جو 2014 میں چار لاکھ روپے سے کم تھی، اب 2023 میں بڑھ کر تیرہ لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لاکھوں لوگ کم آمدنی والے گروپ سے زیادہ آمدنی والے گروپ میں منتقل ہو گئے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ کچھ دن پہلے ہندوستان ٹائمز میں ایک مضمون آیا تھا جس میں انکم ٹیکس ڈیٹا سے متعلق بہت سے دلچسپ حقائق پیش کیے گئے تھے۔ خاص طور پر ایک دلچسپ اعداد و شمار پانچ لاکھ روپے سے پچیس لاکھ روپے تک کمانے والوں کی سالانہ آمدنی ہے۔ اگر ہم مالی سال12-2011 میں اسے تنخواہ بریکٹ میں شامل افراد کی کل آمدنی کو جوڑیں تو یہ تعداد 2.75 لاکھ کروڑ سے بھی کم تھی۔ 2021 تک یہ بڑھ کر 14 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی دو واضح وجوہات ہیں۔ پانچ لاکھ سے پچیس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس بریکٹ میں لوگوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اور میں آپ کو دوبارہ یاد دلاؤں گا کہ یہ تجزیہ صرف تنخواہ دار آمدنی پر مبنی ہے۔ اگر ہم کاروبار سے ہونے والی آمدنی، گھر کی جائیداد سے ہونے والی آمدنی، دیگر سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شامل کریں اور ان سب کو شامل کریں تو یہ اعداد و شمار اور بھی بڑھ جائیں گے۔

 

دوستو

بھارت میں بڑھتا ہوا متوسط طبقہ اور گھٹتی ہوئی غربت ایک اہم معاشی سائیکل کی بنیاد بن رہی ہے۔ وہ لوگ جو غربت سے نکل کر نو متوسط طبقے کا حصہ بن رہے ہیں، اب ملک کی کھپت کی ترقی کو چلانے والی ایک اہم قوت ہیں۔ اس مطالبے کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہمارے متوسط طبقے پر آتی ہے۔ اگر کوئی غریب نئے جوتے خریدنا چاہتا ہے تو وہ متوسط طبقے کی دکان سے خریدتے ہیں، یعنی متوسط طبقے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اور غریب کی زندگی بدل رہی ہے۔ ہندوستان اس وقت ایک مثبت دور سے گزر رہا ہے جہاں غربت میں کمی سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی خواہشات اور قوت ارادی ملک کی ترقی کو تقویت دے رہی ہے۔ ان لوگوں کی طاقت نے بھارت کو جی ڈی پی کے لحاظ سے 10ویں سب سے بڑی معیشت سے پانچویں بڑی معیشت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب، یہی قوتِ ارادی ہماری تیسری میعاد میں بھارت کو دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں لے جانے کے لیے تیار ہے۔

 

دوستو

اس 'امرت کال' میں، ملک 2047 تک 'ترقی یافتہ ہندوستان' بننے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے، ہم کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد تک پہنچ جائیں گے۔ آج، دنیا کے غریب ترین سے لے کر امیر ترین سرمایہ کاروں تک، سب کا ماننا ہے کہ "یہ بھارت کا وقت ہے۔" ہر ہندوستانی کی خود اعتمادی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اس طاقت سے ہم کسی بھی رکاوٹ کو عبور کر سکتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ 2047 میں یہاں کتنے ہوں گے، لیکن میں یقین سے کہتا ہوں، جب 2047 میں ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ ہو گا، اس کا موضوع ہوگا "ترقی یافتہ قوم، آگے کیا؟" ایک بار پھر، میں آپ سب کو اس سربراہی اجلاس کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"