تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے
‘‘خدمت کےجذبہ کے تحت بھرتی ہونے والوں کی لگن ملک کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے قابل بنائے گی’’
‘‘ناری شکتی وندن ادھینیم نئی پارلیمنٹ میں قوم کے لئے ایک نئی شروعات ہے’’
‘‘ٹیکنالوجی نے بدعنوانی کی روک تھام کی ہے، ساکھ کو بہتر بنایا ہے، پیچیدگی کو کم کیا ہے اورسہولت میں اضافہ کیا ہے’’
‘‘حکومت کی پالیسیاں ایک نئی سوچ، مسلسل نگرانی، مشن موڈ پر عمل درآمد اور بڑے پیمانے پر شرکت پر مبنی ہیں، جنہوں نے عظیم اہداف کے حصول کی راہ ہموار کی ہے’’

نمسکار،

آج کے اس روزگار میلے میں جن امیدواروں کو سرکاری خدمات کے لئے تقرری کے خطوط ملے ہیں، ان تمام کو بہت بہت مبارکباد۔  آپ تمام نے شدید مشکلات کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا انتخاب لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کامیابی کی آپ کی زندگی میں بہت بڑی اہمیت ہے۔

آج ملک بھر میں گنیش اتسو منایا جا رہا ہے۔ اس مبارک وقت پر آپ سبھی کیلئے  نئی زندگی کا شری گنیش ہورہا ہے۔ بھگوان گنیش کامیابی کا دیوتا ہیں۔ میری خواہش ہے کہ آپ کی خدمت کا عزم قوم کے مقاصد کی تکمیل کا باعث بنے گا۔

دوستو،

آج ہمارا ملک تاریخی کامیابیوں اور فیصلوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی ملک کی آدھی آبادی کو ناری شکتی وندن ادھینیم کی صورت میں بڑی طاقت ملی ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کا معاملہ جو 30 سال سے زیر التوا تھا، اب دونوں ایوانوں سے ریکارڈ ووٹوں سے منظور ہو گیا ہے۔

 

سوچئے یہ کتنی بڑی کامیابی ہے۔ یہ مطالبہ اس وقت سے ہو رہا تھا جب آپ میں سے اکثر پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ یہ فیصلہ ملک کی نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں لیا گیا ہے۔ ایک طرح سے نئی پارلیمنٹ میں ملک کے نئے مستقبل کا آغاز ہو چکا ہے۔

دوستو،

آج اس روزگار میلے میں بھی ہماری بیٹیوں نے بڑی تعداد میں تقرری خطوط حاصل کیے ہیں۔ آج ہندوستان کی بیٹیاں خلا سے لے کر کھیلوں تک کئی نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔ مجھے  ناری شکتی  کی اس کامیابی پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ حکومت کی پالیسی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئے دروازے کھولنا بھی ہے۔ ہماری بیٹیاں اب ملک کی مسلح افواج میں کمیشن لے کر ملک کی خدمت کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہم سب کا تجربہ ہے کہ ناری شکتی نے ہمیشہ ہر شعبے میں نئی ​​توانائی کے ساتھ تبدیلیاں لائی ہیں۔ ہماری آدھی آبادی کے لیے حکومت کی بہتر حکمرانی، اس کے لئے  آپ کو نئے آئیڈیاز پر کام کرنا چاہیے۔

دوستو،

آج 21ویں صدی کے ہندوستان کی امنگیں بہت زیادہ ہیں، ہمارے سماج اور حکومت سے  توقعات بہت زیادہ ہیں۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ آج یہ نیا ہندوستان کیا کمال کر رہا ہے۔ یہ وہی ہندوستان ہے جس نے چند دن پہلے چاند پر ترنگا لہرایا۔  اس نئے ہندوستان کے خواب بہت بلند ہیں۔ ملک نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بننے کا عزم کیا ہے۔

ہم اگلے چند سالوں میں تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں۔ آج جب ملک میں اتنا کچھ ہو رہا ہے تو ہر سرکاری ملازم کا کردار بہت بڑھنے والا ہے۔ آپ کو ہمیشہ سٹیزن فرسٹ کے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ آپ اس نسل کا حصہ ہیں جو ٹیکنالوجی کے ساتھ پروان چڑھی ہے۔ جو  گیجٹس آپ کے والدین مشکل سے آپریٹ کرپاتے ہیں، آپ نے کھلونے کی طرح ان کا استعمال کیا ہے۔

اب آپ کو اپنے کام کی جگہ پر ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سہولت  کو استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم ٹیکنالوجی کی مدد سے گورننس میں نئی ​​بہتری کیسے لا سکتے ہیں؟ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آپ ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے متعلقہ علاقوں میں کارکردگی کو مزید کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟

دوستو،

آپ نے پچھلے 9 سالوں میں دیکھا ہے کہ کس طرح تکنیکی تبدیلی کی وجہ سے حکمرانی آسان ہو جاتی ہے۔ پہلے بکنگ کاؤنٹر پر ریلوے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے قطاریں لگتی تھیں۔ ٹیکنالوجی نے اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔ آدھار کارڈ، ڈیجیٹل لاکر اور ای-کے وائی سی نے دستاویزات کی پیچیدگی کو ختم کر دیا ہے۔ گیس سلنڈر کی بکنگ سے لے کر بجلی کے بلوں کی ادائیگی تک سب کچھ اب ایپ پر ہو رہا ہے۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے سرکاری اسکیموں کا پیسہ براہ راست لوگوں کے کھاتوں میں پہنچ رہا ہے۔ ڈیجی یاترا نے ہمارے سفر کو آسان بنا دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیکنالوجی نے بدعنوانی کو کم کیا ہے، ساکھ میں اضافہ کیا ہے، پیچیدگی کو کم کیا ہے اورآسانی  میں اضافہ کیا ہے۔

 

آپ کو اس سمت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے غریبوں کی ہر ضرورت، حکومت کا ہر کام کیسے آسان ہو جائے گا، اس کام کے لیے آپ کو نئے طریقے، اختراعی طریقے ڈھونڈنے ہوں گے، اور آگے بھی لے کر جانا ہوگا۔

دوستو،

گزشتہ 9 سالوں میں ہماری پالیسیوں نے اس سے بھی بڑے اہداف کے حصول کی راہ ہموار کی ہے۔ ہماری پالیسیاں نئی ذہنیت ، مستقل نگرانی، مشن موڈ پر عمل درآمد اور بڑے پیمانے پر شرکت پر مبنی ہیں۔ 9 سالوں میں حکومت نے مشن موڈ پر پالیسیاں لاگو کی ہیں۔ چاہے سوچھ بھارت ہو یا جل جیون مشن، ان تمام اسکیموں میں 100 فیصد  تکمیل  کے ہدف پر کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر سطح پر اسکیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

میں خود بھی پرگتی پلیٹ فارم کے ذریعے پروجیکٹوں کی پیش رفت پر نظر رکھتا ہوں۔ ان کوششوں کے درمیان مرکزی حکومت کی اسکیموں کو لاگو کرنے کی سب سے بڑی ذمہ داری آپ سبھی نو مقررہ  سرکاری ملازمین پر عائد ہوتی ہے۔ جب آپ جیسے لاکھوں نوجوان سرکاری خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو پالیسیوں کے نفاذ کی رفتار اور پیمانے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے حکومت کے باہر بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ کام کرنے کے نئے انتظامات بھی بنتے ہیں۔

دوستو،

آج، عالمی معیشتوں میں مشکلات کے درمیان، ہندوستان کی جی ڈی پی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہماری پیداوار اور برآمدات دونوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آج ملک اپنے جدید انفراسٹرکچر پر جتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی۔ آج ملک میں نئے  نئے شعبے  کی توسیع ہورہی ہے۔ آج، قابل تجدید توانائی، نامیاتی کاشتکاری، دفاع اور سیاحت سمیت کئی شعبوں میں بے مثال ترقی میں تیزی  دیکھی جا رہی ہے۔

موبائل فون سے لے کر ہوائی جہاز تک، کورونا ویکسین سے لے کر فائٹر جیٹس تک، ہندوستان کی خود انحصاری مہم کی طاقت سب کے سامنے ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 2025 تک صرف ہندوستان کی خلائی معیشت 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہو جائے گی۔ یعنی آج ملک کے نوجوانوں کے لیے مسلسل نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، روزگار کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

دوستو،

آزادی کے امرت کال میں اگلے 25 سال اتنے ہی اہم ہیں جتنے اگلے 25 سال میں آپ کا کیرئر اہم ہے۔  آپ کو ٹیم ورک کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ آپ نے دیکھا، اس مہینے اس ملک میں جی 20 اجلاسوں کا کامیاب انعقاد مکمل ہو چکا ہے۔ دہلی سمیت ملک کے 60 شہروں میں 200 سے زیادہ میٹنگیں منعقد کی گئیں۔

 

اس دوران غیر ملکی مہمانوں نے ہمارے ملک کے تنوع کے رنگ دیکھے۔ جی20 ہماری روایت، عزم اور مہمان نوازی کا حصہ  بنا ۔ جی 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی بھی سرکاری اور نجی شعبے کے مختلف شعبوں کی کامیابی ہے۔ اس تقریب کے لیے سب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج آپ بھی سرکاری ملازمین کی ٹیم انڈیا کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

دوستو،

آپ سب کو ملک کی ترقی کے سفر میں حکومت کے ساتھ براہ راست کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس سفر میں اپنی سیکھنے کی عادت کو برقرار رکھیں۔ آن لائن لرننگ پورٹل – آئی گوٹ کرم یوگی  کے ذریعے آپ اپنی پسند کے کورسز سے جڑ سکتے ہیں۔

 

میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ایک بار پھر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آپ سب کو میری طرف سے  نیک خواہشات۔ آپ کے اہل خانہ کو بھی نیک تمنائیں اور بہت بہت مبارکباد۔ آپ خود بھی آگے بڑھیں  اور یہ 25 سال آپ کے بھی ہیں اور ملک کے بھی ہیں ۔ ایسا نایاب امتزاج  بہت کم ملتا ہے، آپ کو ملا ہے۔

آئیے دوستو عہد کریں اور آگے بڑھیں۔ ملک کے لیے جیو، ملک کے لیے کچھ کرو۔آپ سبھی کو  نیک خواہشات۔

بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi interacts with Rashtriya Bal Puraskar awardees
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi interacted with the 17 awardees of Rashtriya Bal Puraskar in New Delhi today. The awards are conferred in the fields of bravery, innovation, science and technology, sports and arts.

During the candid interaction, the PM heard the life stories of the children and encouraged them to strive harder in their lives. Interacting with a girl child who had authored books and discussing the response she received for her books, the girl replied that others have started writing their own books. Shri Modi lauded her for inspiring other children.

The Prime Minister then interacted with another awardee who was well versed in singing in multiple languages. Upon enquiring about the boy’s training by Shri Modi, he replied that he had no formal training and he could sing in four languages - Hindi, English, Urdu and Kashmiri. The boy further added that he had his own YouTube channel as well as performed at events. Shri Modi praised the boy for his talent.

Shri Modi interacted with a young chess player and asked him who taught him to play Chess. The young boy replied that he learnt from his father and by watching YouTube videos.

The Prime Minister listened to the achievement of another child who had cycled from Kargil War Memorial, Ladakh to National War Memorial in New Delhi, a distance of 1251 kilometers in 13 days, to celebrate the 25th anniversary of Kargil Vijay Divas. The boy also told that he had previously cycled from INA Memorial, Moirang, Manipur to National War Memorial, New Delhi, a distance of 2612 kilometers in 32 days, to celebrate Azadi Ka Amrit Mahotsav and 125th birth anniversary of Netaji Subash Chandra Bose, two years ago. The boy further informed the PM that he had cycled a maximum of 129.5 kilometers in a day.

Shri Modi interacted with a young girl who told that she had two international records of completing 80 spins of semi-classical dance form in one minute and reciting 13 Sanskrit Shokas in one minute, both of which she had learnt watching YouTube videos.

Interacting with a National level gold medal winner in Judo, the Prime Minister wished the best to the girl child who aspires to win a gold medal in the Olympics.

Shri Modi interacted with a girl who had made a self stabilizing spoon for the patients with Parkinson’s disease and also developed a brain age prediction model. The girl informed the PM that she had worked for two years and intends to further research on the topic.

Listening to a girl artiste who has performed around 100 performances of Harikatha recitation with a blend of Carnatic Music and Sanskrit Shlokas, the Prime Minister lauded her.

Talking to a young mountaineer who had scaled 5 tall peaks in 5 different countries in the last 2 years, the Prime Minister asked the girl about her experience as an Indian when she visited other countries. The girl replied that she received a lot of love and warmth from the people. She further informed the Prime Minister that her motive behind mountaineering was to promote girl child empowerment and physical fitness.

Shri Modi listened to the achievements of an artistic roller skating girl child who won an international gold medal at a roller skating event held in New Zealand this year and also 6 national medals. He also heard about the achievement of a para-athlete girl child who had won a gold medal at a competition in Thailand this month. He further heard about the experience of another girl athlete who had won gold medals at weightlifting championships in various categories along with creating a world record.

The Prime Minister lauded another awardee for having shown bravery in saving many lives in an apartment building which had caught fire. He also lauded a young boy who had saved others from drowning during swimming.

Shri Modi congratulated all the youngsters and also wished them the very best for their future endeavours.