‘‘21ویں صدی میں ہندوستان کے تیز رفتار ماحول میں اچھی طرح سے منصوبہ بند شہر وقت کی ضرورت بننے والے ہیں’’
‘‘نئے شہروں کی ترقی اور موجودہ شہروں میں خدمات کی جدید کاری شہری ترقی کے دو اہم پہلو ہیں’’
‘‘شہری منصوبہ بندی امرت کال میں ہمارے شہروں کی تقدیر کا تعین کرے گی اور یہ صرف منصوبہ بند شہر ہی ہیں جوہندوستان کی تقدیر کا تعین کریں گے’’
‘‘میٹرو نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے معاملے میں ہندوستان نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے’’
‘‘2014 میں صرف 15-14 فیصد کے مقابلے آج 75 فیصد کچرے کو پروسیس کیا جا رہا ہے’’
‘‘ہمارے نئے شہروں کوکوڑا کرکٹ سے پاک، پانی کی قلت سے محفوظ، اور آلودہ آب و ہوا سے محفوظ ہونے چاہییں’’
‘‘حکومت جو منصوبے اور پالیسیاں بنا رہی ہے ان سے نہ صرف شہروں کے لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو بلکہ ان کی اپنی ترقی میں بھی مدد ملے’’

          نمسکار!

          آپ تمام کا شہری ترقی جیسے اس  اہم موضوع  پر بجٹ  ویبنار میں خیر مقدم ہے۔

          ساتھیو،

          بدقسمتی  ہے کہ آزادی کے بعد بھی ہمارے ملک میں چند منصوبہ  بند شہر بنے ۔ آزادی کے  75  برسوں میں  ملک میں 75 نئے اوربڑے  منصوبہ بند شہر بنے ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر کچھ مختلف ہوتی لیکن   اب  اکیسویں  صدی میں  جس طرح   ہندوستان  تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے ، آنے والے وقت میں   ہندوستان میں  دیگر نئے شہر  کی ضرورت ہوگی۔

          اس  طرح ہندوستان میں  شہری ترقی کے دو نئے عنصر ہیں ۔ نئے شہروں کی ترقی اور پرانے شہروںمیں   قدیم  نظم ونسق کی  جدید کاری۔   اس وژن کو سامنے رکھتے  ہوئے  ہماری حکومت نے ہر بجٹ میں شہری ترقی کو بہت اہمیت دی ہے۔ اس بجٹ میں شہری منصوبہ بندی کے معیارات کے لئے   15 ہزار کروڑروپے  کے  انسینٹو  بھی  طے کئے گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ملک میں   منصوبہ بند  اور منظم شہر کاری کی نئی شروعات  ہوگی اور اسے رفتار ملے گی۔

ساتھیو ،

آپ سبھی ماہرین  جانتے ہیں  کہ شہری ترقی میں  شہری منصوبہ بندی اور شہری حکمرانی دونوں کا  ہی بہت اہم کردار ہوتا ہے۔شہروں  کی خراب منصوبہ بندی   یا منصوبہ بننے کے بعد اس کا صحیح طریقے سے نفاذ  نہ ہونا ہماری ترقی کی راہ میں بڑا چیلنج ہے۔ شہری منصوبہ بندی کے تحت  مستقبل میں  خصوصی منصوبہ بندی  ،نقل وحمل کی منصوبہ بندی  ،شہری بنیادی ڈھانچےکی منصوبہ بندی   اور پانی کے بندوبست سمیت  تمام شعبوں  میں  کام کرنا ضروری ہے۔

          اس ویبنا ر کے مختلف سیشنز  میں  آپ تین سوالوں  پر ضرور توجہ دیں ۔ پہلا -ریاستوں میں شہری منصوبہ بندی کے ایکو سسٹم کو کس طرح مضبوط  کیا جائے ۔دوسرا-نجی شعبے میں دستیاب  مہارتوں   کا شہری منصوبہ بندی میں کس  طرح استعمال ہو۔تیسرا-  عمدگی کے مرکز کس  طرح  تیار  کیا جائے  ، جوشہری منصوبہ بندی کو ایک نئی سطح  تک پہنچائے۔

          تمام ریاستی  حکومتوں اور شہری مقامی اداروں  کو ایک بات  ہمیشہ یاد رکھنی ہوگی ، وہ ملک کو  تیار کرنے میں  اسی وقت   اپنی مدد کرسکیں  گے جب وہ  منصوبہ بند شہری علاقوں کو تیار کریں گے۔ ہمیں یہ بات  بھی سمجھنی ہوگی کہ امرت کا ل میں شہری منصوبہ  بندی  ہی ہمارے شہروں کا مستقبل  طے کرے گی اور ہندوستان میں  اچھی  طرح سے  منصوبہ بند شہر ہی  ملک کے مستقبل  کو طے کریں گے، جب پلاننگ  بہتر ہوگی تبھی ہمارے شہر ماحولیاتی لچیلا پن   اور آبی تحفظ سے آراستہ  ہوں گے ۔

          ساتھیو،

          اس  ویبنار میں  شہری منصوبہ بندی اور شہری حکمرانی کے ماہرین سے گزارش  ہے کہ آپ زیادہ سےزیادہ اختراعی  خیالات کے بارے میں سوچیں ۔ جی آئی ایس  پر مبنی ماسٹر  پلاننگ ہو،  مختلف  طرح کی پلاننگ  ٹولس  کی ترقی ہو،  موثر انسانی وسائل ہوں ،  صلاحیت سازی ہو، ہرشعبے میں آپ کاکردار   اہم ہوسکتا ہے۔ آج شہری مقامی اداروں کو آپ کی مہارت کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت  آپ کے لئے  مواقع  پیداکریں گے۔

          ساتھیو،

          شہروں کی ترقی کا ایک اہم ستون  نقل وحمل کی منصوبہ بندی ہے ۔  ہمارے شہروں  میں  بلارکاوٹ  نقل وحرکت ہونی چاہئے۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ 2014سے  پہلے  ملک میں  میٹروکی رابطہ کا ری کی صورتحال کیا تھی ۔ ہماری حکومت نے متعددشہروں  میں میٹرو ریل  پر کام کیا ہے ۔ آج ہم میٹرو نیٹ ورک کے معاملے میں  متعدد ممالک سے آگے نکل چکے ہیں۔ اب اس نیٹ ورک کو مضبوط  بنانے   ،تیزاور آخری چھور  تک  کنکٹوٹی دستیاب کرانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے  ٹرانسپورٹ کی موثر منصوبہ بندی  ضروری ہے ۔شہروں میں سڑکوں  کو چوڑ ا کرنا ، گرین موبلٹی  ، سڑکوں کی اونچائی ،جنکشن میں  تبدیلی ، ان سبھی اجزاء کو ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی کا حصہ بنانا ہوگا۔

          ساتھیو،

          آج بھارت  مدوّر معیشت   کو شہری ترقی   کی بڑی  بنیاد بنارہا ہے۔ ہمارے ملک  میں یومیہ ہزاروں  ٹن میونسپل فضلہ  پیدا ہوتا ہے ۔اس میں  بیٹری  ، الیکٹرک ، آٹو موبائل ،فضلہ اور ٹائر جیسی  چیزوں سے  کمپوسٹ  بنانے تک کی چیزیں  ہوتی ہیں۔ 2014 میں ملک میں  14سے  15 فیصد فضلے کی  پروسیسنگ ہوتی  تھی لیکن آج  75 فیصد فضلہ کو پروسیز  کیا جارہا ہے ۔ اگر یہ  پہلے ہی ہوگیا ہوتا تو ہمارے شہروں کے اطراف میں کوڑے کے  پہاڑ نہ ہوتے ۔

          آج  فضلہ کی پروسیسنگ کرکے ان کوڑے کے  پہاڑوں سے  بھی شہروں کو آزاد کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔اس میں متعدد  انڈرسٹریز  کو ری- سائکلنگ   اور  سرکلرٹی  کے بہت سے مواقع ہیں ۔اس شعبے میں متعدداسٹارٹ اپس  بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔  ہمیں ان کی مد د کرنے کی ضرورت ہے۔صنعت کی  فضلہ کو ٹھکانے کے لگانے کے بندوبست  کی مکمل صلاحیت کو استعمال کرنا چاہئے۔

           ہم نے امرت یوجنا کی کامیابی کے بعد پینے کے  صاف  پانی کے لئے امرت  2.0  کی شروعات کی تھی۔ اس اسکیم کے ساتھ  اب ہمیں  پانی  اور سیویج  کے روایتی ماڈل کے آگے کی  پلاننگ کرنی ہوگی۔ آج کچھ شہروں میں  استعمال کئے گئے  پانی کو صاف  کرکے صنعتی استعمال کے لئے  بھیجا جارہا ہے۔ فضلہ کے بندوبست کے شعبے میں    نجی شعبے کے لئے بے  پناہ امکانات ہیں۔

          ساتھیو ،

          ہمارے نئے شہر کچرہ  سے پاک ، آبی تحفظ اور ماحولیاتی لچیلا پن   ہونے چاہئیں  ۔اس کے لئے  ہمیں  ٹیئر -2 اور ٹیئر 3 شہروں  میں  شہری بنیادی ڈھانچے اور منصوبہ بندی میں  سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔فن تعمیرات  ،  زیرو ڈسچارج ماڈل   ،  انرجی کی  نیٹ  پازیٹوٹی  ،   اراضی کے استعمال میں   کارکردگی   ،  ٹرانزٹ  کوریڈور  یا عوامی خدمات میں  اے آئی کا استعمال ہو ، آج  وقت آگیا ہے کہ  ہم  اپنے مستقبل کے شہروں  کے لئے   نئے عزائم   اور نئے  پیمانے طے کریں ۔ ہمیں  یہ دیکھناہوگا کہ شہری منصوبہ بندی میں بچوں  کا خیال رکھا جارہا ہے یا  نہیں۔  بچوں کے کھیلنے کودنے کی  جگہوں  سے  سائیکل چلانے تک  ان کے  پاس اب   وافر  جگہ  نہیں ہے۔شہری منصوبہ بندی  میں  ہمیں اس پر بھی توجہ رکھنی ہے۔

          ساتھیو،

          شہر کی ترقی کے وقت  اس بات  پر  بھی توجہ رکھنی ضروری ہے کہ اس میں  شہری افراد کی ترقی کے امکانات شامل ہوں  یعنی  ہم جو اسکیمیں  اور پالیسیاں  بنارہے ہیں ، وہ شہری لوگوں کی زندگی کو  آسان بنائیں ، ان کی ترقی میں مدد کریں ۔ رواں سال  کے بجٹ  میں پی ایم آواس یوجنا کے لئے تقریباََ  80 ہزارکروڑروپے  خرچ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

          جب بھی کوئی گھر بنتا ہے تو اس کے ساتھ سیمنٹ ،اسٹیل ، پینٹ ،فرنیچر  جیسی متعدد صنعتوں  کے کاروبار کو رفتار ملتی ہے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ  اس سے کتنی صنعتوں کو کتنی وسعت  ملے گی۔ آج شہری ترقی کے شعبے میں مستقبل  پر مبنی  ٹکنالوجی کے کردار میں  بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے اسٹارٹ اپ اور صنعت کو  سوچنے اور تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،جو امکانات موجود ہیں  ، ہمیں ان کا استفادہ کرنا ہے اور نئے امکانات  پیدا کرنے ہیں۔دیرپا گھریلو ٹکنالوجی سے دیر پا شہروں تک  ہمیں  نئے حل تلاش کرنے  ہیں۔

          ساتھیو ، 

          مجھے امید ہے کہ آپ ان سبھی موضوعات کے علاوہ دیگر موضوعات   پر  بھی سنجیدہ غوروفکر کریں گے ۔اس  غوروفکر کو آگے بڑھائیں گے اور امکانات   کو عملی جامہ  پہنانے کے لئے پختہ روڈ میپ کا راستہ بتائیں گے۔

          اسی جذبے کے ساتھ آپ سبھی  کو ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور بہت  بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi