Witnesses Operational Demonstrations by Indian Navy’s ships and special forces
“India salutes the dedication of our navy personnel”
“Sindhudurg Fort instills a feeling of pride in every citizen of India”
“Veer Chhatrapati Maharaj knew the importance of having a strong naval force”
“New epaulettes worn by Naval Officers will reflect Shivaji Maharaj’s heritage”
“We are committed to increasing the strength of our Nari Shakti in the armed forces”
“India has a glorious history of victories, bravery, knowledge, sciences, skills and our naval strength”
“Improving the lives of people in coastal areas is a priority”
“Konkan is a region of unprecedented possibilities”
“Heritage as well as development, this is our path to a developed India”

چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کی جے!

چھترپتی ویر سمبھاجی مہاراج کی جے!

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی راجناتھ سنگھ جی، نارائن رانے جی، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان جی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر۔ ہری کمار، میرے بحریہ کے تمام ساتھی، اور میرے خاندان کے تمام افراد!

آج 4 دسمبر کا یہ تاریخی دن  ہمیں آشیرواد دیتا ہے سندھو درگ کا تاریخی قلعہ مالون-تارکرلی کا یہ خوبصورت ساحل، چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کی شان چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے۔ راجکوٹ قلعے میں ان کے بڑے مجسمے کی نقاب کشائی اور آپ کی یہ گرج ہر بھارتی  شہری   میں جوش و خروش بھر رہی ہے۔ صرف آپ کے لیے ہی یہ کہا گیا ہے۔

چلو نئی مثال ہو، بڑھو نیا کمال ہو،

جھکونہیں، رکو نہیں، بڑھے چلو ،بڑھے چلو۔

میں خاص طور پر بحریہ کے خاندان کے تمام افراد کو بحریہ کے دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے  دن ہم ان سورماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔

ساتھیو،

آج سندھو درگ کے اس ویر بھومی سے ہم وطنوں کو بحریہ کے دن کی مبارکباد دینا واقعی اپنے آپ میں بڑے فخر کی بات ہے۔ سندھو درگ کے تاریخی قلعے کو دیکھ کر ہر ہندوستانی کو بیحدفخر محسوس ہوتا ہے۔ چھترپتی ویر شیواجی مہاراج  کو اس بات کا علم تھا کہ کسی بھی ملک کے لیے سمندری طاقت کتنی اہم  ہوتی ہے۔ ان کا یہ نعرہ تھا – جلمیو یسیہ، بالمیو تسیہ! یعنی جو سمندر کو کنٹرول کرتا ہے وہ  قادر مطلق ہے۔ انہوں نے ایک طاقتور بحریہ تشکیل دی۔ کانہوجی آنگرے ہوں، مایا جی نائک بھاٹکر ہوں، ہیروجی اندالکر ہوں، ایسے بہت سے مجاہد آج بھی ہمارے لیے ایک عظیم ترغیب ہیں۔ میں آج بحریہ کے دن کے موقع پر ملک کے ایسے بہادر سورماؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

چھترپتی ویر شیواجی مہاراج سے تحریک حاصل کرتے ہوئے  آج ہندوستان غلامی کی ذہنیت کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بحریہ کے وہ افسران جو ایپو-لیٹس پہنتے ہیں اب اس میں چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کی وراثت کی ایک جھلک بھی نظر آنے والی ہے۔ نیا‘ایپو-لیٹس’ بھی اب ان کی بحریہ کے نشان سے ملتا جلتا ہوگا۔

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ پچھلے سال مجھے بحریہ کے پرچم کو چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کی وراثت سے منسلک کرنے کا موقع ملا۔ اب ہم سب کو ‘ایپو- لیٹس’ میں بھی چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کا عکس نظر آئے گا۔ اپنی وراثت پر فخر کے احساس کے ساتھ مجھے ایک اور اعلان کرتے ہوئے آج فخر محسوس ہورہاہے کہ بھارتی بحریہ اب اپنی صفوں کے نام ہندوستانی روایات کے مطابق کرنے جارہی ہے۔ ہم مسلح افواج میں  اپنی خواتین کی طاقت کو بڑھانے پر بھی زور دے رہے ہیں۔ میں بحریہ کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ  اس نے بحریہ کے جہاز میں ملک کی پہلی خاتون کمانڈنگ افسر کا تقرر کیا ہے۔

 

ساتھیو،

آج کا ہندوستان اپنے لیے بڑے اہداف طے کر رہا ہے، اور اسے حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کر رہا ہے۔بھارت کے پاس ان مقاصد کو حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ یہ طاقت 140 کروڑ ہندوستانیوں کے یقین کی ہے۔ یہ طاقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی مضبوطی کی ہے۔ کل آپ نے ملک کی چار ریاستوں میں اس طاقت کی جھلک دیکھی۔ ملک نے دیکھا ہے کہ جب عوام کے عزم اکٹھے ہوتے ہیں، جب لوگوں کے جذبات اکٹھے ہوتے ہیں، جب عوام کی امنگیں ساتھ ہوتی ہیں، تو کتنے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

مختلف ریاستوں کی ترجیحات الگ الگ ہیں، ان کی ضروریات مختلف ہیں، لیکن تمام ریاستوں کے لوگ سب سے پہلے قوم کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک ترقی کرے گا تو ہم آگے بڑھیں گے، یہی جذبہ آج ہر شہری کے ذہن میں ہے۔ آج ملک تاریخ سے تحریک حاصل کرکے روشن مستقبل کے لیے خاکہ وضع کرنے میں مصروف ہوگیا ہے۔ عوام نے منفی سیاست کو شکست دے کر ہر میدان میں آگے بڑھنے کا عہد کیا ہے۔ یہ عہد ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف لے جائے گا۔ یہ عہد ملک کو وہ فخر لوٹائے گا جس کا وہ ہمیشہ حقدار رہا ہے۔

ساتھیو،

بھارت کی تاریخ صرف ایک ہزار سال کی غلامی کی تاریخ نہیں ہے، یہ محض شکست اور مایوسی کی تاریخ نہیں ہے۔ بھارت  کی تاریخ فتح کی تاریخ ہے۔ ہندوستان کی تاریخ بہادری کی تاریخ ہے۔ ہندوستان کی تاریخ علم و سائنس کی تاریخ ہے۔ ہندوستان کی تاریخ فن اور تخلیقی صلاحیتوں کی تاریخ ہے۔ بھارت کی تاریخ ہماری سمندری طاقت کی تاریخ ہے۔ سینکڑوں برس قبل جب ایسی کوئی ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، جب اتنے وسائل بھی نہیں تھے، اس وقت ہم نے سمندر پار کیا اور سندھو درگ جیسے کئی قلعے بنائے۔

ہندوستان کی سمندری صلاحیت ہزاروں سال پرانی ہے۔ گجرات کے لوتھل میں پائی جانے والی وادی سندھ کی تہذیب کی بندرگاہ آج ہمارا عظیم ورثہ ہے۔ کسی زمانے میں 80 سے زائد ممالک کے جہاز سورت کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے تھے۔ چول سلطنت نے بھارت  کی اسی طاقت کی بنیاد پر اپنی تجارت کو جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک تک پھیلا دیا۔

اور اسی طرح جب بیرونی طاقتوں نے ہندوستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلے ہماری اس طاقت کو نشانہ بنایا ۔ ہندوستان جو کشتیاں اور بحری جہاز بنانے میں مشہور تھا، اس کا یہ فن اور یہ ہنر سب کچھ ٹھپ کردیا گیا۔ اور اب جب ہم نے سمندر پر اپنا کنٹرول کھو دیا تو ہم نے اپنی اہمیت کی حامل  اقتصادی طاقت بھی کھو دی۔

اس لیے آج جب بھارت ترقی کی جانب گامزن ہے تو ہمیں اپنی کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری حکومت بھی اس سے جڑے ہر شعبے پر توجہ مرکوز کرتےہوئے کام کر رہی ہے۔ آج ہندوستان نیلگو معیشت  کی بہت زیادہ  حوصلہ افزائی  کررہا ہے۔ آج ہندوستان ‘ساگرمالا’ کے تحت پورٹ لینڈ ڈیولپمنٹ یعنی بندرگاہ کی ترقی میں مصروف ہے۔ آج، ‘میری ٹائم ویژن’ کے تحت، ہندوستان اپنے سمندروں کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کی سمت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے مرچینٹ شپنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی نئے قوانین بنائے ہیں۔ حکومت کی کوششوں سے ہندوستان میں سمندری سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی پچھلے 9 برسوں میں 140 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

میرےساتھیو،

یہ ہندوستان کی تاریخ کا وہ دور ہے جو صرف 5-10 سال کا نہیں بلکہ آنے والی صدیوں کا مستقبل لکھنے والا ہے۔ 10 سال سے بھی کم عرصے میں ہندوستان دنیا کی 10ویں اقتصادی طاقت سے 5ویں نمبر پر آ گیا ہے اور اب بھارت تیزی سے تیسری اقتصادی سپر پاور بننے کی جانب گامزن ہے۔

آج ملک بھروسے اور خود اعتمادی سے سرشار ہے۔ آج دنیا ہندوستان میں ایک عالمی دوست کا ظہور دیکھ رہی ہے۔ آج خلا ہو یا سمندر، دنیا ہر جگہ ہندوستان کی صلاحیت دیکھ رہی ہے۔ آج پوری دنیا انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور (اقتصادی راہداری)کی بات کر رہی ہے۔جس  اسپائس روٹ کو ماضی میں ہم نے کھو دیا تھا وہ اب ایک بار پھر ہندوستان کی خوشحالی کی ایک مضبوط بنیاد بننے جا رہا ہے۔ آج پوری دنیا میں میڈ ان انڈیا کی بات ہورہی  ہے۔ تیجس طیارہ ہو یا کسان ڈرون، یو پی آئی سسٹم ہو یا چندریان 3، ہر جگہ اور ہر شعبے میں میڈ ان انڈیا کی دھوم  مچی ہے۔ آج ہماری افواج کی زیادہ تر ضرورتیں میڈ ان انڈیا ہتھیاروں سے پوری کی جا رہی ہیں۔ ملک میں پہلی بار ٹرانسپورٹ طیاروں کی تیاری شروع ہو رہی ہے۔ پچھلے سال  ہی میں نے کوچی میں دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو بحریہ میں شامل کیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت میک ان انڈیا خود انحصاری کی ایک مضبوط مثال ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے ان چنندہ ملکوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے۔

 

ساتھیو،

گزشتہ برسوں میں ہم نے پہلے کی حکومتوں کی ایک اور پرانی سوچ کو بدل دیا ہے۔ پہلے کی حکومتیں ہمارے سرحدی اور سمندری کنارے کے دیہاتوں کو آخری گاؤں سمجھتی تھیں۔ ہمارے وزیر دفاع نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ اس سوچ کی وجہ سے ہمارے ساحلی علاقے بھی ترقی سے محروم رہے اور  بنیادی سہولیات کا فقدان رہا۔ آج، سمندر کے کنارے پر رہنے والے ہر خاندان کی زندگی کو بہتر بنانا مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ ہماری حکومت ہی ہے جس نے 2019 میں پہلی بار ماہی گیری کے شعبے کے لیے ایک الگ وزارت تشکیل دی۔ ہم نے ماہی گیری کے شعبے میں تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہی  وجہ کہ  2014 سے ہندوستان میں مچھلی کی پیداوار میں 80 فیصد سے زیادہ کااضافہ ہوا ہے۔ بھارت سے مچھلی کی برآمد میں بھی 110 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اپنے ماہی گیروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ ہماری حکومت نے ماہی گیروں کے لیے بیمہ کور کو2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا ہے۔

ملک میں پہلی بار ماہی گیروں کو بھی کسان کریڈٹ کارڈ کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ حکومت ماہی گیری کے شعبے میں ویلیو چین کی ترقی پر بھی بہت زور دے رہی ہے۔ آج ساگرمالا اسکیم کے ذریعے پورے سمندری ساحل پر جدید رابطہ کاری پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس پر لاکھوں کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، تاکہ سمندر کے ساحلوں پر نئی صنعتیں اور نئے کاروبار شروع ہوں۔

مچھلی ہو یا دیگر سمندری غذا، پوری دنیا میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس لیے ہم سی فوڈ پراسیسنگ سے متعلق صنعت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ ماہی گیروں کو اپنی کشتیوں کو جدید بنانے کے لیے بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑ سکیں۔

ساتھیو،

کونکن کا یہ علاقہ حیرت انگیز امکانات سے بھرپور علاقہ ہے۔ ہماری حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ سندھودرگ، رتناگیری، علی باغ، پربھنی اور دھاراشیو میں میڈیکل کالج کھل چکے ہیں۔ چپی ہوائی  اڈہ شروع ہو چکا ہے۔ دہلی-ممبئی صنعتی راہداری  مانڑگاؤں تک جڑنے جا رہی ہے۔

یہاں کاجو کی کاشت کرنے والے افراد کے لیے بھی خصوصی اسکیمیں بنائی جارہی ہیں۔ ہماری ترجیح سمندری ساحل پر واقع رہائشی علاقوں کی حفاظت  کرناہے۔ اس کے لیے مینگرووز کا دائرہ بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کے لیے ایک خاص مشٹھی یوجنا بنائی ہے۔ اس میں مہاراشٹر کے کئی مقامات بشمول مالوان، اچارا-رتناگیری، دیوگڑھ-وجئے درگ کو مینگروو مینجمنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ساتھیو،

وراثت کے ساتھ ساتھ ترقی، یہ ترقی یافتہ ہندوستان کا ہمارا راستہ ہے۔ اس لیے آج اس علاقے میں بھی اپنے شاندار ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں چھترپتی ویر شیواجی مہاراج کے دور میں بنائے گئے درگ اور قلعوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کونکن سمیت پورے مہاراشٹر میں ان وراثتی مقامات کے تحفظ پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر سے لوگ ہمارے اس شاندار ورثے کو دیکھنے آئیں۔ اس سے اس علاقے میں سیاحت کو  فروغ حاصل ہوگا  اور روزگار اور خود روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ساتھیو،

یہاں سے اب ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کو اور تیز کرنا ہے۔ ایسا ترقی یافتہ ہندوستان جس میں ہمارا ملک محفوظ، خوشحال اور طاقتور ہو۔ اور ساتھیو، عام طور پر آرمی ڈے، ایئر فورس ڈے، نیوی ڈے... یہ دہلی میں منائے جاتے رہے ہیں اور دہلی کے قرب وجوار  کے لوگ اس کا حصہ بنتے تھے اور زیادہ تر پروگرام چیف افسران  کے گھروں کے لان میں ہوتے تھے۔ ہم نے اس روایت کو بدل دیاہے اور ہماری  کوشش ہے کہ چاہے آرمی ڈے ہو، نیوی ڈے ہو یا ایئر فورس ڈے ہو ، ملک کے مختلف حصوں میں منایا جائے۔ اور اسی منصوبے کے تحت اس بار بحریہ کا دن اسی مقام  پر منایا جارہا ہے، جہاں بحریہ نے جنم لیا۔

اور کچھ دیر قبل مجھے لوگ  یہ بتا رہے تھے کہ اس تحریک کی وجہ سے پچھلے ہفتے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اب اس سرزمین کی طرف ملک کے لوگوں کی کشش بڑھے گی۔ سندھو قلعہ کی طرف سفر  کا احساس پیدا ہوگا۔ جنگ کے میدان میں چھترپتی شیواجی مہاراج نے کتنا بڑا تعاون کیا تھا۔ بحریہ کی ابتدا جس پر ہمیں فخر ہے چھترپتی شیواجی مہاراج سے شروع ہوتی ہے۔ اس بات پر اہل وطن فخر کریں گے۔

 

اور اس لیے میں بحریہ میں اپنے ساتھیوں، ہمارے وزیر دفاع کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے اس پروگرام کے لیے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ سارے انتظامات کرنا مشکل ہے لیکن اس علاقے کو بھی فائدہ ہوتا ہے، عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی اس میں شامل ہوتی ہے اور بیرون ملک سے بھی بہت سے مہمان آج یہاں موجود ہیں۔ ان کے لیے بہت سی چیزیں نئی ​​ہوں گی بالخصوص یہ کہ بحریہ کا تصور  صدیوں پہلے چھترپتی شیواجی مہاراج نے شروع کیا تھا۔

میرا پختہ یقین ہے کہ آج جی20 میں دنیا کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی گئی کہ ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ ہندوستان مادر جمہوریت بھی ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جس نے بحریہ کے اس تصور کو جنم دیا، اسے قوت دی اور آج دنیا اسے قبول کر چکی ہے۔ اور اس لیے آج کا موقع عالمی سطح پر بھی ایک نئی سوچ پیدا کرنے والا ہے۔

آج ایک بار پھر یوم بحریہ کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں، ان کے اہل خانہ اور اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایک بار اپنی پوری طاقت کے ساتھ کہیے۔

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

بہت بہت شکریہ !

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi