Quoteایمس بی بی نگر کا سنگ بنیاد رکھا
Quoteسکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
Quote’’سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کامیابی کے ساتھ آستھا، جدیدیت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کو جوڑے گی‘‘
Quote’’تلنگانہ کی ترقی سے متعلق ریاست کے شہریوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا مرکز کی حکومت کا فرض ہے‘‘
Quoteاس سال کے بجٹ میں ہندوستان میں جدید انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
Quote’’تلنگانہ میں قومی شاہراہوں کی لمبائی 2014 میں ریاست کی تشکیل کے وقت کے 2500 کلومیٹر سے دوگنی ہوکر آج 5000 کلومیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے‘‘
Quote’’مرکزی حکومت تلنگانہ میں صنعت اور زراعت دونوں کی ترقی پر زور دے رہی ہے‘‘
Quote’’اقربا پروری اور بدعنوانی کو پروان چڑھانے والوں کا ملک کے مفاد اور معاشرے کی بہتری سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘
Quote’’آج مودی نے بدعنوانی کی اصل جڑ پر حملہ کیا ہے‘‘
Quote’’آئین کی اصل روح کا احساس تب ہوتا ہے جب سب کا وکاس کے جذبے کے ساتھ کام کیا جائے‘‘
Quote’’حقیقی سماجی انصاف کا جنم تب ہوتا ہے جب ملک ’تشٹی کرن‘ سے ہٹ کر ’سنتشٹی کرن‘ کی طرف جاتا ہے‘‘

بھارت ماتا کی جے،

بھارت ماتا کی جے،

تلنگانہ کے گورنر تمل سائی سوندرراجن جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، اس تلنگانہ کی مٹی کے فرزند اور وزراتی کونسل میں میرے ساتھی جناب جی کشن ریڈی جی، اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے تلنگانہ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ،

پری- مینا، سودرا سوئدری- منولارا، می اندریکی، نہ ہردے پوروک نمسکار- مولو۔ میں عظیم انقلابیوں کی سرزمین تلنگانہ کو سلام کرتا ہوں۔ آج مجھے ایک بار پھر تلنگانہ کی ترقی کو مزید تحریک دینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کچھ دیر پہلے تلنگانہ-آندھرا پردیش کو جوڑنے والی ایک اور وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ یہ جدید ٹرین اب بھاگیہ لکشمی مندر کے شہر کو بھگوان شی وینکٹیشور دھام تروپتی سے جوڑے گی۔ یعنی ایک طرح سے یہ وندے بھارت ایکسپریس آستھا، جدیدیت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کو جوڑنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یہاں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ تلنگانہ کے ریل اور روڈ کنکٹیوٹی سے متعلق منصوبے ہیں، صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبے ہیں۔ میں آپ کو، تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، اور ترقی کے ان تمام منصوبوں کے لیے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 

|

ساتھیو،

تلنگانہ کے الگ ریاست بننے کے بعد تقریباً اتنا ہی وقت ہوا ہے جتنے دن مرکز میں این ڈی اے حکومت کو ہوئے ہے۔ آج، ایک بار پھر، میں ان کروڑوں لوگوں کو، جنہوں نے تلنگانہ کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے، یہاں کے عام شہریوں، عوام الناس کو بصد احترام سلام پیش کرتا ہوں۔ تلنگانہ کی ترقی کے تعلق سے، تلنگانہ کے عوام کی ترقی کو لے کر، جو خواب آپ نے دیکھا تھا، تلنگانہ کے شہریوں نے دیکھا تھا، مرکز کی این ڈی اے حکومت اسے پورا کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ ہم سب کا ساتھ-سب کا وکاس-سب کا وشواس-سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ہندوستان کی ترقی کا جو نیا ماڈل گزشتہ 9 سالوں میں تیار ہوا ہے، تلنگانہ کو بھی اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ اس کی ایک مثال ہمارے شہروں کی ترقی ہے۔ گزشتہ 9 سالوں میں حیدرآباد میں ہی تقریباً 70 کلومیٹر میٹرو نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔ حیدرآباد ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم - ایم ایم ٹی ایس پروجیکٹ پر کام بھی اس مدت کے دوران تیزی سے آگے بڑھا ہے۔ آج بھی یہاں 13 ایم ایم ٹی ایس خدمات شروع کی گئی ہیں۔ ایم ایم ٹی ایس کی تیزی سے توسیع کے لیے اس سال مرکزی حکومت کے بجٹ میں تلنگانہ کے لیے 600 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس سے حیدرآباد - سکندرآباد اور آس پاس کے اضلاع کے لاکھوں ساتھیوں کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سے نئے کاروباری مرکز بنیں گے، نئے شعبوں میں سرمایہ کاری شروع ہو گی۔

 

|

ساتھیو،

سو سالوں میں آئی سب سے سنگین وبا اور دو ممالک کے درمیان جنگ کے دوران آج، دنیا کی معیشتیں بہت تیز رفتاری سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ اس غیر یقینی صورت حال کے درمیان، ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں بھی جدید انفرااسٹرکچر کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئےء۱ ہیں۔ آج کا نیا ہندوستان، 21ویں صدی کا نیا ہندوستان، ملک کے کونے کونے میں تیزی سے جدید انفرااسٹرکچر بنا رہا ہے۔ تلنگانہ میں بھی پچھلے 9 سالوں میں ریلوے بجٹ میں تقریباً 17 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ابھی اشونی جی اعداد و شمار دے رہے تھے۔ نئی ریلوے لائنیں بچھانے کا کام ہو، ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنے کا کام ہو یا برق کاری کا کام، سب کچھ ریکارڈ رفتار سے ہوا ہے۔ سکندرآباد اور محبوب نگر کے درمیان ریل لائن کو دوگنا کرنے کا کام جو آج مکمل ہوا ہے وہ اس کی ایک مثال ہے۔ اس سے حیدرآباد اور بنگلور کے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔ ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنانے کی مہم کا فائدہ تلنگانہ کو بھی مل رہا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی ترقی بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔

ساتھیو،

ریلوے کے ساتھ ساتھ تلنگانہ میں ہائی ویز کا جال بھی مرکزی حکومت کی جانب سے تیز رفتاری سے بچھایا جا رہا ہے۔ آج یہاں 4 ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ 2300 کروڑ کی لاگت سے اکل کوٹ-کرنول سیکشن ہو، 1300 کروڑ کی لاگت سے محبوب نگر-چنچولی سیکشن کا کام ہو، قریب 900 کروڑ روپے کی لاگت سے کلواکورتی-کولا پور ہائی وے کام کام ہو، 2700 کروڑ کی لاگت سے کھمم-دیورا پیلے سیکشن کا کام ہو، مرکزی حکومت تلنگانہ میں جدید قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں سے آج تلنگانہ میں قومی شاہراہوں کی لمبائی دوگنی ہوگئی ہے۔ سال 2014 میں جب تلنگانہ کی تشکیل ہوئی تو وہاں تقریباً 2500 کلو میٹر قومی شاہراہیں تھیں۔ آج تلنگانہ میں نیشنل ہائی وے کی لمبائی بڑھ کر 5000 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ ان سالوں میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے تقریباً 35 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس وقت بھی تلنگانہ میں 60 ہزار کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ اس میں گیم چینجر حیدرآباد رنگ روڈ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

 

|

ساتھیو،

مرکزی حکومت تلنگانہ میں صنعت اور زراعت دونوں کی ترقی پر زور دے رہی ہے۔ ٹیکسٹائل ایک ایسی صنعت ہے، جو کسان اور مزدور دونوں کو طاقت دیتی ہے۔ ہماری حکومت نے ملک بھر میں 7 میگا ٹیکسٹائل پارکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک میگا ٹیکسٹائل پارک تلنگانہ میں بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت تلنگانہ میں تعلیم اور صحت پر بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کو تلنگانہ کو اپنا ایمس دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ایمس بی بی نگر سے متعلق مختلف سہولیات کے لیے بھی آج کام شروع ہو گیا ہے۔ آج کے یہ پروجیکٹ تلنگانہ میں سفر کی آسانی، رہنے کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی، تینوں کو بڑھائیں گے۔

حالانکہ ساتھیو،

مرکزی حکومت کی ان کوششوں کے درمیان، مجھے ایک بات کے لیے بہت تکلیف ہے، بہت دکھ ہوتا ہے، دد ہوتا ہے۔ زیادہ تر مرکزی پروجیکٹوں میں ریاستی حکومت کے تعاون کی کمی کی وجہ سے ہر پروجیکٹ میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ کے عوام، آپ لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ میں ریاستی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ترقی سے متعلق کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے، ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔

 

|

بھائیو اور بہنو،

آج کے نئے ہندوستان میں ہم وطنوں کی امیدوں اور امنگوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ ہم اس کوشش میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔ لیکن مٹھی بھر لوگ ترقی کے ان کاموں سے بہت بوکھلائے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ جو خاندان پرستی، اقربا پروری اور کرپشن کو پروان چڑھاتے رہے، انھیں ایمانداری سے کام کرنے والوں سے پریشانی ہورہی ہے۔ ایسے لوگوں کو ملک کے مفاد اور معاشرے کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے کنبے کو پھلتا پھولتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ہر منصوبے میں، ہر سرمایہ کاری میں یہ لوگ اپنے خاندان کا مفاد دیکھتے ہیں۔ تلنگانہ کو ایسے لوگوں سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بھائیو اور بہنو،

بدعنوانی اور اقربا پروری ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ جہاں خاندان پرستی اور اقربا پروری ہوتی ہے وہاں ہر قسم کی بدعنوانی پنپنے لگتی ہے۔ خاندان پرستی، خاندانی نظام کا اصل منتر ہر چیز کو کنٹرول کرنا ہے۔ خاندان پرست ہر نظام پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ جب کوئی ان کے کنٹرول کو چیلنج کرتا ہے تو وہ اسے بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔ میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ آج، مرکزی حکومت نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر- ڈی بی ٹی سسٹم تیار کیا ہے، آج کسانوں، طلباء، چھوٹے تاجروں، چھوٹے کاروباریوں کو مالی امداد کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں بھیجی جاتی ہے۔ ہم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بڑھایا ہے۔

ایسا پہلے کیوں نہیں ہو سکتا تھا؟ ایسا اس لیے نہیں ہوا کہ خاندانی قوتیں نظام پر اپنا تسلط چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔ یہ خاندان اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے تھے کہ کس استفادہ کنندہ کو کیا فائدہ ملے گا اور کتنا۔ اس سے ان کے تین مقاصد کی تکمیل ہوتی تھی۔ ایک، ان کے ہی خاندان کی جے جے کار ہوتی رہے۔ دوسری بات یہ کہ بدعنوانی کا پیسہ صرف ان کے خاندان کے پاس ہی آتا رہے۔ اور تیسرا یہ کہ جو پیسے غریب کے پاس بھیجے جاتے ہیں، وہ پیسے ان کے بدعنوان ایکو سسٹم کے اندر تقسیم کرنے کے کام آجائے۔

 

|

آج مودی نے بدعنوانی کی اصل جڑ پر حملہ کردیا ہے۔ تلنگانہ کے بھائیو اور بہنو بتائیں کیا آپ جواب دیں گے؟ کیا آپ جواب دیں گے؟ کیا ہمیں بدعنوانی کے خلاف لڑنا چاہیے یا نہیں؟ کیا ہمیں بدعنوان کے خلاف لڑنا چاہیے یا نہیں؟ ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا چاہیے یا نہیں؟ بدعنوان چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، قانونی قدم اٹھانا چاہیے یا نہیں؟ قانون کو بدعنوان کے خلاف کام کرنے دیا جائے یا نہیں؟ اور اسی لیے یہ لوگ تلملائے ہوئے ہیں، بوکھلاہٹ میں کچھ بھی کئے جارہے ہیں۔ کچھ دن پہلے تو ایسی بہت سی سیاسی جماعتیں عدالت میں چلی گئیں، عدالت کے پاس پہنچ گئیں کہ ہمیں تحفظ دو کہ ہماری بدعنوانی کی کتابیں کوئی کھولے نہیں۔ عدالت کے پاس گئے، وہاں بھی عدالت نے ان کو جھٹکا دے دیا۔

بھائیو اور بہنو،

سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے سے کام ہوتا ہے تو جمہوریت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوتی ہے، تب محروم، استحصال زدہ طبقے کو ترجیح ملتی ہے۔ اور یہی بابا صاحب امبیڈکر کا خواب تھا، یہی آئین کی اصل روح ہے۔ 2014 میں جب مرکزی حکومت خاندانی نظام کے طوق سے آزاد ہوئی تو پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ نتیجہ کیا نکلا۔ پچھلے 9 سالوں میں ملک کی 11 کروڑ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بیت الخلاء کی سہولت ملی ہے۔ اس میں تلنگانہ کے 30 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کی ماؤں اور بہنوں کو بھی یہ سہولت ملی ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں ملک میں 9 کروڑ سے زیادہ بہنوں اور بیٹیوں کو مفت اجولا گیس کنکشن ملے ہیں۔ تلنگانہ کے 11 لاکھ سے زیادہ غریب خاندانوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچا ہے۔

ساتھیو،

خاندانی نظام بشمول تلنگانہ، ملک کے کروڑوں غریب ساتھیوں سے ان کا راشن بھی لوٹ لیتا تھا۔ آج ہماری حکومت میں 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ کے لاکھوں غریبوں کی بھی کافی مدد ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تلنگانہ کے لاکھوں غریبوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ پہلی بار تلنگانہ کے 1 کروڑ کنبوں کے جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے ڈھائی لاکھ چھوٹے کاروباریوں کو بغیر گارنٹی کے مدرا قرض ملا ہے۔ یہاں 5 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز کو پہلی بار بینک لون ملا ہے۔ تلنگانہ کے 40 لاکھ سے زیادہ چھوٹے کسانوں کو بھی پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت تقریباً 9 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔ یہ محروم طبقہ ہے جسے پہلی بار ترجیح ملی ہے۔

 

|

ساتھیو،

جب ملک تشٹی کرن سے نکل کر سب کے سنتشٹی کرن کی طرف بڑھتا ہے، تب حقیقی سماجی انصاف جنم لیتا ہے۔ آج تلنگانہ سمیت پورا ملک سنتشٹی کرن کی راہ پر چلنا چاہتا ہے، سب کی کوششوں سے ترقی کرنا چاہتا ہے۔ آج بھی تلنگانہ کو جو پروجیکٹ ملے ہیں وہ سنتشٹی کرن کے جذبے سے متاثر ہیں، سب کی ترقی کے لیے وقف ہیں۔ آزادی کے امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی بہت ضروری ہے۔ آنے والے 25 سال تلنگانہ کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔ تلنگانہ کے عوام کو تشٹی کرن اور بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ایسی تمام طاقتوں سے دور رہنا ہی تلنگانہ کے مقدر رکا تعین کرے گا۔ ہمیں متحد ہوکر تلنگانہ کی ترقی کے تمام خوابوں کو پورا کرنا ہوگا۔ میں ایک بار پھر تلنگانہ کے اپنے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو ان تمام پروجیکٹوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میرے لیے یہ بہت اطمینان کی بات ہے کہ آپ اتنی بڑی تعداد میں تلنگانہ کے روشن مستقبل، تلنگانہ کی ترقی کے لیے ہمیں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بولئے بھارت ماتا کی - جئے،

بھارت ماتا کی - جے،

بھارت ماتا کی - جے

بہت بہت شکریہ۔

 

  • krishangopal sharma Bjp February 23, 2025

    मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹🙏🌹🙏🌷🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp February 23, 2025

    मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹🙏🌹🙏🌷🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp February 23, 2025

    मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹🙏🌹🙏🌷🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp February 23, 2025

    मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹🙏🌹🙏🌷🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp February 23, 2025

    मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹मोदी 🌹🙏🌹🙏🌷🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🙏🌷🙏🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • Reena chaurasia August 29, 2024

    बीजेपी
  • JBL SRIVASTAVA May 27, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • Vaishali Tangsale February 12, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻❤️
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India: The unsung hero of global health security in a world of rising costs

Media Coverage

India: The unsung hero of global health security in a world of rising costs
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs a High-Level Meeting to review Ayush Sector
February 27, 2025
QuotePM undertakes comprehensive review of the Ayush sector and emphasizes the need for strategic interventions to harness its full potential
QuotePM discusses increasing acceptance of Ayush worldwide and its potential to drive sustainable development
QuotePM reiterates government’s commitment to strengthen the Ayush sector through policy support, research, and innovation
QuotePM emphasises the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a high-level meeting at 7 Lok Kalyan Marg to review the Ayush sector, underscoring its vital role in holistic wellbeing and healthcare, preserving traditional knowledge, and contributing to the nation’s wellness ecosystem.

Since the creation of the Ministry of Ayush in 2014, Prime Minister has envisioned a clear roadmap for its growth, recognizing its vast potential. In a comprehensive review of the sector’s progress, the Prime Minister emphasized the need for strategic interventions to harness its full potential. The review focused on streamlining initiatives, optimizing resources, and charting a visionary path to elevate Ayush’s global presence.

During the review, the Prime Minister emphasized the sector’s significant contributions, including its role in promoting preventive healthcare, boosting rural economies through medicinal plant cultivation, and enhancing India’s global standing as a leader in traditional medicine. He highlighted the sector’s resilience and growth, noting its increasing acceptance worldwide and its potential to drive sustainable development and employment generation.

Prime Minister reiterated that the government is committed to strengthening the Ayush sector through policy support, research, and innovation. He also emphasised the need to promote holistic and integrated health and standard protocols on Yoga, Naturopathy and Pharmacy Sector.

Prime Minister emphasized that transparency must remain the bedrock of all operations within the Government across sectors. He directed all stakeholders to uphold the highest standards of integrity, ensuring that their work is guided solely by the rule of law and for the public good.

The Ayush sector has rapidly evolved into a driving force in India's healthcare landscape, achieving significant milestones in education, research, public health, international collaboration, trade, digitalization, and global expansion. Through the efforts of the government, the sector has witnessed several key achievements, about which the Prime Minister was briefed during the meeting.

• Ayush sector demonstrated exponential economic growth, with the manufacturing market size surging from USD 2.85 billion in 2014 to USD 23 billion in 2023.

•India has established itself as a global leader in evidence-based traditional medicine, with the Ayush Research Portal now hosting over 43,000 studies.

• Research publications in the last 10 years exceed the publications of the previous 60 years.

• Ayush Visa to further boost medical tourism, attracting international patients seeking holistic healthcare solutions.

• The Ayush sector has witnessed significant breakthroughs through collaborations with premier institutions at national and international levels.

• The strengthening of infrastructure and a renewed focus on the integration of artificial intelligence under Ayush Grid.

• Digital technologies to be leveraged for promotion of Yoga.

• iGot platform to host more holistic Y-Break Yoga like content

• Establishing the WHO Global Traditional Medicine Centre in Jamnagar, Gujarat is a landmark achievement, reinforcing India's leadership in traditional medicine.

• Inclusion of traditional medicine in the World Health Organization’s International Classification of Diseases (ICD)-11.

• National Ayush Mission has been pivotal in expanding the sector’s infrastructure and accessibility.

• More than 24.52 Cr people participated in 2024, International Day of Yoga (IDY) which has now become a global phenomenon.

• 10th Year of International Day of Yoga (IDY) 2025 to be a significant milestone with more participation of people across the globe.

The meeting was attended by Union Health Minister Shri Jagat Prakash Nadda, Minister of State (IC), Ministry of Ayush and Minister of State, Ministry of Health & Family Welfare, Shri Prataprao Jadhav, Principal Secretary to PM Dr. P. K. Mishra, Principal Secretary-2 to PM Shri Shaktikanta Das, Advisor to PM Shri Amit Khare and senior officials.