Launches Pradhan Mantri Samajik Utthan evam Rozgar Adharit Jankalyan (PM-SURAJ) portal
Sanctions credit support to 1 lakh entrepreneurs of disadvantaged sections
Distributes Ayushman Health Cards and PPE kits to Safai Mitras under NAMASTE scheme
“Today’s occasion provides a glimpse of the government’s commitment to prioritize the underprivileged”
“Seeing the benefits reaching the deprived makes me emotional as I am not separate from them and you are my family”
“Goal of Viksit Bharat by 2047 can not be achieved without the development of the deprived segments”
“Modi gives you guarantee that this campaign of development and respect of the deprived class will intensify in the coming 5 years. With your development, we will fulfill the dream of Viksit Bharat”

نمسکار،

سماجی انصاف کے وزیر جناب وریندر کمار جی،ملک کے کونے کونے سے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان، ہمارے صفائی کارکن بھائی بہن، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات،آج اس پروگرام میں ملک کے تقریباً 470 اضلاع سے تقریباً 3 لاکھ لوگ براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں ان سب کا اسقبال کرتا ہوں۔

ساتھیوں،

آج ملک دلت،پسماندہ اورمحروم سماج کی بہبود کی سمت می ایک اور بڑے موقع کا گواہ بن رہا ہے۔ جب محروم افراد کو ترجیح کا جذبہ ہو  تو کس طرح کام ہوتا وہ اس انعقاد میں دکھائی دے رہا ہے۔ آج 720کروڑ روپے کی امداد براہ راست محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ مستحقین کے بینک کھاتوں میں بھیجی گئی ہے۔ یہ مستحقین 500 سے زائد اضلاع میں موجود ہیں۔

پہلے کی حکومتوں میں ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہاں ایک بٹن دبانے سے غریبوں کے بینک کھاتوں میں پیسے پہنچ جائیں گے،لیکن یہ مودی کی حکومت ہے! غریب کی رقم براہ راست اس کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ جاتی ہے! اب میں نے سورج پورٹل بھی شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعے اب محروم طبقے کے لوگوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کی جا سکے گی۔ یعنی حکومت ہند کی دیگراسکیموں کی طرح مختلف دیگراسکیموں کے پیسےبھی براہ راست آپ کے کھاتے میں پہنچیں گے۔  نہ تو کوئی بچولیہ، نہ کٹ، نہ کمیشن اور نہ ہی کسی سفارش کے لیے چکر کاٹنے کی ضرورت!

مشکل حالات میں کام کرنے والے ہمارے سیوراورسیپٹک ٹینک کے کارکنوں کوبھی آج پی پی ای کٹس اورآیوشمان ہیلتھ کارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہیں اور ان کے اہل خانہ کواب 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج یقینی ہوگیا ہے۔ یہ سود منداسکیمیں اُس خدمات مہم کی توسیع ہیں، جو ہماری حکومت دس برسوں سے ایس سی-ایس ٹی،او بی سی اوردیگر محروم طبقات کے لیے چلا رہی ہے۔ میں ان اسکیموں کے لیے آپ سب کو اور ملک بھر کے تمام استفادہ کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیوں،

کچھ عرصہ قبل مجھے بھی کچھ مستحقین سے بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ سرکاری اسکیمیں کس طرح دلت،محروم اور پسماندہ طبقوں تک پہنچ رہی ہیں، یہ اسکیمیں کس طرح ان کی زندگی بدل رہی ہیں، یہ مثبت تبدیلی ذہن و دل  کو بھی سکون دیتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر جذباتی بھی بنا دیتی ہے۔ میں آپ سب سے مختلف نہیں ہوں،مجھے آپ میں اپنا خاندان نظر آتا ہے۔ اسی لیے جب اپوزیشن کے لوگ مجھے گالی دیتے ہیں، جب وہ کہتے ہیں کہ مودی کا کوئی خاندان نہیں ہے،تو میں سب سے پہلے آپ کا خیال کرتا ہوں۔ آپ جیسے بہن بھائیوں کو کوئی کیسے بتا سکتا ہے کہ اس کا کوئی خاندان نہیں ہے؟ میرے پاس آپ سب کی شکل میں کروڑوں دلتوں،محروم لوگوں اور ملک والوں کا خاندان ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب آپ کہتے ہیں کہ‘میں ہوں مودی کا خاندان۔’

ساتھیوں،

ہم نے2047 تک ہندوستان کوایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا جو عہدکیا ہے، ہدف رکھا ہے اور ہندوستان اس طبقے کی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا جو دہائیوں سے محروم رہا ہے۔ کانگریس کی حکومتوں نے ملک کی ترقی میں محروم طبقے کی اہمیت کوکبھی نہیں سمجھا، اس کی پروا تک نہیں کی۔ ان لوگوں کو کانگریس نے ہمیشہ سہولیات سے محروم رکھا۔ ملک کے کروڑوں لوگوں کو ان کے نصیب پرچھوڑ دیا گیا اور بدقسمتی سے ایسا ماحول بنا دیا گیا کہ یہ اسکیمیں، یہ فائدے، یہ زندگی تو  صرف ان کے لیے ہے۔ ہمارے لیے بھی ایسا ہی ہے،ہمیں تو ایسے ہی  مصیبتوں میں جینا ہے، یہ ذہنیت بن گئی اوراس کی وجہ سے حکومتوں کے خلاف شکایت بھی نہیں رہی۔ میں نے وہ ذہنی دیوار توڑ دی ہے۔ آج اگر اچھے گھروں میں گیس کا چولہا ہوگا تو محروموں کے گھر میں بھی  گیس کا چولہا ہوگا۔ اگر اچھے خاندانوں کے بینک اکاؤنٹس ہوں گے تو غریب کا، دلت کا، پسماندہ طبقات کا، قبائل کا بھی بینک اکاؤنٹ ہوگا۔

ساتھیوں،

اس طبقے کی کئی نسلوں نے اپنی زندگی  بنیادی سہولیات جمع کرنے میں ہی گنوا دیں۔ 2014 میں ہماری حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے وژن کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ حکومت ان لوگوں تک پہنچی،جنہوں نے حکومت سے امیدیں چھوڑ دی تھیں اور انہیں ملک کی ترقی میں شراکت دار بنایا۔

ساتھیوں،

آپ کو یاد ہوگا کہ پہلے راشن کی دکان سے راشن لینا کتنا مشکل تھا اور اس مصیبت کا سامنا کون کر رہا تھا، وہ کون لوگ تھے جنہیں سب سے زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟ مشکلات کا سامنا کرنے والے یہ لوگ یا تو ہمارے دلت بھائی بہن تھے یا ہمارے پسماندہ بھائی بہن یا ہمارے او بی سی بھائی بہن یا ہمارے قبائلی بھائی بہن ہوتے تھے۔ آج جب ہم 80 کروڑ ضرورت مندوں کو مفت راشن دیتے ہیں تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ملتا ہے،جو پہلے حاشیے پر رہتے تھے یعنی محروم طبقات ہیں انہی کو ملتا ہے۔

 

آج جب ہم 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی ضمانت دیتے ہیں تو ان بہن بھائیوں کی سب سے بڑی تعداد کی جانیں بچ جاتی ہیں اورمشکل کے وقت ان کی مدد کی جاتی ہے۔ ہمارے دلت،قبائلی اور پسماندہ خاندان،جو چھپروں،جھونپڑیوں اور کھلے میں رہنے پر مجبور ہیں، ملک میں سب سے زیادہ ہیں، کیونکہ ماضی میں کسی نے ان لوگوں کی پروا نہیں کی۔

مودی نے دس سالوں میں غریبوں کے لیے کروڑوں پکے گھر بنوائے۔ مودی نے کروڑوں گھروں میں بیت الخلاء بنوائے۔ وہ خاندان کون تھے،جن کی ماؤں بہنوں کو کھلے میں رفع حاجت کے لیے جانا پڑتا تھا؟ یہی سماج سب سے زیادہ مصیبت جھیل رہا تھا، جو ہمارے دلت، قبائلی،او بی سی،محروم خاندانوں اور ان کی خواتین کو برداشت کرنا پڑتا تھا۔ آج انہیں عزت گھر ملا ہے، انہیں ان کا وقار ملا ہے۔

ساتھیوں،

آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پہلے کن گھروں میں گیس  کا چولہا ہوتا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ کس کے پاس گیس کا چولہا نہیں تھا۔ مودی نے اجولا اسکیم چلاکر مفت میں گیس کنکشن دیا۔ یہ مفت گیس کنکشن جو مودی لائے تھے کس کو ملے؟ آپ میرے تمام محروم بھائیوں اور بہنوں کو ملا ہے۔ آج میرے محروم طبقے کی ماؤں بہنوں کو بھی لکڑی کے دھوئیں سے آزادی ملی ہے۔ اب ہم ان اسکیموں میں تکمیلیت کے ہدف پر کام کر رہے ہیں، یعنی صد فیصد۔اگر 100 لوگوں کو فائدہ ملنا چاہیے تو 100 میں سے 100 کو ملنا ہی چاہیے۔

ملک میں خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ نمستے اسکیم کے ذریعے صفائی کارکنوں کی زندگی بہتر ہورہی ہے۔ ہم دستی صفائی کے غیرانسانی عمل کو ختم کرنے میں بھی کامیاب ہو رہے ہیں۔ ہم اس داغ کو جھیلنے والے لوگوں کے لیے باوقار زندگی گزارنے کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔ اس کوشش کے تحت تقریباً 60 ہزار لوگوں کو مالی امداد دی گئی ہے۔

ساتھیوں،

ہماری حکومت ایس سی-ایس ٹی، او بی سی محروم طبقات کو آگے لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ان 10 سالوں میں ہم نے مختلف اداروں سے محروم طبقات کوملنے والی امداد کو دوگنا کر دیا ہے۔ صرف اس سال حکومت نے ایس سی کمیونٹی کی بہبود کے لیے تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے دیے ہیں۔ پچھلی حکومت میں لاکھوں کروڑوں روپے کے گھوٹالوں کے نام ہی سننے کو ملتے تھے۔ ہماری حکومت یہ رقم دلتوں اور محروموں کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے خرچ کر رہی ہے۔

 

ایس سی-ایس ٹی اوراو بی سی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے دستیاب اسکالرشپ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت نے میڈیکل سیٹوں میں آل انڈیا کوٹہ میں او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن نافذ کیا ہے۔ ہم نے نیٹ(این ای ای ٹی) کے  امتحان میں بھی او بی سی کے لیے راستہ بنایا ہے۔ غیرمراعات یافتہ طبقے کے بچے جو ماسٹراور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، انہیں نیشنل اوورسیز اسکالرشپ سے مدد مل رہی ہے۔

سائنس سے متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کو آگے بڑھانے کے لیے نیشنل فیلو شپ کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم مطمئن ہیں کہ ہماری کوششوں سے پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کو آئینی درجہ ملا ہے۔ ہم اسے بھی اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں کہ ہمیں بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی سے متعلق پنچ تیرتھوں کی ترقی کا موقع  ملا ہے۔

ساتھیوں،

بی جے پی حکومت محروم طبقات کے نوجوانوں کے روزگار اور خود روزگار کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔ ہماری حکومت کی مُدرا یوجنا کے تحت غریبوں کوتقریباً 30 لاکھ کروڑ روپے کی امداد دی گئی ہے۔ یہ مدد حاصل کرنے والے زیادہ تر نوجوانوں کا تعلق ایس سی،ایس ٹی اوراو بی سی زمروں سے ہے۔ اسٹینڈ اَپ انڈیااسکیم نے ایس سی اور ایس ٹی زمروں میں انٹرپرینیورشپ کو بڑھاوا ملاہے۔ اس زمرے کو ہماری وینچر کیپیٹل فنڈاسکیم سے بھی مدد ملی ہے۔ دلتوں کے درمیان کاروبارکو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہماری حکومت نے امبیڈکرسوشل انوویشن اورانکیوبیشن مشن بھی شروع کیا ہے۔

ساتھیوں،

دلت، قبائلی،او بی سی یا ہماری پسماندہ اورمحروم برادریوں کو ہماری حکومت کی غریب فلاحی اسکیموں کا سب سے زیادہ فائدہ ملا ہے،لیکن جب مودی دلت،محروم سماج کی خدمت کے لیے کچھ کرتے ہیں، تو اِنڈی اتحاد کے لوگ سب سے زیادہ ناراض ہوتے ہیں۔ کانگریس والے کبھی نہیں چاہتے کہ دلتوں،پسماندہ طبقات اورقبائلیوں کی زندگی آسان ہو۔ وہ تو آپ کو بس ترسا کر ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

آپ جس بھی اسکیم کو دیکھیں، ا نہوں نے آپ کے لیے بیت الخلاء بنوانے کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے جن دھن یوجنا اور اجولا یوجنا کی مخالفت کی۔ جن ریاستوں میں ان کی حکومتیں ہیں،وہاں انہوں نے آج تک کئی اسکیموں کو لاگونہیں ہونے دیا۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر تمام دلت، پسماندہ طبقات اور ان کے نوجوان آگے آئیں گے تو ان کی خاندانی سیاست کی دکان بند ہو جائے گی۔

 

یہ لوگ سماجی انصاف کا نعرہ دے کرسماج کو ذاتوں میں تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں،لیکن حقیقی سماجی انصاف کی مخالفت کرتے ہیں۔ آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں،اسی کانگریس نے بابا صاحب امبیڈکر کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے لوہیا اور بی پی منڈل کی بھی مخالفت کی۔ ان لوگوں نے بھی ہمیشہ کرپوری ٹھاکر جی کی بے عزتی کی اور جب ہم نے انہیں بھارت رتن دیا تو اِنڈی اتحاد کے لوگوں نے اس کی بھی مخالفت کی۔ یہ لوگ خوداپنے گھر والوں کو بھارت رتن دیتے تھے، لیکن انہوں نے کئی دہائیوں تک بابا صاحب کو بھارت رتن نہیں ملنے دیا۔ انہیں یہ اعزاز بی جے پی کی حمایت والی حکومت نے دیا ہے۔

یہ لوگ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ رام ناتھ کووند جی، جو دلت سماج سے آتے ہیں اور قبائلی سماج سے آنے والی خاتون بہن دروپدی مرمو جی صدر جمہوریہ بنیں۔ انہیں انتخاب ہروانے کے لیے اِنڈی اتحاد کے لوگوں نے ایڑی چوٹی  کا زور لگا دیا تھا۔ اعلیٰ عہدوں پر محروم طبقات کے لوگ پہنچیں، اس کے لیے بی جے پی کی کوشش جاری رہے گی۔ یہ محروم طبقات کو وقار اور انصاف دلانے کی ہماری عہد بندی کا ثبوت ہے۔

مودی آپ کو یہ گارنٹی دیتا ہے، آنے والے 5 سالوں میں محروم طبقات ترقی اور وقار کی یہ مہم اور تیز ہوگی۔ آپ کی ترقی سے ہم وِکست بھارت کا خواب پورا کریں گے۔ ایک بار پھر،آپ سب کا اتنی بڑی تعداد میں اتنی جگہوں پر جمع ہونااور مجھے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے آپ کا درشن کرنے کا موقع ملا،یہ اپنے آپ میں میرے لیے خوش قسمتی ہے۔ میں آپ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”