یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا
بنگلور کا آسمان نئے ہندوستان کی صلاحیتوں کی گواہی دے رہا ہے۔ یہ نئی بلندی نئے ہندوستان کی حقیقت ہے
‘‘کرناٹک کے نوجوانوں کو ملک کو مضبوط بنانے کے لیے دفاع کے میدان میں اپنی تکنیکی مہارت کو استعمال کرنا چاہیے’’
جب ملک نئی سوچ، نئے طرز عمل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو اس کے نظام بھی نئی سوچ کے مطابق تبدیلیاں آنے لگتی ہیں
‘‘آج، ایرو انڈیا صرف ایک شو نہیں ہے، یہ نہ صرف دفاعی صنعت کے دائرہ کار کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ہندوستان کے خود اعتمادی کے جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے’’
‘‘21ویں صدی کا نیا ہندوستان نہ تو کوئی موقع ضائع کرے گا اور نہ ہی کوششوں میں کسی طرح کی کسر چھوڑے گا’’
‘‘ہندوستان خود کو سب سے بڑے دفاعی مینوفیکچرنگ ممالک میں شامل کرنے کے لیے تیزی سے قدم اٹھائے گا اور ہمارا نجی شعبہ اور سرمایہ کار اس میں بڑا کردار ادا کریں گے’’
‘‘آج کا ہندوستان تیز سوچتا ہے، دور تک سوچتا ہے اور جلدی فیصلے کرتا ہے’’
‘‘ایرو انڈیا کی زبردست ترقیاتی گھن گرج میں ہندوستان کے ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کے پیغام کی بازگشت سنائی دیتی ہے’’

آج  کے  اس اہم پروگرام میں موجود  کرناٹک کے گورنر  وزیر اعلیٰ ،وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جی ، کابینہ کے میرے   دیگر  ارکان  ، ملک وبیرون ملک سے آئے وزرائے دفاع ،صنعت کے  معزز نمائندوں  ،دیگر  اہم شخصیات  اور لوگوں  :

‘‘ میں  ایرو انڈیا کے   دلچسپ لمحات  کا گواہ بن رہے سبھی ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ بنگلورو  کا آسمان آج نئے ہندوستان کی اہلیت  کا گواہ بن رہا ہے ۔ بنگلورو  کا آسمان  آج اس بات کی گواہی دے  رہا ہے کہ نئی اونچائی  ، نئے ہندوستان کی سچائی ہے ۔ آج ملک نئی اونچائیوں کو چھو  رہا ہے اور انہیں  پار بھی  کررہا ہے۔’’

ساتھیوں

ایرو انڈیا کا یہ  پروگرام  ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی مثال ہے ۔اس میں  دنیا کے تقریبا ََ  100 ملکوں کی موجودگی   ہونا  اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان  پر پوری دنیا کا اعتماد کتنا بڑھ گیا ہے ۔ ملک وبیرون ملک کے 700سے زیادہ نمائش کار   اس میں  شرکت کررہے ہیں۔ اس نے اب تک کے پرانے سارے ریکارڈ  بھی توڑدئے ہیں۔اس میں  ہندوستانی ایم ایس ایم ایز  بھی ہیں ،سودیشی   اسٹارٹ  اپس  بھی ہیں اور دنیا کی  جانی مانی کمپنیاں  بھی ہیں۔ یعنی  پورے  انڈیا کی تھیم  ،  دی رن وے  ٹو اے بلین   اپارچنٹیز  زمین سے لے کر آسمان تک ہر طرف نظر آرہی ہے۔میری  تمنا آتم نربھر  ہوتے ہندوستان کی یہ طاقت ایسے ہی بڑھتی رہے۔

ساتھیوں 

یہاں ایرو انڈیا کے ساتھ  ہی  ڈیفینس منسٹرس  کانکلیو  اور  سی ای اوز  راؤنڈ ٹیبل   اس کا اہتمام  بھی کیا جارہا ہے ۔دنیا کے مختلف ملکوں کی حصہ داری  ،  سی ای اوز   کی  یہ سرگرم حصہ داری   ، ایرو انڈیا کے   گلوبل پوٹینشیل کو  اور بڑھانے میں  مدد کرے گی۔ یہ دوست  ملکوں کے ساتھ  ہندوستان کی معتبریت   اور اعتماد سے پُر حصہ داری کو آگے لے جانے کا بھی ایک وسیلہ بنے گا۔ ان سبھی  پہل قدمیوں  کے وزارت دفاع اور   صنعت کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

ساتھیوں

ایرو انڈیا ایک اور وجہ سے بہت خاص  ہے۔ یہ  کرناٹک جیسے ہندوستان کے ٹکنالوجی اور  ٹکنالوجی کی دنیا میں  جس کی مہارت ہے ، ایڈوانس (جدید   ) ہے۔ایسی ریاست کرناٹک میں ہورہا ہے۔اس سے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں نئے مواقع  پیدا ہوں  گے ۔اس سے کرناٹک کے نوجوانوں کے لئے نئے امکانا ت کھلیں گے ۔ میں کرناٹک کے نوجوانوں  سے  بھی اپیل کرتا ہوں   ۔ ٹکنالوجی کی  فیلڈ میں  آپ کو جو مہارت حاصل ہے ،اسے  دفاعی شعبے میں  ملک کی طاقت بنائیں  گے۔ آپ  ان  مواقع سے  زیادہ سے زیادہ  جڑیں  گے تودفاع میں نئی نئی ایجارات  کا راستہ کھلے گا۔

ساتھیوں

جب کوئی ملک  نئی سوچ  ، نئی اپروچ  کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو  اس کی  گنجائش  بھی نئی سوچ کے حساب سے ڈھلنے لگتی ہے۔  ایرو انڈیا کا یہ  پروگرام  کا اہتمام  آج نئے بھارت کی  نئی اپروچ  کو بھی  ریفلیکٹ کرتا ہے ۔ ایک وقت تھا جب اسے  صرف ایک شو یا  ایک طرح سے  سیل ٹو انڈیا کی ایک   ونڈو  بھر مانا جاتا تھا ۔ گزشتہ برسوں میں ملک نے اس سوچ  کو بھی بدلا ہے ۔ آج  ایرو انڈیا صرف ایک شو نہیں  ہے بلکہ یہ  ہندوستان کی  قوت  بھی ہے ۔آج یہ  انڈین ڈیفینس  انڈسٹری کے اسکوپ کو  بھی  فوکس کرتا ہے اور سیلف کانفی ڈینس کو بھی فوکس کرتا ہے۔ایسا اس لئے  ہے کیونکہ آج دنیا کی دفاعی کمپنیوں کے  لئے ہندوستان  صرف ایک مارکیٹ ہی نہیں  بلکہ بھارت آج  ایک دفاعی  پارٹنر  بھی ہے ۔ یہ پارٹنر شپ ان ملکوں کے  ساتھ  بھی ہے جو دفاعی سیکٹر میں کافی آگے ہیں،  جو ملک اپنی دفاعی  ضرورتوں  کے لئے ایک ضرورت مند ساتھی تلاش کررہے ہیں  ، ان کے لئے  بھی  ہندوستان ایک  بہترین  پارٹنر بن کر ابھر رہا ہے ۔  ہماری  ٹکنالوجی  ان ملکوں کے لئے  سستی  بھی ہے اور بھروسے مند  بھی ہے ۔ ہمارے  یہاں  بہترین اختراع  بھی ملے گا اور آنسٹ   انٹینٹ   بھی آپ کے سامنے موجود ہے ۔

ساتھیوں 

ہمارے یہاں کہا جاتا ہے کہ  ہر ایک کو  ثبوت  کی ضرورت  نہیں ہوتی ۔آج ہندوستان کے  امکانات کا ہندوستان کی صلاحیت کا ثبوت  ہماری   کامیابی کا ثبوت  ہے ۔آج   آسمان  میں گرجنا  اور  تیجس  فائٹر پلینس  میک ان انڈیا کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ آج  ہند مہاساگر میں  مستعد  ائیر کرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت  میک ان انڈیا کو وسعت دینے کا ثبو ت  ہے۔ گجرات  کے وڈوڈرا میں   سی  - 295  کی  مینوفیکچرنگ سہولت  ہو  یا تمکور میں  ایچ اے ایل   کی ہیلی کاپٹر یونٹ ہو  یہ آتم نربھر بھارت کی ابھرتی صلاحیت ہے،جس میں  ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے لئے نئے متبادل اور بہتر مواقع جڑے ہوئے ہیں۔

ساتھیوں

اکیسویں  صدی کا نیا بھارت اب  نہ کوئی موقع کھوئے گا اور نہ ہی اپنی محنت میں  کوئی کمی چھوڑے گا۔ ہم  کمرکس چکے  ہیں، ہم اصلاحات کے راستے پر ہر شعبے میں انقلاب لارہے ہیں ، جو ملک  دہائیوں سے سب سے بڑ  ا ڈیفینس امپورٹیڈ  تھا وہ اب دنیا کے   75 ملکوں  کو دفاعی آلات اور سازوسامان برآمد کررہا ہے ۔ گزشتہ  پانچ سالوں  میں  ملک کی دفاعی برآمدات میں  6  گنا اضافہ ہوا  ہے۔  22-2021  میں  ہم نے اب تک کے ریکارڈ  1.5  ارب ڈالر سے   زیادہ  کے برآمدات کو اس   اعداوشمار کو ہم نے  پارکرلیا ہے۔

دوستو

آپ بھی جانتے ہیں  ک دفاع  ایک ایسا شعبہ ہے ، جس کی ٹکنالوجی کو ، جس کی مارکیٹ کو اور جس کے بزنس کو سب سے  پیچیدہ  مانا جاتا ہے ،اس کے باوجود   ہندوستان نے گزشتہ  8-9 سال کے اندر اندر اپنے یہاں دفاعی شعبے   کی  کایا پلٹ کردی  ہے اس لئے  ابھی  ہم  اسے ایک ابتدا مانتے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہے کہ  25-2024 تک ہم برآمدات کے اس  اعدادوشمار کو  ڈیڑھ  ارب سے بڑھاکر    پانچ ارب ڈالر تک  لے جائیں گے۔ اس دوران کی  گئی کوشش  ہندوستان کے لئے ایک لانچ  پیڈ  کی طرح کا م کرے گی۔ اب  یہاں سے  ہندوستان  دنیا کا سب سے بڑا ڈیفینس  مینوفیکچرر ملکوں میں  شامل ہونے کے لئے تیزی سے قدم بڑھائے گا اور اس میں  ہمارے پرائیویٹ  سیکٹر اور سرمایہ کاروں  کا اہم رول   رہنے والا ہے۔ آج میں  ہندوستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے اپیل کروں  گا کہ زیادہ سے زیادہ  ہندوستان کے دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔  ہندوستان میں دفاعی شعبے میں آپ کا ہر انویسٹمنٹ یعنی سرمایہ کاری  ہندوستان کے علاوہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں ایک  طرح سے آپ کا کاروبار اور تجارت کے نئے راستے کھولے گا۔  نئے امکانات  ، نئے مواقع سامنے ہیں ۔  ہندوستان  کے پرائیویٹ سیکٹرکو اس وقت  جانے نہیں دنیا چاہئے۔

ساتھیوں

امرت کا ل کا ہندوستان  ایک فائٹر پائلیٹ کی  طرح آگے بڑھ رہا ہے ۔ایک ایسا ملک جسے اونچائیاں چھونے سے ڈر نہیں  لگتا ۔ سب سے اونچی اڑان  بھرنے کے  لئے بے چین ہے ۔ آج کا ہندوستان  تیز سوچتا ہے ،دور کی سوچتا ہے اور فوراََ فیصلے کرتا ہے ،ٹھیک ویسے ہی جیسے آسمان میں اڑان  بھرنے والا ایک فائٹر پائلیٹ کرتا ہے اورسب سے اہم بات  یہ ہے کہ ہندوستان کی رفتار چاہے جتنی تیز ہو ، چاہے وہ کتنی ہی اونچائی  پر  ہو  ،وہ ہمیشہ اپنی جڑوں سے جڑا رہتا ہے۔ اسے ہمیشہ بنیادی صورتحال کی جانکاری رہتی ہے ۔یہی  تو ہمارے  پائلیٹ  بھی کرتے ہیں ۔

ایرو انڈیا کی   گگن بھیدی  گرجنے میں  بھی ہندوستان کے ریفارم  ، پرفارم اور ٹرانسفارم کی گونج ہے۔ آج ہندوستان میں  جس  طرح کی فیصلہ کرنے والی سرکاری ہے ، جیسی مستقل  پالیسیاں  ہیں  ۔  پالیسیوں  میں جیسی صاف نیت  ہے ، وہ  غیر معمولی ہے ۔ ہر سرمایہ کار کو ہندوستان میں بنے اس  موافق ماحول کا خود فائدہ  اٹھانا چاہئے ۔ آپ  بھی دیکھ رہے ہیں کہ  کاروبار کرنے میں  آسانی کی سمت میں  ہندوستان میں کی گئی  اصلاحات  کی  چرچا آج  پوری دنیا میں ہورہی ہے ۔ ہم نے عالمی سرمایہ کاری اور ہندوستانی جدت طرازی کے مطابق ماحول بنانے کے لئے کئی اقدامات  کئے ہیں ۔  بھارت میں دفاعی شعبے میں براہ راست  غیر ملکی سرمایہ  کاری ایف ڈی آئی کو منظوری دینے کے اصولوں کو آسان بنایا گیا ہے۔اب کئی شعبوں  میں  ایف ڈی آئی کو  خود بہ خود روٹ سے منظوری ملی ہے ۔  ہم نے صنعتوں  کو لائسنس دینے کے عمل کو آسان بنادیا ہے ،اس کی  معتبریت  بڑھائی ہے تاکہ انہیں  ایک ہی  پراسس کو بار بار نہ دہرانا  پڑے۔ ابھی  د س بارہ دن  پہلے ہندوستان کا جو بجٹ آیا ہے اس میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ملنے والے ٹیکس فائدے  کو بھی بڑھایا گیا ہے۔اس کافائدہ دفاعی سیکٹر سے جڑی کمپنیوں کو بھی  ہونے والا ہے۔

ساتھیوں 

جہاں  مانگ  بھی ہو ،صلاحیت  بھی ہو اور تجربہ  بھی ہو ،فطری اصول  کہتا ہے کہ وہاں   صنعت دنوں دن اور آگے بڑھے  گی ۔ میں آپ کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ ہندوستام میں دفاعی شعبے کو  مضبوطی دینے کا سلسلہ آگے اور بھی تیز رفتاری سے آگے بڑھے  گا۔ ہمیں ساتھ مل کر اس سمت میں آگے بڑھنا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہم ایرو انڈیا کے اور بھی شاندار   پروگرام   کا اہتمام  کرنے کے گواہ بنیں  گے ۔اسی کے ساتھ آپ سبھی کا ایک بار  پھر بہت بہت شکریہ اداکرتا ہو ں اور آپ سب کو نیک تمنائیں  پیش کرتا ہوں ۔

بھارت ماتا کی جے!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.