‘‘شمال مشرق اور منی پورنے کھیل کود سے متعلق ملک کی روایت کو آگے لیجانے میں خاطرخواہ تعاون کیاہے’’
‘‘شمال مشرقی خطہ، ملک کی ثقافتی گوناگونیت میں نئی کیفیات کا اضافہ کررہاہے اورملک کے کھیل کود سے متعلق تنوع میں نئی جہتیں فراہم کررہاہے ’’
‘‘کوئی بھی ‘‘چنتن شیور’’ ارادہ اورنیت کے ساتھ شروع ہوتاہے ، غوروخوض اور سوچ بچار کے ساتھ آگے بڑھتاہے اورعمل آور ی کے ساتھ اختتام پذیرہوتاہے ’’
‘‘آپ کو ہرٹورنامنٹ کے مطابق کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور کھیل کود کی تربیت فراہم کرنے پرتوجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ آپ کوقلیل مدتی ،وسط مدتی اور طویل مدتی اہداف بھی مقررکرنے ہوں گے ’’
‘‘کھیلوں کے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق 400 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹس ، آج شمال مشرق کی ترقی کو ایک نئی سمت عطاکررہے ہیں ’’

پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں کابینہ کے میرے  ساتھی انوراگ ٹھاکر جی، تمام ریاستوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزرا، دیگر معزز خواتین و حضرات،

مجھے خوشی ہے کہ اس سال ملک کے کھیلوں  کے وزراء کی یہ کانفرنس،’ چنتن شیویر منی پور کی سرزمین پر منعقد ہو رہی ہے۔ شمال مشرق کے کئی کھلاڑیوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ہے اور ملک کے لیے تمغے حاصل کئے ہیں ۔شمال مشرقی اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہاں کے مقامی کھیل، جیسے سگول کانگجئی ، تھانگ تا، یوبی لاکپی، مُکنا اور ہیانگ تان با، اپنے آپ میں نہایت پرکشش  کھیل ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم منی پور کے او-لوابی کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں اس میں کبڈی کی جھلک نظر آتی ہے۔یہاں کی ہیانگ تان با کیرالہ کی کشتی دوڑ کی ایک یاد دلاتا ہے اورپولو کا بھی  منی پور کے ساتھ تاریخی تعلق ہے۔ یعنی جس طرح شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ بھرتا ہے، اسی طرح یہ ملک کے کھیلوں کے تنوع کو بھی نئی جہت دیتا ہے۔مجھے امید ہے کہ پورے ملک کے کھیلوں کےوزیر منی پور سے بہت کچھ سیکھ کر واپس جائیں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ منی پور کے لوگوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی آپ کے قیام کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ میں اس چنتن شیویر میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے وزراء اور دیگر معززشخصیات کا خیرمقدم کرتا ہوں اورانہیں  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ساتھیوں،

کوئی بھی چنتن شیویریعنی  مراقبہ سے متعلق کیمپ غور و فکر کے ساتھ شروع ہوتا ہے،غور و فکر کے ساتھ ہی  آگے بڑھتا ہے اور عمل آوری پر ختم ہوتا ہے۔ یعنی پہلے غور و فکر، پھر احساس اور پھر عمل کانفاذ ۔ لہٰذا، اس چنتن شیویر میں، آپ کو مستقبل کے اہداف پرتو بات چیت کرنی ہی ہے اور  ساتھ ہی ساتھ پچھلی کانفرنسوں کا جائزہ بھی لینا ہے۔آپ سب کو یاد ہوگا، اس سے قبل جب ہم 2022 میں کیوڑیا میں ملے تھے، بہت سے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی تھی۔ ہم نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاکہ وضع کرنے اور کھیلوں کی بہتری کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینے سے اتفاق کیا تھا۔ ہم نے کھیلوں کے شعبے میں مرکزی حکومت اور ریاستوں کے درمیان شراکت  داری بڑھانے کی بات کہی تھی۔ اب امپھال میں آپ سبھی  کو دیکھنا چاہیے کہ ہم نے اس سمت میں کتنی ترقی کی ہے۔اور میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ یہ جائزہ محض پالیسیوں اور پروگراموں کی سطح پر نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ یہ نظر ثانی بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور پچھلے ایک سال کی کھیلوں کی کامیابیوں پر بھی ہونا چاہیے۔

ساتھیوں،

یہ بات  سچ ہے کہ پچھلے ایک سال میں بھارتی ایتھلٹس اور کھلاڑیوں نے کئی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں  ان کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور و فکر کرنا ہوگاکہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی اور زیادہ کیسے مدد کرسکتے ہیں ۔ آئندہ وقت میں اسکواش ورلڈ کپ، ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی، ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،جیسے کھیلوں میں آپ کی وزارت اور آپ کے محکموں کی تیاریوں کو اس طرح کے پروگراموں میں آزمایا جائے گا۔یہ ٹھیک ہے کہ ایک طرف تو کھلاڑی اپنی تیاریاں کررہے ہیں لیکن اب ہماری وزارتوں کو بھی کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے حوالے سے مختلف انداز سے کام کرنا ہو گا۔ جس طرح فٹ بال اور ہاکی جیسے کھیلوں میں انسان سےانسان  کی  مارکنگ ہوتی ہے، اسی طرح آپ سب کو میچ ٹو میچ مارکنگ کرنی ہوگی ، ہر ٹورنامنٹ کے لیے مختلف حکمت عملیاں تیار کرنی ہوں گی ۔آپ کو ہر ٹورنامنٹ کے مطابق کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، کھیلوں کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی۔آپ کو قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی اہداف کا بھی فیصلہ کرنا ہوگا۔

ساتھیوں،

کھیلوں کی ایک اور خصوصیت  ہوتی ہے ۔ اکیلے کوئی  کھلاڑی مسلسل پریکٹس کر کے فٹنس  توحاصل کر سکتا ہے لیکن بہترین کارکردگی کے لیے اس کا مسلسل کھیلنا بھی ضروری ہے۔ لہذا یہ بھی ضروری ہے کہ مقامی سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلے، کھیلوں کے ٹورنامنٹس ہوں۔ کھلاڑیوں کو بھی اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ بطور وزیر کھیل آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کھیل کے کسی بھی ہنر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

ساتھیوں،

یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کے ہر باصلاحیت کھلاڑی کو کھیلوں کا معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں۔ اس کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کھیلو انڈیا اسکیم سے یقینی طور پر ضلع سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے۔ لیکن اب ہمیں اس کوشش کو بلاک سطح تک لے جانا ہوگا۔ اس میں نجی شعبے سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی شرکت ضروری ہے۔ایک موضوع نیشنل یوتھ فیسٹیول کا بھی ہے اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے اس پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ اس طرح کے پروگرام جو ریاستوں میں منعقد ہوتے ہیں محض رسمی نہ بنے ، اس بات کو بھی  دیکھاجانا چاہیے۔ جب اس طرح کی ہمہ جہت  کوششیں ہوں گی، تب ہی بھارت خود کو کھیلوں کے ایک سرکردہ ملک کے طور پرمقام دلانے میں کامیاب ہوگا۔

ساتھیوں،

آج شمال مشرق میں کھیلوں کے حوالے سے جو کام ہو رہا ہے وہ بھی آپ کے لیے  تحریک دینے کا ایک بڑاوسیلہ ہے۔ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق 400 کروڑ سے زیادہ کے پروجیکٹ آج شمال مشرق کے فروغ کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں۔امپھال کی  کھیلوں سے متعلق قومی یونیورسٹی آئندہ وقت میں ملک کے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔ کھیلو انڈیا اسکیم اور ٹاپس جیسی کوششوں نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ شمال مشرق کے ہر ضلع میں کم از کم 2 کھیلو انڈیا سینٹرز اور ہر ریاست میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ کوششیں کھیلوں کی دنیا میں ایک نئے بھارت کی بنیاد بنیں گی، ملک کو ایک نئی شناخت دیں گی۔ آپ کو اپنی متعلقہ ریاستوں میں بھی اس طرح کے  کاموں کو تیز کرنا ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ چنتن شیویر اس سمت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس یقین کے ساتھ، آپ سب کا بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.