‘‘چوتھے صنعتی انقلاب کے اس دورمیں ، ٹیکنولوجی ،روزگارکے لئے ایک کلیدی ذریعہ بن گئی ہے اور بنی رہے گی ’’
‘‘ہنرمندی ، ازسرنوہنرمندی اور ہنرمندی کو بہتربنانا اورفروغ مستقبل کی افرادی قوت کے لئے منترہیں’’
‘‘بھارت میں ، دنیا کے لئے سب سے زیادہ تعداد میں ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والاملک بننے کی صلاحیت ہے ’’
‘‘ہمیں ہرملک کی منفرد اقتصادی صلاحیتوں ، طاقتوں اورچنوتیوں پرغورکرنا چاہیئے ۔ہرمسئلہ کاایک ہی حل تلاش کرنا سماجی تحفظ کے لئے ہمہ گیرسرمایہ فراہمی کے مقصد کے لئے اپنایاجانے والاطریقہ کارمناسب نہیں ہے ’’

عزت مآب، خواتین و حضرات، نمسکار!

میں آپ سب کو اندور کے تاریخی اور دلکش شہر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جو اپنی مالامال  فنی روایات پر فخر کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس شہر کے تمام رنگوں اور ذائقوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

دوستو،

آپ کا گروپ سب سے اہم معاشی اور سماجی عوامل میں سے ایک  روزگارپر بات کر رہا ہے ۔ ہم روزگار کے شعبے میں کچھ بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پر ہیں اور ہمیں ان تیز رفتار تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے اس دور میں ٹیکنالوجی روزگار کے لیے بنیادی محرک بن چکی ہے اور رہے گی۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے ملک میں ہو رہا ہے جسے ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہونے والی  تبدیلی کے دوران بڑی تعداد میں ٹیکنالوجی سے متعلق روزگار پیدا کرنے کا تجربہ حاصل ہےاور آپ کا میزبان شہر اندور بہت سے اسٹارٹ اپس کا گھر ہے جو اس طرح کی تبدیلیوں کی نئی لہر کی رہنمائی کرتے ہیں۔

دوستو،

ہم سب کو اپنی افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی اور پروسیز کے استعمال کےلئےہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔ ہنرمند بنانے ، از سر نوہندمند بنانے اوراعلی ہنرمندی ،  مستقبل کی افرادی قوت کے لیے منتر ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا ’اسکل انڈیا مشن‘ اس حقیقت سے جڑنے کی مہم ہے۔ ہماری ’پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا‘ کے تحت، اب تک ہمارے 12.5 ملین سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ صنعت کے ’’فور پوائنٹ او‘‘ شعبوں جیسے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز اور ڈرونز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

دوستو،

کووڈ کے دوران ہندوستان  میں صف اول کے  صحت کارکنان اور دیگر کارکنوں کے ذریعہ کئے گئے شاندار کام نے ان کی مہارت اور لگن کو نمایاں کیا۔ یہ ہماری خدمت اور ہمدردی کی ثقافت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ درحقیقت، ہندوستان دنیا کے لیے ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر موبائل ورک فورس مستقبل میں ایک حقیقت بننے جا رہی ہے۔ لہذا، اب وقت آگیا ہے کہ حقیقی معنوں میں مہارتوں کی ترقی اور اشتراک کو عالمی سطح پر تیار کیا  جائے۔ جی 20  اس  شعبےمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ میں آپ کی ان کوششوں کی ستائش کرتاہوں جن کے تحت آپ نےہنرمندیوں ، تعلیمی استعداد کی ضروریات کے مطابق پیشہ وران کی بین  ا لاقوامی حوالہ جاتی خدمات کا آغاز کیا۔ اس کے لیے بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کے نئے ماڈلز اور نقل مکانی اور نقل و حرکت کی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ ان آجروں اور کارکنوں سے متعلق اعدادوشمار، معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ یہ دنیا بھر کے ممالک کو بہتر ہنر مندی، افرادی قوت کی منصوبہ بندی اور سود مند روزگار کے لیے ثبوت پر مبنی پالیسیاں تیار کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

دوستو،

ایک اور انقلابی تبدیلی چھوٹی (چھوٹےپیمانے کی معیشت) اور پلیٹ فارم پر مبنی معیشت میں کارکنوں کے نئےزمرے کا ارتقاء ہے۔ یہ وبائی مرض کے دوران لچک کے ستون کے طور پر ابھرا۔ یہ کام کرنے کے لچکدار انتظامات پیش کرتا ہے اور آمدنی کے ذرائع کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس میں سود مند  روزگار  پیدا  کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے۔ یہ خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک تبدیلی کا ذریعہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کی صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے، ہمیں ان نئے دور کے کارکنوں کے لیے نئی پالیسیاں اور دخل ا ندازی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقل اور بڑے پیمانے پر کام کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دیر پا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نئے ماڈلز کی ضرورت ہے تاکہ وہ سماجی تحفظ اور ان کی حفاظت اورصحت کے لئے رسائی حاصل کر سکیں ۔ ہندوستان میں، ہم نے ایک ’ای شرم پورٹل‘ بنایا ہے جس کا فائدہ ان کارکنوں  کو مل رہا ہے۔  صرف ایک سال کے اندر، تقریباً 280 ملین کارکنوں نے اس پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔ اب، کام کی بین الاقوامی نوعیت کے ساتھ، یہ ہر ملک کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ ایک جیسے حل اپنائے۔ ہمیں اپنا تجربہ بتا کر خوشی ہو گی۔

دوستو

لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنا 2030 کے ایجنڈے کا ایک اہم پہلو ہے۔ لیکن بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے اپنایا جانے والا موجودہ فریم ورک صرف ان فوائد کے لیے ہے جو مخصوص مشکل طریقوں سے مرتب کیے گئے ہیں۔ دیگر شکلوں میں فراہم کردہ کئی فوائد اس فریم ورک کے تحت شامل نہیں ہیں۔ ہمارے پاس عالمگیر عوامی صحت ، خوراک کا تحفظ ، بیمہ ،  اور پنشن پروگرام ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ان فوائد پر نظر ثانی کرنی چاہیے، تاکہ سماجی تحفظ کی کوریج کی صحیح تصویر سامنےآسکے۔ ہمیں ہر ملک کی منفرد اقتصادی صلاحیتوں، طاقتوں اور چیلنجوں پر غور کرنا چاہیے۔ سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت کے لیےتمام مسائل کے حل کی خاطر ایک ہی طریقہ کار کے انداز کو اپنانا مناسب نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ایک ایسے نظام کے بارے میں سوچنے میں اپنی مہارت کا استعمال کریں گے جو مختلف ممالک کی طرف سے کی جانے والی اس طرح کی کوششوں کی درست عکاسی کرتا ہے۔

میں آپ سب کی طرف سے اس شعبے میں کچھ انتہائی ضروری مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ آج دنیا بھر کے تمام کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط پیغام دیں گے۔ میں آپ سب کی ایک ثمرآور اور کامیاب ملاقات کی خواہش کرتا ہوں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.