ایک اجلاس کے دوران برجستہ طور پر شامل ہوتے ہوئے بارہویں درجے کے امتحانات منسوخ کرنے کے لئے طلبا اور والدین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

پرنسپل: نمستے سر!

وزیراعظم مودی: نمستے!

مودی جی : میں نے آپ سب کو ڈسٹرب تو نہیں کیا نا؟ آپ سب لوگ بڑے مزے سے باتیں کر رہے تھے۔  اور  آن لائن اپنی توانائی صرف کر رہے تھے ۔

پرنسپل: نمسکار سر! اور آپ آ گئے سر، آپ نے ہمیں جوائن کیا اس کے لیے بہت بہت شکریہ سر۔ میں نے ابھی انہیں  بتایا کہ ایک خصوصی مہمان آنے والے ہیں سر، انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا اور سر یہ لوگ آپ کے آنے سے پہلے آپ کے تعلق سے بہت ساری باتیں کر رہے تھے ۔ یہاں آپ کے بہت سارے مداح بھی موجود ہیں۔

مودی جی : اچھا تو میں اچانک آپ کے ہاں آ گیا ہوں لیکن میں آپ کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ آپ بڑے ہی ہنسی خوشی کے ماحول میں تھے اور مجھے لگ رہا تھا کہ اب امتحانات کا ٹینشن آپ کو بالکل نہیں ہے۔ اسی کی وجہ سے آپ کی خوشیوں کی کوئی انتہا نہیں ہے، ایسا مجھے نظرآ رہا تھا۔ اور آپ  نےکمرے میں بند ہونے کی وجہ سے اپنی توانائیوں کو آن لائن صرف کرنے کے فن کو بھی سیکھ لیا ہے۔

مودی جی : اچھا کیسے ہیں آپ لوگ؟

طلبا: بہتر ہیں سر! بہت اچھے ہیں سر!

مودی جی : آپ سب صحت مند ہیں؟

طلبا: ہاں سر، صحت مند ہیں!

مودی جی : آپ کے اہل خانہ کے تمام افراد صحت مند ہیں؟

طلبا: جی سر!

مودی جی : اچھا یہ بتائیں جو گذشتہ دنوں آپ نے سنا، اس سے پہلے ٹینشن تھی اور اب ٹینشن گئی، ایسا ہے کیا؟

طلبا: ہاں سر! بالکل سر!

مودی جی : مطلب آپ کو امتحانات کا ٹینشن ہوتا ہے؟

طلبا: جی سر! بہت ہوتا ہے!

مودی جی : پھر تو میرے لیے کتاب کی تصنیف کرنا بالکل ہی بےکار ثابت ہوا۔ میں نے اپنی کتاب 'اکزام واریئر'میں کہا ہے کہ کبھی ٹینشن نہ لیں، پھر آپ طلبا و طالبات ٹینشن کیوں لیتے تھے؟

طلبا: سر ہم ہر روز تیاریاں کرتے تھے، تب ٹینشن کی کوئی بات نہیں ہوتی ہے سر۔

مودی جی :  کب ٹیشن ہوتا ہے؟

طلبا: سر ٹینشن کچھ نہیں ہوتا ہے اور نوجوانوں کے لیے صحت سب سے زیادہ ضروری ہے، اس لیے اتنا شاندار فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے ہم زندگی بھر آپ کے احسان مند ہوں گے۔

مودی جی : لیکن آپ بتائیے کہ آپ کا نام کیا ہے؟

طالب علم: سر، ہتیشور شرما، پنجکولہ سے۔

مودی جی : ہتیشور شرما جی! پنچکولہ میں رہتے ہیں؟

طالب علم: جی سر!

مودی جی : کس سیکٹر میں؟

طالب علم: سیکٹر 10 میں سر!

مودی جی : میں سات میں رہتا تھا، برسوں تک وہاں قیام کیا ہے میں نے۔

طالب علم: مجھے آج ہی اس بات کا علم ہوا ہے۔

مودی جی : ہاں، میں وہاں رہتا تھا۔

طالب علم: جی سر، سر یہاں پر بہت سارے آپ کے مداح ہیں جو آپ کو دوبارہ  دیکھنا چاہتے ہیں۔

مودی جی : اچھا یہ بتاؤ بھئی، آپ تو دسویں میں ٹاپر تھے، تو یہ بات تو پکی ہے کہ گھر میں تیاریاں چل رہی ہوں گی کہ آپ بارہویں میں بھی ٹاپ کریں گے۔ اب تو امتحانات ہی منسوخ ہوگئے تب تو آپ کی ساری تیاریاں رک گئیں۔

طالب علم: سر میں وہی عرض کر رہا تھا، توقعات تو ہوں گی ہی لیکن جناب،اگر میں امتحان دیتا تو دباؤ تو بڑھتا ہی جارہا تھا، لیکن میں ایک نقطہ اطمینان تک پہنچ گیا تھا اوریہ محسوس کر رہا تھا کہ یہ اتنامحفوظ بھی نہیں ہے اور آپ نے اچانک ایسا بہترین  فیصلہ لے لیا۔ ور میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ جو ٹاپر ہے یا جو سخت محنت کرتا ہے، اس کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، علم اور جانکاری ہمارے ساتھ ہمیشہ موجود رہتی ہے سر۔ اور جو مسلسل تیاری کرتا رہا  ہے، جو مستقل اپنی پڑھائی کی طرف توجہ دیتا ہے، سر، جو بھی معیارہوگا، جو بھی آپ فیصلہ کریں گے،تو اس  میں وہ پھر سر فہرست رہیں گے۔ لہذا اس میں انہیں اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹاپرس مایوس ہیں۔ میں یہ مانتا  ہوں کہ ہم نے پہلے ہی ایک ایسا انتظام کر رکھاہے کہ آپ دوبارہ پیپر دے سکتے ہیں۔  میں تو اسے بہت ہی دانشمندانہ فیصلہ سمجھتا ہوں۔ اور ہم اس کے لیے پوری زندگی آپ کے مشکورو ممنون ہوں گے۔

مودی جی: اچھا بچوں کچھ لوگوں کا ایسا رویہ ہے جو اپنے آپ کو بڑے کہتے ہیں اور خود کو بہادر سمجھتے ہیں۔ خود کو بڑا پہلوان باور کراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں ماسک نہیں لگاؤں گا، میں ان اصولوں کو نہیں مانوں گا، میں یہ نہیں کروں گا۔ تب آپ لوگوں کو کیسا لگتا ہے؟

طالب علم: سر! ان اصولوں کو تو تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔جیسا کہ ابھی آپ نے کہا  کہ جب لوگ ماسک نہیں لگاتے ہیں یا کووڈ کی گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ایسی صورتحال کو مایوسی سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ ہماری حکومت نے  اس سلسلے میں اتنی زیادہ بیداری لانے کی کوشش کی ہےاور اس عالمی وبا کے تعلق سے بین الاقوامی ادارے بھی بہت زیادہ بیداری اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔جب ان چیزوں کو لوگ نہیں سمجھتے تو بہت برا لگتا ہے۔ اور میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی کہ ہم نے اور ہمارے اطراف رہنے والے کچھ بچوں نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیےچند ماہ قبل  ایک مہم چلائی تھی۔اس وقت جب یہاں اَن لاک تھا۔(جب یہاں لاک ڈاؤن نہیں لگا تھا)۔ہم نے کئی نکڑ ناٹک کیے۔ہم نے کورونا کی گائیڈ لائنزپر عمل کرنے کے لیے لوگوں کو بیدار کیا۔ انہیں بتایا کہ ان اصولوں پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔جگہ جگہ جاکر لوگوں کو آگاہ کیا کہ کیسے ماسک کو اپنے معمول کا حصہ بنانا ہے،ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹینسینگ )رکھنا ہے۔ہاتھوں کو بار بار دھلنا ہے۔ ہم نے لوگوں کو بتایا کہ یہ کتنا اہم ہے اور اس پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔ میری یہ سوچ ہے کہ اگر ہر سطح پر اس طرح کی کوششیں کی جائیں اور خود ہی اس تعلق سے ذمہ داری لی جائے اور معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

مودی جی:  اچھا میں یہ جاننا چاہوں گا کہ آپ لوگوں نے(کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ)جب بارہویں میں بچے ہوتے ہیں تو ان کے ذہن میں یہ منصوبہ ہوتا ہے کہ آج یہ مطالعہ کرنا ہے، کل یہ پڑھنا ہے، صبح چار یا پانچ بجے بیدار ہوجانا ہے، یہ کریں گے، وہ کریں گے۔ یہ ساری باتیں آپ نے سوچی ہوں گی۔ مطالعے کے لیے ٹائم ٹیبل بنایا ہوگا۔یہ ساری قواعد گذشتہ دنوں یعنی یکم جون کی صبح تک چل رہی ہوں گی۔اچانک سارے پروگرام رک گئے۔ ایک رکاوٹ آگئی۔ اب آپ لوگ اس رکاوٹ  سے کیسے نمٹیں گے؟

طالبہ: نمسکار سر، ویدھی چودھری، گوہاٹی، رویال نوبل اسکول سے!

مودی جی: گوہاٹی سے ہیں؟

طالبہ: جی سر!

مودی جی: سر میں محض اتنا ہی عرض کرنا چاہوں گی کہ ابھی ابھی جو آپ نے کہا کہ یکایک گذشتہ دنوں صبح تک سب کے ذہنوں میں کئی طرح کی چیزیں چل رہی تھیں۔ آپ نے اپنی کتاب 'اکزام واریئر'کے تعلق سے بھی بتایاتو میرا یہ کہنا ہے کہ جب میں دسویں میں تھی اور  میرے امتحانات ہونے والے تھے، میں سفر کر رہی تھی، کولکاتا سے یہاں آ رہی تھی تو ایئر پورٹ پر میں نے آپ کی کتاب دیکھی۔ جناب میں نے اسے فوراً ہی خرید لیا۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔میں نے ایک ماہ تک مسلسل اس کتاب کا مطالعہ کیا۔آپ نے کتاب کی ابتدا ہی اس انداز میں کی تھی کہ امتحانات کو تہواروں کی طرح مناؤ۔ تو جناب تہواروں کے لیے خوفزدہ ہونے کی کیا ضرورت ہے۔مطلب یہ کہ تہواروں کے لیے تو ہم تیاریاں کرتے ہیں کہ ہم اسے شاندار طریقے سے منائیں۔ اور آپ نے سب سے بڑا منتر یوگا کا دیا تھا۔ آپ نے اس کتاب کا اختتام ہی یوگا کو روزمرہ کے معمول میں شامل کرنے کے سبق سے دیا ہے۔اس سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔یہ صحیح ہے کہ حالات اچھے نہیں تھے، سب کچھ تھا لیکن جس طرح ہم تیاریاں کرتے تھے(اسکول جانا اور وہاں سے بہت کچھ سیکھنا) ایسا نہیں ہوپایا۔ میں نے بارہویں کے امتحانات کے لیے بھی اسی طرح تیاری کی ہے۔ سر! آپ کا بہت بہت شکریہ اس کتاب کے لیے جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

مودی جی: اچھا میرے سوال کا جواب رہ گیا۔ ایک طالب علم بار بار اپنے ہاتھوں کو اٹھا رہے ہیں۔ ان کو موقع نہیں ملا ہے۔ آپ کا کیا نام ہے؟

طالب علم: سر، میرا نام نندن ہیگڑے ہے!

مودی جی: نندن ہیگڑے، کرناٹک سے ہیں؟

طالب علم: جی سر، کرناٹک سے، بنگلورو سے جناب!

مودی جی: جی بتائیں!

طالب علم: سر، میرا یہ خیال ہے کہ یہ امتحان میری زندگی کا آخری امتحان تو ہے نہیں۔آگے بھی کئی امتحانات آنے والے ہیں سر۔ اب ہمیں اپنی صحت و تندرستی کو بچا کر رکھنا ہے تاکہ مستقل میں آنے والے امتحانات کا اچھے طریقے سے سامنا کیا جا سکے۔

مودی جی: اچھا تو پھر آپ امتحان سے فری ہوگئے، اب کیا آئی پی ایل کے میچز دیکھنے میں اپنا وقت لگائیں گے یا چیمپیئنز لیگ فائنل دیکھیں گے یا فرنچ اوپن دیکھنے کا ارادہ ہے یا جولائی میں اولمپک شروع ہونے والا ہے، اس اولمپک میں ذہن لگائیں گے۔ بھارت سے اولمپک کے لیے کون کون سے کھلاری جا رہے ہیں؟ ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے؟اس میں طبیعت لگے گی یا پھر 21 تاریخ کو یوگا دیوس(یوم یوگ) ہے، اس میں اپنی توانائی لگانی ہے۔ کیا کرنا ہے آپ کو؟

طالب علم: تمام طرح کی چیزوں میں طبیعت لگے گی سر!

مودی جی: یہ چشمہ پہنے ہوئی بیٹی کچھ کہنا چاہتی ہے، کب سے اسے کچھ بولنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔

طالبہ:نمسکار سر! جناب جیسے ہی پتہ چلا کے آپ نے ہمارے تمام امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہےتو ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوئی اور آخرکار دباؤ کم ہوا۔ہمیں معلوم ہے کہ اب ہمیں صرف مسابقتی امتحانات کے لیے  تیاریاں کرنی ہیں۔پہلے یہ ہوتا تھا کہ بورڈز کے امتحانات کے لیے تیاریاں کرتے پھر مسابقتی امتحانات کے لیے الگ سے تیاری کرنی پڑتی تھی۔ ہمارے پاس اب اتنا وقت ہے ہم کافی بہتر انداز سے مسابقتی امتحانات کی تیاریاں کر سکتے ہیں۔ سر، آپ کا بہت بہت شکریہ!۔

مودی جی: دماغ سے امتحان کا خوف جاتا نہیں ہے؟

طالبہ: جی سر، بالکل نہیں جاتا

مودی جی: اب تو آپ گھر پر ہیں ۔ اب تو والدین آپ کی تمام باتیں سنتے ہوں گے؟

طالبہ: جی سر!

مودی جی: کہاں ہیں دکھائیں مجھے؟

طالبہ: سر میں انہیں بلاتی ہوں

مودی جی: نمستے جی!

گارجین: نمسکار سر!

مودی جی: آپ کو کیا لگا، اب آپ کی بیٹی آزاد ہوگئی؟

گارجین: سر، یہ بہت بہتر فیصلہ ہےکیوں پورے ملک کے حالات خراب ہیں اور اس فیصلے سے بچوں کے ذہنوں سے دباؤ ختم ہوگیا۔ یہ مسقبل کے لیے اور اپنے کیرئیر کے لیے تیاریاں کر سکتے ہیں، ہمیں کافی اچھا لگا۔

مودی جی: مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ ہاں، اور کئی بچے کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

طالب علم: نمسکار سر، کیندریہ ودیالیہ بنگلورو سے ہوں سر۔ سر میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

مودی جی: بہت شکریہ

طالب علم: سر آپ کا یہ فیصلہ بہت شاندار ہے کیوں کہ سر سلامت تو پگڑی ہزار، تو سر سلامت تو رکھنا پڑے گا۔

مودی جی: صحت ہی اصل دولت ہے، ہمارے ہاں تو یہ مقولہ بہت مشہور ہے نا؟

طالب علم: جی سر، جناب آپ ہی ہمارے لیے ترغیب کا باعث ہیں۔

مودی جی : اچھا، سر سلامت تو پگڑی ہزار والی کہاوت تو نہایت معقول ہے لیکن سر کا مطلب یہ تو نہیں کہہ رہے ہیں کہ دماغ ہی سلامت رہے یا پھر پورا جسم۔ اس تعلق سے آپ کیا سوچتے ہیں ؟

طالب علم: میری مراد پورے جسم سے ہے سر، یعنی صحت و تندرستی میری مراد تھی۔

مودی جی : اچھا یہ بتائیں کہ جسم کو تندرست رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں اور اس پر کتنا وقت صر ف کرتے ہیں اور کیا کرتے ہیں کہ  آپ کاجسم تندرست و توانا رہے۔

طالب علم: میں ہر دن صبح بیدار ہونے کے بعد 30 منٹ تک یوگا کرتا ہوں سر، یوگا اور مشق کرتا ہوں سر، میں اور مجھ سے جو چھوٹا بھائی ہے ہم دونوں ہی ہر روز ایسا کرتے ہیں۔

مودی جی : آپ کے گھر کے دیگر افراد آپ کی باتیں سن رہے ہیں، میں پوچھوں گا ایسا نہ ہو کہ آپ پکڑے جائیں۔

طالب علم: نہیں سر! 30 منٹ ہر دن یوگا کرتا ہوں سر۔ میں اور چھوٹا بھائی ساتھ مل کر کرتے ہیں سر، اور ہر روز اپنے ذہن کو ترو تازہ رکھنے کے لیے تبلہ بجاتا ہوں جس سے میرا ذہن فریش رہتا ہے سر۔

مودی جی : تو موسیقی آپ کی فیملی  کے ہر فرد کو پسند ہے؟

طالب علم: جی سر، میری والدہ بھی ستار اور تانپورہ بجاتی تھیں

مودی جی : اسی لیے گھر میں موسیقی کی فضا بنی ہوئی ہے

مودی جی :  اچھا، اب جس طالب علم کو بھی مجھ سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے وہ اب مجھ سے گفتگو کر سکتا ہے، انہیں اب موقع دوں گا۔ ابھی ایک بچی جس نے سفید ایئرفون لگا رکھا ہے میرے سامنے موجود ہے اور مجھے کچھ بتایا چاہتی ہے۔

طالبہ: نمستے سر! میرا نام کشش نیگی ہے ، میں ایم آر اے ڈی اے وی پبلک اسکول، سولن، ہماچل پردیش سے ہوں۔ سر آپ سے صرف ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ میرے خوابوں کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ آپ سے ایسے ملاقات ہوگی۔ اور سر آپ کاشکریہ  ادا کرنا چاہتی ہوں ۔ آپ نے  جو حالیہ فیصلہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے کیوں کہ ڈیڑھ سال گزر چکے ہیں اور بارہویں کے طلبا و طالبات ابھی تک اسی کلاس میں ہیں۔ زندگی جیسی تھم سی گئی تھی۔ کچھ نیا پن نہیں تھا۔ اسی لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کے آپ نے طلبا کے مفاد میں بہت بہتر فیصلہ کیا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ سر!

مودی جی : جس بچی نے انگلی اٹھا ئی، ذرا بتائیں بیٹا کیا کہنا چاہتی ہیں۔

طالبہ: نمسکار سر، میں دلی پبلک اسکول، جے پور، راجستھان سے بارہویں کلاس کی طالبہ ہوں۔ میرا نام جنت ساکشی ہے۔ بارہویں بورڈ کے امتحانات کے لیے آپ نے جو فیصلہ کیا ہے میں اس کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ بالکل صحیح ہے۔ کیوں کہ بچوں کا تحفظ اور ان کی صحت و سلامتی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ہمیں سی بی ایس ای بورڈ پر پورا یقین ہے کہ وہ نمبرات کی درجہ بندی کے سلسلے میں جو بھی لائحہ عمل مرتب کریں گے وہ ہمارے مفاد میں ہوگا۔مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں ہماری محنت کا پورا پھل ملے گا۔ بہت بہت شکریہ سر!

مودی جی : اب جتنے بھی بچوں کے والدین یہاں موجود ہیں سب ایک ساتھ اسکرین کے سامنے آجائیں۔ یہ تمام کے لیے بھی اور میرے لیے بھی بہتر ہوگا کہ سب سے ایک ساتھ بات چیت کرلوں۔ اور یہ بھی ہے کہ آپ تمام ہی لوگوں کو سچ بولنا پڑے گا۔ ایک نوجوان مجھے نظر آ رہے ہیں جو کچھ بولنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے سفید رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے۔ بتائیں کیا کہنا ہے۔

طالب علم 1: سر میری والدہ فی الوقت یہاں پر موجود نہیں ہیں لیکن جب ہم ساتھ بیٹھ کر باتیں کیا کرتے تھے تو وہ مجھ سے کہتی تھیں کہ پریشان نہ ہو۔ مودی جی سب بہتر کر دیں گے۔ فکر نہ کرو مودی جی کر دیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جب میری داڑھی بڑھ جاتی تھی تو ممی کہتی تھیں کہ حجامت کیوں نہیں بنواتا۔ میں نے ان سے کہا کہ مودی جی کا مداح ہوں ، داڑھی کو ایسے ہی بڑھا کر رکھوں گا۔

طالبہ  2: سر ، میرا نام شیوانجلی اگروال ہے، سر میں کیندریہ ودیالیہ، جے این یو، نئی دہلی کی طالبہ ہوں۔ سر میں یہ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ آپ کا بہت اچھا ہے۔ اب ہمیں کافی وقت مل گیا ہے جس میں ہم انٹرینس اکزام اور مسابقتی امتحانات  کی تیاریاں کریں گے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ!

مودی جی : اچھا اب آپ لوگ یہ کریں کہ ایک کاغذ پر نمبر لکھ کر انتظار کریں تاکہ جو نمبر میں بولوں اس نمبر کا فرد فوراً مجھ سے رابطہ کرے کیوں کہ میں تو اچانک یہاں آ پہنچا ہوں اس لیے مجھے بچوں اور ان کے والدین کے نام پتہ نہیں ہیں۔ میں تو ایسے ہی آپ کو پریشان کر رہا ہوں۔

گارجین: نمستے سر! ہم آپ کے بہت بڑے مداح ہیں۔ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ بچوں کے مفاد میں ہی ہوگا۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں سر اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔

مودی جی : نمبر ون

گارجین: نمسکار سر! آپ کا بہت بہت شکریہ سر، آپ کا یہ فیصلہ کافی بہتر تھا ، ہمارے بچوں کے لیے ۔ ابھی ان کے پاس  ....

مودی جی : میں ابھی تمام ہی لوگوں کو یہ عرض کیا ہے کہ آپ اس فیصلے سے باہر آجائیں، امتحانات سے باہر نکلیں۔ ہم کچھ اور باتیں کر سکتے ہیں کیا؟

گارجین: بالکل س، بالکل! اور اچھی باتیں کریں۔ شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے پر جو خوشی نہیں ہوتی اتنا آپ سے مل کر خوشی ہو رہی ہے۔ یہ تو خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔آپ سے بات چیت کرکے بہت اچھا لگا سر۔آپ سب سے بہتر ہیں ہی۔آپ نے بچوں کو کافی وقت دے دیا ہے۔ اس وقت کا بچے کافی اچھے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مستقبل کے لیے اچھی تیاری کرسکتکے ہیں اور اپنا کریئر کو مزید بہتر بنانے میں ان اوقات کو لگا سکتے ہیں۔

مودی جی: 26

گارجین: ایک ڈانسر ہونے کی حیثیت سے میرے نزدیک ذہنی صحت اور جسمانی صحت دونوں ضروری ہے۔ اور اسی کے لیے میں رقص کرتی ہوں۔میں کتھک ڈانس کرتی ہوں۔ سائکلنگ بھی کرتی ہوں جب طبیعت ہوتی ہے۔میں پہلی چیز آپ کے ساتھ یہ شیئر کرنا چاہتی ہوں کے نتائج آنے کے بعد اور امتحانات کی منسوخی کا آپ کا فیصلہ آنے کے بعد 12 بجے سوگئی تھی کیوں کہ امتحانات کی وجہ سے صبح 8 بجے جگنا پڑتا تھا لیکن اس دن میں 12 بجے تک سوئی رہی تھی۔

طالب علم: سر میرا نام ..... میں تمل ناڈو سے ہوں سر! سر مجھے پتہ تھا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے۔ تو میں بہت کم پڑھتا تھا۔ ویسے تو ہم راجستھان سے ہیں لیکن رہتے تمل ناڈو میں ہیں۔

مودی جی : تو  آپ علم نجوم بھی پڑھتے ہیں۔ علم نجوم سے واقف ہیں کیا؟یہ کیسے پتہ چلا کہ ایسا ہونے والا ہے؟

طالب علم: جی سر! بس اندازہ لگایا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔اور یہ کافی اچھا فیصلہ تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔

مودی جی:  ہفتے بھر میں ہی گھر والے سب ناراض ہوجائیں گے تم دیکھنا۔ تم یہ نہیں کرتے ہو، تم جلدی بیدار نہیں ہوتے ہو، چلو غسل کرلو، تم نہاتے نہیں ہو، چلو تمہارے پاپا کے آنے کا وقت ہوگیا ہے، اب دیکھیئے ڈانٹ پڑنے والی ہے۔

طالب علم: میرا نام تمنا ہے سر! میں ڈی اے وی پبلک اسکول ، مغربی بنگال سے ہوں۔ جیسا آپ نے کہا کہ ہمارے پاس اب کافی وقت ہے تو لاک ڈاؤن میں میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک یو ٹیوب چینل شروع کیا تھا۔ تو اس پر بھی فوکس کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میں نے ....

مودی جی: یو ٹیوب چینل کا کیا نام ہے؟

طالب علم:tamannasharmilee ….   اس پر ہم لوگ الگ الگ طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ہم نے ایک چھوٹی سی نظم اس پر ڈالی تھی۔ اس پر ویڈیو اور شارٹ فلم بھی اپ لوڈ کی ہے۔

مودی جی:  21،    ہاں بتاؤ بیٹا!

طالب علم: سر میرے دادا اور والد صاحب میرے ساتھ ہیں۔

گارجین: سر ہر اس چیز کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے ہمارے اس  ملک کے لیے کی ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔ اس کے علاوہ مجھے اور کچھ نہیں کہنا ہے۔آپ نے ہر شعبے میں جو کچھ کیا ہے اس کے لیے بھی آپ کا بہت بہت شکریہ

طالب علم: سر مجھ سے زیادہ میری دادی ہر چیز سے باخبر رہتی ہیں۔ آپ کی ہر خبر پر نظر رکھتی ہیں۔ آپ کو فالو کرتی ہیں اور مجھے بتاتی رہتی ہیں کہ آج یہ اعلان ہوا ہے یا آج یہ ہوا ہے۔ وہ آپ کی بہت بڑی مداح ہیں۔

مودی جی:  اچھا تو آپ کی دادی کو ساری سیاست کا علم ہے؟

طالب علم: ہاں سر! دادی کو ساری سیاست کا خوب پتہ ہے۔ سیاسی خبروں سے ہمیشہ باخبر رہتی ہیں۔

مودی جی:  اچھا، آزادی کے اس سال 75 سال پورے ہوئے ہیں۔ کیا آپ لوگ جنگ آزادی میں جس ضلع میں آپ رہ رہے ہیں وہاں کیا واقعات رونما ہوئے تھے؟ آزادی کے وقت وہاں کیا ہوا تھا ؟ اس پر ایک اچھا اور تفصیلی مضمون لکھ سکتے ہیں کیا؟

طالب علم: جی سر! بالکل لکھ سکتے ہیں۔

مودی جی: تحقیق کریں گے

طالب علم: یقیناً سر!

مودی جی: حتمی مانوں نا اسے میں

طالب علم: بالکل سر!

مودی جی:  بہت خوب

گارجین: سر میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں سر۔ سر آپ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت اچھافیصلہ ہے۔آپ نے ملک کے تما م بچوں کے بارے میں سوچا اور یہ چیز مجھے بہت اچھی لگی۔ میں آپ کی بڑی مداح ہوں۔ آپ نے کشمیر میں جو دفعہ 370 ہٹانے کا فیصلہ کیا سر وہ بھی مجھے بہت اچھا لگا۔ وہ فیصلہ بھی بہت بہترین تھا۔

مودی جی: بہت شکریہ

طالب علم: سر یہ میرے والدین ہیں

مودی جی:  سب کو پتہ چل گیا کہ آپ نے مجھے کیا کیا بتایا ہے، اب آپ کو فالو کرنا پڑے گا۔

گارجین: سر میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ سر آپ کی تمام خوبیوں کا دل سے قدر دان ہوں۔ آپ کی ایمانداری کا بھی قائل ہوں سر۔ لیکن سر ایک گذارش ہے آپ سے کہ ابھی بھی ملک میں جو ایمانداری سے کام کرتے ہیں ان کا بہت زیادہ استحصال کیا جاتا ہے۔اس لیے براہ کرم کچھ ایسی پالیسی وضع کریں کہ ان لوگوں کو احترام کی نظروں سے دیکھا جائے  اور ان کی ایمانداری سے بچے بھی متاثر ہوں ۔ ان کی پیروی کریں اور ان کے نقش راہ کا اختیار کرنے میں فخر محسوس کریں۔

مودی جی: پالیسی تو بنتی ہی ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کی عادت اس میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ ہم سب مل کر اچھی فضا بنائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے۔ سب کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

مودی جی: 31؟

طالب علم: جے ہند سر!

مودی جی: جے ہند! ہاں بتائیے بیٹا کیا کہنا چاہتی ہو؟

طالبہ: سر میرا نام ارنی ساملے ہے۔ میں اینی بیسینٹ اسکول، اندور سے ہوں۔ سر جو آپ نے ابھی حال ہی میں فیصلہ کیا وہ تو اچھا تھا ہی اس کے ساتھ ہی ...

مودی جی:  آپ کا اندور کس بات کے لیے مشہور ہے؟

طالبہ: صفائی ستھرائی کے لیے

مودی جی: صفائی ستھرائی کے معاملے میں اندور نے جس طرح سے کمال کیا ہے وہ واقعی شاندار ہے اور اس کی شہرت ہر طرف ہے۔ یہ نمبر پوری طرح نظر نہیں آ رہا ۔ آپ کا نمبر پانچ ہے کیا؟

طالب علم:نمسکار سر! سر میں جواہر نودیہ ودیالیہ، منڈی ، ہماچل پردیش سے ہوں۔ سر میرے دادا آپ کے بہت بڑے مداح ہیں۔

مودی جی: آپ کا گاؤں کا واقع ہے؟

گارجین:  ہماچل پردیش کے پاس ضلع منڈی ہے۔ منڈی سے نزدیک ہے آٹھ –نو کلو میٹر .... اور ٹھیک ہیں؟

مودی جی: میں ٹھیک ہوں! پہلے تو مجھے آپ کے یہاں سے سیو بڑی کھانے کو ملتی تھی۔

چلیئے مجھے بہت اچھا لگا، آپ سب لوگوں سے بات کرنے کا مجھے موقع ملااور یہ یقین مزید مضبوط ہوا بھارت کا نوجوان مثبت سوچ کا حامل بھی ہے اور پریکٹیکل بھی۔منفی سوچ کی جگہ آپ لوگ ہر پریشانی اور چیلنج کو اپنی طاقت بنا لیتے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی خاصیت ہے۔گھر میں رہ کر آپ تمام نوجوانوں نے جتنی اختراعات کی ہیں،جتنی نئی نئی چیزیں سیکھی ہیں اس نے آپ لوگوں میں نئی خوداعتمادی پیدا کی ہے۔ اور میں دیکھ رہاتھا کیوں کہ آج میں اچانک آ گیا، آپ کو معلوم بھی نہیں تھا پھر بھی بات چیت کے دوران آپ تھوڑا بھی لڑکھڑائے نہیں، جس طرح آپ اساتذہ کے ساتھ یا گارجین کے ساتھ روز باتیں کرتے ہیں اسی طرح آپ لوگوں نے آج مجھ سے بھی باتیں کی ہیں۔یہ جو اپنا پن ہے یہ میرے لیے سرمایہ ہے اور اس سے مجھے بڑی خوشی ملتی ہے۔ میرے لیے یہ تجربہ کافی خوشگوار ہے کہ ملک کے کونے کونے میں بیٹھے بچوں کے ساتھ میں اتنی آسانی سے گفتگو کرپارہا ہوں۔ ورنہ تو کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دیکھ کر ہی لوگ چونک جاتے ہیں کہ ارے! آپ ہیں۔ پھر وہ بات ہی نہیں کرسکتے ہیں۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ پورے اعتماد کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت شاندار تجربہ ہے۔

ساتھیو!

آپ کے تجربات زندگی کے ہر موڑ اور پڑاؤ پر آپ کے بہت کام آنے والے ہیں۔اگر مشکل وقت ہے تو اسے بار بار یاد کرکے رونے اور چیخنے چلانے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ مشکل وقت سے بھی کچھ سیکھا ہوگا، اس سبق کو لے کر آگے بڑھیں گے تو آپ کو طاقت ملے گی۔ آپ جس بھی شعبے میں جائیں گے وہاں کافی کچھ نیا کر پائیں گے۔ آپ نے دیکھا ہوگا اسکول میں، کالج میں، ہمیں ٹیم اسپرٹ کے بارےمیں بار بار کہا جاتا ہے۔ سکھایا جاتا ہے۔متحدہ طاقت کا سبق ہمیں پڑھایا جاتا ہے لیکن کورونا کے مشکل حالات کے درمیان ہمیں ان رشتوں کو قریب سے دیکھنے، سمجھنے، محسوس کرنے اور زندگی گزارنے کا ایک طریقے سے نیا موقع ملا ہے۔ کیسے ہمارے معاشرے میں ہر کسی نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما، کیسے پورے ملک نے ٹیم اسپرٹ کے جذبے کے ساتھ اتنے بڑے چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ ان سب کے تجربات ہم نے حاصل کیے ہیں۔عوام کی شراکت داری اور ٹیم ورک کا تجربہ سے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ آپ کو بھی تقویت فراہم کریں گے۔

ساتھیو!

انتہائی مشکل وقت میں بھی اگر ہم اپنے ملک کی تاریخ پر نظر ڈالتے  ہیں ، تب ہمیں معلوم ہوگا کہ جب بھی میں کسی سے بات کرتا ہوں ، جیسا کہ ابھی میری ایک بیٹی بتا رہی تھی ، اس نے اپنے کنبہ کے دو فرد کو کھو دیا۔یہ  کسی کی بھی زندگی میں معمولی نہیں ہے۔لیکن میں  نے اس کی آنکھوں میں اعتماد کی ایک چمک دیکھی ہے۔ سب کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایک آفت آئی ہے  لیکن ہم فاتح ہوکر اس آفت سے نکلیں گے۔ہر ہندوستانی کی زبان سے یہی بات نکل رہی ہے کہ یہ عالمی وبا ہے ، پوری صدی میں کبھی ایسی آفت نہیں آئی۔ پچھلی چار پانچ نسلوں میں کسی نے ایسا کچھ سنا نہیں،کسی نے دیکھا نہیں لیکن یہ حالات ہمارے دور میں روبنما ہوئے۔ لیکن پھر بھی ملک کے ہر شہری کی زبان سے ایک ہی جملہ ادا ہوتا ہے کہ نہیں، ہم اس کو بھی شکست دیں گے، ہم اس صورتحال سے بھی نکلیں گے اور نئی توانائیوں کے ساتھ ملک کو آگے لے جائیں گے۔ اور مل کر آگے بڑھنا تو ہمارا عزم ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں گےاسی طرح ایک ساتھ مل کرآگے بڑھتے رہیں گے اور ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

اور جیسا میں نے کہا پانچ جون ماحولیات کا دن ہے۔اپنے ماحول کو بچانے کے لیے کچھ نہ کچھ کیجیئے کیونکہ زمین کو قدرتی وسائل کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ماحولیات کی حفاظت کریں۔ اسی طرح سے 21 جون، یاد ہے نا بین الاقوام یوم یوگا ہے۔ اور اقوام متحدہ میں بھی جتنے  فیصلے ہوئے ہیں نا ۔یو م یوگا ایسا ہے کہ  دنیا کے سب سے زیادہ ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں تقریباً ہر ملک نے اس کی حمایت کی ہے۔پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ تو اس یوم یوگا کے موقع پر آپ بھی اپنے کنبے کے ساتھ یوگ ضرور کریں۔ اسے اپنائیں۔ اور میں نے یہ بھی آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ بہت سارے میچز ہیں، اولمپک ہیں، جاننا چاہیے کہ ہمارے ملک سے کون کون ہونہار کھلاڑی اس بار اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں۔اولمپک میں جان والے کھلاڑیوں نے کتنی محنت کی ہے، کیسے مشکل حالات میں وہ آگے آ ئے ہیں۔ یہ سب جاننے سے ہمیں نیا حوصلہ ملتا ہے ، ہمیں ایک نئی طاقت ملتی ہے۔ اور اس کے لیے مجھے یقین ہے کہ تمام نوجوان اس وقت کا زیادہ سے زیادہ اور بہتر استعمال کریں گے۔

کورونا کے اس پرُآشوب دور میں جیسے ٹیکہ کاری کرانی،آپ کے کنبے میں بھی کچھ لوگ ہوں گےجن کی رجسٹری وغیرہ کرنے کا کام آپ کر سکتے ہیں۔ ارد گرد کے لوگوں کی رجسٹری کا کام کریں گے اور جب بھی اور جیسے جیسے ویکسین کی فراہمی ہوتی جائے گی، ویکسین لوگوں کو ملتی جائے گی۔  خدمت کے جذبے سے ہی ضرور کسی نہ کسی کام سے جڑیئے۔میری  طرف سے آپ سب کو نیک خواہشات ۔آپ کے والدین کی آپ پر شفقت بنی رہے۔آپ اپنے خوابوں کو پورا کرنے والے بنیں تاکہ آپ کے والدین کو آپ پر فخر ہو۔ ایسا مجھے پورا یقین ہے۔مجھے بہت اچھا لگا، میں اچانک آپ کے درمیان میں گھس گیا۔ آپ آپس میں  ہنسی مزاق کر رہے تھے، لطائف سنا رہے تھے لیکن میں نے آکرآپ کو تھوڑا ڈسٹرب کردیا۔لیکن مجھے بہت اچھا لگا۔ میں آپ تمام لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔

 

بہت بہت شکریہ

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 نومبر 2024
November 23, 2024

PM Modi’s Transformative Leadership Shaping India's Rising Global Stature