نمسکار ساتھیو،

آج سے بجٹ اجلاس کی شروعات ہوگئی ہے۔ میں آپ سبھی اور ملک بھر کے تمام معززین اراکین پارلیمنٹ کا اِس بجٹ اجلاس میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج کی دنیاوی صورتحال میں ہندوستان کے لئے بڑے مواقع ہیں۔ یہ بجٹ اجلاس، دنیا میں صرف بھارت کی اقتصادی ترقی، بھارت میں ٹیکہ کاری مہم، بھارت کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین پوری دنیا میں ایک اعتماد پیدا کررہی ہے۔

اس بجٹ اجلاس میں بھی ہم اراکین پارلیمنٹ کی بات چیت، اراکین پارلیمنٹ کے بحث کے مسائل، کھلے دل سے کی گئی بحث، عالمی اثرات کا ایک اہم موقع بن سکتی ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ، سبھی سیاسی جماعتیں کھلے دل سے تبادلہ خیال کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے اور اس کی رفتار کو بڑھانے میں لازمی مدد کریں گے۔

یہ بات درست ہے کہ لگاتار انتخابات کے سبب اجلاس بھی متاثر ہوتا ہے اور تبادلہ خیال بھی متاثر ہوتی ہے، لیکن میں تمام معززین اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کروں گا کہ انتخابات اپنی جگہ پر ہیں، وہ جاری رہیں گے، لیکن ہم ایوان میں کسی طرح کی دخل اندازی سے بچیں، کیونکہ یہ بجٹ اجلاس ایک طرح سے سال بھر کا خاکہ تیار کرتا ہے اور اسی لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ہم مکمل عہد بستگی کے ساتھ اِس بجٹ اجلاس کو جتنا زیادہ ثمر آور بنائیں گے، آئندہ سال نئی اقتصادی بلندیوں پر لے جانے کے لئے بھی ایک بڑا مواقع تیار ہوگا۔

خوش اسلوبی سے ایوان کی کارروائی جاری رہے اور کسی طرح کی ہنگامہ آرائی نہ ہو،تمام اراکین پارلیمنٹ کی شرکت ہو اورعوامی امور پر بہترین بحث ہو،درست مسائل پر اور اچھے مقاصد کے لئے بحث ہو، اسی امید کے ساتھ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 نومبر 2024
November 23, 2024

PM Modi’s Transformative Leadership Shaping India's Rising Global Stature