کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ غیررسمی اور برجستہ گفت و شنید کی
135کروڑ بھارتیوں کی نیک خواہشات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں: وزیراعظم
کھلاڑیوں کو بہترین تربیتی کیمپ، ساز و سامان، بین الاقوامی ایکسپوزر دستیاب کرائے گئے ہیں: وزیراعظم
ایتھلیٹ اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ کیسے نئی سوچ اور نئے نکتہ نظر کے ساتھ ملک آج ان کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اور اتنے سارے کھیلوں میں کھلاڑیوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے: وزیراعظم
متعدد ایسے کھیل ہیں جن میں بھارت نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا ہے: وزیراعظم
یہ اہل وطن کی ذمے داری ہے کہ وہ ’چیئر فور انڈیا‘ کریں: وزیر اعظم

آپ سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ ویسے سبھی سے بات نہیں ہو پائی، لیکن آپ کا جوش، آپ کا ولولہ پورے ملک کے سبھی لوگ آج محسوس کر رہے ہیں۔ پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر جی نے اب سے کچھ دن پہلے تک وزیر کھیل کی حیثیت سے آپ سب کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ ایسے ہی ہمارے موجودہ وزیر قانون جناب کرن ریجیجو جی، وزیر مملکت کھیل ہمارے سب سے نوجوان وزیر جناب نشیتھ پرمانک جی، کھیل سے جڑی تنظیموں کے سبھی سربراہان، ان کے تمام ممبران، اور ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جا رہے سبھی میرے ساتھیو، سبھی کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے آج ہماری ورچوئل بات چیت ہوئی ہے لیکن مجھے اور اچھا لگتا اگر میں آپ سبھی کھلاڑیوں کو یہاں دہلی کے اپنے گھر میں مدعو کرتا، آپ لوگوں سے روبرو ملاقات کرتا۔ اس کے پہلے میں ہمیشہ ایسا کرتا رہا ہوں۔ اور میرے لیے وہ موقع بڑی خوشی کا موقع رہتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ اور اس بار ہمارے آدھے سے زیادہ کھلاڑی پہلے ہی بیرون ملک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے واپس آنے کے بعد میں سہولت کے مطابق وقت نکال کر ضرور آپ سب سے ملوں گا۔ لیکن کورونا نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ اولمپک کا سال بھی بدل گیا، آپ کی تیاریوں کا طریقہ بدل گیا، بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ اولمپک شروع ہونے میں اب صرف 10 دن باقی ہیں۔ آپ کو ٹوکیو میں بھی ایک مختلف قسم کا ماحول ملنے والا ہے۔

ساتھیو،

آج آپ کے ساتھ گفتگو کے دوران، ملک کو بھی پتہ چلا کہ آپ نے اس مشکل وقت میں بھی ملک کے لیے کتنی محنت کی ہے، کتنا پسینہ بہایا ہے۔ گزشتہ ’من کی بات‘ میں میں نے آپ میں سے کچھ ساتھیوں کی اس محنت کے بارے میں گفتگو بھی کی تھی۔ میں نے سبھی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے کھلاڑیوں کا، آپ سب کا حوصلہ بڑھائیں۔ مجھے یہ دیکھ کر آج خوشی ہوتی ہے کہ ملک آپ کے لیے خوش ہے۔ حال کے دنوں میں ’ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا‘ کے ساتھ کتنی ہی تصویریں میں نے دیکھی ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کر ملک کے مختلف کونوں تک، پورا ملک آپ کے لیے کھڑا ہے۔ 135 کروڑ ہندوستانیوں کی یہ نیک خواہشات کھیلوں کے میدان میں داخل ہونے سے پہلے آپ سب کے لیے پورے ملک کی دعائیں ہیں۔ میں بھی اپنی طرف سے آپ کو ڈھیر ساری نیک خواہشات دیتا ہوں۔ آپ سب کو ملک کی طرف سے نیک خواہشات ملتی رہیں اس کے لیے نمو ایپ پر بھی انتظام کیا گیا ہے۔ نمو ایپ پر جا کر بھی لوگ آپ کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

ساتھیو،

پورے ملک کے جذبات آپ سے وابستہ ہیں۔ اور جب میں آپ سب کو ایک ساتھ دیکھ رہا ہوں تو کچھ چیزیں عام نظر آتی ہیں۔ وہ ہیں، دلیری، اعتماد اور مثبت رویہ۔ آپ میں ایک عام عنصر نظر آتا ہے۔ نظم و ضبط اور عزم و حوصلہ۔ یہی خصوصیات نئے ہندوستان کی بھی ہیں۔ اسی وجہ سے، آپ سبھی ہندوستان کے عکاس ہیں، جو ملک کے مستقبل کی علامت ہے۔ آپ میں سے کچھ جنوب سے ہیں، کچھ شمال سے ہیں، کچھ مشرق سے ہیں، کچھ شمال مشرق سے ہیں۔ کچھ نے اپنے کھیل کا آغاز گاؤں کے کھیتوں سے کیا ہے، جبکہ بہت سے دوست بچپن سے ہی کچھ اسپورٹس اکیڈمی سے وابستہ ہیں۔ لیکن اب آپ سب یہاں ’ٹیم انڈیا‘ کا حصہ ہیں۔ آپ سب ملک کے لیے کھیل رہے ہیں۔ یہ تنوع، یہی ’ٹیم کی روح‘ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی شناخت ہے۔

ساتھیو،

آپ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ ملک کس طرح آج ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھڑا ہے۔ آپ کھل کر کھیلیں، اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیل سکیں، اپنے کھیل کو، اپنی تکنیک کو اور بہتر بنا سکیں، اس کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، اولمپکس کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بہت پہلے تشکیل دی گئی تھی۔ ہدف اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت تمام کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی گئی۔ آپ نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے۔ آپ پہلے کی نسبت آج ہونے والی تبدیلیوں کو بھی محسوس کر رہے ہیں۔

میرے ساتھیو،

آپ ملک کے لیے پسینہ بہاتے ہیں، ملک کا پرچم لے کر جاتے ہیں، اس لیے ملک کا فرض ہے کہ آپ کے ساتھ مستحکم طور پر کھڑا رہے۔ ہم نے کوشش کی ہے۔ کھلاڑیوں کو اچھے ٹریننگ کیمپس کے لیے، بہتر ساز و سامان کے لیے۔ آج کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ایکسپوژر بھی دیا جا رہا ہے۔ کھیل سے متعلقہ اداروں نے آپ کی تجاویز کو سب سے بڑھ کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے مختصر وقت میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

ساتھیو،

جس طرح کھیل کے میدان میں سخت محنت کے ساتھ صحیح حکمت عملی کو جوڑا جاتا ہے تبھی جیت پکی ہوتی ہے، یہی چیز میدان کے باہر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اگر ملک نے ’کھیلو انڈیا‘ اور ’فٹ انڈیا‘ جیسی مہم چلاتے ہوئے مشن موڈ میں صحیح حکمت عملی کے ساتھ کام کیا ہے، تو آپ نتائج بھی دیکھ رہے ہیں۔ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ پہلی بار، ہندوستان کے کھلاڑی بہت سارے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ساتھیو،

ہمارے یہاں کہا جاتا ہے ’ابھیاست جایتے نرنام دویتیا پرکرتیہ‘، یعنی ہم جیسی مشق کرتے ہیں، جیسی کوشش کرتے ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ہماری فطرت کا ایک حصہ بن جاتا ہے۔ اتنے عرصے سے آپ سب جیتنے کی مشق کر رہے ہیں۔ آپ سب کو دیکھ کر، آپ کی اس توانائی کو دیکھ کر، کوئی شک نہیں رہ جاتا۔ آپ اور ملک کے نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب جیتنا نیو انڈیا کی عادت بن جائے گی۔ اور یہ ابھی ابتدا ہے، جب آپ ٹوکیو جا کر ملک کا جھنڈا لہرائیں گے، تب پوری دنیا اسے دیکھے گی۔ ہاں، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جیتنے کے دباؤ سے نہیں کھیلنا ہے۔ اپنے دل و دماغ کو بس ایک ہی بات کہیے کہ مجھے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ میں ایک بار پھر اپنے ملک کے لوگوں سے کہوں گا ’چیئر فار انڈیا‘۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سبھی ملک کے لیے کھیلیں گے اور ملک کا فخر بڑھا کر نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔ اس یقین کے ساتھ، آپ کا بہت بہت شکریہ! میری نیک خواہشات اور آپ کے اہل خانہ کو میرا خصوصی سلام۔ بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”