’’تمل ناڈو ہندوستانی قومیت کا قلعہ رہا ہے‘‘
’’آدینم اور راجا جی کی رہنمائی میں ہم نے اپنی مقدس قدیم تمل ثقافت سے ایک نعمت بخش راستہ پایا – سینگول کے توسط سے اقتدار کی منتقلی کا راستہ‘‘
’’سال 1947 میں تروا وڈوتورئی آدینم نے ایک خاص سینگول بنایا، آج اس دور کی تصویریں ہمیں تمل ثقافت اور جدید جمہوریت کی شکل میں ہندوستان کی قسمت کے درمیان گہرے جذباتی رشتے کی یاد دلا رہی ہیں‘‘
’’آدینم کا سینگول سینکڑوں سالوں کی غلامی کی ہر ایک نشانی سے ہندوستان کو پاک کرنے کی شروعات تھا‘‘
’’یہ سینگول ہی تھا جس نے آزاد ہندوستان کو اس ملک کے اس دور سے جوڑا جو غلامی سے پہلےموجود تھا‘‘
’’سینگول کو جمہوریت کے مندر میں اس کا صحیح مقام حاصل ہو رہا ہے‘‘

ناینے ورُکّم، وڑککم

اوم نمو شوائے، شوائے نمو!

 ہر ہر مہادیو!

سب سے پہلے، مختلف آدینم سے منسلک آپ سبھی قابل تکریم سنتوں کا میں اپنا سر جھکاکر استقبال کرتا ہوں۔ آج میری رہائش گاہ پر آپ کے قدم پڑے ہیں، یہ میرے لئے بہت ہی فخر کی بات ہے۔ یہ بھگوان شیو کی مہربانی ہے، جس کے سبب مجھے ایک ساتھ آپ سبھی شیو بھکتوں کے  درشن کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔  مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کل نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر آپ سبھی بہ نفس نفیس وہاں پہنچ کر  آشیرواد دینے والے ہیں۔

قابل تکریم سنت حضرات!

ہم سبھی جانتے ہیں کہ ہماری جنگ آزادی میں  تمل ناڈو کا کتنا اہم کردار رہا ہے۔ ویرمنگئی ویلو ناچیار سے لے کر مرودو برادران تک، سبرامنیہ بھارتی سے لے کر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ساتھ ہاتھ ملانےوالے  بہت سے تمل لوگوں تک،  ہر زمانے میں تمل ناڈو،  بھارتی  قوم پرستی کا گڑھ رہا ہے۔ تمل افراد میں ہمیشہ بھارت کی خدمت کرنے، بھارت کی فلاح و بہبود کا جذبہ رہا ہے۔  اس کے باوجود یہ بڑی بدقسمتی کی  کی بات ہے کہ بھارت کی آزادی میں تمل لوگوں کے تعاون کو وہ مقام نہیں دیا گیا جو انھیں دیا جانا چاہئے تھا۔ اب بی جے پی نے اس موضوع کو نمایاں طور پر اٹھانا شروع کیا ہے۔  ملک کے عوام کو بھی اب احساس ہورہا ہے کہ  عظیم تمل روایت اور حب الوطنی کی علامت  تمل ناڈو کے ساتھ کیسا برتاؤ ہوا تھا۔

جب آزادی کا وقت آیا تو اقتدار کی منتقلی کی علامت کے حوالے سے سوال پیدا ہوا۔ اس کے لئے ہمارے ملک میں مختلف روایات رہی ہیں۔  مختلف رسم و رواج بھی رہے ہیں۔  لیکن اس وقت راجہ جی اور آدینم کی رہنمائی  میں ہمیں اپنی قدیم تمل ثقافت سے ایک نیک راہ ملی تھی ۔ یہ راستہ  تھا  سینگول  کے ذریعے اقتدار کی منتقلی۔ تمل روایت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے پر حکمران کو سینگول سونپاجاتا تھا۔  سینگول اس بات کی علامت تھا  کہ اسے حاصل کرنے والے  شخص پر ملک کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری ہے اور وہ کبھی بھی اپنے فرض کے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ اقتدار کی منتقلی کی علامت کے  طور پر تب 1947 میں  مقدس تریواوڈُتُرے آدینم کے ذریعے ایک مخصوص سینگول تیار کیا  گیا تھا۔ آج اس دور کی تصاویر ہمیں یاد دلا رہی ہیں کہ تمل ثقافت اور  ایک جدید جمہوریت کے طور پر  بھارت کی  سر نوشت کے درمیان کتنا جذباتی اور روحانی تعلق رہا ہے۔ آج ان عمیق رشتوں کی داستان تاریخ  میں دبے ہوئے صفحات سے  باہر نکال کر ایک بار پھر زندہ ہوگئی ہے۔  اس سے اس وقت کے واقعات کو سمجھنے کا صحیح منظر نامہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اقتدار کی منتقلی  کے اس سب سے بڑی علامت کے ساتھ کیا کیا گیا۔

میرے ہم وطنوں،

آج میں راجہ جی اور مختلف آدینم  کی دور اندیشی کو بھی خاص طو پر  سلام کروں گا۔ آدینم کے ایک سینگول نے، بھارت کے سیکڑوں برسوں کی غلامی کی ہر علامت سے آزادی دلانے کی ابتدا کردی ہے۔  جب بھارت کی آزادی کا پہلا لمحہ آیا، آزادی کا پہلا لمحہ، وہ لمحہ  آیا، تو یہ سینگول ہی تھا، جس نے غلامی سے پہلے دور اور آزاد بھارت کے اس پہلے لمحے کو  آپس میں جوڑ دیا تھا۔  اس لئے اس مقدس سینگول کی اہمیت صرف اتنی ہی نہیں ہے کہ یہ 1947 میں اقتدار کی منتقلی کی علامت بنا تھا۔ اس سینگول کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ کیونکہ  اس نے آزاد بھارت کے مستقبل کو اپنی روایات کے ساتھ غلامی سے پہلے  والے   عظیم بھارت سے  جوڑا تھا۔ بہتر ہوتا کہ آزادی کے بعد اس قابل احترام سینگول کو مناسب عزت و  احترام دیا جاتا، اسے قابل فخر کا مقام دیا جاتا۔ لیکن اس سینگول کو پریاگ راج میں آنند بھون میں ، واکنگ اسٹک یعنی پیدل چلنے پر سہارا دینے والی چھڑی کہہ کر نمائش کے لئے رکھ دیا گیا تھا۔ آپ کا یہ خادم اور ہماری سرکار اب اس سینگول کو آنند بھون سے نکال کر لائی ہے۔ آج نئی پرلیمنٹ کی عمارت میں سینگول کو قائم کرتے وقت ہمیں آزادی کے اس پہلے لمحے کو زندہ کرنے کا موقع عطا ہوا ہے۔ آج سینگول جمہوریت کے مندر میں اس کا مناسب مقام حاصل ہو رہا ہے۔  مجھے خوشی ہے کہ اب بھارت کی عظیم روایت کی علامت  اس سینگول کو نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں قائم کییا جائے گا۔  یہ سینگول اس بات کی یاد دلاتا رہے  گا کہ ہمیں  فرض کے راستتے پر چلنا ہے،  عوام کے سامنے جوابدہ رہنا ہے۔

قابل احترام سنت حضرات!

آدینم کی عظیم متاثر کن روایت بہ نفس نفیس صالح توانائی  کا مظہر ہے۔  آپ سبھی سنت شیو روایت کے پیروکار ہیں۔ آپ کے درشن میں جو  ایک بھارت، سریشٹھ  بھارت  کے جذبے کی روح ہے، وہ خود بھارت کے اتحاد  اور سالمیت کی عکاس ہے۔ آپ کے کئی آدینم کے ناموں میں  ہی اس کی جھلک مل جاتی ہے آپ کے کچھ آدینم کے نام  میں کیلاش کا تذکرہ ملتا ہے۔ یہ مقدس پہاڑ ، تملناڈو سے بہت دور ہمالیہ میں ہے، پھر بھی یہ آپ کے  دل کے قریب ہے۔  شیو مت کے مشہور  سنتوں میں سے ایک ترومولر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ  کیلاش پہاڑ سے شیو عقیدت کو پھیلانے کے لئے تمل ناڈو آئے تھے۔ آج بھی ان کی تخلیق  ترومندرم کے اشلوک بھگوان شیو کی یاد میں پڑھے جاتے ہیں۔ اپّر، سمبندر، سندرر اور مانکاّ واسگر جیسے کئی عظیم سنتوں نے اجین، کیدارناتھ اور گوری کنڈ کا تذکرہ کیا ہے۔  عوام کی دعاؤں کے طفیل آج میں مہادیو کی نگری کاشی کا ممبر پارلیمنٹ ہوں ، تو آپ کو کاشی کی بات بھی بتاؤں گا۔  دھرم پورم آدینم کے سوامی کمار گروپرا تمل ناڈو سے کاشی گئے تھے۔ انھوں نے بنارس کے کیدار گھاٹ پر کیداریشور مندر  قائم کیا تھا۔ تمل ناڈو کے تروپنندال میں کاشی مٹھ کا نام بھی کاشی  کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس مٹھ کے بارے میں ایک دلچسپ جانکاری بھی مجھے معلوم ہوئی ہے۔  کہا جاتا ہے کہ تروپنندال کا کاشی مٹھ، زائرین کو بینکنگ خدمات مہیا کراتا تھا۔ کوئی تیرتھ یاتری تمل ناڈو کے کاشی مٹھ میں پیسے جمع کرنے کے بعد کاشی میں سرٹیفکٹ دکھاکر وہ پیسے نکال سکتا تھا۔ اس طرح شیو سدھانت کے پیروکاروں نے صرف شیو بھکتی کو فروغ ہی نہیں دیا بلکہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا کام بھی کیا۔

قابل احترام سنت حضرات!

سیکڑوں سال کی غلامی کے بعد بھی تملناڈو کی ثقافت  آج بھی زندہ اور مالا مال ہے، تو اس میں آدینم  جیسی عظیم  اور الہامی روایت کا بھی اس میں بڑا کردار ہے۔ سنتوں نے نہ صرف اس روایت کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری ادا کی ہی  ہے،بلکہ اس کا سہرا  تمام مظلوموں، استحصال زدہ اور محروموں کو بھی جاتا ہے جنھوں نے اس کا تحفظ کیا، اسے آگے بڑھایا۔ قوم کی خدمت کےمعاملے میں  آپ کے تمام اداروں کی تاریخ بہت شاندار رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس کے ماضی کو آگے لے کر جائیں، اس سے ترغیب حاصل کریں اور آنے والی  نسلوں کے لئے کام  کریں۔

قابل احترام سنت حضرات!

ملک نے اگلے 25 برسوں کے لئے کچھ اہداف طے کئے ہیں۔ ہمار ا مقصد ہے کہ آزادی کے 100 سال پورے ہونے تک  ایک مضبوط، آتم نربھر اور  جامع ترقی یافتہ بھارت تعمیر ہو۔ 1947 میں آپ کے اہم کردار سے  دوبارہ ملک کا ہر ایک شہری آشنا ہوا ہے۔  آج جب ملک 2047 کے بڑے اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تو آپ کا کردار زیادہ اہم ہوگیا ہے۔  آکے اداروں نے ہمیشہ خدمات کی قدروں کو مجسم کیا ہے۔  آپ نے لوگوں کو ایک دوسر ے سے جوڑنے ، ان میں مساوات کا جذبہ پیدا کرنے کی بہترین مثال پیش کی ہے۔  بھارت جتنا متحد ہوگا، اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ اس لئے ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے طرح طرح کے چیلنج کھڑے کریں گے۔  جنھیں بھارت کی ترقی کھٹکتی ہے ، وہ سب سے پہلے ہمارے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔  لیکن مجھے یقین ہے کہ  ملک کو آپ کے اداروں سے  روحانیتت اور سوشلزم کی جو طاقت  حاصل ہورہی ہے، اس سےہم ہر  چیلنج کا مقابلہ کر لیں گے۔ میں پھر ایک بار،  آپ میرے یہاں تشریف لائے، آپ سب ن آزیرواد دیا، یہ میرے لئے خود قسمتی کی بات ہے۔  میں پھر ایک بار آپ سب کا تہہ دل سے  شکریہ ادا کرتا ہوں،  آپ سب کو سلام کرتا ہوں۔  نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر آپ سب یہاں تشریف لائے اور ہمیں آشیرواد دیا، اس سے بڑی خوش قسمتی کی بات نہیں ہوسکتی اور اس لئے میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے ۔ ایک بار پھر آپ سب کو پرنام کرتا ہوں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India