نمسکار ساتھیو،

سرمائی اجلاس ہے اور ماحول بھی سر رہے گا۔ 2024 کا یہ آخری حصہ ہے ، ملک پوری امنگ اور جوش و خروش کے ساتھ 2025 کے استقبال کی تیاری میں بھی مصروف ہے۔

 ساتھیو،

پارلیمنٹ کا یہ اجلاس کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اور سب سے بڑی بات  ہےہمارے آئین کا 75 سالہ سفر ، 75 ویں سال میں اس کا داخلہ ۔ یہ اپنے آپ میں جمہوریت کے لیے بہت سنہرا موقع ہے۔ اور کل آئین ساز  ایوان  میں سب مل کر اس آئین کے 75 ویں سال کی، اس کے جشن کی مل کر شروعات کریں گے۔ آئین کی معماروں نے آئین کا مسودہ تیار کرتے  وقت ایک ایک نکتے پر کافی تفصیل سے بحث کی ہے اور تب ج اکر ایسی بہترین دستاویز ہمیں حاصل ہوئی ہے ۔اور اس کی ایک اہم اکائی ہماری پارلیمنٹ ہے۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ بھی اور ہماری پارلیمنٹ بھی۔ پارلیمنٹ میں صحت مند بحث ہو،زیادہ سے زیادہ لوگ بحث میں اپنا تعاون دیں ۔ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مفادکے لیے  جن کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، وہ پارلیمنٹ کو بھی مٹھی بھر لوگوں کی ہڑدنگ بازی  سے کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا اپنا مقصد تو پارلیمنٹ کی  کاروائی کوروکنے سے زیادہ کامیاب نہیں ہوتا ہے۔ اور ملک کے عوام ان کی ساری حرکتوں کو دیکھتے ہیں ۔ اور جب وقت آتا ہے تو سزا بھی دیتے ہیں ۔

 

لیکن سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ نئے ارکان پارلیمنٹ ہوتے ہیں، نئے خیالات، نئی توانائی لے کر آتے ہیں ،اور  یہ کسی ایک پارٹی سے نہیں سبھی پارٹی میں آتے ہیں ۔ ان کے حقوق کو کچھ لوگ د بوچ دیتے ہیں۔ انہیں ایوان میں بولنے کا موقع بھی نہیں ملتا۔ جمہوری روایت میں ہر نسل کا کام  ہےآنے والی نسلوں کو تیار کر یں ،لیکن 80-80، 90-90 بار عوام نے جن کولگاتار  مسترد کیا ہے،  وہ نہ تو پارلیمنٹ میں بحث ہونے دیتے ہیں نہ جمہوریت کے جذبے کا احترام کرتے ہیں ،نہ ہی وہ لوگوں کی آرزوں کی کوئی اہمیت سمجھتے ہیں، ان کا ان کے تئیں کوئی ذمہ داری ہے، وہ کچھ سمجھ پاتے ہیں ۔ اور اس کا  نتیجہ ہے وہ عوام کی توقعات پر کبھی پورا نہیں اترتے۔ اور نتیجتاً عوام کو انہیں بار بار مسترد کرنا پڑتا ہے۔

 ساتھیو،

 یہ پارلیمنٹ جمہوریت کی ، 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد، ملک کے عوام کو اپنی اپنی ریاستوں میں کچھ مقامات پر اپنے جذبے، اپنے خیالات، اپنی توقعات  کو ظاہر کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس میں بھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو اور زیادہ طاقت دی گئی ہے ریاستوں کے ذریعے ،اور زیادہ قوت فراہم کی گئی ہے ، اور زیادہ حمایت کا دائرہ بڑھا ہے۔ اور جمہوریت کی یہ شرط ہے کہ ہم عوام کے کا احترام کر یں ، ان کی امیدوں ، توقعات پر کھرااترنے کے لیے دن رات محنت کر یں۔ میں بار بار خاص طور پر اپوزیشن کے ساتھیوں سے درخواست کر رہا ہوں، اور کچھ اپوزیشن  کے لوگ بہت ذمہ داری سے برتائو کرتے بھی ہیں۔ ان کی بھی خواہش رہتی ہے کہ ایوان میں خوش اسلوبی سے کام ہو۔لیکن  عوام نے جن کو مسلسل مسترد کیا ہے ،وہ اپنے ساتھیوں کی بات کا بھی دبا دیتے تھے ، ان کے جذبات کی بھی توہین کرتے تھے، اور جمہوریت کے جذبات کی توہین کرتے تھے۔

 

 میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے نئے ساتھیوں کو موقع ملے ، سبھی پارٹی میں نئے ساتھ ہیں ۔ ان کے پاس نئے خیالات ہیں ، بھارت کو آگے لے جانے کے لیے نئے نئے تصورات ہیں ۔ اور آج دنیا  بھارت کی طرف بہت امید بھری نظر سے دیکھ رہی ہے، تب ہم  ارکان پارلیمنٹ وقت کا استعمال عالمی سطح پر بھی بھارت کا آج جو وقار بڑھا ہے ، بھارت کے تئیں جو دلچسپی بڑھی ہے ، اس کو تقویت فراہم کرنے والا ہمارا رویہ رہنا چاہیے۔دنیا کے اندر بھارت کو ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں ، جو آج ملا ہے ۔ اور بھارت کی پارلیمنٹ سے وہ پیغام بھی جانا چاہیے کہ بھارت کے ووٹر، ان کا جمہوریت کے تئیں  لگن ،  ان کا پارلیمانی طریقہ کار پر اعتماد، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہم سب کو عوام کے ان جذبات پرکھرا ترنا ہی پڑے گا۔ اور وقت کی مانگ ہے ، ہم اب تک جتنا وقت گنوا چکے ہیں ، اس  پرتھوڑ ا افسوس کریں ،اور اس  کی اصلاح کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم  بہت ہی صحت مند انداز میں ہر موضوع کے مختلف پہلوؤں کو پارلیمنٹ ہائوس میں اجاگر کریں۔ آنے والی نسلیں بھی اسے پڑھیں  گی ، اس سے تحریک لیں گی۔  میں امید کرتا ہوں کہ یہ اجلاس انتہائی نتیجہ خیز ہو ، آئین کے 75 ویں سال کی شان کو بڑھانے والا ہو ، بھارت کے عالمی وقار کوقوت بخشنے والاہو، نئے اراکین پارلیمنٹ کو مواقع فراہم کر نے والا ہو، نئے خیالات کا خیر مقدم کرنے والا ہو۔  اس جذبے کے ساتھ، میں ایک بار پھر تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کو امنگ اور جوش و خروش کے ساتھ اس اجلاس کو  آگے بڑھنے کے  لیے دعوت دیتا ہوں،  خیر مقدم کرتا ہوں۔ آپ سبھی ساتھیوں کا بھی بہت بہت شکریہ۔

 نمسکار۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.