نمسکار!
ہم نے ابھی یو این ای پی کے عالمی سربراہ عزت مآب انگر اینڈرسن،یو این ڈی پی کے عالمی سربراہ عزت مآب اچم اسٹینر، صدر عالمی بینک میرے دوست جناب ڈیوڈ مالپاس، لارڈ نکولس سٹرن، جناب کاس سنسٹین، میرے دوست جناب بل گیٹس، جناب انیل داس گپتا، ہندوستان کے ماحولیات کے وزیر جناب بھوپیندریادیو کےبصیرت انگیز خیالات سنے،
میں ان کے خیالات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خواتین و حضرات،
پیارے دوستو،
نمستے
آج کا موقع اور موقع کی تاریخ دونوں انتہائی مربوط ہیں۔ ہم ماحولیات کی تحریک کے لیے لائف اسٹائل شروع کرتے ہیں۔ اس سال عالمی یومِ ماحولیات کی مہم کا نعرہ ہے-‘‘صرف ایک زمین’’۔ اور توجہ مبذول ہے-’’فطرت سےہم آہنگی کے ساتھ پائیدار زندگی گزارنے‘‘ پر۔ ان عبارات میں سنجیدگی اور حل کا احسن طور پر احاطہ کیا گیا ہے۔
دوستو
ہم سب کو اپنے سیارے کے چیلنجوں کا علم ہے۔ انسان رُخی، اجتماعی کوششیں اور مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں جو پائیدار ترقی کو مزید آگے بڑھا سکیں۔ میں نے گزشتہ سال گلاسگو میں ہونے والے سربراہی اجلاس کوپ-26 میں مشن لائف -لائف اسٹائل برائے ماحولیات کی تجویز پیش کی۔ اس نوع کے مشن کی کوششوں کو پوری دنیا سے تائید حاصل ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ لائف موومنٹ کی اس قرارداد کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ میں اس طرح کی زبردست تائید کے لئے ممنون ہوں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے مشن لائف ہم سب پر انفرادی اور اجتماعی فرض عائد کرتا ہے کہ ہم ایک بہتر سیارے کے لئے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کریں۔ لائف کا وژن یہ ہے کہ ایک ایسی زندگی گزاری جائے جو ہمارے سیارے سے ہم آہنگ ہو اور اسے نقصان نہ پہنچائے۔ اور جو لوگ اس طرح کی زندگی گزارتے ہیں انہیں ‘‘سیارہ نواز’’ کہا جاتا ہے۔مشن لائف ماضی سے ادھار لیتا ہے، حال میں کام کرتا ہے اور مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
دوستو،
زمین کی لمبی زندگی کا راز ہمارے آباؤ واجداد کی وہ ہم آہنگی ہے جو فطرت کے ساتھ برقرار رکھی گئی۔ جب بات روایت کی ہو تو دنیا کے تقریباً تمام حصوں میں روایات موجود ہیں، جو ماحولیاتی مسائل کا آسان اور پائیدار حل دکھاتا ہے۔
گھانا میں روایتی اصولوں نے کچھوؤں کے تحفظ میں مدد کی ہے۔ تنزانیہ کے سیرینگیٹی علاقے میں ہاتھی اور جھاڑی کے ہرن مقدس ہیں۔
اس طرح انہیں غیر قانونی شکار سے نقصان کم پہنچا ہے۔ اوکپاگھا اور اوگریکی ایتھوپیا کے درخت خاص ہیں۔ جاپان میں فوروشیکی پلاسٹک کا ایک پائیدار متبادل ہو سکتی ہے۔سویڈن کا لاگوم فلسفہ متوازن زندگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں فطرت کو الوہیت کے مساوی رکھا ہے۔ ہمارے دیوتاؤں اور دیویوں کے ساتھ پودے اور جانور وابستہ ہیں۔ میں نے صرف چند مثالیں دی ہیں۔ اس طرح کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔ کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا اور ری سائیکل کرنا ہماری زندگی کے وہ تصورات ہیں جو بُنے ہوئے۔ گھومتی ہوئی دائرہ بند معیشت ہماری ثقافت اور طرز زندگی کا لازمی حصہ رہی ہے۔
دوستو
ہمارے 1.3 بلین ہندوستانیوں کا شکریہ، جن کی وجہ سے ہم اپنے ملک میں ماحولیات کے لئے بہت سے اچھے کام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہمارے جنگلات کا رقبہ بڑھ رہا ہے اور اسی طرح ببّرشیروں، شیروں، چیتوں، ہاتھیوں اور گینڈوں کی آبادی بھی بڑھ رہی ہے۔ غیر فوسِل ایندھن پر مبنی ذرائع سے نصب شدہ برقی صلاحیت کے 40 فیصد تک پہنچنے کا ہمارا عزم طے شدہ وقت سے 9 سال پہلے پورا ہو گیا۔ گزشتہ چند برسوں میں تقریباً 370 ملین ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس سے سالانہ تقریباً 50 بلین یونٹ بجلی کی بچت میں مدد ملی ہے۔ اس نے ہر سال تقریباً 40 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ہم نے نومبر 2022 کے نشانے سے 5 ماہ پہلے پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول کی آمیزش کر لی۔
یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ یہ آمیزش 2014-2013 میں بمشکل 1.5 فیصد اور 2020-2019 میں 5 فیصد تھی۔ اس سے ہندوستان کی توانائی کی سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے اور 5.5 بلین ڈالر سے زیادہ کے خام تیل کی درآمد میں کمی آئی ہے۔ اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی 2.7 ملین ٹن کمی ہوئی ہے اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں تقریباً 5.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ قابل تجدید توانائی بڑے پیمانے پر مقبول ہو رہی ہے اور ہماری حکومت نے اس شعبے کی ترقی پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔
دوستو
آگے کے راستے کا تعلق جدت اور کھلے پن سے ہے۔ ہر سطح پر آئیے پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے جدّت طرازوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کے لئے ٹیکنالوجی ایک بہترین معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ جب روایت اور ٹکنالوجیکا ملاپ ہوگا لائف کے وژن کو مزید آگے لے جایا جاسکے گا۔ میں خاص طور پر علمی دنیا میں رہنے والوں، محققین اور اپنے متحرک اسٹارٹ اپس سے اس بارے میں غور کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ان کی جوانی کی توانائی بالکل وہی ہے جس کی دنیا کو اِس اہم وقت میں ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بہترین طریقوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے اور دوسروں کے کامیاب طریقوں سے سیکھنے کے لئے بھی کھلا ذہن رکھنا چاہیے۔
مہاتما گاندھی کاربن سے مطلق پاک طرز زندگی کے بارے میں بات کرتے تھے۔ آئیے اسے ہم اپنی روزمرہ کی زندگی کے انتخاب میں لائیں۔
سب سے زیادہ پائیدار اختیارات۔آئیے دوبارہ استعمال، کم کریں اور دوبارہ سائیکل کے اصول پر عمل کریں۔
ہمارا سیارہ ایک ہے لیکن ہماری کوششیں بہت زیادہ ہونی چاہئیں۔ ایک زمین، بہت سی کوششیں۔
دوستو
ہندوستان بہتر ماحول اور عالمی بہبود کے فروغ کے لئے کسی بھی کوشش کی تائید کرنےکے لئے تیار ہے۔ ہمارا ٹریک ریکارڈ خود بولتا ہے۔ ہمیں یوگا کو مزید مقبول بنانے میں پیش قدمی پر فخر ہے۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے اقدامات، ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ پر توجہ، آفات سے بچنے والے انفراسٹرکچر کے لئے اتحاد اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ دنیا ان کوششوں کی تائید کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لائف تحریک ہمیں مزید متحد کرے گی اور آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائے گی۔ میں ایک بار پھر دنیا کو اس سفر کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔ آئیے مل کر اپنے سیارے کو بہتر بنائیں۔ آئیے مل کر کام کریں۔ یہ وقت عمل کا ہے۔ عمل برائے زندگی، عمل برائے طرز حیات برائے ماحولیات۔
شکریہ
بہت بہت شکریہ۔