‘‘پورٹ بلیئرکی نئی ٹرمنل عمارت کی بدولت سفر کرنے، کاروبار اورکنکٹی وٹی میں سہولت میں اضافہ ہوگا
‘‘بھارت میں ایک طویل عرصے سے بڑے شہروں کے لئے ترقی کی گنجائش محدود تھی ’’
‘‘بھارت میں برمبنی شمولیت ترقی کا ایک نیاماڈل تیارہوگیاہے ۔یہ ماڈل ہے ‘سب کا ساتھ ، سب کاوکاس’ ’’
‘‘انڈمان، بیک وقت ترقی اوروراثت کے مہا –منترکی ایک زندہ مثال بن رہاہے ’’
‘‘انڈمان اور نکوبارجزائرکی ترقی ، ملک کے نوجوانوں کے لئے ترغیب کاایک وسیلہ بن گئی ہے ’’
‘‘ترقی، سبھی قسموں کے مسائل کا حل لے کرآتی ہے ’’
‘‘جزائراورچھوٹے ساحلی ملکوں کی ایسی کئی مثالیں ہیں کہ انھوں نے آج دنیا میں غیرمعمولی ترقی کی ہے ’’

نمسکار!

انڈمان نکوبار جزیرہ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ڈی کے جوشی جی، مرکزی کابینہ کے میرے  ساتھی بھائی جیوترادتیہ سندھیا جی، وی کے سنگھ کی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی،  ممبران پارلیمنٹ، دیگر تمام حضرات، اور انڈمان نکوبار جزائر کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

آج کا یہ پروگرام بھلے ہی پورٹ بلیئر میں ہو رہا ہے، لیکن اس پر پورے ملک کی نظریں ہیں۔ طویل عرصے سے انڈمان نکوبار کے لوگوں  کا مطالبہ تھا کہ ویر ساوکر ایئرپورٹ کی کیپسٹی بڑھائی جائے۔ اور پچھلے جو ہمارے رکن پارلیمنٹ تھے، وہ تو ہر ہفتے میرے چیمبر میں آ کرکے اسی کام کے لیے لگے رہتے تھے۔ تو آج وہ بہت خوش نظر آ رہے ہیں اور میں ٹی وی پر سب میرے پرانے ساتھیوں کو دیکھ رہا ہوں۔  اچھا ہوتا میں آج آپ کے درمیان آ کر کے اس  جشن میں شریک ہوتا۔ لیکن وقت کی کمی  کی وجہ سے نہیں آ پایا، لیکن آپ سب کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا ہوں۔  خوشی سے بھرا ہوا ماحول میں محسوس کر رہا ہوں۔

ساتھیوں،

ملک بھر سے جو کوئی وہاں گھومنے جانا چاہتے ہیں، ان کی بھی یہی خواہش تھی۔ ابھی تک موجودہ ٹرمینل کی کیپسٹی ہر روز 4 ہزار ٹورسٹ کو ہینڈل کرنے کی تھی۔ نیا ٹرمینل بننے کے بعد اس ایئرپورٹ پر ہر روز قریب قریب 11 ہزار ٹورسٹ کو ہینڈل کرنے کی کیپسٹی بن گئی ہے۔ نئے انتظام میں اب ایئرپورٹ پر ایک ساتھ 10 ہوائی جہاز بھی کھڑے ہو پائیں گے۔ یعنی یہاں کے لیے نئی فلائٹس کے لیے بھی راستہ کھل گیا ہے۔ اور زیادہ فلائٹس آنے، زیادہ ٹورسٹ آنے کا سیدھا مطلب ہے، زیادہ سے زیادہ روزگار۔ پورٹ بلیئر کی اس نئی ٹرمینل بلڈنگ میں سفر کرنے کی آسانی میں اضافہ ہوگا، کاروبار کرنے کی آسانی میں اضافہ ہوگا اور کنیکٹویٹی بھی بہتر ہوگی۔ میں ملک کے لوگوں کو، پورٹ بلیئر کے سبھی ساتھیوں کو اس سہولیت کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیوں،

طویل عرصے سے بھارت میں ترقی کا دائرہ کچھ بڑے شہروں، کچھ علاقوں تک محدود رہا۔ کچھ پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست کے سبب، ترقی کا فائدہ، ملک کے دور دراز والے علاقوں تک پہنچا ہی نہیں۔ یہ پارٹیاں انھیں کاموں کو ترجیح دیتی تھیں، جس میں ان کا خود کا بھلا ہو، ان کے خاندان کا بھلا ہو۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جو ہمارے آدیواسی علاقے ہیں، جو ہمارے  جزیرے ہیں، وہاں کے عوام ترقی سے محروم رہے، ترقی کے ترستے رہے۔

گزشتہ 9 برسوں میں ہم نے پوری سنجیدگی کے ساتھ پہلے  کی حکومتوں کی ان غلطیوں کو درست کیا ہے، اتنا ہی نہیں،  نئے انتظامات بھی کیے ہیں۔ اب ہندوستان میں ترقی کا ایک نیا ماڈل تیار ہوا ہے۔ یہ ماڈل شمولیت (انکلوزن) کا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔ یہ ماڈل سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا ہے۔ اور جب میں سب کا وکاس کہتا ہوں- تو اس کا مطلب بہت وسیع ہے۔ سب کا وکاس مطلب- ہر آدمی، ہر طبقہ، ہر علاقے کی ترقی۔ سب کا وکاس مطلب- زندگی کے ہر پہلو کی ترقی، تعلیم، صحت، کنیکٹویٹی، ہر طرح سے سب کی ترقی۔

ساتھیوں،

اسی سوچ کے ساتھ گزشتہ 9 برسوں میں انڈمان نکوبار میں ترقی کی نئی داستان رقم کی گئی ہے۔ پچھلی سرکار کے 9 سال میں، یعنی ہمارے پہلے جو سرکار تھی، انڈمان نکوبار کو قریب 23 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ جب کہ ہماری سرکار کے دوران انڈمان نکوبار کی ترقی کے لیے 9 برسوں میں قریب قریب 48 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ یعنی ہماری سرکار نے انڈمان نکوبار کی ترقی کے لیے پہلے کے مقابلے دو گنا زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے۔

پچھلی سرکار کے 9 سال میں انڈمان نکوبار میں 28 ہزار گھروں کو پانے کے کنکشن سے جوڑا گیا تھا۔ ہماری سرکار کے 9 سال میں یہاں کے قریب 50 ہزار گھروں تک پانی کا کنکشن پہنچایا گیا ہے۔ یعنی ہر گھر جل (پانی) پہنچانے کے لیے بھی ہماری سرکار نے پہلے کے مقابلے دوگنی رفتار سے کام کیا ہے۔

آج یہاں کے تقریباً ہر آدمی کے پاس اپنا بینک اکاؤنٹ ہے۔ آج یہاں کے ہر غریب کو ون نیشن، ون راشن کارڈ کی سہولت ملی ہوئی ہے۔ پہلے کی سرکار کے وقت انڈمان نکوبار میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں تھا۔ یہ ہماری سرکار ہے، جس نے پورٹ بلیئر میں میڈیکل کالج قائم کیا ہے۔

پہلے کی سرکار کے وقت انڈمان نکوبار میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کے بھروسے ہی تھا۔ ہماری سرکار نے سمندر کے نیچے سینکڑوں کلومیٹر سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل بچھا کر، اس پریشانی کو دور کر دیا ہے۔

 

 

ساتھیوں،

انڈمان نکوبار میں ہو رہی سہولیات کی یہ ترقی، یہاں  کی سیاحت کو رفتار دے رہی ہے۔ جب موبائل کنیکٹویٹی بڑھتی ہے، تو  ٹورسٹ بھی بڑھتے ہیں۔ جب ہیلتھ انفراسٹرکچر بہتر ہوتا ہے، تو ٹورسٹ کا آنا جانا اور بڑھ جاتا ہے۔ جب ایئرپورٹ پر سہولیات بڑھتی ہیں، تو ٹورسٹ یہاں آنا پسند کرتا ہے۔ جب روڈ اچھی ہوتی ہے، تو ٹورسٹ اپنے علاقے میں زیادہ وقت گزارتا ہے۔ اس لیے ہی انڈمان نکوبار آنے والے ٹورسٹوں کی تعداد اب 2014 کے مقابلے دو گنی ہو گئی ہے۔

یہاں  اسنارکیلنگ، اسکوبا ڈائیونگ، سی-کروز جیسے ایڈونچر کے لیے آنے والے ٹورسٹوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اور ساتھیوں، میرے انڈمان نکوبار کے بھائی بہن سن لیجئے، یہ تو ابھی شروعات ہے۔ آنے والے سالوں میں یہ تعداد کئی گنا بڑھنے والی ہے۔ اس سے انڈمان نکوبار میں روزگار- ذاتی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے والے ہیں۔

ساتھیوں،

آج انڈمان نکوبار وراثت بھی اور وکاس (ترقی) بھی، اس مہا منتر کی تازہ مثال بن رہا ہے۔ آپ بھی جانتے ہیں کہ انڈمان نکوبار میں لال قلعہ سے بھی پہلے ترنگا پھہرایا گیا تھا۔ لیکن پھر بھی یہاں صرف غلامی کے ہی نشان دکھائی دیتے تھے۔

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ سال 2018 میں، میں نے انڈمان میں اسی جگہ پر ترنگا لہرایا، جہاں نیتا جی سبھاش نے جھنڈا پھہرایا تھا۔ یہ ہماری ہی  سرکار ہے جس نے راس آئی لینڈ کو نیتا  جی سبھاش کا نام دیا۔ یہ ہماری ہی سرکار ہے جس نے ہیولاک اور نیل آئی لینڈ کو سوراج اور شہید آئی لینڈ کا نام دیا ہے۔ ہم نے ہی 21 جزیروں کا نام ملک کے لیے شجاعت دکھانے والے جانباز بہادر سپوتوں کے نام، پرم ویر  چکر جیتنے والوں کے نام پر رکھا ہے۔ آج انڈمان نکوبار کے یہ جزیرے پورے ملک کے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کا نیا حوصلہ دے رہے ہیں۔

ساتھیوں،

آزادی کے 75 برسوں میں ہمارا بھارت، کہیں سے کہیں پہنچ سکتا تھا اور یہ میں بہت ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں، کہیں سے کہیں پہنچ سکتا تھا۔ ہم ہندوستانیوں کی صلاحیت میں کبھی کوئی کمی نہیں رہی ہے۔ لیکن  عام ہندوستانیوں کی اس صلاحیت کے ساتھ ہمیشہ بدعنوان اور خاندان پرست پارٹیوں نے نا انصافی کی۔ آج ملک کے لوگ 2024 کے انتخابات میں پھر ایک بار ہماری سرکار واپس لانے کا من بنا چکے ہیں، فیصلہ لے چکے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کی بدحالی کے ذمہ دار کچھ لوگ اپنی دکان کھول کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہیں دیکھ کر مجھے ایک نظم کی کچھ لائنیں یاد آتی ہیں۔ ایک  شاعر محترم نے  اودھی میں لکھا تھا، جو اودھی زبان میں لکھی گئی نظم ہے-

’’گایت کچھ ہے، حال کچھ ہے، لیبل کچھ ہے، مال کچھ ہے‘‘

چوبیس کے لیے چھبیس ہونی والی سیاسی پارٹیوں پر یہ بڑا فٹ بیٹھتا ہے۔

’’گایت کچھ ہے، حال کچھ ہے، لیبل کچھ ہے، اور مال کچھ ہے‘‘

یعنی گانا کوئی اور گایا جا رہا ہے، جب کہ سچائی کچھ اور ہے۔ لیبل کسی اور کا لگایا گیا ہے، جب کہ پروڈکٹ کچھ اور ہی ہے۔ ان کی دکان کی یہی سچائی ہے۔ ان کی دکان پر دو چیزوں کی گارنٹی ملتی ہے۔ ایک تو یہ اپنی دکان پر ذات پات کا زہر بیچتے ہیں۔ اور دوسرا، یہ لوگ لا محدود بدعنوانی کرتے ہیں۔ آج کل یہ لوگ بنگلورو میں جمع ہوئے ہیں۔

ایک زمانے میں ایک گانا بہت مشہور تھا، مجھے تو پورا یاد نہیں ہے، لیکن مجھے یاد آ رہا ہے- ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ۔ آپ دیکھئے، یہ لوگ کتنے چہرے لگا کر بیٹھے ہیں۔ جب یہ لوگ کیمرے کے سامنے ایک فریم میں آ جاتے ہیں، تو پہلا خیال ملک کے سامنے کیا آتا ہے- پہلا خیال ملک کے لوگوں کے من میں یہی آتا ہے، پورا فریم دیکھ کر کرکے ملک کے لوگ یہی بولتے ہیں- لاکھوں کروڑوں روپے کی بدعنوانی۔ اس لیے ملک کے عوام کہہ رہے ہیں کہ یہ تو ’کٹر بھرشٹاچاری سمیلن‘ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ گا کچھ اور رہے ہیں، حال کچھ اور ہے۔ انہوں نے لیبل کچھ اور لگایا ہوا ہے، مال کچھ اور ہے۔ ان کا پروڈکٹ ہے- 20 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کی گارنٹی۔

 

ساتھیوں،

اس میٹنگ کی ایک اور خاص بات ہے۔ اگر کوئی کروڑوں کے گھوٹالے میں ضمانت پر ہیں، تو اسے بہت عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اگر پورا کا پورا خاندان ہی ضمانت پر ہے، تو اس کی اور زیادہ خاطرداری ہوتی ہے۔ اگر کسی پارٹی کا کوئی موجودہ وزیر بدعنوانی کے معاملے میں جاتا ہے، تو اسے ایکسٹرا نمبر دے کر، ’اسپیشل انوائٹی‘ بنا کر بلایا جاتا ہے۔ اگر کوئی کسی سماج کی بے عزتی کرتا ہے، عدالت سے سزا پاتا ہے، تو اس کی بڑی خاطر مدارات ہوتی ہے۔ اگر کوئی عدالت سے کروڑوں کے گھوٹالے میں قصوروار پایا گیا ہے، تو اس میٹنگ میں شامل ہونے کی اس کی کوالیفکیشن اور بڑھ جاتی ہے۔ بلکہ یہ لوگ تو اس سے  رہنمائی مانگتے ہیں۔ بدعنوانی کو لے کر ان میں بڑی یاری ہے، بڑی محبت ہے۔ اس لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی کی گارنٹی دینے والے یہ لوگ بڑے پیار سے، بڑی محبت سے آپس میں مل رہے ہیں۔

ساتھیوں،

بدعنوانی کی اس دکان میں جمع یہ سبھی  خاندان پرستی کے  کٹر حامی ہیں۔ نہ کھاتہ نہ بہی، جو  خاندان کہے، وہی صحیح۔ جمہوریت کے لیے کہا جاتا ہے-Of the People, By the People, For the People۔لیکن ان خاندان پرستوں کا منتر ہے-  Of the family, By the family, For the family. Family First, Nation Nothing ان لوگوں کا موٹو ہے،  ان کا یہی جذبہ ہے۔

یہ لوگ ملک کی جمہوریت کو، ملک کے آئین کو اپنا قیدی بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے میں یہی کہنا چاہوں… نفرت ہے، گھوٹالے ہیں۔  تشٹی کرن ہے، من کالے ہیں۔  پریوار واد کی آگ کے، دہائیوں سے  دیش حوالے ہے۔

ساتھیوں،

ان کے لیے ملک کے غریب کے بچوں کی ترقی نہیں بلکہ اپنے  بچوں کی، اپنے بھائی بھتیجوں کی ترقی معنی رکھتی ہے۔ آج کل آپ دیکھتے ہیں کہ ملک میں اسٹارٹ اپس بڑھ رہے ہیں، ہمارے نوجوان بڑی تعداد میں پیٹنٹ کرا رہے ہیں، ٹریڈ مارک رجسٹر کرا رہے ہیں، اسپورٹس کی دنیا میں میرے ملک کے نوجوان چھائے ہوئے ہیں، بیٹیاں کمال کر رہی ہیں۔

یہ  نوجوانوں کی طاقت ملک میں پہلے بھی تھی، لیکن ان پریوار وادی پارٹیوں نے کبھی ملک کے عام نوجوان کی طاقت کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ ان کی ایک ہی آئیڈیالوجی ہے، ایک ہی ایجنڈہ ہے- اپنا خاندان بچاؤ، خاندان کے لیے بدعنوانی بڑھاؤ! ان کا کامن منیمم پروگرام ہے- ملک کی ترقی کو روکنا،  اپنے ’کوشاسن‘ پر پردہ ڈالنا اور اپنی بدعنوانی کے خلاف کارروائی کو روکنا۔

اب دیکھئے، یہ جو جماعت اکٹھی ہوئی ہے نا، ان کے کنبے میں بڑے سے بڑے گھوٹالوں پر،  جرائم پر ان کی زبان بند ہو جاتی ہے۔ جب کسی ایک ریاست میں  ان  کی ’کوشاسن‘ کی پول کھلتی ہے، تو دوسری ریاستوں میں یہ لوگ فوراً اس کے دفاع میں دلیل دینے لگتے ہیں۔ کہیں باڑھ گھوٹالہ ہوتا ہے،  کسی کا اغوا ہوتا ہے، تو کنبے کے سارے لوگ سب سے پہلے خاموش ہو جاتے ہیں۔

آپ نے دیکھا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی مغربی بنگال میں پنچایتی انتخاب ہوئے ہیں۔ وہاں سر عام تشدد ہوا، لگاتار خون خرابہ ہو رہا ہے۔ اس پر بھی ان سب کی بولتی بند ہے۔ کانگریس کے، لیفٹ کے اپنے کارکن وہاں خود کو بچانے کی فریاد کر ر ہے ہیں۔ لیکن کانگریس اور لیفٹ کے لیڈروں نے اپنے ذاتی مفاد میں، اپنے کارکنوں کو بھی مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔

راجستھان میں بیٹیوں پر ظلم ہو یا  امتحانوں کے پیپر لیک ہو رہے ہوں، انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔  تبدیلی کی باتیں کرکے عوام سے دھوکہ کرنے والے جب کروڑوں کے شراب گھوٹالے کرتے ہیں، تو یہ کنبہ پھر انہیں کور دینے لگ جاتا ہے۔ ان کی کٹر بدعنوانی انہیں تب دکھائی دینا بند ہو جاتی ہے۔

جب ملک کی کوئی ایجنسی ان پر کارروائی کرتی ہے، تو ان کا ٹیپ ریکارڈ شروع ہو جاتا ہے- کچھ ہوا ہی نہیں… سب سازش ہے، ہمیں پھنسایا جا رہا ہے۔ آپ تمل ناڈو میں دیکھئے، بدعنوانی کے، گھوٹالے کے  کئی معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن ان کے کنبے کی تمام پارٹیوں نے پہلی ہی سب کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس لیے ان لوگوں کو پہچانے رہیے ساتھیوں، ان کو جان لیجئے۔ ان لوگوں سے ہوشیار رہئے بھائیوں بہنوں۔

 

ساتھیوں،

ان لوگوں کی سازشوں کے درمیان، ہمیں ملک کی ترقی کے لیے خود کو وقف رکھنا ہے۔ آج دنیا میں کئی مثالیں ہیں جہاں جزیروں نے سمندر کنارے آباد چھوٹے ممالک نے غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ جب انہوں نے  ترقی کا راستہ منتخب کیا، تو ان کے سامنے بھی چیلنجز تھے۔

سب کچھ آسان نہیں تھا، لیکن ان ممالک نے دکھایا ہے، جب ترقی آتی ہے، تو ہر  قسم کے حل لے کر آتی ہے۔ مجھے یقین ہے، انڈمان نکوبار جزائر میں ہو رہے ترقیاتی کام، اس پورے خطہ کو  مزید مضبوط کریں گے۔ کنیکٹویٹی  کی یہ نئی سہولت، ویر ساورکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا ٹرمینل سب سے کے لیے فائدہ مند ہو۔

اسی دعا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے اس پروگرام میں بھی اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگ آئے۔ آپ کی خوشی میں یہاں سے محسوس کر رہا ہوں۔ آپ کا جوش میں محسوس کر رہا ہوں۔

ایسے موقع پر ایک نیا اعتماد، نیا عزم لے کر  ملک آگے بڑھے، انڈمان نکوبار بھی آگے بڑھے۔ اسی دعا کے ساتھ آپ سب کو بہت بہت مبارکباد، بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.