PM launches National Portal for Credit Linked Government schemes - Jan Samarth Portal
“This is a moment to infuse the dreams of our freedom fighters with new energy and dedicate ourselves to new pledges”
“Increased public participation has given impetus to the development of the country and empowered the poorest”
“We are witnessing a new confidence among the citizens to come out of the mentality of deprivation and dream big”
“21st century India is moving ahead with the approach of people-centric governance”
“When we move with the power of reform, simplification and ease, we attain a new level of convenience”
“World is looking at us with hope and confidence as a capable, game changing, creative, innovative ecosystem”
“We have trusted the wisdom of the common Indian. We encouraged the public as intelligent participants in Growth”

 گزشتہ برسوں کے دوران وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت، انہوں نے اپنے کاموں کے ذریعے صحیح وقت پر صحیح فیصلے لے کر اپنی ایک وراثت بنائی ہے۔ ایک بہترین سفر طے کیا ہے۔ آپ سب اس میراث کا حصہ ہیں۔ ملک کے عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کی بات ہو یا ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے، پچھلے 75 سالوں میں بہت سے ساتھیوں نے بہت زیادہ تعاون  دیا ہے ۔

یہ یادگاری  ہفتہ ماضی کی ہر کوشش کو زندہ کرنے کا موقع ہے۔ آزادی کے امرت میں ہم اس ماضی سے متاثر ہو کر اپنی کوششوں کو  اور کرسکیں ، یہ اس سمت میں بہت اچھا قدم ہے۔ آج یہاں روپے کا شاندار سفر بھی دکھایا گیا، اس سفر سے متعارف کرانے والی ڈیجیٹل نمائش کا بھی  آغاز ہوا، اور آزادی کے امرت مہوتسو  کے لئے وقف منسوب نئے سکے بھی جاری کیے گئے۔

یہ نئے سکے ملک کے لوگوں کو امرت کال کے مقاصد کے بارے میں مسلسل یاد دلاتے رہیں گے، انہیں ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دیں گے۔ اگلے ایک ہفتے میں آپ کے شعبہ کی جانب سے بہت سے پروگرام منعقد کیے جانے والے ہیں۔ اس امرت کے کام میں شامل تمام محکموں کو، آپ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے یونٹ کو اپنی بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

آزادی کا یہ امرت کا تہوار صرف 75 سال کا جشن نہیں ہے، بلکہ ان خوابوں کا بھی جشن منانا ہے جو ہمارے  مجاہدین آزادی اور  خواتین اور مرد آزاد بھارت  کے لیے دیکھے تھے، یہ لمحہ ان خوابوں کو پورا کرنے، ان خوابوں میں ایک نئی طاقت بھرنے  اور آگے بڑھنے کا ہے آزادی کی طویل جدوجہد میں  جس نے بھی حصہ لیا ، اس نے  اس تحریک میں ایک مختلف جہت کا اضافہ کیا، اور اس کوتوانائی بخشی ۔

کسی نے ستیہ گرہ کا راستہ اختیار کیا، کسی نے ہتھیاروں کا راستہ  اپنایا،کسی نے ایمان اور روحانیت کا راستہ اپنایا جب کہ کچھ نے فکری طور پر اپنے قلم کی طاقت کو آزادی کے شعلے کو جگانے کے لیے استعمال کیا۔ کسی نے  کورٹ کچڑی میں مقدمات لڑ کر ملک کی آزادی میں ایک نئی قوت بھرنے کی کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب ہم آزادی کے 75 سال منا رہے ہیں تو ہر اہل وطن کا فرض ہے کہ وہ اپنی سطح پر قوم کی ترقی میں اپنا مخصوص کردار ادا کریں۔

آپ دیکھیں کہ اگر ہم بحیثیت قوم دیکھیں تو گزشتہ آٹھ سالوں میں بھارت  نے مختلف جہتوں پر مسلسل نئے قدم اٹھائے ہیں، نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران   ملک میں جس عوامی شراکت میں اضافہ ہوا، اس نے ملک کی ترقی کو رفتار دی، ملک کے غریب ترین غریب شہریوں کو بااختیار بنایا ہے۔

سوچھ بھارت ابھیان – نے غریبوں کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع دیا۔ پکے گھر، بجلی، گیس، پانی، مفت علاج جیسی سہولیات نے ہمارے غریبوں کا وقار بڑھایا، ہمارے شہریوں کے اعتماد میں ایک نئی توانائی بخشی اور ساتھ ہی اس سہولیات میں بھی اضافہ کیا۔

کورونا کے دوران مفت راشن کی اسکیم نے 80 کروڑ سے زیادہ ملک کے لوگوں کو بھوک کے خوف سے نجات دلائی ہے۔ ملک کی نصف سے زائد آبادی جو کہ رسمی نظام سے محروم تھی، ملکی ترقی کی بحث سے باہر تھی، ہم نے اسے مشن موڈ  میں شامل کیا ہے۔ مالی شمولیت کا اتنا بڑا کام اتنے کم وقت میں دنیا میں کہیں نہیں ہوا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ  کہ  ملک کے لوگوں میں محرومی سے باہر نکل کر خواب دیکھنے اور خوابوں کو  حقیقت کی شکل دینے کا ایک نیا حوصلہ ہمیں دیکھنے کو ملا۔

ساتھیو،

آزادی کی 7 دہائیوں کے بعد آنے  جو اتنی بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے وہ مرکز میں عوام پر مرکوز حکمرانی  ہے، گڈ گورننس کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ایک وقت تھا، جب ہمارے ملک میں پالیسیاں اور فیصلے حکومت پر مرکوز تھے۔ یعنی کسی بھی اسکیم کے آغاز کے بعد یہ لوگوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ حکومت تک پہنچ کر اس سے فائدہ اٹھائے۔ اس طرح کے  نظام میں  حکومت اور انتظامیہ دونوں کی ذمہ داری کم ہو جاتی ہے۔ اب جیسے کے ایک غریب طالب علم کو پڑھائی کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہوتی تھی، پہلے وہ اپنے کنبے، اپنے رشتہ داروں یا اپنے دوستوں سے مدد لینے کے لئے مجبور تھا۔ اس کام کے لیے حکومت کے جو بھی منصوبے تھے  وہ اتنے زیادہ عمل سے گزرتی تھی ، کہ وہ اس  مدد حاصل کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتا تھا، اس عمل میں ہی تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا تھا

ساتھیو،

آزادی کی 7 دہائیوں کے بعد آنے  جو اتنی بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے وہ مرکز میں عوام پر مرکوز حکمرانی  ہے، گڈ گورننس کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ایک وقت تھا، جب ہمارے ملک میں پالیسیاں اور فیصلے حکومت پر مرکوز تھے۔ یعنی کسی بھی اسکیم کے آغاز کے بعد یہ لوگوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ حکومت تک پہنچ کر اس سے فائدہ اٹھائے۔ اس طرح کے  نظام میں  حکومت اور انتظامیہ دونوں کی ذمہ داری کم ہو جاتی ہے۔ اب جیسے کے ایک غریب طالب علم کو پڑھائی کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہوتی تھی، پہلے وہ اپنے کنبے، اپنے رشتہ داروں یا اپنے دوستوں سے مدد لینے کے لئے مجبور تھا۔ اس کام کے لیے حکومت کے جو بھی منصوبے تھے  وہ اتنے زیادہ عمل سے گزرتی تھی ، کہ وہ اس  مدد حاصل کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتا تھا، اس عمل میں ہی تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا تھا

اسی طرح اگر کسی کاروباری، تاجر کو قرض کی ضرورت ہوتی تھی  تو اسے بھی کئی جگہوں پر چکر لگانے پڑتے تھے۔ ، کئی طریقہ کار سے گزرنا پڑتا تھا۔ اکثر یہ بھی ہوتا تھا  کہ نامکمل  معلومات کی وجہ سے وہ وزارت کی ویب سائٹ تک بھی نہیں پہنچ پاتا تھا۔ ان مشکلات کا نتیجہ یہ ہوتا تھا  کہ  طالب علم  ہو  یا تاجر، اپنے خواب بیچ میں ہی ترک کردیتے تھے، ان کی تکمیل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھاتے تھے۔

ملک نے ماضی میں حکومت پر مبنی طرز حکمرانی کا خمیازہ بھگتا ہے۔ لیکن آج 21ویں صدی کا  بھارت عوام پر مبنی حکمرانی کے نقطہ نظر سے آگے بڑھا ہے ۔  یہ  عوام ہی  جس نے ہمیں یہاں اپنی خدمت کے لیے یہاں بھیجا ہے۔ اس لیے  ہماری  یہ اولین ترجیح ہے کہ ہم خود عوام تک پہنچیں، ہر اہل فرد تک پہنچیں، اسے بھرپور فائدہ پہنچائیں،  اس سب کی  ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔

 بھارتی  حکومت  کے ہر کسی پورٹل تک پہنچنے اور ان کے مسئلے کو حل کرنے سے بہتر ہے کہ مختلف وزارتوں کی مختلف ویب سائٹس دیکھیں اور اس  مشکل کا حل نکلے آج  جو  جنسمرتھ پورٹل شروع کیا گیا ہے، وہ  اسی مقصد کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اب  بھارتی حکومت  کی کریڈٹ سے منسلک اسکیمیں مختلف  مائیکرو سائیٹس پر نہیں بلکہ ایک جگہ پر دستیاب ہوں گی۔

یہ جنسمرتھ پورٹل نہ صرف طلباء، صنعت کاروں، تاجروں ، کسانوں کی زندگی کو آسان بنائے گا بلکہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں بھی ان کی مدد کرے گا۔ اب طلباء آسانی سے یہ معلومات حاصل کر سکیں گے کہ کس سرکاری اسکیم سے انہیں سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا، وہ کس طرح اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے نوجوان آسانی سے فیصلہ کر سکیں گے کہ   آیا انہیں مدرا لون چاہئے ہیں یا اسٹارٹ اپ انڈیا لون۔

جنسمرتھ پورٹل کے ذریعے اب ملک کے نوجوانوں کو متوسط ​​طبقے کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیلیوری کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ملا ہے اور جب قرض لینا آسان ہوگا، کم سے کم طریقہ کار ہوگا، تو یہ بھی فطری بات ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ قرض لینے کے لیے آگے آئیں گے۔ یہ پورٹل حکومت کی اسکیموں کو تمام  مستفیدین تک  لے  جا کر خود روزگار بڑھانے میں اہم رول ادا کرنے والا ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے نوجوانوں کو جنسمرتھ پورٹل کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

آج یہاں  اس پروگرام میں بینکنگ سیکٹر کے  سرکردہ  افراد بھی موجود ہیں۔ میری ان سے گزارش  ہے کہ  تمام بینکرس کو بھی اپنی شرکت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے میں آسانی ہو،  اورجنسمرتھ پورٹل کو کامیاب بنایا جا سکے۔

ساتھیو،

 کوئی بھی بہتری ہو، اصلاح ہو، اگر اس کا ہدف واضح ہے، اس کے نفاذ کے لیے سنجیدگی ہے، تو اس کے اچھے نتائج سامنے آنا طے ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ملک نے جو اصلاحات کی ہیں، ان میں ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کو بھی بڑی ترجیح دی گئی ہے۔

اس  بات پر زور دیا گیا ہے،  ہمارے نوجوان اپنی مرضی کی کمپنی آسانی سے کھول سکیں، وہ آسانی سے اپنے ادارے قائم کر سکیں، آسانی سے چلا سکیں۔ لہذا، 30 ہزار سے زیادہ تعمیل کو کم کر کے، ڈیڑھ ہزار سے زیادہ قوانین کو ختم کر کے، کمپنیز ایکٹ کی بہت سی دفعات کو مجرمانہ بنا کر، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بھارت کی کمپنیاں نہ صرف آگے بڑھیں بلکہ نئی بلندیاں  بھی حاصل کریں۔

ساتھیو،

اصلاحات- یعنی جس چیز پر ہم نے اصلاحات کے ساتھ توجہ مرکوز کی ہے وہ ہے سادگی، آسانیاں۔ جی ایس ٹی نے اب مرکز اور ریاست کے بہت سے ٹیکسوں کی جگہ لے لی ہے۔ اور ملک اس سادگی کا نتیجہ بھی دیکھ رہا ہے۔ اب جی ایس ٹی کی وصولی کا ہر ماہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنا معمول بن گیا ہے۔ ہم ای پی ایف او ​​رجسٹریشن کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ اصلاح، سادگی سے آگے بڑھتے ہوئے، اب ہم ایک قابل رسائی نظام بنا رہے ہیں۔

جیم پورٹل کی وجہ سے، کاروباریوں اور کاروباری اداروں کے لیے حکومت کو اپنی مصنوعات فروخت کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اس میں بھی خریداری کا ہندسہ ایک لاکھ کروڑ روپے کو پار کر رہا ہے۔  آج ملک میں سرمایہ کاری  کے امکانات کہاں کہاں  ہیں، وہ معلومات انویسٹ انڈیا پورٹل کے ذریعے آسانی سے دستیاب ہیں۔

آج مختلف قسم کی منظوریوں کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل ہے۔ اس سمت میں بھی  یہ جنسمرتھ پورٹل ملک کے نوجوانوں، ملک کے اسٹارٹ اپس کی بھی بہت مدد کرنے والا ہے۔ آج ہم بہتری، سادگی، آسانی کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو سہولیات کی ایک نئی سطح حاصل ہوتی ہے کہ ہم تمام اہل وطن کو جدید سہولیات فراہم کریں، ان کے لیے نئی کوششیں کریں اور نئے عہد کے ساتھ  انہیں ثابت کرنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے۔

ساتھیو،

پچھلے 8 سالوں میں ہم نے دکھایا ہے کہ بھارت  اگر مل کر کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہے تو وہ پوری دنیا کے لیے ایک نئی امید بن جاتا ہے۔ آج دنیا  نہ صرف ایک بڑی صارف منڈی کے طور پر پرامید اور توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے، بلکہ ایک قابل، بساط بدلنے والے تخلیقی ، اختراعی ماحولیاتی نظام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ دنیا کا ایک بڑا حصہ بھارت سے مسائل کے حل کی توقع رکھتا ہے۔

ہمیں ملک کے عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ اچھی حکمرانی کے لیے جو بھی ٹیکنالوجی لائی جائے گی، اسے ملک کے عوام قبول کریں اور سراہیں گے۔ اس عوامی اعتماد کا نتیجہ دنیا کے بہترین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پلیٹ فارم یو پی آئی یعنی یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کی شکل میں سب کے سامنے ہے۔ آج، ملک کے لوگ دور دراز کے گاؤوں سے لے کر شہروں کے علاقوں تک سڑکوں پر دکانداروں سے 10-20 روپے سے لے کر لاکھ تک کا لین دین آسانی سے کر رہے ہیں۔

ہمیں بھارت  کے نوجوانوں میں اختراع اور کاروبار کے جذبے پر بھی بھروسہ تھا۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کا پلیٹ فارم ملک کے نوجوانوں میں چھپے اس جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے دیا گیا تھا۔ آج ملک میں تقریباً 70 ہزار اسٹارٹ اپس ہیں اور ہر روز درجنوں نئے  لوگ  اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

ساتھیو،

آج ملک جو کچھ حاصل کر رہا ہے اس میں خود سے تحریک حاصل کرنے  کا بڑا کردار ہے، سب کی کوششیں ہیں۔ آتم نربھر بھارت ابھیان، ووکل  فار لوکل  جیسی مہم سے ہم وطن جذباتی طور پر وابستہ ہو گئے ہیں۔ اس میں آپ سب کا، وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کا کردار بہت بڑھ گیا ہے۔ اب ہمیں تیزی سے اسکیموں کے 100 فیصد  نفاذ  تک پہنچنا ہے۔

ہم نے مالیاتی شمولیت کے لیے پلیٹ فارم تیار کیے ہیں، اب ہمیں ان کے استعمال کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔ جو مالیاتی حل بھارت کے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، اب وہ حل دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کو دینے چاہئیں، اس کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہیے۔

اس بات پر توجہ مرکوز کرنا بھی ضروری ہے کہ ہمارے بینک، ہماری کرنسی ہماری بین الاقوامی سپلائی چین کا بین الاقوامی تجارت کا وسیع حصہ کیسے بنتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ آزادی کے امرت کال میں  بہتر مالیاتی اور کارپوریٹ گورننس کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ آج میں اس تقریب کے لیے 75 جگہوں پر بیٹھے ہوئے تمام ساتھیوں کو بہت بہت نیک خواہشات کے ساتھ اپنی تقریر ختم کرتا ہوں۔

 بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”