وزیر اعظم نے اتر پردیش کے 75 اضلاع میں 75,000 مستحقین کو پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی-یو)کے تحت مکانات کی چابیاں حوالے کیں
اسمارٹ سٹیز مشن اور امرُت کے تحت اتر پردیش کے 75 شہری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح/ سنگ بنیاد رکھا
فیم-II کے تحت لکھنؤ ، کانپور ، وارانسی ، پریاگ راج ، گورکھپور ، جھانسی اور غازی آباد کے لیے 75 بسوں کو روانہ کیا گیا
لکھنؤ کے باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی (بی بی اے یو) میں آنجہانی اٹل بہاری واجپائی چیئر کے قیام کا اعلان کیا
آگرہ ، کانپور اور للت پور کے تین مستحقین کے ساتھ غیر رسمی ، غیرمنصوبہ بند گفت و شنید کی
پی ایم اے وائی کے تحت شہروں میں 1.13 کروڑ سے زائد ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں اور ان میں سے 50 لاکھ سے زائد گھر پہلے ہی تعمیر کیے جا چکے ہیں اور غریبوں کے حوالے بھی کیے جا چکے ہیں
پی ایم اے وائی کے تحت ملک بھر میں تقریباً 3 کروڑ مکانات کی تعمیر کی گئی ہے ، آپ ان کی لاگت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ یہ لوگ 'لکھ پتی' بن گئے ہیں
"آج ، ہمیں کہنا پڑے گا ''پہلے آپ' - ٹیکنالوجی سب سے پہلے" ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگانے سے بلدیاتی ادارے ہر سال تقریباً 1000 کروڑ روپے بچا رہے ہیں

اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی ، مرکزی کابینہ میں میری ساتھے اور لکھنؤ کے ہی رکن پارلیمنٹ ، ہمارے سینئر ساتھی، جناب راج ناتھ سنگھ جی ، جناب ہردیپ سنگھ پوری جی ، مہندر ناتھ پانڈے جی ، یہاں کے مقبول وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیراعلی جناب کیشو پرساد موریہ جی ، جناب دنیش شرما جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ، جناب کوشل کشور جی ، ریاستی حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ملک کے مختلف حصوں کے تمام معزز وزراء، دیگر تمام معززین اور اترپردیش کے میرے پیارے بہنوں اور بھائیو!

لکھنؤ آتا ہوں  تو اودھ کے اس خطے کی تاریخ ، ملیح آبادی دسہری جیسی میٹھی بولی، کھان پان، ہنر مند کاریگری ، آرٹ۔ آرکیٹیکچر سب کچھ سامنے نظر آنے لگتا ہے۔ مجھے اچھا لگا کہ تین روز تک لکھنٔو میں،نیو اربن انڈیا یعنی بھارت کے شہروں کی نئی شکل پر  ملک بھر کے ماہرین یکجا ہوکر غورو خوض کرنے والے ہیں۔ یہاں جو نمائش لگی ہے وہ آزادی کے اس امرت مہوتسو میں  75 سال کی خصولیابیوں اور ملک کے نئے عزائم کو خوش اسلوبی سے دکھاتی ہیں ۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ گزشتہ دنوں  جب ڈیفنس کا پروگرام  کیا گیا تھا اور اس وقت  جو نمائش  لگی تھی ، صرف لکھنٔو میں ہی نہیں، پورا اتر پردیش اسے دیکھنے کے لیے پہنچا تھا۔ میں اس بار بھی اپیل کروں گا کہ یہ  جونمائش لگی ہے ، یہاں کے شہریوں سے میری اپیل ہے کہ آپ ضرور دیکھیں۔ ہم سب مل کرکے  ملک کو کہاں سے کہاں لے جا سکتے ہیں ، ہمارے اعتماد کو بیدار کرنے  والی یہ اچھی نمائش ہے ، آپ  کو  ضرور دیکھنی چاہیے۔

آج اترپردیش کے شہروں کی ترقی سے متعلق 75 پروجیکٹس ترقی ، ان  کا سنگ بنیاد اور ان کو عوام کے نام وقف کیا گیا۔ آج  ہی یوپی کے 75 اضلاع میں 75 ہزار استفادہ کنندگان کو  ان کے اپنے پکے گھروں کی چابیاں ملی ہیں۔ یہ سبھی  ساتھی اس سال دسہرہ ، دیوالی ، چھٹ ، گرو پورب ، عید میلاد، آنے والے بہت سے تہوار اپنے نئے گھر میں ہی منائیں گے۔ابھی کچھ  لوگوں سے بات کر کے  مجھے بہت سکون ملا ہے اور کھانے کے لئے مدعو بھی  کیا گیا ہے۔ میں اس بات کی بھی خوش ہوتی ہے کہ اس ملک میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت جو گھر  دیے جارہے ہیں ان میں 80 فیصد سے زیادہ گھروں پر مالکانہ حق خواتین کاہے  یا پھر  وہ مشترکہ مالک ہیں۔

اور مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوپی حکومت نے بھی خواتین کے گھروں سے متعلق ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔ 10 لاکھ روپے تک کی رقم  کی  گھروں کی رجسٹری کرانے پر اسٹامپ ڈیوٹی میں خواتین کو  2 فیصد کی چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔ یہ بہت قابل تعریف فیصلہ ہے۔ لیکن ساتھ میں ہم جب یہ بات کرتے ہیں خواتین کی، یہ ان کے نام ملکیت ہوگی تو اتنا ہمارے  ذہن میں  رجسٹرڈ نہیں  ہوتاہے۔ لیکن میں بس تھوڑا  آپ کو اس دنیا میں لے جاتا ہوں ، آپ کو اندازہ ہو  گا کہ یہ فیصلہ کتنا اہم ہے۔

آپ دیکھئے، کسی بھی خاندان میں جایئے ، اچھا، غلط ہے ، یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں، میں صرف صورتحال  بیان کر رہا ہوں۔ اگر مکان ہے تو شوہر کے نام پر ،  کھیت ہے تو شوہر کے نام پر ، گاڑی ہے تو شوہر کے نام پر ،  اسکوٹر ہے تو شوہر کے نام پر، دکان ہے تو شوہر کے نام پر اور اگر شوہر  نہیں رہا تو بیٹے کے نام پر، لیکن ماں کے نام پر کچھ نہیں ہوتا، اس خاتون کے نام پر کچھ نہیں ہوتا، اس عورت کے نام پر کچھ نہیں ہوتا۔ ایک صحت مند معاشرے کےواسطے توازن بنانے کے لیےکچھ اقدام کرنے پڑتے ہیں اور اس لئے ہم نے طے کیا ہے کہ حکومت جو مکان دے گی اس کا مالکانہ حق خاتون کو دیا جائے گا۔

ساتھیو ،

آج لکھنؤ کے لیے ایک اور مبارکباد کا موقع ہے۔ لکھنؤ نے اٹل جی کی شکل میں ایک وژنری  ماں بھارتی کے لیے وقف قومی ہیرو ملک کو دیا ہے۔ آج ان کی یاد میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی میں اٹل بہاری واجپئی چیئر قائم کی جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ چیئر اٹل جی کے وژن ، ان کے ایکشن، قوم کی تعمیر میں ان کی خدمت کو عالمی سطح پر لائے گی۔ جیسے بھارت کی 75 سال کی  خارجہ پالیسی میں  کئی موڑ آئے ، لیکن اٹل جی نے اسے  نئی سمت دی۔ ملک کی کنکٹی وٹی ، لوگوں کی کنکٹی وٹی کے لئے  ان کی کوششیں ، آج کے بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں۔ آپ سوچئے ، ایک طرف پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اور دوسری جانب سورنم چتشکر شمال مشرق ،  مشرق مغربی اور شمال۔ جنوب، مشرق، مغرب کوریڈور یعنی دونوں طرف ایک ستھ نظراور دونوں طرف ترقی کی کوششیں۔

ساتھیو،

برسوں پہلے ، جب اٹل جی نے قومی شاہراہ کے ذریعے ملک کے  بڑے شہروں کو جوڑنے کا خیال رکھا تھا ، تو  کچھ لوگوں کو یقین  ہی نہیں ہوتا تھا  کہ ایسا ممکن ہے۔ 6-7 سال پہلے ، جب میں نے غریبوں کے لیے کروڑوں پکے گھر، کروڑوں ٹوائلیٹ، تیزی سے چلنے والی ریل ، شہروں میں پائپ سے گیس، آپٹیکل فائبر  جیسے بڑے انفرا اسٹرکچر پروجیکٹوں کی بات کی، تب بھی عادتاً  کچھ لوگ یہی سوچتے تھے کہ یہ اتنا  سب  کچھ کیسے ہو پائے گا  لیکن آج ان مہمات  میں بھارت کی کامیابی دنیا دیکھ رہی ہے۔ بھارت آج پی ایم آواس یوجنا کے تحت جنتے پکے گھر بنا رہا ہے وہ دنیا کے کئی ممالک کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

ایک وقت تھا جب گھر کی منظوری سے لے کر اس کو زمین پر اترنے میں  ہی بررسوں لگ جاتے تھے۔ جو گھر بنتے بھی  تھے ۔ وہ شاید رہنے لائق  تھے کہ نہیں، یہ سوالیہ نشان ضرور پوچھے گئے تھے۔ گھروں کا  سائز چھوٹا،  کنسٹرکشن میٹیریل خراب  ، الاٹمنٹ میں ہیرا پھیری ، یہ سب میرے غریب بھائیوں اور بہنوں کا مقدر بنا دیا گیا تھا۔ 2014 میں ملک نے ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا اور میں اتر پردیش کا خاص طور پر احسان مند  ہوں کہ آپ نے مجھے ملک کی پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ میں پنچایا ہے اور جب آپ نے ہمیں ذمہ داری دی تو ہم نے اپنی ذمہ داری نبھانے ایماندارہ کوشش کی ہے۔

ساتھیو،

سال 2014 سے پہلے جو حکومت تھی اس نے ملک میں شہری رہائشی اسکیموں کے تحت صرف 13 لاکھ مکانات کی منظوری دی تھی۔یہ تعداد یاد رہ گی؟ پرانی حکومت نے 13 لاکھ مکان، اس میں بھی صرف 8 لاکھ مکان ہی بنائے گئے تھے۔ 2014  کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت شہروں میں ایک  کروڑ 13 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ کہاں 13 لاکھ اور کہاں  ایک  کروڑ 13 لاکھ؟ اس میں سے 50 لاکھ سے زائد گھر بناکر انہیں غریبوں کو سونپا بھیجاچکے ہے۔

ساتھیو،

اینٹ۔ پتھر جوڑ کر  عمارت تو بن سکتی ہے  لیکن اسے  گھر نہیں کہہ سکتے۔  وہ گھر اس وقت بنتا ہے جب اس میں خاندان کے ہر فرد کا خواب جڑا ہو ، اپنانیت ہو، خاندان کے ارکان جی جان سے ایک مقصد کے لیے لگے ہوئے ہوں ، تب عمارت گھر بن جاتی ہے۔

ساتھیو،

ہم نے گھروں کے ڈیزائن سے  لیکر گھروں کی تعمیر تک کی پوری  آزادی استفادہ کنندگان کو دی ہے۔ جیسی ان کی مرضی ہو ویسا مکان بنائیں۔ دہلی میں ایئر کنڈیشنر کمروں میں بیٹھ کر کوئی یہ طے نہیں کر سکتا کہ کھڑکی ادھر ہوگی یا ادھر ہوگی۔ 2014 سے پہلے سرکاری اسکیموں کے گھرکس سائز کے بنیں گے اس کی کوئی واضح پالیسی ہی نہیں تھی۔ کہیں 15 مربع میٹر کے گھر بنتے تھے تو  کہیں 17 مربع میٹر کے۔اتنی چھوٹی زمین پر جو تعمیر ہوتی تھی ، اس میں رہنا بھی مشکل تھا۔

سال 2014 کے بعد ہماری حکومت نے گھروں کے سائز کے حوالے سے بھی واضح پالیسی بنائی۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 مربع میٹر سے چھوٹا  کوئی گھر نہیں بنایا جائے گا۔ گھر کا سائز بڑھانے کے ساتھ  ہی پیسہ سیدھا استفادہ کنندگان کے بینک کھاتے  میں بھیجنا شروع کیا۔ گھروں کے بینک کھاتوں میں بھیجی  گئی یہ رقم کتنی ہے اس  کا تذکرہ بہت کم ہوا ہے۔ آپ  جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پی ایم آواس یوجنا- شہری کے تحت مرکزی حکومت نے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے غریبوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے ہیں۔

ساتھیو،

ہمارے یہاں کچھ معززین کہتے رہتے ہیں کہ  مودی کو ہم نے  وزیر اعظم  تو بنادیا ، مودی نے کیا کیا ہے؟ آج پہلی بار ، میں ایسی بات بتانا چاہتا ہوں ، جس کے بعد بڑے  بڑے مخالفین، جو  دن رات ہماری مخالفت کرنے میں ہی اپنی توانائی خرچ  کرتے ہیں ، وہ میری یہ تقریر سننے کے بعد ٹوٹ پڑنے  والے ہیں ، مجھے پتہ ہے۔ پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ مجھے بتانا چاہیے۔

میرے جوساتھی ، جو میرے خاندان کے افراد ہیں ، جو جھگی جھونپڑی میں زندگی جیتے  تھے ، جن کے پاس پکی چھت نہیں تھی،  ایسے تین کروڑ خاندانوں کو  اس مدت کار  میں  ایک ہی اسکیم  سے لکھ پتی بننے کا موقع مل گیا ہے۔ اس ملک میں  موٹا موٹا اندازہ کریں تو 25-30 کروڑ خاندان ،اس میں سے اتنی چھوٹی سی مدت کار مین 3 کروڑ غریب خاندان  کا لکھ پتی بننا ، یہ اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔ اب آپ کہیں گے کہ مودی اتنا بڑا کلیم کر رہے ہیں ، کیسے کریں گے؟ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ملک میں جو تقریبا ً 3 کروڑ  ،مکان بنے ہیں ، آپ ان کی  قیمت  کا اندازہ لگا لیجئے۔ یہ لوگ اب لکھ پتی ہیں۔ 3 کروڑ پکے گھر تعمیر کر کے  ہم نے  غریب خاندانوں کا سب سے بڑا خواب پورا کیا ہے۔

ساتھیو،

مجھے وہ دن بھی یاد آتےہیں جب تمام کوششوں کے باوجود اترپردیش گھروں کی تعمیر میں آگے نہیں بڑھ رہا تھا۔ آج میں لکھنؤ میں ہوں ،  تو  مجھے لگتا ہے  ذرا تفصیل  سے یہ بات بتانی چاہیے! بتانی چاہیے نہ ،  آپ تیار ہیں؟ ہماری  اربن پلانگ کیسے سیاست کا شکار ہو جاتی ہے، یہ سمجھنےکے لئے بھی یو پی کے لوگوں کو یہ جاننا ضروری ہے۔

ساتھیو،

غریبوں کے لیے گھر بنانے کے لیے پیسے مرکزی حکومت دے رہی تھی ، باوجود اس کے 2017 سے پہلے ، یوگی جی کے آنے سے پہلے کی بات کر رہا ہوں ، 2017 سے پہلے یوپی میں جو حکومت تھی وہ غریبوں کے لیے گھر بنوانا ہی نہیں  چاہتی تھی۔ غریبوں کے لیے گھر تعمیر کراؤ ، اس کے لیے ہمیں پہلے جو یہاں حکومت میں تھے، ان سے منتیں کرنی پڑتی تھیں۔ 2017 سے پہلے ، پی ایم آواس یوجنا کے تحت یوپی کے لیے 18000 مکانات کی منظوری دی گئی تھی۔ لیکن جو حکومت یہاں تھی اس نے غریبوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت 18 گھر بھی  بناکر نہیں دیے۔

آپ تصور کر سکتے ہیں۔ 18 ہزار گھروں کی  منظوری اور 18 گھر بھی  تیار نہ ہوں میرے ملک کے بھائیوں بہنوں، یہ چیزیں آپ کو سوچنی چاہئیں۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 18 ہزار گھروں کی منظوری تھی لیکن انہوں نے غریبوں کے لئے 18 گھر بھی نہیں بنائے۔ پیسہ تھا ، گھروں کی منظوری تھی، لیکن  اس وقت جو یوپی کو چلا رہے تھے وہ اس میں مسلسل رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے۔ ان کا یہ کام یوپی کے لوگ ، یوپی کے غریب کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔

ساتھیو ،

مجھے اطمینان ہے کہ یوگی جی کی حکومت آنے کے بعد یوپی میں شہری غریبوں کو 9 لاکھ گھر بناکر دیے گئے ہیں۔ شہر میں رہنے والے ہمارے غریب بھائی اور بہنوں کے لیے اب  یوپی میں 14 لاکھ گھر تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اب گھر میں بجلی ، پانی ، گیس ،ٹوائلیٹ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہورہی ہیں ، تو گریہہ پرویش بھی پوری خوشی  کے ساتھ ؤن بان کے ساتھ ہورہا ہے۔

لیکن جب میں اتر پردیش آیا ہوں تو مجھے کچھ ہوم ورک دینےکا کا من کرتاہے۔ دے  دوں؟ لیکن آپ کو کرنا پڑے گا ، کریں گے؟ پکا؟ دیکھئے میں نے اخبار میں پڑھا ہے اور  ساتھ ہی یوگی جی سے بھی شاید میں  پوچھ رہا تھا۔ اس بار دیپاولی میں ایودھیا میں  کہتے ہیں کہ  ساڑھے سات لاکھ دئے کا پروگرام ہوگا۔ میں اتر پردیش کو کہتا ہوں کہ روشنی کے لئے مسابقت  میں میدان میں آئیں۔ دیکھیں ایودھیا زیادہ دئے جلاتا ہے یا یہ جو  9 لاکھ گھر دیے گئے ہیں، وہ 9 لاکھ گھر  18 لاکھ دئےجلاکر دکھائیں۔  ہو سکتا ہے کیا؟ جن خاندانوں کو یہ 9 لاکھ خاندان جن کو  گھر ملے ہیں، گزشتہ سات سال میں وہ دو دو دئے اپنے گھر کے باہر جلائیں۔ ایودھیا میں ساڑھے سات لاکھ دئے جلے گے، میرے غریب خاندانوں کے گھر میں 18 لاکھ دئے  جلیں گے۔ بھگوان رام  جی کو خوشی ہوگی۔

بھائیو اور بہنو ،

 گزشتہ دہائیوں میں ہمارے شہروں میں بڑی بڑی عمارتیں ضرور بنیں ، لیکن جو لوگ اپنی محنت سے ان عمارتوں کی تعمیر کرتے ہیں،  ان کا حصہ میں جھگیوں کی ہی زندگی آتی رہی ہے۔جھگیوں کی حالت ایسی جہاں پانی اور ٹوائلیٹ جیسی بنیادی سہولیات  تک نہیں ملتیں۔ جھگی میں رہنے والے ہمارے بھائی  بہنوں کو  اب پکے گھر بنانے سے بہت مدد مل رہی ہے۔ گاؤں سے شہر  کام کے لئے آنے والے مزدوروں کو مناسب  کرائے  بہتر  رہائش ملے اس کے لئے حکومت نے اسکیم شروع کی ہے۔

ساتھیو،

شہری متوسطبقے کے مسائل اور چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہماری حکومت نے بہت سنجیدہ کوشش کی ہے۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی یعنی ریرا قانون ایک ایسا  ہی ایک بڑا قدم رہا ہے۔ اس قانون نے پورے ہاؤسنگ سیکٹر کو بے یقینی  اور دھوکہ دہی سے  باہر نکالنے میں بہت بڑی  مدد کی ہے۔ اس قانون کے بننے سے گھر خریداروں کو وقت پر انصاف بھی مل رہا ہے۔ ہم نے شہروں میں ادھورا پڑے گھروں کو پورا کرنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ بھی بنایا ہے۔

متوسط ​​طبقہ اپنے گھر کا خواب پورا کر سکے اس کے لئے پہلی بار گھر خریدنے والوں کو لاکھوں روپے کی مدد بھی دی جارہی ہے۔ انہیں کم شرح سود سے بھی مدد مل رہی ہے۔ حال ہی میں ماڈل ٹیننسی ایکٹ بھی ریاستوں کو بھیجا گیا ہے ، اور مجھے خوشی ہے کہ یوپی حکومت نے فوراً ہی اسے  نافذ بھی کردیا ہے۔ اس قانون سے مکان مالک اور کرایہ دار دونوں کی برسوں پرانی دقتیں دور ہو رہی ہیں۔ اس سے  کرائے  کا مکان ملنے میں  آسانی بھی ہوگی اور رینٹل پراپرٹی مارکیٹ کو تقویت ملی گی، زیادہ  سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بھائیو اور بہنو ،

کورونا  کےدور میں ورک فرام ہوم کو لیکر جو قوانین بنائے گئے، ان سے شہری ڈل کلاس کی زندگی اور آسان ہوئی ہے۔ ریموٹ ورکنگ کے آسان ہونے سے  کورونا کے دور میں مڈل کلاس کے ساتھیوں کو بہت راحت ملی ہے۔

بھائیو اور بہنو ،

اگر آپ کو یاد ہے ، 2014 سے پہلے ، ہمارے شہروں کی صفائی ستھرائی کو لیکر اکثر  ہم  منفی باتیں  پہ سنتے تھے۔ گندگی کو شہری زندگی کی فطرت مان لیا گیا تھا۔ صفائی ستھرائی کے تیں بے رخی  سے  شہروں کی خوبصورتی ، شہروں میں آنے والے سیاحوں پر تو اثر پڑتا ہی  ہے، شہروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی  یہ بہت  بڑا خطرہ ہے۔ اس صورتحال کو تبدیل کرنےکے لیے ملک سووچھ بھارت مشن اور امرت مشن کے تحت  بہت بڑی مہم چلا جارہا ہے۔

گزشتہ برسوں میں  شہروں میں 60 لاکھ سے زائد نجی ٹوائلیٹ اور 6 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی ٹوائلٹ بنے  ہیں۔ 7 سال پہلے تک  جہاں  محض  18 فیصد کچرے کا ہی نپٹارہ ہو پاتا تھا، وہ  آج بڑھ کر 70 فیصد ہو چکا ہے۔ یہاں یوپی میں بھی  ویسٹ پروسیسنگ کی  بڑی صلاحیت گزشتہ برسوں میں پیدا  کی گئی ہے اور آج میں نے نمائش میں دیکھا ، ایسی  متعدد چیزوں کووہاں رکھا گیا ہےاور دل کو بڑا سکون دینے والا منظر تھا۔ اب سووچھ بھارت ابھیان 2.0 کے تحت شہروں میں کھڑےکوڑے کے پہاڑوں کو ہٹانے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

ساتھیو،

شہروں کی شان بڑھانے میں ایک اور اہم کردار ادا کیا ہے ایل ای ڈی لائٹوں نے۔ حکومت نے  مہم چلاکر ملک میں 90 لاکھ سے زیادہ پرانی اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی سے بدلا ہے۔ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگنے سے شہری ادارے کے بھی ہر سال تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کی بچت ہورہی ہے ۔ اب یہ رقم شہری ادارے ترقی دوسرے  کاموں میں لگا سکتے ہیں اور لگا رہے ہیں۔ ایل ای ڈی نے شہر میں رہنے والے لوگوں کا بجلی  بل  بھی بہت کم کیا ہے۔ جوایل ای ڈی بلب  پہلے 300 روپے سے بھی مہنگا  آتا تھا ، وہ حکومت نے اجالا اسکیم کے تحت 50-60 روپے میں دیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 37 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس  وجہ سے غریب اور متوسط ​​طبقے کی قریب  24 ہزار کروڑ روپے کی بجلی بل میں بچت ہوئی ہے۔

ساتھیو،

اکسویں صدی کے بھارت میں، شہروں کی کایا پلٹ کا  سب سے اہم طریقہ ہے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔ شہروں کی ترقی سے متعلق جو ادارے ہیں،  جو  سٹی پلانرز ہیں ، انہیں اپنی اپروچ میں  اولین ترجیح ٹکنالوجی کو  دینی ہوگی۔

ساتھیو،

جب ہم گجرات کے  چھوٹے سے علاقے میں رہتے تھے اور جب بھی لکھنؤ  کی بات آتی تھی تو  لوگوں کے منہ سے نکلتا تھا کہ بھئی ، لکھنؤ میں تو کہیں پر جایئےسننے کو ملتا ہے - پہلے آپ ، پہلے آپ ، یہی بات ہوتی ہے۔ آج  مذاق میں ہی سہی  ، ہمیں ٹیکنالوجی کو بھی کہنا پڑے گا - آپ پہلے! بھارت میں گزشتہ 6-7 برسوں میں شہری علاقے  میں بہت  بڑی تبدیلی ٹیکنالوجی سے آئی ہے۔ ملک کے 70 سے زائد شہروں میں آج  جو انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز  چل رہے ہیں، اس کی بنیاد ٹیکنالوجی ہی ہے۔ آج ملک کے شہروں میں  سی سی ٹی وی کیمروں کا جو نیٹ ورک بچھ رہا ہے، ٹیکنالوجی  ہی اسے مضبوط کر رہی ہے۔ ملک کے 75 شہروں میں جو 30 ہزار سے زیادہ جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ،ان کی وجہ سے گناہگاروں کو  سو بار سوچنا پڑتا ہے۔ یہ سی سی ٹی وی مجرموں کو سزا دلانے میں بھی کافی  مدد کر رہے ہیں۔

ساتھیو،

آج بھارت کے شہروں میں ہر روز جو ہزاروں ٹن کوڑےٹھکانے لگایا رہا ہے ، پروسیس کیا جارہا ہے ، سڑکوں کی تعمیر پر لگایا جا  رہا ہے ، وہ بھی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔ ویسٹ میں سے ویلتھ   سے متعلق متعدد پروجیکٹ  میں نے آج نمائش میں دیکھے ہیں۔ ہر کسی کو تحریک دینے والے ایسے تجربات ہیں  بڑی باریکی سے دیکھنے جیسا ہے۔

ساتھیو ،

آج ملک بھر میں جو سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس  بنائے جارہے ہیں،  جدید ٹیکنالوجی ان کی صلاحیت میں اور اضافہ کر رہی ہے۔ یہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ ٹیکنالوجی ہی کی تو دین  ہے۔ آج یہاں اس پروگرام  میں  75 الیکٹرک بسوں کو ہری  جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ یہ بھی جدید ٹیکنالوجی کا ہی  عکس ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

ساتھیو،

میں نے ابھی لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے تحت  لکھنؤ میں تیار کئے جانے والے گھر کو دیکھا۔ ان گھروں میں جو ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے اس میں پلاسٹر اور پینٹ کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ اس میں پہلے سے تیار پوری پوری دیواروں  کو استعمال کیا جائے گا۔ اس سے گھر تیز سے بنیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ  یہاں لکھنؤ میں  ملک بھر سے جو ساتھی یہاں آئے ہیں وہ اس پروجیکٹ سے بہت کچھ سیکھ کر جائیں گے اور  اپنے شہروں میں ان امپلی منٹ  کرنے کی کوشش کریں گے۔

ساتھیو،

ٹیکنالوجی کیسے غریب کی زندگی بدلتی ہے، اس کی ایک مثال پی ایم سوانیدھی یوجنا  بھی ہے۔لکھنؤ جیسے کئی شہروں میں تو کئی طرح کے بازاروں کی روایت رہی ہے۔ کہیں بدھ بازار لگتا ہے ، کہیں گرو بازار لگتا ہے ، کہیں شنی بازار لگتا ہے ، اور ان بازاروں کی رونق ہمارے ریہڑی پٹری والے بھائی بہن ہی بڑھاتے ہیں ۔ ہمارے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے بھی اب ٹیکنالوجی ایک ساتھی بن کر آئی ہے۔ پی ایم سوانیدھی یوجنا کے تحت ریہڑی پٹری والوں کو ، اسٹریٹ وینڈرز کو بینکوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس یوجنا کے ذریعے 25 لاکھ سے زیادہ ساتھیوں کو 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد دی گئی ہے۔ اس میں بھی یوپی کے 7 لاکھ سے زیادہ ساتھیوں نے سوانیدھی یوجنا کا فائدہ حاصل کیا ہے۔ اب ان کی بینکنگ ہسٹری بن گئی  ہے اورر وہ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین بھی کر رہا ہے۔

 

 

مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ سوانیدھی یوجنا  کا سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے والے پورے ملک کے ٹاپ تین شہروں میں 2 ہمارے اتر پردیش کے ہی ہیں۔ پورے ملک میں  نمبر ون  پر ہے لکھنؤ اور نمبردو  پر ہے کانپور ۔ کورونا کے اس وقت میں یہ بڑی مدد ہے۔ میں  یوگی جی کی حکومت کی اس کے لیے تعریف کرتا ہوں۔

ساتھیو،

آج ، جب میں ریہڑی پٹری والے ساتھیوں کے ذریعہ ڈیجیٹل لین دین کی  بات کر رہا ہوں ،تو  مجھے یہ بھی یاد  آرہا ہے کہ پہلے کیسے اس کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ یہ کم پڑھے لکھے لوگ  کیسے ڈیجیٹل لین دین کر پائیں گے۔ لیکن سوانیدھی یوجنا  سے جڑے ریہڑی پٹری والے اب تک 7 کروڑ سے زیادہ  بار ڈیجیٹل لین دین کرچکے ہیں۔ اب یہ تھوک تاجروں سے بھی کچھ خریدنے جاتے ہیں تو ڈیجیٹل ادائیگی ہی  کرتے ہیں۔ آج ایسے ساتھیوں کی وجہ سے بھارت ڈیجیٹل پیمنٹ میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ جولائی ، اگست ، ستمبر یعنی پچھلے تین مہینوں میں ہر ماہ 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  ڈیجیٹل لین دین ہواہے یعنی بینکوں میں لوگوں کا آنا جانا جانا اتنا ہی  کم ہو ا ہے۔ یہ بدلتے  ہوئے بھارت اور ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے بھارت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

ساتھیو،

گزشتہ برسوں  میں  بھارت میں ٹریفک کا مسئلہ اور آلودگی کے چیلنج دونوں پر ہولسٹک اپروچ کے ساتھ  کام ہوا ہے۔ میٹرو بھی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ آج ، بھارت میٹرو سروس کی ملک کے بڑے شہروں میں تیزی سے توسیع کررہا ہے۔ 2014 میں جہاں 250 کلومیٹر سے کم روٹ پر میٹرو چلتی تھی  وہیں آج  تقریباًساڑھے سات و  کلومیٹر میں میٹرو دوڑ رہی ہےاور مجھے آج افسر  بتا رہے تھے کہ ایک ہزار پچاس کلومیٹر پر کام چل رہا ہے۔ یوپی کے بھی 6 شہروں میں آج میٹرو نیٹ ورک کی توسیع ہورہی ہے۔  100 سے زیادہ شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا نشانہ ہو یا پھر اڑان یوجنا ، یہ بھی شہری ترقی کو بھی رفتار  دے رہی ہیں۔ اکیسویں صدی کا بھارت ، اب ملٹی موڈل کنیکٹوٹی کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور اس کی بھی تیاری بہت تیزی سے چل رہی ہے۔

اور ساتھیو،

شہری انفرا اسٹرکچر کے ان سارے پروجیکٹون کا سب سے بڑا مثبت اثر  ہے- روزگار  پیدا کرنا ، شہروں میں چاہے  میٹرو کا کام ہو ، گھروں  کی تعمیر ہو ، بجلی اور پانی کا کام ہو، یہ بہت  بڑی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین انہیں فورس ملٹی پلائر مانتے ہیں۔ اس لئے ہمیں ان پروجیکٹوں کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔

 



 

 

 

 

بھائیو اور بہنو ،

اتر پردیش میں تو، پورے بھارت کی، بھارتی ثقافت کی روح سمائی ہے۔ یہ پربھو شری رام کی سرزمین ہے ، شری کرشنا کی سر زمین ، بھگوان بدھ کی سر زمین ہے۔ یوپی کی مالا مال وراثت کو سجانا سنوارنا ، شہروں کو جدید بنانا،  ہماری ذمہ داری ہے۔ 2017 سے پہلے یوپی اور اس کے بعد  کے یوپی کا فرق اتر پردیش کے لوگ  بھی اچھی طرح جانتے  ہیں۔ پہلے بجلی یوپی میں کم آتی تھی ،جاتی زیادہ تھی  اور  آتی بھی تھی تو وہاں آتی تھی جہاں لیڈر چاہتے تھے۔ بجلی  سہولت نہیں، سیاست کا ٹول تھی ، سڑک صرف اس وقت بنتی تھی  جب سفارش ہو ، پانی کی صورتحال تو آپ سبھی کو معلوم ہے۔

اب بجلی سب کو سب جگہ  یکساں  مل رہی ہے۔ اب غریب کے گھر میں بھی بجلی آتی ہے۔ گاؤں کی سڑک کسی سفارش کی محتاج نہیں ہے۔ یعنی شہری ترقی کے لیے جس قوت ارادی کی ضرورت  ہے وہ  بھی آج یوپی میں  موجود ہے۔

مجھے یقین ہے، آج  یو پی کے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ یوگی جی کی قیادت میں تیزی سے  پورے کئے جائیں  گے۔

ایک بار پھر آپ سبھی کو ترقیاتی  پروجیکٹوں کے لئے  بہت بہت مبارکباد۔

بہت بہت شکریہ !

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of PM Modi's address at the Parliament of Guyana
November 21, 2024

Hon’ble Speaker, मंज़ूर नादिर जी,
Hon’ble Prime Minister,मार्क एंथनी फिलिप्स जी,
Hon’ble, वाइस प्रेसिडेंट भरत जगदेव जी,
Hon’ble Leader of the Opposition,
Hon’ble Ministers,
Members of the Parliament,
Hon’ble The चांसलर ऑफ द ज्यूडिशियरी,
अन्य महानुभाव,
देवियों और सज्जनों,

गयाना की इस ऐतिहासिक पार्लियामेंट में, आप सभी ने मुझे अपने बीच आने के लिए निमंत्रित किया, मैं आपका बहुत-बहुत आभारी हूं। कल ही गयाना ने मुझे अपना सर्वोच्च सम्मान दिया है। मैं इस सम्मान के लिए भी आप सभी का, गयाना के हर नागरिक का हृदय से आभार व्यक्त करता हूं। गयाना का हर नागरिक मेरे लिए ‘स्टार बाई’ है। यहां के सभी नागरिकों को धन्यवाद! ये सम्मान मैं भारत के प्रत्येक नागरिक को समर्पित करता हूं।

साथियों,

भारत और गयाना का नाता बहुत गहरा है। ये रिश्ता, मिट्टी का है, पसीने का है,परिश्रम का है करीब 180 साल पहले, किसी भारतीय का पहली बार गयाना की धरती पर कदम पड़ा था। उसके बाद दुख में,सुख में,कोई भी परिस्थिति हो, भारत और गयाना का रिश्ता, आत्मीयता से भरा रहा है। India Arrival Monument इसी आत्मीय जुड़ाव का प्रतीक है। अब से कुछ देर बाद, मैं वहां जाने वाला हूं,

साथियों,

आज मैं भारत के प्रधानमंत्री के रूप में आपके बीच हूं, लेकिन 24 साल पहले एक जिज्ञासु के रूप में मुझे इस खूबसूरत देश में आने का अवसर मिला था। आमतौर पर लोग ऐसे देशों में जाना पसंद करते हैं, जहां तामझाम हो, चकाचौंध हो। लेकिन मुझे गयाना की विरासत को, यहां के इतिहास को जानना था,समझना था, आज भी गयाना में कई लोग मिल जाएंगे, जिन्हें मुझसे हुई मुलाकातें याद होंगीं, मेरी तब की यात्रा से बहुत सी यादें जुड़ी हुई हैं, यहां क्रिकेट का पैशन, यहां का गीत-संगीत, और जो बात मैं कभी नहीं भूल सकता, वो है चटनी, चटनी भारत की हो या फिर गयाना की, वाकई कमाल की होती है,

साथियों,

बहुत कम ऐसा होता है, जब आप किसी दूसरे देश में जाएं,और वहां का इतिहास आपको अपने देश के इतिहास जैसा लगे,पिछले दो-ढाई सौ साल में भारत और गयाना ने एक जैसी गुलामी देखी, एक जैसा संघर्ष देखा, दोनों ही देशों में गुलामी से मुक्ति की एक जैसी ही छटपटाहट भी थी, आजादी की लड़ाई में यहां भी,औऱ वहां भी, कितने ही लोगों ने अपना जीवन समर्पित कर दिया, यहां गांधी जी के करीबी सी एफ एंड्रूज हों, ईस्ट इंडियन एसोसिएशन के अध्यक्ष जंग बहादुर सिंह हों, सभी ने गुलामी से मुक्ति की ये लड़ाई मिलकर लड़ी,आजादी पाई। औऱ आज हम दोनों ही देश,दुनिया में डेमोक्रेसी को मज़बूत कर रहे हैं। इसलिए आज गयाना की संसद में, मैं आप सभी का,140 करोड़ भारतवासियों की तरफ से अभिनंदन करता हूं, मैं गयाना संसद के हर प्रतिनिधि को बधाई देता हूं। गयाना में डेमोक्रेसी को मजबूत करने के लिए आपका हर प्रयास, दुनिया के विकास को मजबूत कर रहा है।

साथियों,

डेमोक्रेसी को मजबूत बनाने के प्रयासों के बीच, हमें आज वैश्विक परिस्थितियों पर भी लगातार नजर ऱखनी है। जब भारत और गयाना आजाद हुए थे, तो दुनिया के सामने अलग तरह की चुनौतियां थीं। आज 21वीं सदी की दुनिया के सामने, अलग तरह की चुनौतियां हैं।
दूसरे विश्व युद्ध के बाद बनी व्यवस्थाएं और संस्थाएं,ध्वस्त हो रही हैं, कोरोना के बाद जहां एक नए वर्ल्ड ऑर्डर की तरफ बढ़ना था, दुनिया दूसरी ही चीजों में उलझ गई, इन परिस्थितियों में,आज विश्व के सामने, आगे बढ़ने का सबसे मजबूत मंत्र है-"Democracy First- Humanity First” "Democracy First की भावना हमें सिखाती है कि सबको साथ लेकर चलो,सबको साथ लेकर सबके विकास में सहभागी बनो। Humanity First” की भावना हमारे निर्णयों की दिशा तय करती है, जब हम Humanity First को अपने निर्णयों का आधार बनाते हैं, तो नतीजे भी मानवता का हित करने वाले होते हैं।

साथियों,

हमारी डेमोक्रेटिक वैल्यूज इतनी मजबूत हैं कि विकास के रास्ते पर चलते हुए हर उतार-चढ़ाव में हमारा संबल बनती हैं। एक इंक्लूसिव सोसायटी के निर्माण में डेमोक्रेसी से बड़ा कोई माध्यम नहीं। नागरिकों का कोई भी मत-पंथ हो, उसका कोई भी बैकग्राउंड हो, डेमोक्रेसी हर नागरिक को उसके अधिकारों की रक्षा की,उसके उज्जवल भविष्य की गारंटी देती है। और हम दोनों देशों ने मिलकर दिखाया है कि डेमोक्रेसी सिर्फ एक कानून नहीं है,सिर्फ एक व्यवस्था नहीं है, हमने दिखाया है कि डेमोक्रेसी हमारे DNA में है, हमारे विजन में है, हमारे आचार-व्यवहार में है।

साथियों,

हमारी ह्यूमन सेंट्रिक अप्रोच,हमें सिखाती है कि हर देश,हर देश के नागरिक उतने ही अहम हैं, इसलिए, जब विश्व को एकजुट करने की बात आई, तब भारत ने अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान One Earth, One Family, One Future का मंत्र दिया। जब कोरोना का संकट आया, पूरी मानवता के सामने चुनौती आई, तब भारत ने One Earth, One Health का संदेश दिया। जब क्लाइमेट से जुड़े challenges में हर देश के प्रयासों को जोड़ना था, तब भारत ने वन वर्ल्ड, वन सन, वन ग्रिड का विजन रखा, जब दुनिया को प्राकृतिक आपदाओं से बचाने के लिए सामूहिक प्रयास जरूरी हुए, तब भारत ने CDRI यानि कोएलिशन फॉर डिज़ास्टर रज़ीलिएंट इंफ्रास्ट्रक्चर का initiative लिया। जब दुनिया में pro-planet people का एक बड़ा नेटवर्क तैयार करना था, तब भारत ने मिशन LiFE जैसा एक global movement शुरु किया,

साथियों,

"Democracy First- Humanity First” की इसी भावना पर चलते हुए, आज भारत विश्वबंधु के रूप में विश्व के प्रति अपना कर्तव्य निभा रहा है। दुनिया के किसी भी देश में कोई भी संकट हो, हमारा ईमानदार प्रयास होता है कि हम फर्स्ट रिस्पॉन्डर बनकर वहां पहुंचे। आपने कोरोना का वो दौर देखा है, जब हर देश अपने-अपने बचाव में ही जुटा था। तब भारत ने दुनिया के डेढ़ सौ से अधिक देशों के साथ दवाएं और वैक्सीन्स शेयर कीं। मुझे संतोष है कि भारत, उस मुश्किल दौर में गयाना की जनता को भी मदद पहुंचा सका। दुनिया में जहां-जहां युद्ध की स्थिति आई,भारत राहत और बचाव के लिए आगे आया। श्रीलंका हो, मालदीव हो, जिन भी देशों में संकट आया, भारत ने आगे बढ़कर बिना स्वार्थ के मदद की, नेपाल से लेकर तुर्की और सीरिया तक, जहां-जहां भूकंप आए, भारत सबसे पहले पहुंचा है। यही तो हमारे संस्कार हैं, हम कभी भी स्वार्थ के साथ आगे नहीं बढ़े, हम कभी भी विस्तारवाद की भावना से आगे नहीं बढ़े। हम Resources पर कब्जे की, Resources को हड़पने की भावना से हमेशा दूर रहे हैं। मैं मानता हूं,स्पेस हो,Sea हो, ये यूनीवर्सल कन्फ्लिक्ट के नहीं बल्कि यूनिवर्सल को-ऑपरेशन के विषय होने चाहिए। दुनिया के लिए भी ये समय,Conflict का नहीं है, ये समय, Conflict पैदा करने वाली Conditions को पहचानने और उनको दूर करने का है। आज टेरेरिज्म, ड्रग्स, सायबर क्राइम, ऐसी कितनी ही चुनौतियां हैं, जिनसे मुकाबला करके ही हम अपनी आने वाली पीढ़ियों का भविष्य संवार पाएंगे। और ये तभी संभव है, जब हम Democracy First- Humanity First को सेंटर स्टेज देंगे।

साथियों,

भारत ने हमेशा principles के आधार पर, trust और transparency के आधार पर ही अपनी बात की है। एक भी देश, एक भी रीजन पीछे रह गया, तो हमारे global goals कभी हासिल नहीं हो पाएंगे। तभी भारत कहता है – Every Nation Matters ! इसलिए भारत, आयलैंड नेशन्स को Small Island Nations नहीं बल्कि Large ओशिन कंट्रीज़ मानता है। इसी भाव के तहत हमने इंडियन ओशन से जुड़े आयलैंड देशों के लिए सागर Platform बनाया। हमने पैसिफिक ओशन के देशों को जोड़ने के लिए भी विशेष फोरम बनाया है। इसी नेक नीयत से भारत ने जी-20 की प्रेसिडेंसी के दौरान अफ्रीकन यूनियन को जी-20 में शामिल कराकर अपना कर्तव्य निभाया।

साथियों,

आज भारत, हर तरह से वैश्विक विकास के पक्ष में खड़ा है,शांति के पक्ष में खड़ा है, इसी भावना के साथ आज भारत, ग्लोबल साउथ की भी आवाज बना है। भारत का मत है कि ग्लोबल साउथ ने अतीत में बहुत कुछ भुगता है। हमने अतीत में अपने स्वभाव औऱ संस्कारों के मुताबिक प्रकृति को सुरक्षित रखते हुए प्रगति की। लेकिन कई देशों ने Environment को नुकसान पहुंचाते हुए अपना विकास किया। आज क्लाइमेट चेंज की सबसे बड़ी कीमत, ग्लोबल साउथ के देशों को चुकानी पड़ रही है। इस असंतुलन से दुनिया को निकालना बहुत आवश्यक है।

साथियों,

भारत हो, गयाना हो, हमारी भी विकास की आकांक्षाएं हैं, हमारे सामने अपने लोगों के लिए बेहतर जीवन देने के सपने हैं। इसके लिए ग्लोबल साउथ की एकजुट आवाज़ बहुत ज़रूरी है। ये समय ग्लोबल साउथ के देशों की Awakening का समय है। ये समय हमें एक Opportunity दे रहा है कि हम एक साथ मिलकर एक नया ग्लोबल ऑर्डर बनाएं। और मैं इसमें गयाना की,आप सभी जनप्रतिनिधियों की भी बड़ी भूमिका देख रहा हूं।

साथियों,

यहां अनेक women members मौजूद हैं। दुनिया के फ्यूचर को, फ्यूचर ग्रोथ को, प्रभावित करने वाला एक बहुत बड़ा फैक्टर दुनिया की आधी आबादी है। बीती सदियों में महिलाओं को Global growth में कंट्रीब्यूट करने का पूरा मौका नहीं मिल पाया। इसके कई कारण रहे हैं। ये किसी एक देश की नहीं,सिर्फ ग्लोबल साउथ की नहीं,बल्कि ये पूरी दुनिया की कहानी है।
लेकिन 21st सेंचुरी में, global prosperity सुनिश्चित करने में महिलाओं की बहुत बड़ी भूमिका होने वाली है। इसलिए, अपनी G-20 प्रेसीडेंसी के दौरान, भारत ने Women Led Development को एक बड़ा एजेंडा बनाया था।

साथियों,

भारत में हमने हर सेक्टर में, हर स्तर पर, लीडरशिप की भूमिका देने का एक बड़ा अभियान चलाया है। भारत में हर सेक्टर में आज महिलाएं आगे आ रही हैं। पूरी दुनिया में जितने पायलट्स हैं, उनमें से सिर्फ 5 परसेंट महिलाएं हैं। जबकि भारत में जितने पायलट्स हैं, उनमें से 15 परसेंट महिलाएं हैं। भारत में बड़ी संख्या में फाइटर पायलट्स महिलाएं हैं। दुनिया के विकसित देशों में भी साइंस, टेक्नॉलॉजी, इंजीनियरिंग, मैथ्स यानि STEM graduates में 30-35 परसेंट ही women हैं। भारत में ये संख्या फोर्टी परसेंट से भी ऊपर पहुंच चुकी है। आज भारत के बड़े-बड़े स्पेस मिशन की कमान महिला वैज्ञानिक संभाल रही हैं। आपको ये जानकर भी खुशी होगी कि भारत ने अपनी पार्लियामेंट में महिलाओं को रिजर्वेशन देने का भी कानून पास किया है। आज भारत में डेमोक्रेटिक गवर्नेंस के अलग-अलग लेवल्स पर महिलाओं का प्रतिनिधित्व है। हमारे यहां लोकल लेवल पर पंचायती राज है, लोकल बॉड़ीज़ हैं। हमारे पंचायती राज सिस्टम में 14 लाख से ज्यादा यानि One point four five मिलियन Elected Representatives, महिलाएं हैं। आप कल्पना कर सकते हैं, गयाना की कुल आबादी से भी करीब-करीब दोगुनी आबादी में हमारे यहां महिलाएं लोकल गवर्नेंट को री-प्रजेंट कर रही हैं।

साथियों,

गयाना Latin America के विशाल महाद्वीप का Gateway है। आप भारत और इस विशाल महाद्वीप के बीच अवसरों और संभावनाओं का एक ब्रिज बन सकते हैं। हम एक साथ मिलकर, भारत और Caricom की Partnership को और बेहतर बना सकते हैं। कल ही गयाना में India-Caricom Summit का आयोजन हुआ है। हमने अपनी साझेदारी के हर पहलू को और मजबूत करने का फैसला लिया है।

साथियों,

गयाना के विकास के लिए भी भारत हर संभव सहयोग दे रहा है। यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर में निवेश हो, यहां की कैपेसिटी बिल्डिंग में निवेश हो भारत और गयाना मिलकर काम कर रहे हैं। भारत द्वारा दी गई ferry हो, एयरक्राफ्ट हों, ये आज गयाना के बहुत काम आ रहे हैं। रीन्युएबल एनर्जी के सेक्टर में, सोलर पावर के क्षेत्र में भी भारत बड़ी मदद कर रहा है। आपने t-20 क्रिकेट वर्ल्ड कप का शानदार आयोजन किया है। भारत को खुशी है कि स्टेडियम के निर्माण में हम भी सहयोग दे पाए।

साथियों,

डवलपमेंट से जुड़ी हमारी ये पार्टनरशिप अब नए दौर में प्रवेश कर रही है। भारत की Energy डिमांड तेज़ी से बढ़ रही हैं, और भारत अपने Sources को Diversify भी कर रहा है। इसमें गयाना को हम एक महत्वपूर्ण Energy Source के रूप में देख रहे हैं। हमारे Businesses, गयाना में और अधिक Invest करें, इसके लिए भी हम निरंतर प्रयास कर रहे हैं।

साथियों,

आप सभी ये भी जानते हैं, भारत के पास एक बहुत बड़ी Youth Capital है। भारत में Quality Education और Skill Development Ecosystem है। भारत को, गयाना के ज्यादा से ज्यादा Students को Host करने में खुशी होगी। मैं आज गयाना की संसद के माध्यम से,गयाना के युवाओं को, भारतीय इनोवेटर्स और वैज्ञानिकों के साथ मिलकर काम करने के लिए भी आमंत्रित करता हूँ। Collaborate Globally And Act Locally, हम अपने युवाओं को इसके लिए Inspire कर सकते हैं। हम Creative Collaboration के जरिए Global Challenges के Solutions ढूंढ सकते हैं।

साथियों,

गयाना के महान सपूत श्री छेदी जगन ने कहा था, हमें अतीत से सबक लेते हुए अपना वर्तमान सुधारना होगा और भविष्य की मजबूत नींव तैयार करनी होगी। हम दोनों देशों का साझा अतीत, हमारे सबक,हमारा वर्तमान, हमें जरूर उज्जवल भविष्य की तरफ ले जाएंगे। इन्हीं शब्दों के साथ मैं अपनी बात समाप्त करता हूं, मैं आप सभी को भारत आने के लिए भी निमंत्रित करूंगा, मुझे गयाना के ज्यादा से ज्यादा जनप्रतिनिधियों का भारत में स्वागत करते हुए खुशी होगी। मैं एक बार फिर गयाना की संसद का, आप सभी जनप्रतिनिधियों का, बहुत-बहुत आभार, बहुत बहुत धन्यवाद।