“India is moving forward with the mantra of ‘Make in India, Make for the Globe’”
“Vadodara, the famous cultural and education center, will develop a new identity as an aviation sector hub”
“We are about to enter among the top three countries in the world with regard to air traffic”
“Growth momentum of India has been maintained despite pandemic, war and supply-chain disruptions”
“India is presenting opportunities of low cost manufacturing and high output”
“Today, India is working with a new mindset, a new work-culture”
“Today our policies are stable, predictable and futuristic”
“We aim to scale our defense manufacturing beyond $25 billion by 2025. Our defense exports will also exceed $5 billion”

گجرات کے گورنر، آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر دفاع، جناب راجناتھ سنگھ، جناب جیوترادتیہ سندھیا، ٹاٹا سنز کے چیئرمین، ایئربس انٹرنیشنل کے چیف کمرشل آفیسر، دفاع اور ہوابازی کے شعبوں  کی صنعتوں  سے وابستہ سبھی ساتھیوں، خواتین و حضرات! نمسکار!

اپنے یہاں گجرات میں تو  دیوالی دیو دیوالی تک جاری رہتی ہے اور دیوالی کے اس تہوار کے دوران وڈودرا  کو ،گجرات کو، ملک کو ایک انمول تحفہ ملا ہے۔ گجرات کے لیے  تو نیا سال ہے، میں بھی نئے سال میں پہلی بار گجرات آیا ہوں۔ آپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔

 

آج ہم ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہندوستان  آج اپنا لڑاکا طیارہ بنا رہا ہے۔ آج ہندوستان  اپنا ٹینک بنا رہا ہے، اپنی آبدوز بنا رہا ہے۔ اور یہی نہیں، ہندوستان میں بنی دوائیں اور ویکسین بھی آج دنیا میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچا رہی ہیں۔ ہندوستان میں بنے الیکٹرانک گیجٹس، ہندوستان میں بنے موبائل فون، ہندوستان میں بنی کاریں، آج کئی ممالک میں چھائے ہوئے ہیں۔ میک ان انڈیا، میک فار دی گلوب ، اس منتر پر آگے بڑھتا رہا بھارت آج  اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔ اب ہندوستان بھی ٹرانسپورٹ طیاروں کا بڑا مینوفیکچرر بن جائے گا۔ آج بھارت میں اس کی شروعات ہو رہی ہے۔ اور میں وہ دن دیکھ رہا ہوں جب دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے بھی ہندوستان میں بنیں گے اور ان پر بھی لکھا ہوگا - میک ان انڈیا۔

ساتھیوں،

آج وڈودرا میں  جس مرکزکا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ملک کے دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان کے دفاعی ایرو اسپیس سیکٹر میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ یہاں بنائے جانے والے ٹرانسپورٹ طیارے نہ صرف ہماری فوج کو طاقت دیں گے بلکہ یہ طیاروں کی تیاری کے لیے ایک نیا ماحولیاتی نظام بھی تیار کرے گا۔ تعلیم اور ثقافت کے مرکز کے طور پر مشہور، یہ ہمارا وڈودرا اب ہوا بازی کے شعبے کے مرکز کے طور پر ایک نئی شناخت لے کر دنیا کے سامنے اپنا سر بلند کرے گا۔ اگرچہ ہندوستان پہلے ہی کئی ممالک کو چھوٹے پرزے، طیاروں کے پرزے برآمد کرتا رہا ہے لیکن اب ملک میں پہلی بار ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے بننے جا رہے ہیں۔ میں اس کے لیے ٹاٹا گروپ اور ایئربس ڈیفنس کمپنی کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ای بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہوں گے۔ مستقبل میں یہاں سے دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایکسپورٹ آرڈر لیے جا سکتے ہیں۔ یعنی میک ان انڈیا، میک فار دی گلوب کا عزم بھی اس دھرتی سے  مزید مضبوط ہونے والا ہے۔

ساتھیوں،

آج ہندوستان میں، دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ہوا بازی کا شعبہ ہے۔ ہم ہوائی ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ تین ممالک میں پہنچنے والے ہیں۔ اگلے 4-5 سالوں میں کروڑوں نئے مسافر ہوائی سفر کرنے والے ہیں۔ فلائٹ پلاننگ بھی اس میں بہت مدد کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آنے والے 10-15 سالوں میں ہندوستان کو تقریباً 2000 مزید مسافر اور کارگو طیاروں کی ضرورت ہوگی۔ اکیلے بھارت کو 2000 طیاروں کی ضرورت ہے،  یہ بتاتا ہے کہ ترقی کتنی تیزی سے ہونے والی ہے۔ بھارت پہلے ہی اس بڑی مانگ کو پورا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ آج کا واقعہ بھی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 ساتھیوں،

آج کے اس  واقعہ میں  دنیا کے لیے  بھی ایک پیغام ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے سامنے ایک سنہری موقع لے کر آیا ہے۔ کورونا اور جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے باوجود ،سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی رفتار برقرار ہے۔ یہ ایسے ہی نہیں ہوا۔ آج ہندوستان میں آپریٹنگ حالات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔ آج ہندوستان میں قیمت کی مسابقت پر زور ہے، معیار  پربھی ہے۔ آج ہندوستان کم لاگت  والی مینوفیکچرنگ اور زیادہ پیداوار کا موقع دے رہا ہے۔ آج ہندوستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کا ایک بہت بڑا ٹیلنٹڈ پول ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ہماری حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات نے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کا بے مثال ماحول پیدا کیا ہے۔ ہندوستان نے کبھی بھی کاروبار کرنے میں آسانی پر اتنا زور نہیں دیا جتنا آج ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بنانا ہو ، اسے عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہو ، کئی شعبوں میں خود کار طریقے سے 100فیصد ایف ڈی آئی کے لیے راستہ کھولنا ہو ، دفاع، کان کنی، خلا جیسے شعبوں کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولنا ہو ، مزدور اصلاحات کرنی ہو ، 29 مرکزی لیبر قوانینکو  صرف 4 کوڈز میں بدلنا ہو ، 33 ہزار سے زائد کمپلائنس کو ختم کرنا ہو ، درجنوں ٹیکسوں کا جال ختم کرکے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس بنانا ہو ،  ہندوستان میں  آج معاشی اصلاحات کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے۔ ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ان اصلاحات کا بڑا فائدہ مل رہا ہے، اور دیگر شعبے تو یہ فایدہ اٹھا ہی رہے ہیں ۔

اور ساتھیوں،

اس کامیابی کے پیچھے ایک اور بڑی وجہ ہے، بلکہ میں یہ کہوں گا کہ سب سے بڑی وجہ ہے اور وہ ہے مائنڈ سیٹ  میں تبدیلی، ذہنیت میں تبدیلی۔ ایک عرصے سے یہاں حکومتیں اسی ذہنیت کے ساتھ چل رہی ہیں کہ حکومت سب کچھ جانتی ہے، سب کچھ حکومت کو کرنا چاہیے۔ اس ذہنیت نے ملک کے ٹیلنٹ کو دبایا، ہندوستان کے نجی شعبے کو بڑھنے نہیں دیا۔ سبکا  پریاس کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، ملک نے اب سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو یکساں جذبے کے ساتھ دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

 ساتھیوں،

پہلے کی حکومتوں میں ذہنیت ایسی تھی کہ مسائل سے گریز کیا جائے، مینوفیکچرنگ سیکٹر کو کچھ سبسڈی دے کر زندہ رکھا جائے۔ اس سوچ نے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی بہت نقصان پہنچایا۔ جس کی وجہ سے نہ تو اس سے پہلے کوئی ٹھوس پالیسی بنائی گئی اور نہ ہی لاجسٹک، بجلی کی فراہمی پانی کی فراہمی جیسی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔ اس کا نتیجہ کیا نکلا، یہ میرے ملک کی نوجوان نسل بخوبی جان سکتی ہے۔ اب آج کا ہندوستان ایک نئی ذہنیت، ایک نئے ورک کلچر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ہم نے خود فیصلے کرنے کا طریقہ ترک کر دیا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے ،ترقی کے لیے مختلف مراعات لے کر آئے ہیں۔ ہم نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم شروع کی، جس سے  تبدیلی  نظر آنے لگی ۔ آج ہماری پالیسی مستحکم،  قابل پیشین گوئی اور مستقبل  رخی ہے۔ ہم پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور قومی لاجسٹک پالیسیوں کے ذریعے ملک کے لاجسٹک نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔

ساتھیوں،

اس سے پہلے ایک ذہنیت یہ بھی تھی کہ ہندوستان مینوفیکچرنگ میں بہتر کام نہیں کر سکتا، اس لیے اسے صرف سروس سیکٹر پر توجہ دینی چاہیے۔ آج ہم سروس سیکٹر کو بھی تیار کر رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو خوشحال بنا رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آج دنیا کا کوئی بھی ملک صرف سروس سیکٹر یا مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ترقی دے کر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں ترقی کا ایک جامع انداز اپنانا ہوگا۔ اور آج کا نیا ہندوستان اعتماد کے ساتھ اسی راستے پر چل پڑا ہے۔ پہلے کی سوچ میں ایک اور غلطی تھی۔ ذہنیت یہ تھی کہ ہمارے پاس ہنر مند افرادی قوت کی کمی ہے، ملک کی ہنر پر اعتماد کا فقدان تھا ، ملک کے ٹیلنٹ پر اعتماد کا فقدان تھا   اور اس لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی طرف ایک طرح کی بے حسی رہی ، اس پر کم توجہ دی گئی۔ لیکن آج بھارت بھی مینوفیکچرنگ میں سب سے آگے ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ سیمی کنڈکٹر سے لے کر ہوائی جہاز تک، ہم ہر طبقے میں سب سے آگے رہنے کے ارادے سے ترقی کر رہے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے مہارت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی اور اس کے لیے ایک ماحول بنایا۔ ان تمام تبدیلیوں کو سمیٹتے ہوئے آج مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہندوستان کی ترقی کا سفر اس مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔

 ساتھیوں،

ہماری حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے ثمرات ایف ڈی آئی میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں 160 سے زیادہ ممالک کی کمپنیوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اور ایسا نہیں ہے کہ یہ بیرونی سرمایہ کاری صرف کچھ صنعتوں میں آئی ہے۔ اس کا پھیلاؤ معیشت کے 60 سے زیادہ شعبوں پر محیط ہے، سرمایہ کاری 31 ریاستوں میں پہنچ چکی ہے۔ صرف ایرو اسپیس سیکٹر میں 3 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سال 2000 سے 2014 تک اس شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی ہے، یعنی 14 سالوں کے مقابلے ان آٹھ سالوں میں پانچ گنا زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ آنے والے سالوں میں دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے اؤتم نربھر بھارت مہم کے بڑے ستون بننے جا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد 2025 تک اپنی دفاعی پیداوار کو 25 بلین ڈالر سے زیادہ کرنا ہے۔ ہماری دفاعی برآمدات  بھی 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں تیار  کی جانے والی دفاعی راہداری اس شعبے کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ویسے آج میں ملک کی وزارت دفاع کی تعریف کرتا ہوں اور حکومت گجرات کی بھی تعریف کرتا ہوں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دن پہلے اس نے گاندھی نگر میں ایک بہت ہی شاندار ڈیف ایکسپو کا اہتمام کیا تھا۔ دفاع سے متعلق تمام آلات کا ایک بہت بڑا پروگرام تھا، اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور میں راج ناتھ جی کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈیف ایکسپو تھا  اور اس میں سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ ڈیف ایکسپو میں دکھائے گئے تمام آلات اور ٹیکنالوجیز ہندوستان میں بنائے گئے تھے۔ یعنی پروجیکٹ سی -295 کا عکس ہمیں آنے والے برسوں  کے ڈیف ایکسپو میں بھی نظر آئے گا۔ میں ٹاٹا گروپ اور ایئربس کو اس کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 ساتھیوں،

آج اس تاریخی موقع پر میں انڈسٹری سے وابستہ ساتھیوں سے اپنی درخواست دہرانا چاہتا ہوں۔ اور مجھے خوشی ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام سینئر انڈسٹری لیڈرز آج اس اہم واقعہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کے تئیں جو اعتماد پیدا ہوا ہے ،اس اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، جتنا ہو سکے جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے کے اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ ملک کے اسٹارٹ اپسکے جو جمے جمائے پلیئرز ہیں ،سے درخواست کروں گا کہ ہم ملک کے اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھنے میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ تمام بڑی انڈسٹریز  اپنے یہاں ایک اسٹارٹ اپ سیل بنائیں اور ہمارے ان  نوجوانوں کا مطالعہ کریں جو ملک بھر میں اسٹارٹ اپس میں کام کرتے ہیں۔وہ یہ بھی پتا کریں کہ  ان کی تحقیق ان کے کام سے  کیا مماثلت رکھتی ہے، ان کا ہاتھ پکڑیں، آپ دیکھیں گے کہ آپ بھی بہت تیزی سے ترقی کریں گےاور میرے جو  نوجوان  آج  ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں،  اسٹارٹ اپس کی دنیا میں ان کی طاقت بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ تحقیق میں نجی شعبے کی شرکت ابھی تک محدود ہے۔ اگر ہم مل کر اسے بڑھاتے ہیں، تو ہم جدت، مینوفیکچرنگ کا ایک زیادہ مضبوط ماحولیاتی نظام تیار کر سکیں گے۔ سب کا  پریاس کا منتر ہم سب کے لیے کارآمد ہوگا، ہم سب کے لیے رہنما ہوگا اور ہم سب ایک ہی راستے پر چلیں گے۔ ایک بار پھر، میں تمام ہم وطنوں کو اس جدید طیارہ سازی کی سہولت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ ملک کے نوجوانوں کے لیے بہت سے نئے مواقع منتظر ہیں۔ میں ملک کی نوجوان نسل کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ !

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.