“Dedicating this project on Ekta Diwas makes it more special”
“Due to double-engine government ‘Gati’ as well as ‘Shakti’ of development is increasing”
“Improvement in the condition of railway stations across the country is clearly visible today”
“Poor and middle class are getting the ambience that was once accessible only to the well-to-do”
​​​​​​​“Unbalanced development has been a big challenge in our country. Our government is working to solve this”

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی  جناب اشونی ویشنو جی، درشنا بین  جاردوش، گجرات کے وزراء،  معزز اراکین پارلیمان وا سمبلی، اور بڑی تعداد میں  یہاں موجود  میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

گجرات کی ترقی کے لیے، گجرات کی کنکٹویٹی کے لیے آج  بہت بڑا دن ہے۔ گجرات کے لاکھوں لوگ جو ایک بڑے علاقے میں براڈ گیج لائن کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان  رہتےتھے، انہیں آج سے کافی راحت ملنے والی ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے مجھے اساروا ریلوے اسٹیشن پر ،اسارواسے اودے پور ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا موقع ملا۔ لونی دھر سے جیتلسر کے درمیان بڑی لائن پر چلنے والی ٹرینوں کو بھی آج جھنڈی دکھائی گئی ہے۔

ساتھیو،

آج کی یہ تقریب صرف دو ریل روٹس پر چلنے والی دو ٹرینوں کے لئے ہی نہیں ہے۔ یہ کتنا بڑا کام ہوا ہے،اس کا اندازہ باہر کے لوگ آسانی سے نہیں لگا سکتے ۔ اس کام کی تکمیل کے انتظار میں دہائیاں بیت گئیں، لیکن اس کام کی تکمیل کی خوش قسمتی بھی میرے کھاتے میں لکھی گئی تھی۔

ساتھیو،

براڈ گیج کے بغیر ریلوے لائن ایک تنہا جزیرے کی طرح ہے۔ یعنی کسی سے  رابطہ کے بغیر۔ یہ ایسا ہے جیسے انٹرنیٹ کے بغیر کمپیوٹر، بغیر کنکشن کے ٹی وی، بغیر نیٹ ورک کے موبائل۔ اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں ملک کی دوسری ریاستوں میں نہیں جا سکتی تھیں اور نہ ہی دوسری ریاستوں کی ٹرینیں یہاں آ سکتی تھیں۔ اب آج سے اس پورے راستے کو از سر نو بنایا گیا ہے۔ اب اساروا سے ادے پور براستہ ہمت نگر میٹر گیج لائن کو براڈ گیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اور آج ہمارے اس پروگرام میں گجرات کے ساتھ ساتھ راجستھان کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ لونی دھر-جیتلسر کے درمیان گیج کی تبدیلی کا کام بھی اس علاقے میں ریلوے کے رابطے میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہاں سے چلنے والی ٹرینیں ملک کے کسی بھی حصے میں جا سکیں گی۔

ساتھیو،

جب کسی روٹ پر میٹر گیج لائن، براڈ گیج میں تبدیل ہوتی ہے تو  وہ اپنے ساتھ بہت سے نئے امکانات لے کر آتی ہے۔ اساروا سے اودے پور تک تقریباً 300 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن، اس کو براڈ گیج میں تبدیل کرنا، اس لیے بھی بہت اہم ہے۔ اس ریل سیکشن کے براڈ گیج بننے سے گجرات اور راجستھان کے قبائلی علاقے دہلی سے منسلک ہو جائیں گے، شمالی ہندوستان سے منسلک ہو جائیں گے۔ اس ریلوے لائن کو براڈ گیج میں تبدیل کرنے کی وجہ سے احمد آباد اور دہلی کے لیے ایک متبادل راستہ بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہی نہیں، اب کچھ کے سیاحتی مقامات اور اودے پور کے سیاحتی مقامات کے درمیان براہ راست ریل رابطہ بھی قائم ہو گیا ہے۔ اس سے کچھ، اودے پور، چتوڑ گڑھ اور ناتھ دوارہ کے سیاحتی مقامات کوکافی فروغ ملے گا۔ یہاں کے تاجروں کو دہلی، ممبئی اور احمد آباد جیسے بڑے صنعتی مراکز سے براہ راست جڑنے کا فائدہ بھی ملے گا۔ خاص طور پر ہمت نگر کی ٹائل انڈسٹری کو کافی مدد ملنے والی ہے۔ اسی طرح لونی دھر-جیتلسر ریل لائن کو براڈ گیج میں تبدیل کرنے  سے ڈھسا-جیتلسر سیکشن اب مکمل طور پر براڈ گیج میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ ریل لائن بوٹاد، امریلی اور راجکوٹ اضلاع سے ہوکر گزرتی ہے، جن میں اب تک محدود ریل رابطہ تھا۔ اس لائن کا کام مکمل ہونے سے بھاو نگر اور امریلی کے لوگوں کو سومناتھ اور پوربندر سے براہ راست رابطہ کا فائدہ ملے گا۔

اور ساتھیو، اس کا ایک اور فائدہ ہوگا۔اس روٹ سے بھاونگر اور سوراشٹر علاقے  کے ہمارے راجکوٹ، پوربندر اور ویراول  جیسے شہروں کے درمیان  کافاصلہ بھی کم ہوا ہے۔ فی الحال بھاو نگر-ویراول کا فاصلہ تقریباً 470 کلومیٹر ہے، جس میں 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ براڈ گیج کے اس کام کی تکمیل کے بعد نئے روٹ کے کھلنے کے بعد اب یہ 290 کلومیٹر سے بھی کم رہ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے سفر کا وقت بھی 12 گھنٹے سے کم ہو کر ساڑھے چھ گھنٹے رہ جائے گا۔

ساتھیو،

نئے راستے کے کھلنے کے بعد بھاونگر-پوربندر کے درمیان فاصلہ تقریباً 200 کلومیٹر اور بھاو نگر-راجکوٹ کے درمیان تقریباً 30 کلومیٹر کم ہو گیا ہے۔ یہ ریل روٹ مصروف سریندر نگر- راجکوٹ- سومناتھ- پوربندر روٹ کے درمیان متبادل راستے کے طور پر دستیاب ہو گیا ہے۔ براڈ گیج روٹ پر چلنے والی ٹرینیں گجرات کی صنعتی ترقی کو بھی فائدہ پہنچائیں گی ، گجرات میں سیاحت کو بھی آسان بنائیں گی اور ملک سے کٹے ہوئے علاقوں کو پورے ملک سے جوڑیں گی۔ آج قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر اس پروجیکٹ کو وقف کرنا اسے مزیداہمیت کاحامل بناتا ہے۔

ساتھیو،

جب ڈبل انجن کی حکومت کام کرتی ہے تو اس کا اثر نہ صرف دوگنا ہوتا ہے بلکہ کئی گنا ہوتا ہے۔ یہاں ایک اور ایک مل کر 2 نہیں بلکہ 1 کے برابر میں 1، 11 کی طاقت بن جاتے ہیں ۔ گجرات میں ریل بنیادی ڈھانچہ کی ترقی بھی اس کی ایک مثال ہے۔ میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گا جب 2014 سے پہلے مجھے گجرات میں نئے ریل روٹس کے لیے بار بار مرکزی حکومت سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔ لیکن پھر گجرات کے ساتھ ریلوے کے سلسلے میں ناانصافی کی گئی جیسا کہ باقی خطے میں کیا جاتا ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت کے جاری رہنے سے گجرات میں کام کی رفتار تو بڑھی ہے لیکن اسے وسعت دینے کی طاقت بھی بڑھ گئی ہے۔ 2009 اور 2014 کے درمیان 125 کلومیٹر سے بھی کم ریلوے لائن کو ڈبل کیا گیا، 2009-2014 کے درمیان 125 کلومیٹر سے بھی کم۔ جب کہ 2014 سے 2022 کے درمیان ساڑھے پانچ سو کلومیٹر سے زیادہ ریلوے لائن کو ڈبل لائن کرنا گجرات میں ہوا ہے۔ اسی طرح گجرات میں 2009 اور 2014 کے درمیان صرف 60 کلومیٹر کے ٹریک پر بجلی  لائن لگائی گئی تھی۔ جبکہ 2014 سے 2022 کے درمیان 1700 کلومیٹر سے زیادہ ٹریک کو برقی بنایا گیا ہے۔ یعنی ڈبل انجن والی حکومت نے پہلے سے کئی گنا زیادہ کام  کرکےدکھایا ہے۔

اور ساتھیو، ہم نے صرف پیمانے اور رفتار کو بہتر نہیں کیا ہے، بلکہ ہم نے کئی سطحوں پر بہتری کی ہے۔ یہ بہتری معیار میں، سہولت میں، حفاظت میں، صفائی میں ہوئی ہے۔ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی حالت میں بہتری آج واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ غریب اور متوسط ​​طبقے کو بھی وہی ماحول دیا جا رہا ہے، جو کسی زمانے میں صرف دولت مندوں کو ہی حاصل تھا۔ یہاں گاندھی نگراسٹیشن کتنا جدید اور عظیم الشان ہے، یہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں ۔ اب احمد آباد اسٹیشن کو بھی اس طرح تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں سورت، ادھنا، سابرمتی، سومناتھ اور نیو بھج جیسے اسٹیشن بھی جدید شکل میں سامنے آنے لگے ہیں۔ اب توگاندھی نگر سے ممبئی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس سروس بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس روٹ پر تیز ترین ٹرین سروس کے متعارف ہونے سے یہ ملک کا سب سے اہم کاروباری گزرگاہ بن گیا ہے۔ یہ کامیابی ڈبل انجن والی حکومت کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

ساتھیو،

مغربی ریلوے کی ترقی کو ایک نئی جہت دینے کے لیے 12 گتی شکتی کارگو ٹرمینل کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ پہلا گتی شکتی ملٹی موڈل کارگو ٹرمینل وڈودرا سرکل میں شروع کیا گیا ہے۔ جلد ہی باقی ٹرمینلز بھی اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ ڈبل انجن والی حکومت کی وجہ سے ہر شعبے میں ترقی کی رفتار بھی بڑھ رہی ہے اور اس کی طاقت بھی بڑھ رہی ہے۔

ساتھیو،

آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک ہمارے ملک میں امیر غریب کا فرق، گاؤں شہر کا فرق، غیر متوازن ترقی ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ ہماری حکومت بھی ملک کے اس چیلنج کو حل کرنے میں مصروف ہے۔ سب  کی ترقی کے لئے ہماری پالیسی بالکل صاف ہے۔ بنیادی ڈھانچے پر زور دیں، متوسط ​​طبقے کو سہولیات فراہم کریں اور غریبوں کو غربت سے نجات کے ذرائع فراہم کریں۔ ترقی کی یہ روایت آج پورے ملک میں قائم ہو چکی ہے۔ غریبوں کے لیے پکے گھر، بیت الخلا، بجلی، پانی، گیس، مفت علاج اور انشورنس کی سہولیات، یہ آج کی گڈ گورننس کی پہچان ہیں۔ آج میٹرو کنیکٹیویٹی، الیکٹرک گاڑیاں، شمسی توانائی، سستا انٹرنیٹ، بہتر سڑکیں، ایمس، میڈیکل کالج، آئی آئی ٹی، اس طرح کا بنیادی ڈھانچہ آج ہم وطنوں کو نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ کوشش یہی ہے کہ عام کنبوں کی زندگی کو کس طرح آسان بنایا جائے۔ آمد ورفت، تجارت اور کاروبار کو آسان کیسے بنایا جائے۔

بھائیو اور بہنو،

اب ملک میں رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ اب بات صرف یہ نہیں کہ کہیں سڑک بنی، کہیں ریل کی پٹڑی بچھائی گئی، کہیں تیسرے مقام پر ہوائی اڈہ بنا۔ اب رابطے کا مکمل نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ یعنی اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوں۔ یہاں احمد آباد میں ہی ریل، میٹرو اور بسوں کی سہولتیں ایک دوسرے سے جوڑ ی جارہی ہیں ۔ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کا کام ہو رہا ہے۔ کوشش یہی ہے کہ چاہے سفر ہو یا مال برداری، ہر طرح سے ایک  تسلسل  برقرار رہے۔ ایک موڑ سے باہر نکلیں اور سیدھے دوسرے موڑ پر جائیں۔ اس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

ساتھیو،

گجرات ایک بہت بڑا صنعتی مرکز ہے۔ لاجسٹک لاگت یہاں ایک بہت بڑا موضوع تھا۔  اس سے کاروبار۔تجارت کو، صنعتی شعبے کوتو پریشانی ہوتی ہوی ہی ہے، اس سے اشیا کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے آج ریلوے ہو، ہائی ویز ہوں، ہوائی اڈے ہوں، بندرگاہیں ہوں، ان کے رابطے پر زور دیا جا رہا ہے۔ جب گجرات کی بندرگاہوں کو بااختیار بنایا جاتا ہے تو اس کا براہ راست اثر پورے ملک کی معیشت پر پڑتا ہے۔ ہم نے بھی پچھلے 8 برسوں میں اس کا تجربہ کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران گجرات کی بندرگاہوں کی گنجائش تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اب گجرات کی بندرگاہوں کو ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ مال گاڑیوں  کے لیے بچھائے جانے والے خصوصی ٹریک سے گجرات میں صنعتوں کو بھی وسعت ملے گی۔ نئے شعبوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسی طرح ساگرمالا اسکیم کے تحت پوری ساحلی پٹی میں اچھی سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

ساتھیو،

ترقی ایک مسلسل عمل ہے۔ ترقیاتی اہداف پہاڑ کی چوٹی کی طرح  ہوتے ہیں۔ ایک چوٹی پر پہنچتے ہی دوسری چوٹی اس سے اونچی دکھائی دینے لگتی ہے۔ پھر اس تک پہنچنے کی کوششیں ہوتی ہیں۔ ترقی ایک ایسا ہی عمل ہے۔ گجرات نے گزشتہ 20 برسوں میں ترقی کی کئی بلندیوں کو عبور کیا ہے۔ لیکن آنے والے 25 برسوں میں ہمارے سامنے گجرات کا ترقی یافتہ ہو ایک بہت بڑا ہدف ہے۔ جس طرح ہم نے پچھلی دو دہائیوں میں مل کر کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسی طرح ہر گجراتی کو متحرک ہونا ہے، ہر گجراتی کو متحرک ہونا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ گجرات کی تعمیر ہمارا نصب العین ہے۔ اور ہم سب جانتے ہیں، ایک بار گجراتی کچھ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، وہ اسے مکمل کرنے کے بعد ہی رکتا ہے۔ اس عزم کے ساتھ اور میں حیران ہوں کہ آج سردار پٹیل کا یوم پیدائش ہے۔ یہ ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ جس  آدمی نے، جس عظیم شخصیت نے ہندوستان کو متحد کیا،آج ہم اسی اتحاد کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل ملک کے پہلے وزیر داخلہ تھے۔ ملک کو متحد کرنے کا کام کیا۔ ہر ہندوستانی کو سردار پٹیل پر فخر ہے، ایسا ہوتا ہے یا نہیں بھائی؟ آپ کو فخر ہے یا نہیں؟ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا؟ کیا سردار ولبھ بھائی پٹیل کا تعلق بی جے پی سے تھا؟ وہ بی جے پی کے نہیں تھے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کانگریس کے عظیم رہنما تھے۔ آج ان کی سالگرہ پر میری نظر  دو اخباروںپر پڑی، دواخباروں پر۔ کانگریس پارٹی راجستھان کی کانگریس حکومت نے گجراتی اخبارات میں پورے صفحے کا اشتہار شائع کیا ہے۔ کانگریس حکومت کا اشتہار، لیکن اس اشتہار میں آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر نہ تو سردار پٹیل کا نام ہے، نہ سردار پٹیل کی تصویر ہے اور نہ ہی سردار پٹیل کو خراج عقیدت ہے۔ یہ تذلیل، وہ بھی گجرات کی سرزمین پر، جو کانگریس سردار پٹیل کو جوڑنے میں ناکام ہے، اس میں کیا اضافہ ہو سکتا ہے؟ یہ سردار صاحب کی توہین ہے، یہ ملک کی توہین ہے۔ وہ بی جے پی سے نہیں تھے، ان کا تعلق کانگریس سے تھا۔ لیکن ملک کے لیے جیا، ملک کو کچھ دیا۔ آج ہمیں فخر ہے، دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر ہم مطمئن ہیں،یہ لوگ نام لینے کو بھی تیار نہیں۔

بھائیو، بہنو،

گجرات ان چیزوں کو کبھی معاف نہیں کرتا اور ملک بھی کبھی معاف نہیں کرتا ہے۔

ساتھیو،

یہ ریلوے  بھی جوڑنے کا کام کرتی ہے۔ شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک جوڑنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے یہ مسلسل کام جاری ہے، تیز رفتاری سے جاری ہے اور آج آپ کو اس کا ایک فائدہ بھی مل رہا ہے۔ آپ کے لیے میری نیک خواہشات!

بہت بہت  شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”