امرت کال کا یہ پہلا بجٹ ترقی یافتہ بھارت کے عظیم تصور کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد تیار کرے گا۔ اس بجٹ میں پسماندہ افراد کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ بجٹ آج کے امنگوں والے سماج، گاؤں، غریب، کسان، متوسط طبقات، سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔
میں اس تاریخی بجٹ کے لیے وزیر خزانہ نرملا جی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ساتھیو،
روایتی طور پر اپنے ہاتھ سے، اوزاروں اور آلات سے کڑی محنت کر کچھ نہ کچھ بنانے والے کروڑوں محنت کش افراد، اس ملک کے معمار ہیں۔ لوہار، سنار، کمہار، بڑھئی، مجسمہ ساز، کاریگر، مستری بے شمار لوگوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ ان تمام محنت کش افراد کی محنت اور تخلیق کے لئے ملک اس بجٹ میں پہلی مرتبہ متعدد ترغیباتی اسکیم لے کر آیا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے تربیت، ٹیکنالوجی، قرض اور بازار کے تعاون کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایم وشوکرما کوشل سمّان یعنی پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرما کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔
ساتھیو،
شہری خواتین سے لے کر دیہات میں رہنے والی خواتین تک، کاروبار میں مصروف خواتین، یا گھریلو کاموں میں مصروف خواتین، حکومت نے گزشتہ برسوں میں ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جل جیون مشن ہو، اجولا یوجنا ہو، پی ایم آواس یوجنا ہو، ایسے متعدد اقدامات اِن سب کو بہت بڑی طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے خود امدادی گروپ، جو ایک بہت ہی طاقتور شعبہ ہے، نے آج بھارت میں ایک بہت بڑا مقام حاصل کر لیا ہے۔ اگر انہیں تھوڑی سی طاقت مل جائے تو یہ گروپ معجزے کر سکتے ہیں اور اس لئے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ، ان کی ہمہ گیر ترقی کے لئے نئی پہل اس بجٹ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔ خواتین کے لیے ایک خصوصی بچت اسکیم بھی شروع کی جارہی ہے اور جن دھن اکاؤنٹ کے بعد، یہ خصوصی بچت اسکیم عام خاندان کی گھریلو خاتون ماؤں اور بہنوں کو بڑی طاقت دینے والی ہے۔
یہ بجٹ امداد باہمی کو دیہی معیشت کی ترقی کا محور بنائے گا۔ حکومت نے امداد باہمی کے شعبے میں خوراک ذخیرہ کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم بنائی ہے۔ بجٹ میں نئے پرائمری کوآپریٹیو بنانے کے ایک پرجوش منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے کاشتکاری کے ساتھ ساتھ دودھ اور مچھلی کی پیداوار کا حجم بھی بڑھے گا اور کسانوں، مویشی پالنے والے اور ماہی گیروں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے گی۔
ساتھیو،
اب ہمیں زرعی شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کامیابی کو دوہرانا ہے۔ لہذا، اس بجٹ میں، ہم ڈیجیٹل زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے لئے ایک بہت بڑا منصوبہ لے کر آئے ہیں۔ آج دنیا موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منا رہی ہے۔ بھارت میں موٹے اناج کی کئی قسمیں ہیں، متعدد نام ہیں۔ آج جب موٹا اناج ہر گھر تک پہنچ رہا ہے، پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے، اس کے زیادہ سے زیادہ فائدے بھارت کے چھوٹے کسانوں کے نصیب میں ہیں اور اس لیے لئے ضرورت ہے کہ ایک نئے طریقے سے اس کو آگے لے جایا جائے، اسے ایک نئی پہچان، ایک خاص شناخت کی ضرورت ہے۔ اسی لئے اب اس سپر فوڈ کو شری اَنّ کی ایک نئی شناخت دی گئی ہے، اس کے فروغ کے لیے کئی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔ شری اَنّ کو دی گئی ترجیح سے ملک کے چھوٹے کسانوں، ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو جو کھیتی باڑی کرتے ہیں، کو مالی مدد ملے گی اور ہم وطنوں کو صحت مند زندگی ملے گی۔
ساتھیو،
یہ بجٹ پائیدار مستقبل کے لئے گرین گروتھ، گرین اکانومی، گرین انرجی، گرین انفراسٹرکچر اور گرین جابس کو غیر معمولی توسیع دے گا۔ بجٹ میں ہم نے ٹیکنالوجی اور نئی معیشت پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔ امنگوں والا بھارت آج سڑک، ریل، میٹرو، بندرگاہ، آبی گزرگاہیں، ہر شعبے میں جدید انفراسٹرکچر چاہتا ہے۔ نیکسٹ جنریشن انفراسٹرکچر چاہئے۔ 2014 کے مقابلے میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس بار بنیادی ڈھانچے پر 10 لاکھ کروڑ کی بے مثال سرمایہ کاری سے بھارت کی ترقی کو نئی توانائی اور کافی رفتار ملے گی۔ یہ سرمایہ کاری نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی، ایک بڑی آبادی کو آمدنی کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ اس بجٹ میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ ہماری صنعتوں کے لیے قرض تعاون اور اصلاحات کی مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ ایم ایس ایم ایز کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی قرض کی ضمانت کا انتظام کیا گیا ہے۔ اب احتمالی ٹیکس کی حد بڑھنے سے ایم ایس ایم ایز کو ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔ بڑی کمپنیوں کی طرف سے ایم ایس ایم ایز کو بروقت ادائیگی کے لیے ایک نیا انتظام کیا گیا ہے۔
ساتھیو،
بہت تیزی سے بدلتے بھارت میں متوسط طبقہ ترقی ہو یا انتظام ہو، ہمت ہو یا عہد لینے کا جذبہ ہو، زندگی کے ہر شعبے میں بھارت کا متوسط طبقہ ایک اہم دھارا بن ہوا ہے۔ مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے متوسط طبقہ ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ جیسے بھارت کے نوجوانوں کی طاقت ، بھارت کی خصوصی طاقت ہے ، ویسے ہی بھارت کا متوسط طبقہ بھی ایک عظیم طاقت ہے۔ متوسط طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے، ہماری حکومت نے گزشتہ برسوں میں بہت سے فیصلے کیے ہیں اور رہن سہن میں سہولت کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے ٹیکس کی شرح کو کم کیا ہے، ساتھ ہی طریقہ کار کو آسان، شفاف اور تیز کیا ہے۔ ہماری حکومت جو ہمیشہ متوسط طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نے متوسط طبقے کو ٹیکسوں میں بڑی راحت دی ہے۔ اس اہم اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو رفتار دینے والے بجٹ کے لئے میں پھر ایک بار نرملا جی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ میں اُن سے اپیل کرتا ہوں ، آئیے اب نیا بجٹ آپ کے سامنے ہے، نئے عزائم کو لے کر چلیں۔ 2047 میں ہم ایک خوشحال بھارت، ایک مستحکم بھارت، ہر طرح سے خوشحال بھارت ہم بنا کر رہیں گے۔ آئیے اس سفر کو ہم آگے بڑھائیں۔ بہت بہت شکریہ.