ایک لمبے وقفہ کے بعد آج آپ لوگوں کا دیدار ہورہا ہے۔ آپ تمام لوگ خیریت سے ہیں نا؟ کوئی پریشانی تو نہیں آئی، آپ کی فیملی میں بھی؟ چلیے ایشور آ پ کو سلامت رکھے۔
ایک خاص ماحول میں پارلیمنٹ کا اجلاس آج شروع ہورہا ہے۔ کورونا بھی ہے، فرض منصبی بھی ہے اور تمام ممبران پارلیمنٹ نے ذمہ داری کا راستہ منتخب کیا ہے۔ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کو اس پہل کے لیے مبارک باد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بجٹ اجلاس وقت سے پہلے ہی روکنا پڑا تھا۔ اس بار بھی دن میں دوبار، ایک بار راجیہ سبھا ، ایک بار لوک سبھا، وقت بھی بدلنا پڑا ہے۔ سنیچر، اتوار بھی اس بار رد کردیا گیا ہے، لیکن تمام ممبران پارلیمنٹ نے اس بات کو بھی قبول کیا ہے، استقبال کیا ہے اور ذمہ داری کے راستے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہوں گے، متعدد موضوعات پر مباحثہ ہوگا اور ہم سب کا تجربہ ہے کہ لوک سبھا میں جتنی زیادہ چرچہ ہوتی ہے، جتنی گہرائی سے چرچہ ہوتی ہے، جتنی ہمہ گیریت کے ساتھ چرچہ ہوتی ہے، اتنا ایوان کو بھی، اس موضوع کو بھی اور ملک کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اس بار بھی اس عظیم روایت میں ہم تمام ممبران پارلیمنٹ مل کر اس کی قدر میں اضافہ کریں گے، ایسا میرا یقین ہے۔ کورونا سے بنی جو صورت حال ہے، اس میں جن احتیاطوں کو برتنے کے لیے تاکید کی گئی ہے، ان احتیاطوں پر ہم سب کو عمل کرنا ہی کرنا ہے۔ اور یہ بھی صاف ہے، جب تک دوائی نہیں، تب تک کوئی ڈھیلائی نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بہت ہی جلد سے جلد دنیا کے کسی بھی کونے سے ویکسین دستیاب ہو، ہمارے سائنسداں جلد سے جلد کامیاب ہوں اور دنیا میں ہر کسی کو اس بحران سے باہر نکالنے میں ہم کامیاب ہوں۔
اس ایوان کی اور بھی ایک مخصوص ذمہ داری ہے اور خاص کراس اجلاس کی مخصوص ذمہ داری ہے۔ آج جب ہماری فوج کے بہادر جوان سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں، بڑی ہمت کے ساتھ، جذبے کے ساتھ، بلند حوصلوں کے ساتھ، مشکل پہاڑیوں میں ڈٹے ہوئے ہیں اور کچھ وقت کے بعد بارش بھی شروع ہوگی۔ جس اعتماد کے ساتھ وہ کھڑے ہیں، مادر وطن کی حفاظت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، یہ ایوان بھی ، ایوان کے تمام رکن ایک آواز سے، ایک جذبے سے، ایک عزم سے پیغام دیں گے-فوج کے جوانوں کے پیچھے ملک کھڑا ہے، پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کے توسط سے کھڑا ہے، پورا ایوان ایک آواز سے ملک کے بہادر جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے، یہ بہت ہی مضبوط پیغام بھی یہ ایوان دے گا۔ تمام معزز ممبران دیں گے۔ ایسا میرا پورا یقین ہے۔ میں آپ سے بھی گزارش کروں گا کہ کورونا کے اس دور میں آپ کو پہلے کی طرح آزادی سے سب جگہ پر جانے کاموقع نہیں ملے گا، اپنوں کو خود ضرور سنبھالنا دوستو۔ خبریں تو مل جائیں گی، آپ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے، لیکن خود کو ضرور سنبھالنا، یہ میری آپ سے ذاتی گزارش ہے۔
شکریہ دوستو۔