عزت مآب،

عالی جناب،

خواتین و حضرات،

میں 16ویں برکس سربراہ کانفرنس کی شاندار  انعقاد کے لیے صدر پوتن کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔

گزشتہ تقریباً دو دہائیوں میں برکس نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ تنظیم عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک زیادہ موثر ذریعہ بن کر ابھرے گی۔

دوستو،

میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر محترمہ دلما روسیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پچھلے دس برسوں میں یہ بینک گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی ترقی کے لیے ایک اہم  متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہندوستان میں گفٹ سٹی کے ساتھ ساتھ افریقہ اور روس میں علاقائی مراکز کے کھلنے سے اس بینک کی سرگرمیوں کو تقویت ملی ہے  اور تقریباً 35 بلین ڈالر کے ترقیاتی  پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

این ڈی بی  کو مطالبے پر مبنی اصول پر کام جاری رکھنا چاہیے اور، بینک کو توسیع دیتے ہوئے، طویل مدتی مالی استحکام، صحت مند کریڈٹ ریٹنگ اور مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کو ترجیح  دینی چاہیے۔

دوستو،

نئی شکل میں، برکس 30 ٹریلین ڈالر سے بھی  زیادہ بڑی معیشت ہے۔ برکس بزنس کونسل اور برکس ویمن بزنس الائنس نے ہمارے اقتصادی تعاون کو بڑھانے میں ایک خاص رول ادا کیا ہے۔ اس سال ڈبلیو ٹی او اصلاحات، زراعت میں تجارتی سہولت، لچکدار سپلائی چین، ای کامرس اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے  جو اتفاق رائے  ہوا ہے اس سے  ہمارے اقتصادی تعاون کو مضبوطی ملے گی۔ ان تمام اقدامات کے درمیان ہمیں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مفادات پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ 2021 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران مجوزہ برکس اسٹارٹ اپ فورم اس سال شروع کیا جائے گا۔

ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے ریلوے ریسرچ نیٹ ورک کی پہل بھی برکس ممالک کے درمیان رسد اور سپلائی چین کے رابطے کو بڑھانے میں اہم رول  ادا کر رہی ہے۔ اس سال، برکس ممالک میں، یونیڈو (یو این آئی ڈی  او) کے تعاون سے، صنعت 4.0 کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے اتفاق رائے بہت اہم ہے۔

برکس ویکسین آر اینڈ ڈی سنٹر، جو  2022 میں شروع کیا گیا تھا، تمام ممالک کی صحت کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔ ہمیں برکس کے شراکت داروں کے ساتھ ڈیجیٹل ہیلتھ میں ہندوستان کے کامیاب تجربے کا اشتراک کرنے میں خوشی ہوگی۔

دوستو،

آب و ہوا کی  تبدیلی ہماری مشترکہ ترجیح کا معاملہ رہا ہے، ہم روس کی سربراہی میں  برکس اوپن کاربن مارکیٹ پارٹنرشپ پر اتفاق رائے  کا خیر مقدم  کرتے ہیں۔

ہندوستان میں بھی سبز نمو، آب و ہوا کے تئیں لچکدار بنیادی ڈھانچہ اور سبز منتقلی پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل سولر الائنس، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرا اسٹرکچر، مشن لائف  یعنی لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ، ایک پیڑ ماں کے نام جیسے اقدامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال سی او پی -28 کے دوران ہم نے گرین کریڈٹ جیسی اہم  پہل کی  شروعات کی۔

میں برکس کے شراکت داروں کو ان اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

تمام برکس ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی کو تیزی سے بڑھانے کے لیے، ہم نے گتی-شکتی پورٹل بنایا ہے۔ اس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں مدد ملی ہے اور رسد کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ ہمیں اپنے تجربات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی ہوگی۔

دوستو،

ہم برکس ممالک کے درمیان مالیاتی انضمام کو بڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مقامی کرنسیوں میں تجارت اور آسان سرحد پار ادائیگی ہمارے اقتصادی تعاون کو مضبوط کرے گی۔

ہندوستان کے ذریعے تیار کیا گیا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ہندوستان کی ایک بڑی کامیابی کی کہانی ہے۔ اسے کئی ممالک میں اپنایا گیا ہے۔ پچھلے سال، عزت مآب شیخ محمد کے ساتھ مل کر، ہم نے اسے متحدہ عرب امارات میں بھی لانچ کیا۔ اس میں دیگر برکس ممالک کے ساتھ بھی تعاون کیا جا سکتا ہے۔

دوستو،

ہندوستان برکس کے تحت تعاون بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

ہمارے تنوع اور کثیر قطبی پر ہمارا پختہ یقین ہماری طاقت ہے  ۔ ہماری یہی طاقت اور  انسانیت میں ہمارا مشترکہ یقین، ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال اور بااختیار مستقبل کی تشکیل میں مدد کرے گا۔ میں آج کی انتہائی اہم اور مفید گفتگو کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

برکس کے اگلے صدر کے طور پر، میں صدر لولا کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان آپ کی برکس چیئرمین شپ کی کامیابی کے لیے اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

ایک بار پھر صدر پوتن اور تمام رہنماؤں کا بہت  بہت شکریہ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi