Quote‘‘لتا جی نے اپنی الٰہی آواز سے پوری دنیا کو مغلوب کیا’’
Quote‘‘بھگوان شری رام ایودھیا کے عظیم مندر میں پہنچنے والے ہیں’’
Quote’’بھگوان رام کی آشیرواد سے مندر کی تعمیر کی تیز رفتاری کو دیکھ کر پورا ملک پرجوش ہے’’
Quoteیہ ‘وراثت پر فخر’ کا اعادہ ہے نیز قوم کی ترقی کا ایک نیا باب ہے
Quote’’بھگوان رام ہماری تہذیب کی علامت ہیں اور ہماری اخلاقیات، اقدار، وقار اور فرض کا زندہ آئیڈیل ہیں’’
Quote‘‘لتا دیدی کے بھجن نے ہمارے ضمیر کو بھگوان رام میں غرق کررکھا ہے’’
Quote‘‘لتا جی کی طرف سے پڑھے گئے منتروں سے نہ صرف ان کی آواز گونجتی تھی بلکہ ان کاعقیدہ، روحانیت اور پاکیزگی بھی’’
Quote‘‘لتا دیدی کی آواز آنے والے زمانے تک اس ملک کے ہر ذرے کو جوڑے گی’’

نمسکار!

آج ہم سب کی قابل احترام اور  محبت کی مورتی لتا دیدی کا یوم پیدائش ہے۔ آج اتفاق سے نوراتری کا تیسرا دن، ماں چندر گھنٹا  کی سادھنا کا تہوار بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ کوئی سادھک- سادھیکا  جب  سخت ریاضت کرتا ہے، تو ماں چندر گھنٹا کی کرپا سے  اسے غیبی آوازوں کا احساس ہوتا ہے۔ لتا جی، ماں سرسوتی کی ایک ایسی ہی سادھیکا تھیں، جنہوں نے پوری دنیا کو اپنی غیبی آوازوں سے مسحور کر دیا۔ سادھنا (ریاضت) لتا جی نے کی، وردان ہم سب کو ملا۔ ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک پر نصب کی گئی ماں سرسوتی کی یہ عظیم الشان وینا،  موسیقی کی اُس ریاضت کی علامت بنے گی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ چوک کے احاطہ میں سروور کے بہتے ہوئے پانی میں سنگ مرمر سے بنے 92 سفید کمل، لتا جی  کی مدت حیات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ میں اس شاندار کوشش کے لیے یوگی جی کی حکومت کا،  ایودھیان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اور ایودھیا کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر میں تمام ہم وطنوں کی طرف سے بھارت رتن لتا جی کو  خراب عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں پربھو شری رام سے کامنا کرتا ہوں، ان کی زندگی کا جو فائدہ ہمیں ملا، وہی فائدہ ان کے سُروں کے ذریعے آنے والی نسلوں کو بھی ملتا رہا۔

ساتھیوں،

لتا دیدی کے ساتھ جڑی ہوئی میری کتنی ہی یادیں ہیں، کتنے ہی جذباتی اور  محبت بھرے لمحے ہیں۔ جب بھی میری ان سے بات ہوتی، ان کی آواز کی جانی پہچانی مٹھاس ہر بار مجھے مسحور کر دیتی تھی۔ دیدی اکثر مجھ سے کہتی تھیں- ’انسان عمر سے نہیں کارنامے سے بڑا ہوتا ہے، اور جو ملک کے لیے جتنا زیادہ کرے، وہ اتنا ہی بڑا ہے‘۔ میں مانتا ہوں کہ ایودھیا کا یہ لتا منگیشکر چوک، اور ان سے جڑی ایسی تمام یادگاریں ہمیں ملک کے تئیں اپنے فرائض کا بھی احساس کروائیں گی۔

ساتھیوں،

مجھے یاد ہے، جب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن ختم ہوا تھا، تو میرے پاس لتا دیدی کا فون آیا تھا۔ وہ بہت جذباتی تھیں، بہت خوش تھیں، بہت  مسرت سے بھر گئی تھیں اور بہت آشیرواد دے رہی تھیں۔ انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ آخرکار رام مندر کی تعمیر شروع ہو رہی ہے۔ آج مجھے لتا دیدی کا گایا وہ بھجن بھی یاد آ رہا ہے – ’’من کی ایودھیا تب تک سونی، جب تک رام نہ آئے‘‘ ایودھیان کے شاندار مندر میں شری رام آنے والے ہیں۔ اور اس سے پہلے کروڑوں لوگوں میں رام نام کی عظمت بیان کرنے والی لتا دیدی کا نام، ایودھیا شہر کے ساتھ ہمیشہ کے لیے  قائم ہو گیا ہے۔ وہیں رام چرت مانس میں کہا گیا ہے – ’رام تے ادھک رام کر داسا‘۔ یعنی، رام جی کے بھکت رام جی سے بھی پہلے آتے ہیں۔ شاید اس لیے، رام مندر کی شاندار تعمیر سے پہلے ان کی آرادھنا کرنے والی ان کی بھکت لتا دیدی کی یاد میں بنا یہ چوک بھی مندر سے پہلے ہی بن گیا ہے۔

ساتھیوں،

پربھو رام تو ہماری تہذیب کے ’پرتیک پروش‘ ہیں۔ رام ہماری اخلاقیات کے، ہماری قدروں، ہمارے وقار،  ہمارے فرائض کے جیتے جاگتے رہنما ہیں۔ ایودھیا سے لے کر رامیشورم تک، رام بھارت کے ذرے ذرے میں سمائے ہوئے ہیں۔ بھگوان رام کے آشیرواد سے آج جس تیز رفتار سے  شاندار رام مندر کی تعمیر ہو رہی ہے، اس کی تصویریں پورے ملک کو مبہوت کر رہی ہیں۔ یہ اپنی ’وراثت پر فخر‘ کا نیا احساس بھی ہے، اور ترقی کا نیا باب بھی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جس جگہ پر لتا چوک تیار کیا گیا ہے، وہ ایودھیا میں ثقافتی اہمیت کے مختلف مقامات کو جوڑنے والے  مرکزی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ چوک، رام کی پیڑی کے قریب ہے اور سریو کی مقدس  دھارا بھی اس سے بہت دور نہیں ہے۔ لتا دیدی کے نام پر چوک کی تعمیر کے لیے اس سے بہتر جگہ اور کیا ہوتی؟ جیسے ایودھیا نے اتنے زمانے کے بعد بھی رام کو ہمارے من میں برقرار رکھا ہے، ویسے ہی لتا دیدی کے بھجنوں نے  ہماری روح کو  ’رام مئے‘ بنائے رکھا ہے۔  مانس کا منتر ’شری رام چندر کرپالو بھَج من، ہرَن بھو بھئے دارونم‘ ہو، یا میرا بائی کا ’پایو جی میں نے رام رتن دھن پاپو‘، بے شمار ایسے بھجن ہیں، باپو کا محبوب بھجن ’ویشنو جن‘ ہو، یا پھر ہر ایک کے من اتر چکا ’تم آشا وشواس ہمارے رام‘، ایسے میٹھے گیت ہوںٍ! لتا جی کی آواز میں انہیں سن کر  بے شمار ہم وطنوں نے بھگوان رام کے دَرشن کیے ہیں۔ ہم نے لتا دیدی  کی آوازوں کی ’دیویہ‘ مٹھاس سے رام کے  ’الوکِک مادُھریہ‘ کو محسوس کیا ہے۔

اور ساتھیوں،

موسیقی میں اثر صرف الفاظ اور آوازوں سے نہیں آتا۔ یہ اثر تب آتا ہے، جب بھجن گانے والے میں وہ جذبہ ہو، وہ بھکتی ہو، رام سے وہ ناطہ ہو، رام کے لیے وہ عقیدت ہو۔ اسی لیے، لتا جی کے ذریعے ادا کیے گئے منتروں میں، بھجنوں میں صرف  ان کی آواز ہی نہیں بلکہ ان کا عقیدہ، روحانیت اور تقدس بھی گونجتا ہے۔

ساتھیوں،

لتا دیدی کی آواز میں آج بھی ’وندے ماترم‘ کی اپیل سن کر ہماری آنکھوں کے سامنے بھارت ماتا  کی عظیم الشان شکل و صورت نظر آنے لگتی ہے۔ جس طرح لتا دیدی ہمیشہ شہریوں کے فرائض کو لے کر بہت بیدار رہیں، ویسے ہی یہ چوک بھی ایودھیا میں رہنے والے لوگوں کو، ایودھیا آنے والے لوگوں کو  فرائض کی تعمیل کا سبق دے گا۔ یہ چوک، یہ وینا، ایودھیا کی ترقی اور ایودھیا  کے حوصلے کو بھی مزید معنی خیز بنائے گا۔ لتا دیدی کے نام پر بنا یہ چوک، ہمارے ملک میں فنون کی دنیا سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی حوصلہ کے مقام کی طرح کام کرے گا۔ یہ بتائے گا کہ  بھارت کی جڑوں سے جڑے رہ کر، جدیدیت کی جانب بڑھتے ہوئے، بھارت  کے فن و ثقافت کو  دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا، یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ بھارت کی ہزاروں سال پرانی وراثت پر فخر کرتے ہوئے، بھارت کی ثقافت کو نئی نسل تک پہنچانا، یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے لتا دیدی جیسی جفا کشی اور اپنی ثقافت کے تئیں بے پناہ محبت لازمی ہے۔

مجھے یقین ہے،  بھارت  کے فنون کی دنیا کے ہر ’سادھک‘ کو اس چوک سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ لتا دیدی کی آواز  برسہا برس تک  ملک کے ذرے ذرے کو جوڑے رکھے گی، اسی یقین کے ساتھ، ایودھیا کے باشندوں سے بھی میری کچھ توقعات ہیں، مستقبل قریب میں رام مندر بننا ہے،  ملک کے کروڑوں لوگ ایودھیا آنے والے ہیں، آپ تصور کر سکتے ہیں ایودھیا کے باشندوں کو ایودھیا کو کتنا عظیم الشان بنانا ہوگا، کتنا خوبصورت بنانا ہوگا، کتنا صاف ستھرا بنانا ہوگا اور اس کی تیاری آج سے ہی کرنی چاہیے اور یہ کام ایودھیا کے ہر باشندے کو کرنا ہے، ہر ایودھیا والے کو کرنا ہے، تبھی جا کر ایودھیا کی آن بان شان، جب کوئی بھی مسافر آئے گا، تو رام مندر کی عقیدت کے ساتھ ساتھ ایودھیا کے انتظامات کو، ایودھیا کی عظمت کو، ایودھیا کی مہمان نوازی کو محسوس کرکے جائے گا۔ میرے ایودھیا کے بھائیوں اور بہنوں تیاریاں ابھی سے شروع کر دیجئے، اور لتا دیدی کا یوم پیدائش  ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حوصلہ بخشتا رہے۔ چلئے بہت سی باتیں ہو چکیں، آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔

شکریہ!

  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • JBL SRIVASTAVA May 30, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • MLA Devyani Pharande February 17, 2024

    जय हो
  • Vaishali Tangsale February 14, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻
  • ज्योती चंद्रकांत मारकडे February 12, 2024

    जय हो
  • Jayakumar G October 01, 2022

    jai hind jai hind🙏🙏🙏🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🙏jai hind🙏🇮🇳
  • RSS SRS SwayamSewak September 30, 2022

    शेर कैसे बना मां दुर्गा का वाहन: तेज, शक्ति और सामर्थ्‍य मां दुर्गा का प्रतीक हैं और उनकी सवारी शेर प्रतीक है आक्रामकता और शौर्य का. आइए जानते हैं कि क्‍यों शेर मां दुर्गा का वाहन है और क्‍या है इसके पीछे की कथा? मां पार्वती का शिकार करने आया शेर एक बार देवी पार्वती घोर तपस्या में लीन थीं. उस दौरान वहां एक भूखा शेर देवी का शिकार करने के लिए वहां पहुंचा, लेकिन मां पार्वती तपस्या में इतनी डूबी थीं कि शेर काफी समय तक भूखे-प्यासे देवी पार्वती को चुपचाप निरंतर देखता रहा. देवी पार्वती को देखते-देखते शेर ने सोचा कि जब वो तपस्या से उठेंगी, तो वो उनको अपना आहार बना लेगा. लेकिन ऐसा नहीं हो सका. सालों तक भूखा बैठा रहा शेर माता के प्रभाव के चलते वह शेर भी तपस्या कर रही मां के साथ वहीं सालों चुपचाप बैठा रहा. देवी पार्वती की तपस्या जब पूर्ण हुई तो भगवान शिव प्रकट हुए और मां पार्वती को गौरवर्ण यानी मां गौरी होने का वरदान दिया. तभी से मां पार्वती महागौरी कहलाने लगीं. इसके बाद मां ने देखा कि शेर भी उनकी तपस्या के दौरान सालों तक भूखा-प्यास बैठा रहा. शेर को मिला मां दुर्गा की सवारी का वरदान शेर के इस प्रयास से मां प्रसन्न हुईं. उन्होंने सोचा कि शेर को भी उसकी तपस्या का फल मिलना चाहिए तो उन्होंने शेर को अपनी सवारी बना लिया. इस तरह से सिंह यानि शेर, मां दुर्गा का वाहन बना और मां दुर्गा का नाम शेरावाली पड़ा।।
  • Shailesh September 30, 2022

    Jay Hind
  • hari shankar shukla September 29, 2022

    नमो
  • Chowkidar Margang Tapo September 29, 2022

    Jai jai jai shree ram, 🐏🐏♈
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Job opportunities for women surge by 48% in 2025: Report

Media Coverage

Job opportunities for women surge by 48% in 2025: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Japan-India Business Cooperation Committee delegation calls on Prime Minister Modi
March 05, 2025
QuoteJapanese delegation includes leaders from Corporate Houses from key sectors like manufacturing, banking, airlines, pharma sector, engineering and logistics
QuotePrime Minister Modi appreciates Japan’s strong commitment to ‘Make in India, Make for the World

A delegation from the Japan-India Business Cooperation Committee (JIBCC) comprising 17 members and led by its Chairman, Mr. Tatsuo Yasunaga called on Prime Minister Narendra Modi today. The delegation included senior leaders from leading Japanese corporate houses across key sectors such as manufacturing, banking, airlines, pharma sector, plant engineering and logistics.

Mr Yasunaga briefed the Prime Minister on the upcoming 48th Joint meeting of Japan-India Business Cooperation Committee with its Indian counterpart, the India-Japan Business Cooperation Committee which is scheduled to be held on 06 March 2025 in New Delhi. The discussions covered key areas, including high-quality, low-cost manufacturing in India, expanding manufacturing for global markets with a special focus on Africa, and enhancing human resource development and exchanges.

Prime Minister expressed his appreciation for Japanese businesses’ expansion plans in India and their steadfast commitment to ‘Make in India, Make for the World’. Prime Minister also highlighted the importance of enhanced cooperation in skill development, which remains a key pillar of India-Japan bilateral ties.