نئی دہلی،  20/مئی2021 ۔کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے، اضلاع کے آپ سب سے اہم جانباز ہیں۔ سو برسوں میں آئی اس سب سے بڑی آفت میں ہمارے پاس جو وسائل تھے، ان کا بہتر سے بہتر استعمال کرکے آپ نے اتنی بڑی لہر کا مقابلہ کیا ہے۔

ساتھیو،

آپ سے بات چیت کی شروعات میں، میں آپ کو وہ دن یاد دلانا چاہتا ہوں، جب آپ اس سروس میں آنے کی تیاری کررہے تھے۔ آپ یاد کیجئے، جب آپ سول سروسیز یا دیگر امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھے تو آپ اپنی محنت پر، اپنے کام کرنے کے طریقے پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے تھے۔ آپ جس بھی علاقے میں رہے ہوں، وہاں کی چھوٹی چھوٹی باریکیوں سے متعارف ہوتے ہوئے، آپ سوچتے تھے کہ میں اس دقت کو اس طرح دور کروں گا۔

آپ کی یہی سوچ آپ کی کامیابی کا زینہ بھی بنی۔ آج حالات نے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا نئے طریقے سے امتحان دینے کا موقع دیا ہے۔ اپنے ضلع کی چھوٹی سے چھوٹی دقت کو دور کرنے کے لئے، پوری حساسیت کے ساتھ لوگوں کے مسائل کا حل کرنے کے لئے، آپ کا ہی جذبہ کام آرہا ہے۔

ہاں، کورونا کے اس دور نے آپ کے کام کو پہلے سے کہیں زیادہ چیلنجنگ اور ڈیمانڈنگ بنادیا ہے۔ وبا جیسی آفت کے سامنے سب سے زیادہ اہمیت ہماری حساسیت اور ہمارے حوصلے کی ہی ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے آپ ایک ایک فرد تک پہنچ کر جیسے کام کررہے ہیں، اس کو مزید طاقت کے ساتھ اور زیادہ بڑے پیمانے پر کرتے رہنا ہے۔

ساتھیو،

نئے نئے چیلنجوں کے درمیان ہمیں نئے نئے طور طریقوں اور حل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس لئے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم اپنے مقامی تجربات کو مشترک کریں اور ایک ملک کے طور پر مل کر ہم سب کام کریں۔

ابھی دو دن پہلے ہی دیگر کچھ ریاستوں کے افسران سے بھی مجھے بات کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس میٹنگ میں متعدد مشورے، متعدد حل الگ الگ ضلع کے ساتھیوں کی طرف سے آئے ہیں۔ آج بھی یہاں کچھ اضلاع کے افسروں نے اپنے ضلع کی صورت حال اور اپنی حکمت عملی کو ہم سب کے درمیان مشترک کیا ہے۔

جب فیلڈ پر موجود لوگوں سے بات چیت ہوتی ہے تو ایسے غیرمعمولی حالات سے نمٹنے میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں ایسے متعدد مشورے ملے ہیں۔ متعدد اضلاع میں حالات کے مطابق کئی اختراعاتی طریقوں کی بھی جانکاری آپ لوگوں سے ملی ہے۔ گاؤں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے، موبائل وین کا طریقہ کئی لوگوں نے اپنایا ہے۔ اسکولوں، پنچایت گھروں کو کووڈ کیئر مراکز میں تبدیل کرنے کی کچھ لوگوں نے پہل کی ہے۔

آپ لوگ خود گاؤںگاؤں جاتے ہیں، وہاں کے نظامات کی نگرانی کرتے ہیں، آپ دیہی لوگوں سے بات کرتے ہیں، تو اس سے جو وہاں کا عام شہری ہے یا وہاں کے گاؤں کے جو ایک طرح سے لیڈر لوگ ہیں، پانچ ہوتے ہیں، دس ہوتے ہیں، پندرہ ہوتے ہیں، الگ الگ علاقے سے ہوتے ہیں، ان کے خدشات جب دور ہوتے ہیں اور جو براہ راست آپ سے جڑ جاتے ہیں تو ان کی خوداعتمادی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ سارے خدشات ایک طرح سے خوداعتمادی میں بدل جاتے ہیں۔

آپ کی موجودگی سے، آپ کی بات چیت سے گاؤں میں یہ ڈر نکل جاتا ہے کہ کچھ ہوگیا تو ہم کہاں جائیں گے، ہمارا کیا ہوگا؟ آپ کو دیکھتے ہی ان کا من بدل جاتا ہے۔ اس سے لوگوں میں حوصلے کے ساتھ ہی اپنے گاؤں کو بچانے کے تئیں بیداری بھی بڑھتی ہے۔ میری درخواست ہے ، ہمیں گاؤں گاؤں میں اسی پیغام کو پختہ کرنا ہے کہ ہمیں اپنے گاؤں کو کورونا سے پاک رکھنا ہے اور طویل عرصے تک بیداری کے ساتھ کوشش کرنی ہے۔

ساتھیو،

گزشتہ کچھ وقت میں، یہ بات صحیح ہے کہ ملک میں ایکٹیو معاملات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں، آپ بھی اپنے ضلع میں محسوس کرتے ہوں گے کہ 20 دن پہلے یکایک آپ پر جو دباؤ آیا تھا اب آپ کو بھی کافی تبدیلی محسوس ہوتی ہوگی۔ لیکن آپ نے ان ڈیڑھ برسوں میں جو محسوس کیا ہے کہ جب تک یہ انفیکشن چھوٹے پیمانے پر بھی موجود ہے، تب تک چیلنج برقرار رہتا ہے۔ کئی بار جب معاملات کم ہونے لگتے ہیں تو لوگوں کو بھی لگنے لگتا ہے کہ اب تشویش کی بات نہیں، وہ تو چلا گیا، لیکن تجربہ دوسرا ہے۔ ٹیسٹنگ اور ڈسٹینسنگ جیسے اقدامات کے تئیں لوگوں میں سنجیدگی کم نہ ہو، اس کے لئے سرکاری نظام، سماجی تنظیموں، عوامی نمائندوں، ان سب میں ایک اجتماعی ذمے داری کا جذبہ ہمیں پختہ کرنا ہوگا اور انتظامیہ کی ذمے داری مزید بڑھ جاتی ہے۔

کووڈ سے متعلق مناسب عمل جیسے ماسک پہننا، ہاتھ دھونا، جب ان میں کوئی کمی نہیں آتی، آپ کے اضلاع میں آپ کے اضلاع کے بازاروں میں، گاؤں میں، معاملات کم سے کم ہونے کے بعد بھی لوگ سبھی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہیں، تو یہ کورونا سے لڑائی میں بہت مدد کرتا ہے۔ حالات پر مسلسل نظر رکھنے سے، ضلع کے سبھی اہم محکمے جیسے پولیس کا محکمہ ہو، صفائی ستھرائی کی بات ہو، ان سارے نظامات کا، ان کے مابین بہتر تال میل اور مؤثر نتائج فطری طور پر سامنے آنے لگتے ہیں۔

مجھے آپ کے کئی اضلاع سے اس حکمت عملی پر کام کرنے کے نتائج کی جانکاری ملتی رہی ہے۔ ان جگہوں پر آپ نے واقعی بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگی بچائی ہے۔

ساتھیو،

فیلڈ میں کئے گئے آپ کے کاموں سے، آپ کے تجربات اور فیڈ بیک سے ہی عملی اور مؤثر پالیسی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ٹیکہ کاری کی حکمت عملی میں بھی ہر سطح پر ریاستوں اور متعدد حصص داروں سے ملنے والے مشوروں کو شامل کرکے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے 15 دن کے ٹیکوں کی دستیابی کی جانکاری ریاستوں کو دی جارہی ہے۔ ویکسین سپلائی ٹائم لائن کی وضاحت ہونے سے ٹیکہ کاری سے متعلق بندوبست میں آپ سبھی کو مزید آسانی ہونے والی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہر ضلع اور ٹیکہ کاری مرکز کی سطح پر سپلائی مزید مضبوط ہوگی۔ ہم سے ٹیکہ کاری سے متعلق بے یقینی کو دور کرنے میں، پورے عمل کو اسٹریم لائن (منظم) کرنے میں بہت مدد ملے گی۔  ٹیکہ کاری کا جو منصوبہ ہے، جو کلینڈر ہے، اس کو ہم مستقل طور پر الگ الگ میڈیا پلیٹ فارموں پر زیادہ سے زیادہ مشترک کریں گے تو لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہوگی۔

ساتھیو،

سابقہ وبائیں ہوں یا پھر یہ وقت، ہر وبا نے ہمیں ایک بات سکھائی ہے۔ وبا سے نمٹنے  کے ہمارے طور طریقوں میں مسلسل تبدیلی، مسلسل اختراع، مسلسل اپ گریڈیشن (تازہ کاری) بہت ضروری ہے۔ یہ وائرس میوٹیشن میں، شکل بدلنے میں ماہر ہے، ایک سے بہروپیا بھی ہے اور یہ وائرس مکار بھی ہے، تو ہمارے طریقے اور ہماری حکمت عملی بھی ڈائنامک ہونی چاہئے۔

سائنسی سطح پر ہمارے سائنس داں وائرس کی بدلتی شکلوں سے نمٹنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ ویکسین بنانے سے لے کر، ایس  او پی اور نئی دوائیں بنانے تک، مسلسل کام ہورہا ہے۔ جب ہمارا انتظامی نقطہ نظر بھی اتنا ہی اختراعاتی اور ڈائنامک رہتا ہے تو ہمیں غیرمعمولی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ آپ کے ضلع کے چیلنج منفرد ہوں گے، اس لئے آپ کے حل بھی اتنے ہی منفرد ہونے چاہئیں۔ ایک بات ٹیکے کی بربادی کی بھی ہے۔ ایک بھی ٹیکے کی بربادی کا مطلب ہے، کسی ایک زندگی کو ضروری حفاظتی ڈھال نہیں دے پانا، لہٰذا ویکسین کی بربادی کو روکنا بہت ضروری ہے۔

میرا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ اپنے ضلع کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہیں تو اس میں شہری اور دیہی، اس پر بھی الگ سے غور کریں،  آپ کی توجہ مرکوز رہے، یہاں تا کہ ٹیئر-2، ٹیئر-3 شہروں کا بھی الگ سے تجزیہ کریں تاکہ آپ مرکوز طریقے اپنی حکمت عملی بناسکیں کہ کہاں کتنی طاقت لگانی ہے،  کس طرح کی طاقت لگانی ہے، یہ بڑی آسانی سے آپ کرپائیں گے۔ اور اس سے جب ایک طرح سے دیکھیں گے تو دیہی علاقوں میں کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

میں بھی طویل عرصے تک آپ ہی کی طرح کچھ نہ کچھ کام کرتے کرتے یہاں پہنچا ہوں۔ میرا تجربہ ہے کہ گاؤں کے لوگوں تک اگر صحیح بات وقت پر پہنچادی جائے تو وہ بہت ہی مذہبی انداز میں اس پر عمل کرتے ہیں۔ شہروں میں کبھی کبھی ہم کو کسی چیز کا نفاذ کرنے میں محنت کرنی پڑتی ہے، گاؤں میں اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی۔ ہاں، وضاحت چاہئے۔ گاؤں کے اندر ایک ٹیم بننی چاہئے۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ نتائج خود دے دیتے ہیں آپ کو۔

ساتھیو،

دوسری لہر کے درمیان، وائرس میوٹیشن کی وجہ سے اب نوجوانوں اور بچوں کے لئے زیادہ تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابھی تک ہماری جو حکمت عملی رہی ہے، آپ نے جس طرح فیلڈ میں کام کیا ہے، اس نے اس تشویش کو اتنا سنگین ہونے سے روکنے میں مدد تو کی ہے لیکن ہمیں آگے کے لئے اور زیادہ تیار رہنا ہی ہوگا۔ اور سب سے پہلا کام آپ کرسکتے ہیں کہ اپنے ضلع میں نوجوانوں، بچوں میں انفیکشن اور اس کی سنگینی کو اعداد و شمار مرتب کریں۔ الگ سے آپ اس کا ریگولر تجزیہ کریں۔ آپ خود بھی، میری سبھی آپ اعلیٰ افسران سے درخواست ہے کہ آپ خود بھی اس کا تجزیہ کریں۔ اس سے آگے کے لئے تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔

ساتھیو،

میں نے گزشتہ مرتبہ بھی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیح زندگی کو آسان بنائے رکھنے کی بھی ہے۔ غریبوں کے لئے مفت راشن کی سہولت ہو، دوسری ضروری سپلائی ہو، کالابازاری پر روک ہو، یہ سب اس لڑائی کو جیتنے کے لئے بھی ضروری ہے، اور آگے بڑھنے کے لئے بھی ضروری ہے۔ آپ کے پاس گزشتہ تجربات کی طاقت بھی ہے اور گزشتہ کوششوں کی کامیابی کا موٹیویشن بھی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سبھی اپنے اپنے اضلاع کو انفیکشن سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ملک کے شہریوں کی زندگی بچانے میں، ملک کو کامیابی بنانے میں ہم سبھی کامیاب ہوں گے، اور مجھے آج کچھ ساتھیوں کو سننےکا موقع ملا ہے، لیکن آپ کے پاس، ہر ایک کے پاس کچھ نہ کچھ کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ بڑے اچھے اختراعاتی تجربات آپ سب نے کہیں نہ کہیں کئے ہیں۔ اگر وہ آپ مجھے پہنچادیں گے تو اس کو ملک بھر میں پہنچانے میں مجھے سہولت ہوگی، کیونکہ دانشوارانہ مباحثے سے کتنی بھی چیزیں کیوں نہ نکالیں لیکن اس سے زیادہ طاقت جو فیلڈ میں کام کرتا ہے، اس نے جو تجربہ کیا ہے اور اس نے جو راستے دریافت کئے تھے، وہ بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ سب کا رول بہت بڑا ہے، اور اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کو نکالئے۔

دوسرا، گزشتہ سو سال میں کسی کی زندگی میں اتنے بڑے بحران ہونے کی ذمے داری نہیں آئی ہے۔ آپ ضلع میں بیٹھے ہیں، آپ کے ذمے سب سے بڑا بوجھ آیا ہے۔ آپ نے بہت سی چیزوں کا مشاہدہ کیا ہوگا۔۔۔ انسانی طبیعت کا مشاہدہ کیا ہوگا، نظامات کی مریاداؤں کو دیکھا ہوگا، کم سے کم وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے آپ نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہوں گے۔ جب بھی موقع ملے اس کو ذرا ضرور اپنی ڈائری میں لکھ کرکے رکھئے۔ آنے والی نسلوں کو آپ کے تجربات کام آئیں گے، کیونکہ گزشتہ صدی میں سو سال پہلے جو بڑی وبا آئی تھی اس کے اتنے ریکارڈ دستیاب نہیں ہیں۔ اس کی شکل کیسی تھی، بحران کتنا گہرا تھا، کہاں کیا ہوا، باہر نکلنے کے راستے کیا دریافت کئے گئے، لیکن آج ہمارے ضلع کے افسر اگر ضلع گزٹ کی طرح اس کو بنائیں تو مستقبل کی نسلوں کو بھی ہماری یہ محنت، ہمارے تجربات۔۔۔ آنے والی نسلوں کے لئے بھی کام آئیں گے۔

اور میں آپ کو بھی اس کامیابی کے لئے، اس محنت کے لئے اور آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو، جس طرح سے آپ لوگوں نے اس کی قیادت کی ہے، آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ کی ستائش کرتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور زیادہ کامیابی حاصل کریں گے، تیزی سے کامیابی حاصل کریں گے اور عوام الناس کے اندر اعتماد پیدا کریں گے۔

عام لوگوں کا اعتماد، جیت کی سب سے بڑی جڑی بوٹی ہے۔۔۔ اس سے بڑی جڑی بوٹی نہیں ہوسکتی ہے اور یہ کام آپ آسانی سے کرسکتے ہیں۔ آپ صحت مند رہیں، کام کا بوجھ آپ پر زیادہ ہے، میں محسوس کرتا ہوں۔ اب بارش کا موسم آئے گا تو ایک اور جو موسمی دباؤ رہتا ہے وہ تو بڑھنے ہی والا ہے، لیکن ان سب سے درمیان بھی آپ صحت بھی رہیں، آپ کا خاندان صحت مند رہے اور آپ کا ضلع جلد از جلد صحت یاب ہو، ہر شہری صحت مند ہو، خدا آپ کی اس خواہش کی تکمیل کرے۔۔۔ آپ کے عزائم کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔

میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک باد!

بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.