وزیراعظم نے تعاون، مشترکہ کوششوں اور آپسی تال میل کیلئے ریاستوں کی تعریف کی
وزرائے اعلی نے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
مہاراشٹر اور کیرالہ میں کووڈ معاملوں میں اضافہ کا رجحان تشویش کا باعث ہے: وزیراعظم
ٹیسٹ ٹریک، ٹریٹ اور ٹیکہ کا تجربہ کیا گیا ہے اور حکمت عملی ثابت ہوئی ہے: وزیراعظم
ہم نے تیسری لہر کے امکانات کو روکنے کیلئے سرگرم اقدامات کئے ہیں: وزیراعظم
بنیادی ڈھانچہ میں خلا کو،خاص طور پر دیہی علاقوں میں ، پورا کیا گیا: وزیراعظم
کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے،ان لاکنگ کے بعد کے رویے کی تصویر تشویشناک ہے: وزیراعظم

نئی دہلی،16؍جولائی : نمسکار جی!

آپ سب نے کورونا کے خلاف ملک کی لڑائی میں بہت سے اہم نکات پر اپنی بات بتائی۔ صرف دو روز قبل ہی ، مجھے شمال مشرقی ریاستوں  کے تمام معزز وزرائے اعلی سے اسی موضوع پر گفتگو کرنے کا موقع ملا تھا۔ کیونکہ جہاں جہاں بھی پریشان کن صورتحال ہے۔ میں ان ریاستوں کے ساتھ خصوصی  طور سے بات  چیت کر رہا ہوں۔

ساتھیوں،

گذشتہ ڈیڑھ برسوں میں ، ملک نے باہمی تعاون اور متحدہ کوششوں سے ہی اس بڑی وبا کا مقابلہ کیا ہے۔ تمام ریاستی حکومتوں نے جس طرح سے ایک دوسرے سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ، انہوں نے بہترین طریقوں کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم اپنے تجربات  سے  یہ کہہ سکتے ہیں۔ کہ ایسی کوششوں سے ہم آگے کی اس لڑائی میں فاتح ثابت ہوسکتے ہیں۔

ساتھیوں،

آپ سب واقف ہیں کہ ہم ایک ایسے موڑ پرکھڑے  ہیں جہاں تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس طرح سے ملک کی بیشتر ریاستوں میں حکومتوں کی محنت کے باعث کیسوں کی تعداد کم ہوئے ہیں ، اس سے نفسیاتی طور پر ، کچھ راحت  تو ضرور محسوس ہوئی ہے۔ ماہرین بھی اس گراوٹ کو دیکھ کر  توقع کر رہے تھے کہ جلد ہی یہ ملک دوسری لہر سے مکمل طور پر نکل آئے گا۔ لیکن کچھ ریاستوں میں کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اب بھی تشویش ناک ہے۔

ساتھیوں،

آج جتنی ریاستیں ہیں ، چھ ریاستیں آج ہمارے ساتھ ہیں۔ اس بحث میں شامل ہوئی ہیں ، پچھلے ہفتے تقریباً 80 فیصد نئے معاملات اسی ریاستوں سے آئے ہیں جہاں آپ ہیں۔ ان ریاستوں میں 68 فیصد المناک اموات بھی ہوئیں۔ ابتداء میں ماہرین یہ فرض کر رہے تھے کہ جہاں دوسری لہر کی ابتدا ہوئی ہے ، صورتحال دوسروں کے مقابلہ میں پہلے ہی قابو میں ہوگی۔ لیکن معاملات میں اضافہ مہاراشٹر اور کیرالہ میں مسلسل دیکھا جارہا ہے۔ یہ واقعی ہم سب کے لئے ، ملک کے لیےتشویش کا باعث ہے۔ آپ سبھی واقف ہیں کہ دوسری لہر سے پہلے بھی جنوری-فروری میں اسی طرح کے رجحانات دیکھے گئے تھے۔ لہذا ، خدشات قدرتی طور پر بڑھتے ہیں کہ اگر اس کو قابو نہ کیا گیا تو صورتحال  مزید مشکل ہوسکتی ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جن ریاستوں میں معاملات بڑھ رہے ہیں ، انہیں تیسری لہر کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ساتھیوں،

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے ، کورونا وائرس میں تغیر کا امکان بڑھ جاتا ہے ، نئے قسم کی کیفیت کے پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا ، تیسری لہر کو روکنے کے لئے کورونا کے خلاف موثر اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سمت میں حکمت عملی وہی ہے ، جو آپ نے اپنی ریاستوں میں اپنائی ہے ، پورے ملک نے اس پر عمل درآمد کیا ہے۔ اور ہمارے پاس بھی اس کا ایک وسیع  تجربہ ہے۔ جو آپ کے لئے آزمودہ اور کارآمد طریقہ  ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹیسٹ ، ٹریک اور علاج ۔ اب ہمیں صرف ٹیکہ کاری کی اپنی پہلے سے ہی وضع کردہ حکمت عملی پر فوکس کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں مائیکرو کنٹونمنٹ زون پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ جن اضلاع میں مثبت کیسزکی  شرح زیادہ ہیں ، جہاں سے زیادہ تعداد میں کیسز آ رہے ہیں ، وہاں زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔ جب میں نارتھ ایسٹ کے دوستوں سے بات کر رہا تھا۔ تو ایک بات سامنے آئی کہ کچھ ریاستوں نے لاک ڈاؤن بالکل نہیں کیا۔ لیکن مائکرو  کنٹونمنٹ زون پر بہت زیادہ زور دیا گیا۔ اور اسی وجہ سے وہ حالات کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔ جانچ میں بھی ، ایسے اضلاع پر خصوصی توجہ ی جانی چاہیے جہاں کیسز بڑھ رہے ہیں۔  پوری ریاست میں جانچ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جانا چاہئے۔ ان اضلاع میں جہاں زیادہ انفیکشن ہے ، ویکسین ہمارے لئے ایک اسٹریٹجک ٹول بھی ہے۔ ٹیکوں کے موثر استعمال سے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ بہت سی  ریاستیں اس وقت ہمارے پاس موجود ونڈو کا استعمال بھی کررہی ہیں تاکہ ان کی آر ٹی-پی سی آر جانچ کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔ یہ بھی ایک قابل ستائش اور ضروری قدم ہے۔ زیادہ سے زیادہ RT-PCR جانچ وائرس کو روکنے میں موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

ساتھیوں،

آئی سی یو میں نئے بیڈ بنانے ، جانچنے کی استعداد بڑھانے اور دیگر تمام ضروریات کے لئے ملک کی تمام ریاستوں کو فنڈز مہیا کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ، مرکزی حکومت نے 23 ہزار کروڑ سے زائد کا ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج بھی جاری کیا ہے۔ میں چاہوں گا کہ اس بجٹ کو صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ ریاستوں میں جو بھی 'بنیادی ڈھانچے' ہیں ، ان کو تیزی سے پُر کیا جائے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں – دور درازمقامات میں ، ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، تمام ریاستوں میں آئی ٹی سسٹم ، کنٹرول روم اور کال سنٹرز کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ، وسائل کا ڈیٹا ، اس کی معلومات شہریوں کو شفاف انداز میں دستیاب کرائی جانی چاہیے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو علاج کے لئے یہاں وہاں بھاگنا نہ پڑ ے ایسے انتظامات کیے جائیں۔

ساتھیوں،

مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی ریاستوں میں جو 332 PSA پلانٹ مختص کیے گئے ہیں ان میں سے 53پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ میری تمام ریاستوں سے گزارش ہے کہ وہ PSA آکسیجن پلانٹوں کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ اس کام کے لیے کسی ایک سینئر آفیسر کو خصوصی طور پر رکھیں ، اور اس کام کو 15-20 دن کے مشن موڈ میں مکمل کریں۔

ساتھیوں،

ایک اور  گہری تشویش بچوں کے بارے میں بھی ہے۔ ہمیں بچوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے پوری کوشش کرنی ہوگی۔

ساتھیوں،

ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے دو ہفتوں میں ، یورپ کے بہت سے ممالک میں کورونا کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اگر ہم مغرب کی طرف دیکھیں ، چاہے وہ یورپ کا ملک ہو یا امریکہ ، یہاں ہم مشرق کی طرف دیکھتے ہیں ، پھر بنگلہ دیش ، میانمار ، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرح سے ، کہیں چار گنا اضافہ ہوا ہے ، کہیں آٹھ گنا اور  کہیں دس گنا۔ یہ پوری دنیا کے لئے ایک انتباہ ہے ، اور ہمارے لئے بھی ، ایک بہت بڑی وارننگ ہے۔ ہمیں لوگوں کو بار بار یاد دلانا ہوگا کہ کورونا ہمارے درمیان سے نہیں گیا ہے۔ یہاں کی بیشتر مقامات سے اَنلاک کرنے کے بعد جو تصاویر آرہی ہیں وہ اس تشویش کو اور بھی بڑھاتی ہیں۔ میں صرف اس سلسلے میں نارتھ ایسٹ کے تمام دوستوں سے بات کر رہا تھا ، میں نے اس دن بھی اس کا تذکرہ کیا تھا۔ آج میں اس بات پر ایک بار پھر زور دے کر کہنا چاہتا ہوں۔ آج جو ریاستیں ہمارے ساتھ جڑی  ہیں ،ان میں سے تو کئی  بہت بڑے شہر(میٹروپولیٹن سیٹی) ہیں ، وہاں  بہت گنجان آبادی ہے۔ ہمیں اس کو بھی دھیان میں رکھنا ہوگا۔ عوامی مقامات پر ہجوم کو روکنے کے لئے ہمیں ہوشیار ، مستعد اور سخت رہنا ہوگا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ - ہمیں سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور این جی اوز کو بھی ساتھ لے کر لوگوں کو مستقل آگاہ کرتے رہنا ہوگا ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کا وسیع تجربہ اس سمت میں بہت کام آئے گا۔ اس اہم ملاقات کے لئے وقت نکالنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! اور جیسا کہ آپ سب وزرائے اعلی نے جن خاص چیزوں کا تذکرہ کیاہے۔ میں ہر لمحہ دستیاب ہوں۔ ہمارا رابطہ بنا رہتا ہے ۔ میں آئندہ بھی ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ تاکہ ہم سب  مل کر بنی نوع انساں کو اس بحران سے بچانے کی  اس مہم میں اپنی متعلقہ ریاستوں کو بھی  بچاسکیں۔ میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ !

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi