ہماچل پردیش کے لوگوں نے چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیا ہے
”ڈبل انجن والی حکومت“ نے دیہی سڑکوں کو وسعت دینے، ہائی وے کو چوڑا کرنے، ریلوے نیٹ ورک بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے نتائج اب نظر آ رہے ہیں
ایماندار قیادت، امن پسند ماحول، دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد اور ہماچل کے لوگ جو سخت محنت کرتے ہیں، یہ سب بے مثال ہیں۔ ہماچل میں تیز رفتار ترقی کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے

نمسکار!

 

ہماچل پردیش دیوس کے موقع پر دیوبھومی کے تمام باشندگان کو تہہ دل سے مبارکباد۔

یہ بہت ہی اچھا اتفاق ہے کہ ملک کی آزادی کے 75ویں برس میں، ہماچل پردیش بھی اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو میں، ہماچل پردیش میں ترقی کا امرت  ریاست کے ہر باشندے تک مسلسل پہنچتا رہے، اس کے لیے ہم سبھی کی کوششیں جاری ہیں۔

 

ہماچل کے لیے اٹل جی نے کبھی لکھا تھا۔

برف ڈھکی پروت مالائیں،

ندیاں، جھرنے، جنگل،

کنرِیوں کا دیش،

دیوتا ڈولیں پل پل!

 

خوش قسمتی سے مجھے بھی فطرت کے بیش قیمتی تحائف، انسانی صلاحیت کی انتہا اور پتھر کو چیر کر اپنی قسمت بنانے والے ہماچل کے باشندگان کے درمیان رہنے کا، ان سے ملاقات کا موقع کئی بار حاصل ہوا ہے۔

 

ساتھیو،

1948 میں جب ہماچل پردیش کا قیام عمل میں آیا تھا، تب پہاڑ جیسی چنوتیاں درپیش تھیں۔

چھوٹی پہاڑی ریاست ہونے کی وجہ سے، مشکل حالات اور چنوتی بھرے جغرافیہ کے سبب امکانات کے مقابلے تشویشات زیادہ تھیں۔ لیکن ہماچل کے محنتی، ایماندار اور جفاکش لوگوں نے اس چنوتی کو مواقع میں تبدیل کر دیا۔ باغبانی، پاور سرپلس ریاست، شرح خواندگی، گاؤں گاؤں تک سڑک سہولت، گھر گھر پانی اور بجلی کی سہولت، جیسے کام اس پہاڑی ریاست کی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔

گذشتہ 7۔8 برسوں سے مرکزی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہماچل کی اہلیت کو، وہاں کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ہمارے نوجوان ساتھی ہماچل کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جے رام جی کے ساتھ مل کر دیہی سڑکوں، شاہراہوں کو چوڑا کرنے، ریلوے نیٹ ورک کی توسیع  کا جو ذمہ دوہرے انجن والی حکومت نے لیا ہے، اس کے نتائج اب نظر آنے لگے ہیں۔ جیسے جیسے کنکٹیویٹی بہتر ہو رہی ہے، ویسے ویسے ہماچل کی سیاحت نئے نئے علاقوں میں داخل ہو رہی ہے۔ ہر نیا علاقہ سیاحوں کے لیے فطرت، ثقافت اور ایڈوینچر کے نئے تجربات لے کر آرہا ہے، اور مقامی باشندوں کے لیے روزگار، خودروزگار  کے لامحدود مواقع کے دروازے کھول رہا ہے۔ صحتی سہولتوں کو جس طرح بہتر بنایا جا رہا ہے، اس کا نتیجہ کورونا کی تیز رفتار ٹیکہ کاری کی شکل میں ہمیں نظر آیا ہے۔

 

ساتھیو،

ہماچل میں جتنے امکانات ہیں، ان کو مکمل طور پر سامنے لانے کے لیے اب ہمیں تیزی سے کام کرنا ہے۔ آنے والے 25 برسوں میں ہماچل کے قیام اور ملک کی آزادی کے 100 برس مکمل ہونے والے ہیں۔ یہ ہمارے لیے نئے عزائم کا امرت کال ہے۔ اس مدت میں ہمیں ہماچل کو سیاحت، اعلیٰ تعلیم، تحقیق، آئی ٹی، بایوٹکنالوجی، خوراک ڈبہ بندی اور قدرتی طریقہ کاشت جیسے شعبوں میں مزید تیز رفتاری سے آگے لے جانا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں اعلان کردہ وائبرینٹ ولیج اسکیم اور پروت مالا یوجنا سے بھی ہماچل پردیش کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ اسکیمیں ہماچل پردیش میں دور دراز کے علاقوں میں کنکٹیویٹی میں اضافہ کریں گی، سیاحت کو فروغ دیں گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گی۔ ہمیں ہماچل کی ہریالی میں اضافہ کرنا ہے، جنگلوں کو مزید وسعت دینا ہے۔ بیت الخلاؤں کو لے کر ہوا بہترین کام اب صفائی ستھرائی کے دیگر پیمانوں کو بھی ترغیب فراہم کرے، اس کے لیے عوامی شراکت داری میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

 

ساتھیو،

مرکز کی فلاحی اسکیموں کو جے رام جی کی سرکار اور ان کی پوری ٹیم نے کافی توسیع دی ہے۔ خصوصاً سماجی تحفظ کے معاملے میں ہماچل میں قابل تعریف کام ہو رہا ہے۔ ایماندار قیادت، پرامن ماحول، دیوی دیوتاؤں کا آشیرواد اور ازحد محنتی ہماچل کے لوگ، یہ سب غیر معمولی چیزیں ہیں۔ ہماچل کے پاس تیزرفتار ترقی کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔ خوشحال اور مضبوط بھارت کی تعمیر کے لیے ہماچل اپنے تعاون میں مسلسل اضافہ کرتا رہے، یہی میری خواہش ہے!

 

بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
2024: A Landmark Year for India’s Defence Sector

Media Coverage

2024: A Landmark Year for India’s Defence Sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Maharashtra meets PM Modi
December 27, 2024

The Governor of Maharashtra, Shri C. P. Radhakrishnan, met Prime Minister Shri Narendra Modi today.

The Prime Minister’s Office handle posted on X:

“Governor of Maharashtra, Shri C. P. Radhakrishnan, met PM @narendramodi.”