Quoteریاست کے عوام کے اتحاد اور مشترکہ کوششوں کی ستائش کی
Quote‘‘ڈبل انجن والی حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت تریپورہ مواقع کی سرزمین بنتا جا رہا ہے’’
Quote‘‘کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے ذریعے، ریاست تیزی سے تجارتی راہداری کا مرکز بن رہی ہے’’

نوموشکار!

کھلم کھا!

ریاست کے قیام کے 50 سال مکمل کرنے پر تریپورہ کے سبھی عوام کو بہت بہت مبارک باد! تریپورہ کی تعمیر اور اس کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرنے والے سبھی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی کوششوں کو سلام کرتا ہوں!

 

|

تریپورہ کی تاریخ ہمیشہ سے قابل فخر رہی ہے۔ مانکیہ خاندان کے بادشاہوں کی عظمت سے لے کر آج تک ایک ریاست کے طور پر تریپورہ نے اپنے کردار کو مضبوط کیا ہے۔ آدی واسی برادری ہو یا دوسرے فرقے کے لوگ، سبھی نے تریپورہ کی ترقی کے لئے پوری محنت کے ساتھ ، اتحاد کے ساتھ کوششیں کی ہیں۔ ماں تریپورہ سندری کے آشیرواد سے تریپورہ نے ہر چیلنج کا ہمت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔

 

تریپورہ آج ترقی کے جس نئے دور میں ، نئی بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے، اس میں تریپورہ کے لوگوں کی عقل وفہم کا بہت بڑا رول ہے۔ مثبت تبدیلی کے تین سال اسی عقل وفہم کا ثبوت ہیں۔ آج تریپورہ مواقع کی سرزمین بن رہی ہے۔ آج تریپورہ کے عام لوگوں کی چھوٹی چھوٹی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے ڈبل انجن کی سرکار مسلسل کام کر رہی ہے، تبھی تو ترقی کے متعدد پیمانوں پر تریپورہ آج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ آج بڑے کنکٹی وٹی انفرا سٹرکچر کے ذریعہ یہ ریاست ٹریڈ کوریڈور کا ہب بن رہا ہے۔ اتنی دہائیوں تک تریپورہ کے پاس بقیہ ہندوستان سے جڑنے کا صرف ایک ہی ذریعہ، روڈ ہی تھا۔ مانسون میں جب لینڈ سلائڈ سے روڈ بند ہو جاتے تھے، تریپورہ سمیت پورے نارتھ ایسٹ میں ضروری سامان کی کتنی کمی ہوجاتی تھی۔ آج روڈ کے ساتھ ساتھ ریل، ہوائی، ان لینڈ واٹر وے جیسے متعدد ذرائع تریپورہ کو حاصل ہو رہے ہیں۔ ریاست بننے کے کئی سالوں تک تریپورہ بنگلہ دیش کے چٹگاؤں پورٹ کے لئے ایکسس کی ڈیمانڈ کر رہا تھا۔ ڈبل انجن کی سرکار نے اس ڈیمانڈ کو پورا کیا ، جب 2020 میں اکھورا انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ پر بنگلہ دیش سے پہلا ٹرانزٹ کارگو پہنچا ۔ ریل کنکٹی وٹی کے معاملے میں تریپورہ ملک کی اولین ریاستوں میں شامل ہو رہا ہے۔ کچھ دن پہلے مہاراجہ بیر بکرم ایئر پورٹ کی بھی توسیع کی گئی ہے۔

 

|

ساتھیو!

آج ایک طرف تریپورہ غریبوں کو پختہ گھر دینے میں قابل تعریف کام کر رہا ہے، تو دوسری طرف نئی ٹیکنالوجی کو بھی تیزی سے اپنا رہا ہے۔ ہاؤسنگ کنسٹرکشن میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ملک کی جن 6 ریاستوں میں ہو رہا ہے، ان میں تریپورہ بھی ایک ہے۔ تین سال میں جو کچھ ہوا ہے، وہ تو ابھی شروعات بھر ہے۔ تریپورہ کی اصلی صلاحیت کا سامنا ، اس صلاحیت کو پوری طاقت سے ظاہر کرنا، اس صلاحیت کا سامنے آنا ابھی تو باقی ہے۔

حکومت میں شفافیت سے لے کر جدید انفراسٹرکچر تک آج جس تریپورہ کی تعمیر ہو رہی ہے، وہ آنے والی دہائیوں کے لئے ریاست کو تیار کرے گی۔ وپلب دیب جی اور ان کی ٹیم پوری محنت کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ حال ہی میں تریپورہ حکومت نے ہر گاؤں تک متعدد سہولیات صدفیصد پہنچانے کی مہم شروع کی ہے۔ سرکار کی یہ کوشش تریپورہ کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے میں بہت مدد کرے گی۔ جب بھارت اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا تب تریپورہ بھی اپنے قیام کے 75 سال پورا کرے گا۔ یہ نئے عزائم کے لئے، نئے موا قع کے لئے بہت ہی عمدہ وقت ہے۔ ہمیں اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے آگے چلنا ہے۔ ہم سبھی مل کر ترقی کی رفتار کو بنائے رکھیں، اسی اعتماد کے ساتھ آپ سبھی کو بہت بہت مبارک باد!

شکریہ!

  • Jitendra Kumar August 10, 2025

    ,
  • MLA Devyani Pharande February 17, 2024

    जय श्रीराम
  • Shivkumragupta Gupta July 03, 2022

    नमो नमो नमो🌷🌷
  • G.shankar Srivastav June 19, 2022

    नमस्ते
  • Jayanta Kumar Bhadra June 01, 2022

    Jay Jay Krishna
  • Jayanta Kumar Bhadra June 01, 2022

    Jay Jay Ganesh
  • Jayanta Kumar Bhadra June 01, 2022

    Jay Jay Ram
  • Laxman singh Rana May 19, 2022

    namo namo 🇮🇳🙏🌷🙏🙏
  • Laxman singh Rana May 19, 2022

    namo namo 🇮🇳🙏🌷
  • Laxman singh Rana May 19, 2022

    namo namo 🇮🇳🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
PM Modi announces Mission Sudarshan Chakra to revolutionise national security by 2035

Media Coverage

PM Modi announces Mission Sudarshan Chakra to revolutionise national security by 2035
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM congratulates Thiru Rajinikanth Ji on completing 50 glorious years in the world of cinema
August 15, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated Thiru Rajinikanth Ji on completing 50 glorious years in the world of cinema.

In a post on X, he wrote:

“Congratulations to Thiru Rajinikanth Ji on completing 50 glorious years in the world of cinema. His journey has been iconic, with his diverse roles having left a lasting impact on the minds of people across generations. Wishing him continued success and good health in the times to come.

@rajinikanth”

“திரைப்பட உலகில் புகழ்மிக்க 50 ஆண்டுகளை நிறைவு செய்யும் திரு ரஜினிகாந்த் அவர்களுக்கு வாழ்த்துகள். அவரது பயணம் வரலாற்றுச் சிறப்பு மிக்கது, அவரது நடிப்பில் பலவகையான பாத்திரங்கள் தலைமுறைகள் கடந்து மக்கள் மனங்களில் நீடித்த தாக்கத்தை ஏற்படுத்தியுள்ளன. வரும் காலங்களில் அவரது தொடர்ச்சியான வெற்றிக்கும் நல்ல ஆரோக்கியத்திற்கும் வாழ்த்துகிறேன்.

@rajinikanth”