‘‘میگھالیہ نے دنیا کو قدرت، ترقی، تحفظ اور حیاتیاتی پائیداری کا پیغام دیا ہے’’
‘‘ملک کو میگھالیہ میں کھیل کے بہترین ماحول سے کافی امیدیں ہیں’’
‘‘میگھالیہ کی بہنوں نے بانس کی بنائی کے ہنر کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور یہاں کے محنت کش کسان میگھالیہ کی آرگنیک ریاست کی شناخت کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں’’

نمسکار!

میگھالیہ کے باشندوں کو ریاست کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات کی بہت بہت مبارک باد ۔ میگھالیہ کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرنے والے ہر شخص کا خیر مقدم ہے ۔ 50 سال قبل جنہوں نے میگھالیہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے آواز اٹھائی ، ان میں سے کچھ عظیم شخصیات اس تقریب میں موجود ہیں ۔ ان کو بھی میرا سلام !

ساتھیوں ،

مجھے کئی مرتبہ میگھالیہ آنے کاموقع ملا ۔ جب آپ نے مجھے پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے طور پر خدمت کرنے موقع دیا تب میں شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل میں شرکت کے لئے آیا تھا ۔ 4-3 دہائی کے فرق کے بعد ایک وزیر اعظم کا اس تقریب میں شرکت کرنا ،شیلانگ پہنچنا ، میرے لئے یادگاری لمحہ تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ 50 سالوں میں میگھالیہ کے لوگوں نے فطرت کے قریب ہونے کی اپنی شناخت کو مضبوط کیا ۔سریلی جھرنوں کو دیکھنے کے لئے ، صاف ستھرا اور پر امن ماحول کا تجربہ کرنے کے لئے، آپ کی انوکھی روایت سے جڑنے کے لئے، ملک و دنیا کے لئے میگھالیہ پر کشش مقام بن رہا ہے ۔

میگھالیہ نے دنیا کو فطرت اور ترقی ، تحفظ اور سماجی پائیداریت کا پیغام دیا ہے ۔ کھاسی، گاروں اور جینتیا برادری کے ہمارے بھائی بہن ، اس کے لئے خصوصی طور پر ستائش کے اہل ہے ۔ ان برادریوں نے فطرت کے ساتھ زندگی جینے کی ترغیب دی اور فن ، موسیقی کو فروغ دینے میں قابل تعریف خدمات انجام دی ہیں ۔ وہیسلنگ ولیج یعنی کونگ تھونگ گاؤ ں کی روایت ، جڑوں سے جڑنے کی ہماری قوت ارادی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ میگھالیہ کے گاؤں گاؤں میں کائرس کی ایک خوشحال روایت ہے ۔

یہ سر زمین خوش قسمت فنکاروں سے لبریز ہے ۔ شیلانگ چیمبر کائر نے اس روایت کو نئی شناخت اور نئی بلندی عطا کی ہے ۔ فن کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان پر بھی میگھالیہ کے نوجوانوں کا ہنر، ملک کا سر بلند کر رہا ہے ۔ ایسے میں آج جب کھیلوں میں ہندوستان بڑی طاقت بننے کی طرف گامزن ہے ، تب میگھالیہ کی ثمر آور کھیلوں کی ثقافت میں ، اس ملک کو بہت امیدیں ہیں ۔ میگھالیہ کی بہنوں نے بانس اور بینت کی بنائی کے فن کو پھر سے زندہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں کے مہنت کش کسان آرگینک اسٹیٹ کے طور پر میگھالیہ کی شناخت مضبوط کر رہے ہیں ۔ گولڈن اسپائس ، لکھاڈونگ ہلدی کی کھیتی اب دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہیں۔

ساتھیوں ،

گزشتہ 7 سالوں میں مرکزی حکومت نے پوری ایمانداری سے میگھالیہ کی ترقی کے سفر کو تیز کرنے کی کوشش کی ہے۔ مرکزی حکومت بہتر سڑک ، ریل اور فضائی کنیکٹی ویٹی کو یقینی بنانے کے لئےمکمل طور پر عزم ہے۔ یہاں کے نامیاتی مصنوعات کو ملک اور بیرونی ملک میں نئے بازار ملے ،اس کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے ۔ نوجوان وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما جی کی قیادت میں مرکزی اسکیمیں تیزی سے عوام تک پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ پی ایم گرامین سڑک یوجنا ، قومی ذریعہ معاش مشن جیسے پروگراموں سے بہت فائدہ پہنچا ہے ۔ جل جیون مش کی وجہ سے میگھالیہ میں نل سے پانی حاصل کرنے والے گھروں کی تعداد 33 فیصد ہو گئی ہے جبکہ سال 2019 تک ایسا کنبہ صرف ایک فیصد ہی تھا ۔آج ملک جب عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا بڑی سطح پر استعمال کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے تب میگھالیہ ملک کے ان شروعاتی ریاستوں میں شامل ہوا ہے جس نے ڈرون سے کورونا ویکسین کی فرہمی کی ۔ یہ بدلتے ہوئے میگھالیہ کی تصویر ہے ۔

بھائیوں اور بہنوں ،

میگھالیہ نے بہت کچھ حاصل کیا ہے لیکن ابھی میگھالیہ کو بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے ۔ سیاحت اور نامیاتی کاشت کے علاوہ بھی میگھالیہ میں نئے شعبوں کی ترقی کے لئے کوشش ضروری ہے ۔میں آپ کی ہر کوشش کے لئے آپ کے ساتھ ہوں ۔ اس دہائی کے لئے آپ نے جو ہدف طے کئے ہیں ، انہیں حاصل کرنے کے لئے ہم مل کر کام کریں گے ۔ آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد !

آپ کا شکریہ ، کھوبلیئی شیبن، متھلا

جے ہند ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi remembers the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades on Veer Baal Diwas
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembers the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades on Veer Baal Diwas, today. Prime Minister Shri Modi remarked that their sacrifice is a shining example of valour and a commitment to one’s values. Prime Minister, Shri Narendra Modi also remembers the bravery of Mata Gujri Ji and Sri Guru Gobind Singh Ji.

The Prime Minister posted on X:

"Today, on Veer Baal Diwas, we remember the unparalleled bravery and sacrifice of the Sahibzades. At a young age, they stood firm in their faith and principles, inspiring generations with their courage. Their sacrifice is a shining example of valour and a commitment to one’s values. We also remember the bravery of Mata Gujri Ji and Sri Guru Gobind Singh Ji. May they always guide us towards building a more just and compassionate society."