Quoteمیں ان شہریوں کو سلام کرتا ہوں جن کی کوششوں نے مہا کمبھ کو کامیاب بنایا: وزیر اعظم
Quoteمہا کمبھ کی کامیابی میں بہت سے لوگوں نے تعاون کیا ہے، میں حکومت اور سماج کے تمام کرم یوگیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم
Quoteہم نے مہا کمبھ کے انعقاد میں ایک " مہا پریاس" کا مشاہدہ کیا: وزیر اعظم
Quoteاس مہا کمبھ کی قیادت لوگوں نے، ان کے عزم اور ان کی غیر متزلزل عقیدت سے متاثر ہو کر کی: وزیر اعظم
Quoteپریاگ راج مہا کمبھ ایک اہم سنگ میل ہے جو ایک بیدار قوم کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے: وزیر اعظم
Quoteمہا کمبھ نے اتحاد کے جذبے کو مضبوط کیا ہے: وزیر اعظم
Quoteمہا کمبھ میں تمام اختلافات ختم ہو گئے، یہ ہندوستان کی عظیم طاقت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اتحاد کے جذبے کی جڑیں ہمارے اندر گہرائی سے پیوست ہیں: وزیر اعظم
Quoteعقیدے کا جذبہ اور ورثے سے تعلق آج کے ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: وزیر اعظم

عزت مآب اسپیکرصاحب،

میں پریاگ راج میں منعقد کیے گئے مہا کمبھ پر بیان دینے کے لیے  حاضر ہوا ہوں ۔ آج اس ایوان کے ذریعے ان لاکھوں ہم وطنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے مہاکمبھ کاکا میابی سے انعقاد کیاگیا۔ بہت سے لوگوں نے مہاکمبھ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ میں حکومت کے، سماج کے تمام کرمیوگیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں ملک بھر کے عقیدت مندوں ، یوپی کے لوگوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اسپیکر صاحب،

ہم سب جانتے ہیں کہ گنگا جی کو زمین پر لانے کے لیے بھاگیرتھ کی کوشش کرنی پڑی ۔ویسی ہی ایک عظیم کوشش اس مہاکمبھ کی عظیم تقریب میں ہم نے دیکھی ہے ۔ میں نے لال قلعہ سے ہر ایک کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تھا ۔ پوری دنیا نے مہا کمبھ کے روپ میں ہندوستان کی عظیم الشان شکل کو دیکھا ۔ سب کی کوششوں کی یہی ایک جیتی جاگتی شکل ہے ۔ یہ مہاکمبھ  لوگوں کےلیے تھا، لوگوں کے عزائم کے لیے،لوگوں کی عقیدت سے متاثر تھا  ۔

محترم اسپیکر صاحب،

مہاکمبھ میں ہم نے اپنے قومی شعور کی بیداری کو دیکھا ہے ۔ یہ قومی شعور ، جو قوم کو نئی قراردادوں کی طرف لے جاتا ہے ، نئی قراردادوں کی تکمیل کی تحریک دیتا ہے ۔ مہاکمبھ نے ہماری صلاحیت کے بارے میں کچھ لوگوں کے ذہنوں میں موجود شکوک و شبہات کا بھی مناسب جواب دیا ہے ۔

اسپیکر صاحب،

پچھلے سال ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں ہم سب نے محسوس کیا تھا کہ ملک اگلے 1000 برسوں کے لیے کس طرح تیار ہو رہا ہے ۔ اس کے ٹھیک ایک سال بعد ، مہاکمبھ کے اس انعقاد نے ہم سب کے اس خیال کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ ملک کا یہ اجتماعی شعور ملک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے ۔ کسی بھی قوم  کی زندگی میں ، انسانی زندگی کی تاریخ میں ایسے بہت سے موڑ آتے ہیں ، جو صدیوں اور آنے والی نسلوں کے لیے مثالیں بنتے ہیں ۔ ہمارے ملک کی تاریخ میں  بھی ایسے لمحات آئے ہیں جنہوں نے ملک کو نئی سمت دی ہے اور ملک کو بیدار کیا ہے ۔ جیسے بھکتی تحریک کے دوران ہم نے دیکھا کہ کس طرح ملک کے کونے کونے میں روحانی شعور بیدار ہوا ۔ ایک صدی قبل شکاگو میں سوامی وویکانند کی طرف سے دی گئی تقریر ہندوستان کے روحانی شعور کے لیے ایک ایسی آواز تھی ، اس نے ہندوستانیوں کی خود اعتمادی کو جگادیا تھا ۔ ہماری  جدوجہد آزادی کی تحریک میں ایسے کئی سنگ میل رہے ہیں ۔ 1857 کی جدوجہد آزادی ہو ، ویر بھگت سنگھ کی شہادت کا وقت ہو ، نیتا جی سبھاش بابو کا دلی چلو کا نعرہ ہو ، گاندھی جی کا ڈانڈی مارچ ہو ، ہندوستان نے ایسے مراحل سے تحریک حاصل کرکے آزادی حاصل کی ہے۔ میں پریاگ راج مہاکمبھ کو بھی ایک ایسے ہی اہم مرحلے کے طور پر دیکھتا ہوں ، جس میں بیدارہوتے ہوئے ملک کا عکس نظر آتا ہے ۔

اسپیکر صاحب،

ہم نے تقریبا ڈیڑھ ماہ تک ہندوستان میں مہاکمبھ کے جوش کومحسوس کیا ۔ سہولت اور تکلیف کی پریشانیوں سے بالاتر ہو کر کتنے کروڑ عقیدت مند عقیدت کے ساتھ جمع ہوئے ، یہی ہماری بہت بڑی طاقت ہے ۔ لیکن یہ جوش و خروش صرف اسی تک محدود نہیں تھا ۔ پچھلے ہفتے ، میں ماریشس میں تھا ، میں پریاگ راج سے تریوینی سے مہاکمبھ کا مقدس پانی لے کرگیا تھا ۔ جب ماریشس کے گنگا تالاب  میں وہ پووتر جل ڈالا گیا تو وہاں عقیدت اور جشن کا ساماحول تھا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ہماری روایات ، ہماری ثقافت اور ہماری تہذیب کو اپنانے اور منانے کا جذبہ آج مضبوط ہو رہا ہے ۔

اسپیکر صاحب،

میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے اقدارنسل در نسل کیسے آسانی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ آپ دیکھیں ، آج کے ہمارے نوجوان  مہاکمبھ اور دیگر تہواروں سے بڑےاحترام کے ساتھ جڑے رہے ہیں ۔ آج ہندوستان کے آج کے نوجوان اپنی  روایات ، اپنے  عقیدے  کو فخر کے ساتھ قبول کر رہے ہیں ۔

اسپیکر صاحب،

جب کسی معاشرے کے جذبات میں ہمارے ورثے پر فخر کا احساس بڑھتا ہے تو ہمیں ایسی شاندار تصاویر نظر آتی ہیں جو ہم نے مہاکمبھ کے دوران دیکھی ہیں ۔ اس سے باہمی بھائی چارے اور اس اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے کہ ایک ملک کے طور پر ہم بڑے اہداف حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہماری روایات ، ہمارے عقیدے اور ہمارے ورثے سے جڑنے کا یہ جذبہ آج کے ہندوستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے ۔

اسپیکر صاحب،

مہاکمبھ سے بہت سے امرت نکلے ہیں ، اتحاد کا امرت اس کا بہت پووتر انعام ہے ۔ مہاکمبھ ایک ایسا انعقاد تھا ، جس میں ملک کے ہر خطے سے ، ہر کونے سے آئے لوگ  ایک ہوگئے ، لوگوں نے انا کو ترک کردیا اور ویم کے جذبے کے ساتھ ،میں نہیں بلکہ ہم کے جذبے سے پریاگ راج میں اکٹھا ہوئے  ۔ ریاست کے مختلف حصوں سے لوگ مقدس تروینی سنگم پہنچے ۔ جب مختلف خطوں کے کروڑوں لوگ قوم پرستی کے احساس کو مضبوط کرتے ہیں تو ملک کا اتحاد بڑھتا ہے ۔ جب مختلف زبانیں اور بولیاں بولنے والے لوگ سنگم کے کنارے ہر ہر گنگا کا نعرہ لگاتے ہیں تو 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کی جھلک نظر آتی ہے اور اتحاد کا احساس بڑھ جاتا ہے ۔ ہم نے مہاکمبھ میں دیکھا ہے کہ چھوٹے اور بڑے میں کوئی فرق نہیں تھا ، یہی ہندوستان کی بڑی طاقت ہے ۔ اس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ اتحاد کا حیرت انگیز عنصر ہمارے اندر بنا ہوا ہے ۔ ہمارے اتحاد کی طاقت ایسی ہے کہ یہ تقسیم کرنے کی تمام کوششوں کو بھی ناکام بنادیتی ہے ۔ اتحاد کا یہ احساس ہندوستانیوں کی بڑی خوش قسمتی ہے ۔ یکجہتی کا یہ عظیم مظاہرہ  بکھراؤ کے اس ماحول میں  ہماری بڑی طاقت ہے جس کا سامنا آج پوری دنیا کر رہی ہے ۔ تنوع میں اتحاد ہندوستان کی خاصیت ہے ، ہم ایسا ہمیشہ  کہتے  آئے ہیں کہ  ہم نے ہمیشہ ہی اسے محسوس کیا ہے اور پریاگ راج مہاکمبھ میں ہم نے اسے اس کی شاندار شکل کو دیکھا ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تنوع میں اتحاد کی اس خصوصیت کو تقویت دیتے رہیں ۔

محترم اسپیکر صاحب ،

ہمیں مہاکمبھ سے بھی بہت سی تحریک حاصل ہوئی ہے  ۔ ہمارے ملک میں چھوٹے بڑے اتنے  ایسے دریا ہیں  جو بحران کے شکار بھی  ہورہے ہیں ۔ کمبھ سے تحریک حاصل کرکےہمیں ریور فیسٹیول کی روایت کو نئی توسیع دینی ہے ، ہمیں اس کے بارے میں سوچنا چاہیے ، اس سے موجودہ نسل کو پانی کی اہمیت سمجھ میں آئے گی ، دریاؤں کی صفائی کو تقویت ملے گی ، دریاؤں کی حفاظت ہوسکے گی۔

اسپیکر صاحب،

مجھے یقین ہے کہ مہاکمبھ کا امرت ہماری قراردادوں کی تکمیل کا ایک بہت مضبوط ذریعہ بنے گا ۔ میں ایک بار پھر مہاکمبھ کے انعقاد سے وابستہ ہر فرد کی تعریف کرتا ہوں ، ملک کے تمام عقیدت مندوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، ایوان کی طرف سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

 

  • Vijay Kadam May 20, 2025

    🚩
  • Vijay Kadam May 20, 2025

    🚩🚩
  • Vijay Kadam May 20, 2025

    🚩🚩🚩
  • Vijay Kadam May 20, 2025

    🚩🚩🚩🚩
  • Vijay Kadam May 20, 2025

    🚩🚩🚩🚩🚩
  • Jitendra Kumar May 07, 2025

    🇮🇳🇮🇳🙏🙏
  • Naresh Telu May 01, 2025

    namo🙏🙏
  • Gaurav munday April 23, 2025

    665
  • Bhupat Jariya April 17, 2025

    Jay shree ram
  • Kukho10 April 15, 2025

    PM Modi is the greatest leader in Indian history!
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
'Goli unhone chalayi, dhamaka humne kiya': How Indian Army dealt with Pakistani shelling as part of Operation Sindoor

Media Coverage

'Goli unhone chalayi, dhamaka humne kiya': How Indian Army dealt with Pakistani shelling as part of Operation Sindoor
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
While building a healthy planet, let us ensure that no one is left behind: PM Modi at World Health Assembly
May 20, 2025
QuoteThe theme of the World Health Assembly this year is ‘One World for Health’, It resonates with India’s vision for global health: PM
QuoteThe future of a healthy world depends on inclusion, integrated vision and collaboration: PM
QuoteThe health of the world depends on how well we care for the most vulnerable: PM
QuoteThe Global South is particularly impacted by health challenges, India’s approach offers replicable, scalable and sustainable models: PM
QuoteIn June, the 11th International Day of Yoga is coming up, This year, the theme is ‘Yoga for One Earth, One Health’: PM
QuoteWhile building a healthy planet, let us ensure that no one is left behind: PM

Excellencies and Delegates,Namaste. Warm greetings to everyone at the 78th Session of the World Health Assembly.

Friends,

The theme of the World Health Assembly this year is ‘One World for Health’. It resonates with India’s vision for global health. When I addressed this gathering in 2023, I had spoken about ‘One Earth, One Health’. The future of a healthy world depends on inclusion, integrated vision and collaboration.

Friends,

Inclusion is at the core of India’s health reforms. We run Ayushman Bharat, the world’s largest health insurance scheme. It covers 580 million people and provides free treatment. This programme was recently extended to cover all Indians above the age of 70 years. We have a network of thousands of health and wellness centres. They screen and detect diseases such as cancer, diabetes and hypertension. Thousands of public pharmacies provide high-quality medicines at far less than the market price.

Friends,

Technology is an important catalyst to improve health outcomes. We have a digital platform to track vaccination of pregnant women and children. Millions of people have a unique digital health identity. It is helping us integrate benefits, insurance, records and information. With telemedicine, nobody is too far from a doctor. Our free telemedicine service has enabled over 340 million consultations.

Friends,

Due to our initiatives, there has been a heartening development. The Out-of-Pocket Expenditure as percentage of Total Health Expenditure has fallen significantly. At the same time, Government Health Expenditure has gone up considerably.

Friends,

The health of the world depends on how well we care for the most vulnerable. The Global South is particularly impacted by health challenges. India’s approach offers replicable, scalable and sustainable models. We would be happy to share our learnings and best practices with the world, especially the Global South.

Friends,

In June, the 11th International Day of Yoga is coming up. This year, the theme is ‘Yoga for One Earth, One Health’. Being from the nation which gave Yoga to the world, I invite all countries to participate.

Friends,

I congratulate the WHO and all member states on the successful negotiations of the INB treaty. It is a shared commitment to fight future pandemics with greater cooperation. While building a healthy planet, let us ensure that no one is left behind. Let me close with a timeless prayer from the Vedas. सर्वे भवन्तु सुखिनः सर्वे सन्तु निरामयाः। सर्वे भद्राणि पश्यन्तु मा कश्चिद् दुःखभाग्भवेत्॥ Thousands of years ago, our sages prayed that everyone should be healthy, happy and free from disease. May this vision unite the world.

Thank You!