اگالیگا جزیرے پرچھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
ماریشس بھارت کا ایک قابل قدر دوست ہے؛ آج جن پروجیکٹوں کاافتتاح کیا جارہا ہے ، وہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری میں مزید اضافہ کریں گے
"ماریشس ہماری ‘پڑوس پہلے’ پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے"
"بھارت، اپنے دوست ماریشس کے لئے سب سے پہلے پہنچنے والا ملک رہا ہے "
"بھارت اور ماریشس سمندری سلامتی کے شعبےمیں قدرتی شراکت دار ہیں"
"ماریشس ، ہماری جن اوشدھی اقدام میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ماریشس کے عوام بہتر کوالٹی کی میڈ ان انڈیا جنرک ادویات کا فائدہ اٹھاسکیں گے

عزت مآب وزیر اعظم پروند جگن ناتھ، ماریشس کی کابینہ کے موجودہ ارکان، ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر، آج کے اس تقریب سےجڑے  اگلیگا کے باشندے  اور تمام ساتھی،

نمسكار!

گزشتہ 6 مہینوں میں وزیر اعظم جگن ناتھ اور میری یہ پانچویں ملاقات ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک، مضبوط اور منفرد شراکت داری کا ثبوت ہے۔ ماریشس ہماری پڑوسی پہلے پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ ماریشس ہمارے وژن ساگر کے تحت ہمارا خصوصی شراکت دار ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے رکن  کے طور پر، ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے تعلقات میں بے مثال رفتار آئی ہے۔ ہم نے باہمی تعاون میں نئی ​​بلندیاں حاصل کی ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو ایک نئی شکل دی گئی ہے۔ ہمارے لوگ پہلے ہی زبان اور ثقافت کے سنہرےدھاگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے، ہم نے یوپی آئی اورروپے  کارڈ جیسے اقدامات کے ذریعے جدید ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے۔

 

ساتھیوں،

ترقیاتی شراکت داری ،ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کا ایک اہم ستون رہا ہے۔ ہماری ترقیاتی شراکتیں ماریشس کی ترجیحات پر مبنی ہیں۔ چاہے وہ ماریشش کی ای ای زیڈ  سیکورٹی سے متعلق ضروریات ہوں، یا صحت کی حفاظت، ہندوستان نے ہمیشہ ماریشس کی ضروریات کا احترام کیا ہے۔ چاہے کووڈ وبائی بیماری کا بحران ہو یا تیل کے رساؤ کا، ہندوستان ہمیشہ اپنے دوست ماریشس کے لیے پہلا جواب دہندہ رہا ہے۔ ہماری کوششوں کا بنیادی مقصد ماریشس کے عام لوگوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، ماریشس کے لوگوں کو تقریباً ایک ہزار ملین ڈالر کی کریڈٹ لائنز اور 400 ملین ڈالر کی امداد دستیاب کرائی گئی ہے۔ مجھے ماریشس میں میٹرو لائن کی ترقی سے لے کر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس، سوشل ہاؤسنگ، ای این ٹی اسپتال، سول سروس کالج اور اسپورٹس کمپلیکس جیسے  بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 

ساتھیوں،

آج کا دن ہماری ترقیاتی شراکت داری کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج ہم اس عہد کی تکمیل دیکھ رہے ہیں جو میں نے 2015 میں اگلیگا کے لوگوں کی ترقی کے لیے کیا تھا۔ آج کل بھارت میں اسے ’’مودی کی گارنٹی‘‘ کہا جا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جن سہولیات کا ہم نے مل کر افتتاح کیا ہے ،ان سے ایز آف لونگ  کو مضبوطی ملے گی۔  ماریشس کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں رابطے بڑھیں گے۔ مین لینڈ سے انتظامی تعاون آسان ہو جائے گا۔ سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ طبی علاج کے لیے ہنگامی انخلاء اور اسکولی بچوں کی  تعلیم کے لیے سفر میں آسانی ہوگی۔

 

ساتھیوں،

بحر ہند کے خطے میں بہت سے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز ابھر رہے ہیں۔ یہ تمام چیلنجز، ہماری معیشت کو متاثر کرتے ہیں۔ ان سے نمٹنے کے لیے، ہندوستان اور ماریشس سمندری سلامتی کے شعبے  میں فطری شراکت دار ہیں۔ ہم بحر ہند کے علاقے میں سلامتی، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ہم خصوصی اقتصادی زون کی نگرانی، مشترکہ گشت، ہائیڈروگرافی، اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات جیسے تمام شعبوں میں ایک ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ آج، اگلیگا میں فضائی پٹی اور جیٹی کا افتتاح ہمارے تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اس سے ماریشس میں نیل گو معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

ساتھیوں،

میں وزیر اعظم جگن ناتھ جی کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے ماریشس میں جن اوشدھی کیندر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماریشس پہلا ملک ہوگا جو ہمارے جن اوشدھی پہل میں شامل ہوگا۔ اس سے ماریشس کے لوگوں کو ہندوستان میں بنی بہتر کوالٹی کی جنرک ادویات کا فائدہ ملے گا۔ جناب وزیر اعظم پروند جگن ناوھ جی، میں آپ کو آپ کی دور اندیشی اور متحرک قیادت کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں، ایک ساتھ، ہم ہندوستان اور ماریشس کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.