’’ آج آپ جیسے کھلاڑیوں کاجذبہ کافی بلند ہے، تربیت بھی بہتر ڈھنگ سےحاصل کررہے ہیں اور کھیلوں کےتئیں ملک میں ماحول بھی بہت زبردست طور پر سازگارہے‘‘
’’مقصد ترنگاپرچم کواونچارکھنا ہے اور قومی ترانہ کو بجتےہوئے سنناہے ‘‘
’’ ہمارےایتھلیٹس ایسے وقت میں کامن ویلتھ گیمس میں حصہ لینے جارہے ہیں جب ملک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے‘‘
’’آپ سبھی کو بہترین تربیت دی گئی ہے اور دنیا میں بہترین سہولتوں کے ساتھ پوری طرح تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ یہی وقت ہے کہ اس تربیت کو اوراپنےقوت ارادی کوشامل کیا جائے ‘‘
ابھی تک آپ نے جو کچھ حاصل کیاہے وہ یقینا تحریک دینے والا ہے لیکن اب آپ کو نئے ریکارڈس کےلئےپھر سے کوشش کرنی ہوگی ‘‘

میں ان سے بات کرنے سے پہلے ایک یا دو لفظ ضرور کہوں گا، اس کے بعد ان سے بات کروں گا۔

ساتھیو،

میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ مجھے آپ سب سے ملنے کا موقع ملا۔ ویسے روبرو ملتا تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی، لیکن آپ میں سے بہت سے لوگ اب بھی بیرون ملک اپنی کوچنگ کے انتظامات میں ہیں۔ دوسری طرف میں بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہوں، تو وہاں بھی کچھ مصروفیت ہے۔

ساتھیو،

آج 20 جولائی ہے۔ یہ دن کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ ضرور جانتے ہوں گے کہ آج شطرنج کا عالمی دن ہے۔ یہ بھی بہت دلچسپ ہے کہ 28 جولائی کو جس دن دولت مشترکہ کھیل برمنگھم میں شروع ہوں گے، اسی دن تمل ناڈو کے مہابلی پورم میں شطرنج اولمپیاڈ شروع ہوگا۔ یعنی آنے والے 10-15 دنوں میں بھارت کے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا، دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کا بہت سنہری موقع ہے۔ میں ملک کے ہر کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ساتھیو،

آپ میں سے بہت سے کھلاڑی پہلے ہی کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں ملک کو قابل فخر لمحات دے چکے ہیں۔ اس بار بھی آپ تمام کھلاڑی، آپ کے کوچ جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہیں۔ جن کے پاس دولت مشترکہ میں کھیلنے کا سابقہ ​​تجربہ ہے، یہ ان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ خود کو دوبارہ آزمائیں۔ 65 سے زائد کھلاڑی جو پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ بھی زبردست تاثر چھوڑیں گے۔ آپ ماہر ہیں آپ لوگوں کو کیا کرنا ہے، کیسے کھیلنا ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ جی بھر کے کھلئے گا، جم کر کھیلئے گا۔ پوری قوت سے کھیلئے گا اور بغیر کسی تناؤ کے کھیلئے گا۔ اور آپ لوگوں نے وہ پرانا ڈائیلاگ ضرور سنا ہوگا۔ کوئی نہیں ہے ٹکر میں، کہاں پڑے ہو چکر میں، بس اسی رویے کے ساتھ آپ کو وہاں جانا ہے، کھیلنا ہے، باقی میں اب اپنی طرف سے زیادہ گیان دینا نہیں چاہتا۔ آئیے گفتگو شروع کرتے ہیں۔ سب سے پہلے کس سے بات کرنا ہے مجھے؟

پیش کنندہ: اویناش سابلے مہاراشٹر سے ہیں، ایتھلیٹکس سے ہیں۔

وزیر اعظم: اویناش نمسکار۔

اویناش سابلے: جئے ہند سر، میں اویناش سابلے، میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ایتھلیٹکس میں 3000 میٹر ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کررہا ہوں۔

وزیر اعظم: اویناش مجھے بتایا گیا کہ آپ فوج میں ہیں اور آپ سیاچن میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ مہاراشٹر سے آکر ہمالیہ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، سب سے پہلے اس بارے میں مجھے اپنے تجربات بتائیں۔

اویناش سابلے: سر، میں مہاراشٹر کے بیر ضلع سے ہوں اور میں نے 2012 میں انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ اور اس کے بعد سر میں فوج کی جو ڈیوٹی ہوتی ہے، نارمل ڈیوٹی میں چار سال، مطلب میں نے نارمل ڈیوٹی کی اور اس میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ جو چار سال میں نارمل ڈیوٹی کرتا رہا، اس میں 9 مہینے کی جو بہت مضبوط ٹریننگ ہوتی ہے، بہت سخت ہوتی ہے۔ اس ٹریننگ نے مجھے بہت مضبوط بنا دیا اور اسی ٹریننگ سے میں اب کسی بھی شعبے میں جاؤں گا تو مجھے لگتا ہے کہ میں بہت اچھا کر سکوں گا اور اسی ٹریننگ کے ساتھ چار سال بعد جب مجھے آرمی کی طرف سے ایتھلیٹکس میں جانے کا موقع ملا تو میں بہت شکر گزار رہا اور فوج کا جو نظم و ضبط ہے اور جہاں میں اتنی مشکل جگہ پر رہا تو مجھے کافی فائدہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم: اچھا اویناش میں نے سنا ہے کہ آپ نے فوج میں شامل ہونے کے بعد ہی اسٹیپل چیز کا انتخاب کیا ہے۔ کیا سیاچن اور اسٹیپل چیز میں کوئی تعلق ہے؟

اویناش سابلے: جی جناب۔ وہاں پر بھی ایسی ٹریننگ ہوتی ہے جیسے آپ کو یہ اسٹیپل چیز جیسے ایونٹ بھی ایک رکاوٹ کا کھیل ہے۔ جیسے اس میں ہمیں ہڈلز کو اس کے اوپر کودنا  ہے اور پھر پانی کی چھلانگ لگانا ہے۔ اسی طرح فوج کی تربیت میں بھی ہمیں بہت سی رکاوٹوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ جیسے رینگنا پڑتا ہے یا 9 فٹ کھائی ہوتی ہے اسے کودکر پار کرنا ہوتا ہے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ تربیت میں بہت سی رکاوٹیں ہوتی ہیں اور یہاں مجھے یہ بہت آسان لگ رہا ہے۔ فوج کی ٹریننگ کے بعد، مجھے اسٹیپل جیسے ایونٹ بہت آسان لگ رہے ہیں۔

وزیر اعظم: اچھا اویناش، یہ بتائیے کہ پہلے آپ کا وزن بہت زیادہ تھا اور آپ نے بہت کم وقت میں اپنا وزن کم کیا اور آج بھی میں دیکھ رہا ہوں۔ آپ بہت دبلے پتلے لگ رہے ہیں، میں نے دیکھا تھا کہ ہمارے ایک ساتھی نیرج چوپڑا نے بھی بہت کم وقت میں اپنا وزن کم کرلیا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ اپنا تجربہ بتائیں کہ آپ نے ایسا کیسے کیا تو شاید کھیلوں کی بجائے اور لوگوں کو بھی یہ کام آسکے۔

اویناش سابلے: سر، جب میں فوج میں بطور سپاہی ڈیوٹی کرتا تھا، تو میرا وزن بہت زیادہ تھا۔ تو جب میں نے سوچا کہ مجھے کھیلوں میں جانا چاہیے تو میری یونٹ اور فوج نے مجھے کھیلوں میں شامل ہونے کے لیے بہت زیادہ ترغیب دی۔ تو میں نے سوچا کہ ابھی دوڑنے کے لئے میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ میرا وزن کم از کم 74 کلوگرام تھا۔ تو میں نے سوچا کہ ابھی یہ کیسے ہوگا؟لیکن انھوں نے مجھے بہت سپوٹ کیا اور ٹریننگ کے لئے الگ سے اضافی وقت ملتا تھا مجھے فوج میں، اس طرح اس وزن کو کم کرنے میں مجھے 3-4 مہینے لگے۔

وزیر اعظم: آپ کا وزن کتنا کم ہوا؟

اویناش سابلے: سر، اب وزن 53 کلو رہ گیا ہے، جناب میرا 53 کلو۔ اور تب 74 تھا، مطلب 20 کلو کم ہوا۔

وزیر اعظم: اوہ بہت کم کیا۔ اچھا اویناش مجھے کھیل کے بارے میں سب سے اچھی بات اور یہ ضرور میرے من کو چھوتی ہے کہ اس میں پیچھے کی ہار جیت کا زیادہ بیگیج نہیں ہوتا ہے۔ ہر بار مقابلہ نیا اور تازہ ہوتا ہے۔ اور آپ نے بتایا کہ آپ بالکل تیار ہیں۔ تمام اہل وطن کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ جم کر کھیلیں۔ آئیے، اب ہم کس سے بات کریں؟

پیش کنندہ: سر، اچنتا شیولی کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، وہ ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم: اچنتا جی نمستے۔

اچنتا شیولی: نمستے سر، سر میں مغربی بنگال سے ہوں۔ میں ابھی 12ویں کر رہا ہوں سر۔

وزیر اعظم: مجھے اپنے بارے میں تھوڑا بتائیے۔

اچنتا شیولی: میں 73 کٹیگری میں کھیلتا ہوں سر۔

وزیر اعظم: اچھا اچنتا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ بہت پرسکون مزاج کے ہیں۔ ایک دم سے کول جس کو کہتے ہیں۔ اور یہ آپ کا کھیل ہے جس میں طاقت کا استعمال ہوتا ہے، یہ طاقت کا کھیل ہے۔ تو آپ نے اس طاقت اور امن میں کیسے میل قائم کیا؟

اچنتا شیولی: سر، ہم کچھ کچھ یوگا کرتے ہیں، اس سے دماغ پرسکون ہوجاتا ہے اور ٹریننگ کے وقت اسے باہر نکال دیتے ہے۔ جوش کے ساتھ سر ایک دم۔

وزیر اعظم: اچھا اچنتا کیا آپ باقاعدگی سے یوگا کرتے ہیں؟

اچنتا شیولی: جی جناب کبھی کبھی مِس ہوتا ہے، لیکن کرتا ہوں سر۔

وزیر اعظم- اچھا، اچھا، آپ کے خاندان میں کون کون ہیں؟

اچنتا شیولی: ممی ہیں اور میرے بڑے بھائی ہیں سر۔

وزیر اعظم: اور کیا خاندان سے بھی مدد ملتی ہے؟

اچنتا شیولی: جی جناب، مجھے اپنے خاندان کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ کہ کرو اچھے سے کرو۔ روزانہ بات ہوتی ہے، ہمیشہ سپورٹ رہا ہے سر۔

وزیر اعظم:  دیکھئے، ماں کو اس بات کی فکر رہتی ہوگی کہ کوئی تکلیف نہ پہنچے، کیونکہ وزن اٹھانے میں ہمیشہ زخمی ہونے کی بڑی تشویش رہتی ہے۔ تو

اچنتا شیولی: سر، جب میں ماں سے بات کرتا ہوں تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ اچھے سے کھیلو۔

وزیر اعظم: دیکھئے، میں چاہتا ہوں کہ آپ بہت ترقی کریں، آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوں ۔ اچھا آپ نے خود کو چوٹ سے کیسے بچایا؟ کیا آپ نے اس کے لیے کوئی خاص تیاری کی ہے؟

اچنتا شیولی: نہیں جناب، چوٹ تو لگتی رہتی ہے، لیکن اس پر ہم تھوڑی توجہ دیتے ہیں، کہ میں نے کیا غلطی کی کہ چوٹ لگی۔ اس کے بعد  میں نے پھر اسے ٹھیک کیا۔ پھر اس کے بعد چوٹ نہیں لگی جناب۔

وزیر اعظم: اچھا اچنتا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہے، اگر آپ فلمیں دیکھتے ہیں تو ٹریننگ کی وجہ سے آپ کو وقت نہیں ملتا ہوگا۔

اچنتا شیولی: جی جناب۔ مجھے وقت نہیں ملتا لیکن کبھی کبھی جب میں فارغ ہوتا ہوں تو تھوڑا دیکھ لیتا ہوں سر۔

وزیر اعظم: کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ وہاں سے تمغہ لے کر آئیں گے، اس کے بعد یہی کام رہے گا فلم دیکھنے کا؟

اچنتا شیولی: نہیں - نہیں سر۔

وزیر اعظم: میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور میں آپ کے خاندان کو بھی داد دینا چاہوں گا۔ میں خاص طور پر آپ کی والدہ اور آپ کے بھائی کو سلام کرتا ہوں کہ جنھوں نے آپ کی تیاری میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ مجھے یقین ہے کہ جب کوئی کھلاڑی بنتا ہے تو کھلاڑی کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کو تپسیا کرنا پڑتی ہے۔ آپ دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیجئے۔ آپ کی والدہ کے ساتھ ساتھ ملک کے لوگوں کا آشیرواد بھی آپ کے ساتھ ہے۔ ۔ اچنتا آپ کے لیے بہت بہت نیک خواہشات۔

اچنتا شیولی: شکریہ جناب، شکریہ جناب۔

پیش کنندہ: سر اب ٹریسا جولی کیرالہ سے ہیں، بیڈمنٹن کھیلتی ہیں۔

ٹریسا جولی: گڈ مارننگ سر، میں ٹریسا جولی ہوں۔ سر، میں 2020 کامن ویلتھ گیمز، بیڈمنٹن کے لیے کھیل رہی ہوں، سر۔

وزیر اعظم: اچھا ٹریسا، آپ کنور ضلع سے ہیں۔ وہاں زراعت اور فٹ بال دونوں بہت مشہور ہیں۔ کس چیز نے آپ کو بیڈمنٹن میں آنے کی ترغیب دی؟

ٹریسا جولی: سر، میرے والد نے مجھے اس کھیل کو کھیلنے کی ترغیب دی، کیونکہ میرے آبائی شہر میں والی بال اور فٹ بال سب سے زیادہ مقبول ہے۔ لیکن اس عمر میں بیڈمنٹن کھیلنا زیادہ آسان ہے۔ 5 سال کی عمر میں۔

وزیر اعظم: ٹھیک ہے ٹریسا مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ اور گایتری گوپی چند دونوں اچھے دوست اور ڈبلز پارٹنر ہیں۔ اپنی دوستی اور فیلڈ پارٹنر کے بارے میں کچھ بتائیں؟

ٹریسا جولی: سر، گایتری کے ساتھ اچھا رشتہ ہے، جیسے کہ جب ہم کھیل رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک اچھا امتزاج بناتا ہے جب ہم کورٹ پر کھیل رہے ہوتے ہیں اور یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شراکت داروں کے ساتھ اچھا رشتہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

وزیر اعظم: ٹھیک ہے ٹریسا، آپ نے اور گایتری نے لوٹنے کے بعد جشن منانے کا کیاس منصوبہ بنایا ہے؟

ٹریسا جولی: سر، ادھر جاکے میڈل آئے تو ہم جشن منائیں گے۔ سر پتا نہیں، ابھی کیسے ہم جشن منائیں؟

وزیر اعظم: پی وی سندھو نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آکر آئس کریم کھائیں گی۔ خیر آپ نے شاندار آغاز کیا ہے، ابھی پورا کیرئیر آپ کے سامنے ہے، ابھی تو آپ کی جیت کا آغاز ہے اور آپ ہر میچ میں اپنا 100 فیصد دیجئے۔ ہر میچ کو پوری سنجیدگی سے لیجئے۔ میچ کے بعد نتیجہ جو بھی ہو۔ دیکھئے آپ کا لگنا یعنی بالکل آپ کو محسوس ہونا چاہیے کہ میں نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ چلئے آپ سب کو نیک خواہشات۔ آپ کی سبھی ٹولی کے لیے میری نیک خواہشات۔

ٹریسا جولی: شکریہ سر۔

پیش کنندہ: سر، اب مس سلیمہ ٹیٹے جھارکھنڈ کی ہاکی کھلاڑی ہیں۔

وزیر اعظم: سلیمہ جی نمستے۔

سلیمہ ٹیٹے: گڈ مارننگ سر،

وزیر اعظم: ہاں، سلیمہ جی، آپ کیسی ہیں؟

سلیمہ ٹیٹے: ٹھیک ہے جناب، کیسے ہیں آپ لوگ؟

وزیر اعظم: تو آپ اس وقت کہاں ہیں، کوچنگ کے لیے کہیں اور ہیں؟ باہر ہیں آپ؟

سلیمہ ٹیٹے: جی جناب، ہم اس وقت انگلینڈ میں ہیں، ہماری پوری ٹیم۔

وزیر اعظم: اچھا سلیمہ، میں کہیں آپ کے بارے میں پڑھ رہا تھا کہ آپ اور آپ کے والد نے ہاکی کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔ اس وقت سے لے کر اب تک کے سفر کے بارے میں کچھ بتائیں تو ملک کے کھلاڑیوں کو بھی ضروری ترغیب ملے گی۔

سلیمہ ٹیٹے: جی جناب، جیسے میں گاؤں سے ہوں، تو جیسے میرے والد بھی کھیلتے تھے پہلے۔ ابھی تو بہت عرصہ ہوا، پاپا نے چھوڑ دیا۔ تو میں ان کے ساتھ کہیں بھی پاپا جاتے تھے کھیلنے کے لئے تو میں ان کے ساتھ سائیکل پر جاتی تھی، کھیلنے ان کے ساتھ۔ میں بیٹھ کر دیکھتی تھی کہ کیسے گیم ہوتا ہے۔ میں اپنے والد سیکھانا چاہتی تھی کہ میں کیسے سیکھوں کہ مجھے بھی ہاکی کھیلنا ہے۔ جیسے یشونت لکڑا جیسے جھارکھنڈ سے بھی تو ان کو میں دیکھتی تھی کہ پلیئر کیسے یہ ہیں۔ تو میں ویسے بننا ہے۔ تو میں اپنے والد کے ساتھ سائیکل پر جاتی تھی، پھر بیٹھ کر دیکھتی تھی کہ گیم کیسے ہوتا ہے۔ تو بعد میں آہستہ آہستہ مجھے یہ سمجھ آنے لگی کہ میں اپنی زندگی کو بہت کچھ دے سکتی ہوں۔ تو میں نے پاپا سے سیکھا کہ اسٹرگل کرنے سے ہمیں بہت کچھ ملتا ہے۔ تو مجھے اپنی فیملی سے ان سے بہت اچھا لگتا ہے مجھے کہ ان سے میں نے اتنا اچھا نالیج سیکھا ہے۔

وزیر اعظم: ٹھیک ہے سلیمہ، ٹوکیو اولمپکس میں آپ کے کھیل نے سب کو متاثر کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ ٹوکیو والا اپنا تجربہ شیئر کرتی ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ سب کو یہ پسند آئے گا۔

سلیمہ ٹیٹے: جی جناب بالکل، اسی طرح جیسے ہم نے ٹوکیو اولمپکس میں جانے سے پہلے آپ سے بات کی تھی۔ پھر دولت مشترکہ کے آنے سے پہلے ہی ہم وہاں موجود ہیں۔ لیکن سب سے پہلے آپ نے ہمیں بہت اچھی طرح سے حوصلہ دیا، جیسا کہ آپ نے ٹوکیو اولمپکس میں جانے سے پہلے ہم سے بات کی تھی، تو ہمیں یہ بہت پسند آیا، پھر ہمیں بہت حوصلہ ملا۔ تو بس اتنا ہے کہ ہم ٹوکیو اولمپکس میں یہ سوچ کر گئے تھے کہ ہمیں اس بار کچھ کرنا ہے، اس لیے ہم اس ٹورنامنٹ میں بھی اسی سوچ کے ساتھ آئے ہیں جو ہمیں کرنا ہے۔ جیسا کہ ہمارے پاس ٹوکیو اولمپکس میں کووڈ بھی تھا، تو ہمیں بہت مشکل پیش آئی تھی، جیسے ہمیں بہت زیادہ آرگنائز کیا ہوا تھا، جیسے کہ پہلے وہاں ہمارے لیے بہت اچھا آرگنائز کیا ہوا تھا کہ ہم ٹوکیو میں جاکر بہت کچھ سیکھ کر آئیں پھر اپنے دم پر بہت کچھ کرکے آئیں۔ بس آپ لوگ ہمیں ایسے ہی سپورٹ کیجئے تاکہ ہم اور آگے تک جائیں۔ جیسے ٹوکیو اولمپکس ہماری ایک بہت اچھی پہچان تھی، جیسے ہم نے اور ہماری ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔ تو ہمیں اس کو جاری رکھنا ہے سر۔

وزیراعظم: سلیمہ، آپ نے بہت چھوٹی عمر میں کئی بڑے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ تجربہ مستقبل میں بھی آپ کی بہت مدد کرے گا۔ آپ بہت آگے جائیں گی۔ آپ کے توسط سے، مردوں اور خواتین دونوں ہی ہاکی ٹیم کو میں اپنی طرف سے اور ملک کی طرف سے بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آپ سبھی بغیر کسی تناؤ کے مستی سے کھیلئے۔ جب ہر کوئی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، تو تمغہ ہر قیمت پر آنا ہی آنا ہے۔ آپ سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

سلیمہ ٹیٹے: شکریہ جناب۔

پیش کنندہ: سر، شرمیلا ہیں ہریانہ سے، یہ پیرا ایتھلیٹکس میں شاٹ پٹ کی کھلاڑی ہیں سر۔

شرمیلا: نمستے سر۔

وزیر اعظم: نمستے شرمیلا جی۔ شرمیلا جی، آپ ہریانہ سے ہیں، تو کھیل کھود میں تو ہریانہ ہوتا ہی ہوتا ہے۔ اچھا آپ نے 34 سال کی عمر میں کھیلوں میں کیریئر کا آغاز کیا۔ اور آپ نے دو سال میں ہی گولڈ میڈل جیت کر دکھایا۔ میں ضرور جاننا چاہوں گا کہ یہ معجزہ کیسے ہوا؟ آپ کو تحریک کہاں سے ملی؟

شرمیلا: سر، میں ہریانہ کے ضلع مہندر گڑھ کے ریواڑی میں رہتی ہوں۔ اور سر، میری زندگی میں بڑے طوفان آئے ہیں۔ لیکن میرا بچپن سے کھیلنے کا شوق تھا لیکن مجھے موقع نہیں ملا۔ میرا خاندان غریب تھا، میرے والد، والدہ نابینا تھے، تین بہنیں، ایک بھائی ہے ہمارا، ہم بہت غریب ہیں سر۔ پھر میری چھوٹی عمر میں شادی ہوگئی، لیکن شوہر کچھ اچھے نہیں ملے، بہت ظلم کیا۔ میری دو بیٹیاں ہیں سر،وہ بھی کھیلوں میں ہیں۔ لیکن ہم تینوں ماں بیٹیوں پر بہت مظالم ڈھائے گئے، پھر میرے والدین مجھے اپنے میکے لے آئے۔ میں چھ سال سے میکے میں ہوں جناب۔ لیکن مجھے بچپن سے ہی کچھ کرنا تھا۔ لیکن مجھے کوئی راستہ نہیں ملا جناب۔ تو دوسری شادی کے بعد مجھے کھیلوں میں کچھ امید دکھائی دی، ہمارے رشتہ دار ٹیک چند بھائی جو ہیں، پرچم بردار رہے ہیں، انھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور انھوں نے مجھ سے صبح و شام آٹھ گھنٹے سخت محنت کرائی اور ان کی وجہ سے آج میں ایک سال دو سال میں نیشنل میں گولڈ میڈل جیت چکی جناب۔

وزیر اعظم: شرمیلا جی، آپ کی زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ جسے سن کر کوئی بھی یہ سوچے گا کہ وہ آگے جینا ہی چھوڑ دے دنیا میں، لیکن آپ نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ شرمیلا جی، آپ واقعی ہر اہل وطن کے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور آپ کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ جیسا کہ آپ نے کہا، اب انہیں بھی کھیلوں کی تھوڑی بہت سمجھ ہے۔ دیویکا کو بھی دلچسپی ہوگی اور وہ بھی آپ سے گیم کے بارے میں پوچھ تاچھ کرتی رہتی ہوگی۔ ان بچوں کی دلچسپی کیا ہے؟

شرمیلا: سر بڑی بیٹی اب جیولن میں ہے انڈر 14 میں اب کھیلے گی۔ لیکن وہ کھلاڑی بہت اچھی بنے گی۔ اب بھی شاید یوٹوپیا ہریانہ میں جب گیمز ہوں گے اس دن پتہ چلے گا۔ سر چھوٹی بیٹی ٹیبل ٹینس میں ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنی بیٹیوں کو بھی کھیلوں میں لاکر ان کی زندگی بھی اچھی بناؤں، کیونکہ جو کچھ پہلے برداشت کر چکی ہوں وہ بچوں پر نہ آئے۔

وزیر اعظم: اچھا شرمیلا جی، آپ کے جو کوچ ہیں، ٹیک چند جی، وہ بھی پیرالمپئن رہ چکے ہیں۔ ان سے بھی آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہوگا؟

شرمیلا: جی جناب! انھوں نے ہی مجھے تحریک دیا اور مجھے چار چار گھنٹے تک پریکٹکس کروائی۔ جب میں اسٹیڈیم نہیں جاتی تو وہ مجھے پکڑ کر گھر لے جاتے تھے۔ میں تھک جاتی تھی، پھر انھوں نے میرا حوصلہ بڑھایا کہ ہار نہیں ماننا، جتنی بھی محنت کروگی، اتنا پھل تمہارے سامنے آئے گا، محنت پر توجہ دو۔

وزیر اعظم: شرمیلا جی، آپ نے جس عمر میں کھیلنے کے بارے میں سوچا، اس میں بہت سے لوگوں کے لیے کھیل شروع کرنا مشکل ہوتا ہے۔ آپ نے ثابت کردیا کہ اگر جیتنے کا جذبہ ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں ہے۔ ہر چیلنج آپ کی ہمت اور حوصلے سے بالاتر ہے۔ آپ کی لگن پوری قوم کو متاثر کرتی ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت نیک خواہشات۔ اور آپ کی بیٹیوں کو لے جانے کا آپ کا جو خواب ہے، وہ ضرور پورا ہو گا، جس جذبے کے ساتھ آپ کام کررہی ہیں، آپ کی بیٹیوں کی زندگی بھی اتنی ہی روشن ہو گی۔ میری طرف سے بہت بہت نیک خواہشات اور بچوں کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں!

پیش کنندہ: ہیولوک سے جناب ڈیوڈ بیکھم، یہ انڈمان و نیکوبار سے ہیں۔ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

ڈیوڈ: نمستے سر!

وزیر اعظم: نمستے ڈیوڈ! آپ کیسے ہو؟

ڈیوڈ: ٹھیک ہوں سر!

وزیر اعظم: ڈیوڈ آپ کا نام تو ایک بہت بڑے فٹ بال کھلاڑی کے نام پر ہے۔ لیکن آپ سائیکلنگ کرتے رہے ہیں۔ کیا لوگ آپ کو فٹ بال کھیلنے کی بھی رائے دیتے ہیں؟ کبھی سوچا کہ آپ کو فٹ بال پیشہ ورانہ طور پر کھیلنا چاہیے یا پھر سائیکلنگ ہی آپ کی پہلی پسند رہی ہے؟

ڈیوڈ: مجھے فٹ بال میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلنے کا شوق تھا، لیکن ہمارے پاس انڈمان اور نکوبار میں فٹ بال کی اتنی گنجائش نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں فٹ بال ترقی نہیں کر سکا۔

وزیر اعظم: ٹھیک ہے ڈیوڈ جی، مجھے بتایا گیا کہ آپ کا ایک اور ساتھی ہے جس کا نام ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی کے نام پر ہی ہے۔ کیا آپ دونوں فارغ وقت میں فٹ بال کھیلتے ہیں؟

ڈیوڈ: ہم فٹ بال نہیں کھیلتے، کیونکہ ہم لوگ ٹریننگ پر ہی فوکس کرتے ہیں، ٹریک سائیکل میں۔ بس اسی ٹریننگ میں ہمارا پورا وقت چلا جاتا ہے۔

وزیر اعظم: اچھا ڈیوڈ جی، آپ نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن سائیکل سے ہاتھ کبھی نہیں چھوٹا اور اس کے لیے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ یہ حوصلہ افزائی اور اپنے آپ کو متحرک رکھنا اپنے آپ میں حیرت کی بات ہے، آپ اسے کیسے کرتے ہیں؟

ڈیوڈ: میرے خاندان کے لوگ مجھے بہت حوصلہ دیتے ہیں کہ آپ کو آگے بڑھنا ہے اور تمغہ جیت کر آنا ہے یہاں پر، اور یہ بڑی بات ہوگی کہ میں باہر جا کر اپنا تمغہ لاسکوں۔

وزیر اعظم: اچھا ڈیوڈ جی، آپ نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کھیلو انڈیا گیمز نے آپ کی مدد کیسے کی؟ اس نے آپ کے جیتنے کے عزم کو کتنا مضبوط کیا ہے؟

ڈیوڈ: سر، وہ میرا پہلا سفر تھا کہ میں نے اپنا نیشنل ریکارڈ توڑا تھا دو بار اور بہت خوشی کی بات ہے کہ من کی بات میں آپ نے میرے بارے میں بہت بولا تھا اور میں اس وقت بہت خوش تھا کہ آپ نے من کی بات میں میراموٹیویٹ کیا۔ میں انڈمان اور نکوبار کا ایک کھلاڑی ہوں کہ وہاں سے نکل کر یہاں نیشنل ٹیم میں پہنچا ہوں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میری انڈمان ٹیم بھی بہت فخر محسوس کرتی ہے کہ میں اپنے انڈین ٹیم میں یہاں انٹرنیشنل ٹیم میں یہاں تک آیا۔

وزیر اعظم: دیکھئے ڈیوڈ، آپ نے انڈمان و نیکوبار کو یاد کیا اور میں ضرور کہوں گا کہ آپ ملک کے سب سے خوبصورت علاقے سے آتے ہیں۔ آپ ایک ڈیڑھ سال کے رہے ہوں گے جب نیکوبار میں آئی سونامی نے آپ کے والد کو آپ سے چھین لیا تھا۔ ایک دہائی بعد، آپ نے اپنی ماں کو بھی کھودیا۔ مجھے یاد ہے جب میں 2018 میں کار نیکوبار گیا تھا، مجھے سونامی میموریل کا دورہ کرنے اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ملا تھا جنھیں ہم نے کھودیا تھا۔ انھیں خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ملا تھا۔میں آپ کے خاندان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنی مشکلات میں بھی آپ کی حوصلہ افزائی کی۔ ہر اہل وطن کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کے لئے بہت بہت نیک خواہشات!

ڈیوڈ: شکریہ سر!

 

ساتھیو،

اچھا ہوتا جیسا میں نے پہلے کہا کہ میں آپ سب سے روبرو مل کر، سب سے بات کرپاتا۔ لیکن جیسا میں نے کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ دنیا کے مختلف ممالک میں ٹریننگ لے رہے ہیں اور میں بھی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کی وجہ سے بہت مصروف ہوں جس کی وجہ سے اس بار یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ لیکن، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ واپس آئیں گے، ہم آپ کی جیت کا جشن ضرور منائیں گے۔ نیرج چوپڑا پر تو ملک کی خاص نظر رہنے والی ہے۔

ساتھیو،

آج کا وقت ایک طرح سے بھارتی کھیلوں کی تاریخ کا سب سے اہم دور ہے۔ آج آپ جیسے کھلاڑیوں کا جذبہ بھی بلند ہے، ٹریننگ بھی بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں کھیلوں کے تعلق سے ماحول بھی زبردست ہے۔ آپ تمام نئی چوٹیوں کو سر کررہے ہیں، نئی چوٹیاں بنا رہے ہیں۔ آپ میں سے بہت سے ساتھی بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں مسلسل قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پورا ملک آج آپ سب کے اندر اس بے مثال اعتماد کو محسوس کر رہا ہے۔ اور دوستو، اس بار ہماری کامن ویلتھ ٹیم کئی لحاظ سے بہت خاص ہے۔ ہمارے پاس تجربے کے ساتھ ساتھ نئی توانائی دونوں کا شاندار امتزاج ہے۔ اس ٹیم میں 14 سال کی انہت ہیں، 16 سال کی سنجنا سشیل جوشی ہیں، شیفالی اور بے بی سہانا، یہ 17-18 سال کے بچے، یہ ہمارے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔ آپ نہ صرف کھیلوں میں بلکہ عالمی سطح پر نئے بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آپ جیسے نوجوان کھلاڑی ثابت کر رہے ہیں کہ بھارت کا کونا کونا اسپورٹس ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے۔

ساتھیو،

آپ کو حوصلہ افزائی کے لیے باہر دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جب آپ اپنی ٹیم کے اندر ہی من پریت جیسے اپنے ساتھیوں کو دیکھیں گے تو جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ پیروں میں فریکچر کے سبب ان کو رنر کے بجائے شاٹ پٹ میں اپنے نئے رول کو اپنانا پڑا، اور اس نے اسی کھیل میں قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کسی چیلنج کے سامنے شکست نہ کھانا، مسلسل متحرک رہنا، اپنے ہدف کے تئیں وقف رہنے کا نام ہی کھلاڑی ہوتا ہے۔ اس لیے جو لوگ پہلی بار بڑے بین الاقوامی میدان میں اتر رہے ہیں، میں کہوں گا کہ زمین بدل گئی، ماحول بھی بدل گیا، لیکن آپ کا مزاج نہیں بدلا، آپ کی ضد نہیں بدلی۔ مقصد ترنگا لہراتا دیکھنا، قومی ترانہ بجتے سننا ہے۔ اس لیے دباؤ نہیں لینا ہے، آپ کو اچھے اور مضبوط کھیل سے اثر چھوڑکر آنا ہے۔ آپ کامن ویلتھ گیمز میں ایسے وقت جا رہے ہیں جب ملک آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کو بہترین کارکردگی کا تحفہ دیں گے، اس ہدف کے ساتھ جب میدان میں اتریں گے تو سامنے کون ہے، اس بات سے فرق نہیں پڑے گا ۔

ساتھیو،

آپ سب نے اچھی ٹریننگ لی ہے، دنیا کی بہترین سہولیات کے ساتھ تربیت یافتہ ہے۔ یہ وقت اس ٹریننگ کو اور اپنی قوت ارادی کو ضم کرنے کا ہے۔ آپ نے ابھی تک کیا حاصل کیا وہ یقیناً متاثر کن ہے۔ لیکن اب آپ کو نئے ریکارڈز کی طرف نئے سرے سے دیکھنا ہوگا۔ آپ اپنی پوری کوشش کریں، اہل وطن آپ سے یہی توقع رکھتے ہیں، آپ کو اہل وطن کی طرف سے نیک تمنائیں بھی ہیں، آپ کو اہل وطن کی طرف سے آشیرواد بھی ہے۔ اور میری طرف سے آپ سبھی کو بہت بہت نیک خواہشا! بہت بہت شکریہ۔ اور جب آپ فتح یاب ہوکر آئیں گے، تو میرے یہاں آنے کی دعوت ابھی سے دیتا ہوں آپ کو، نیک خواہشات! شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi