Atal Tunnel will transform the lives of the people of the region: PM
Atal Tunnel symbolizes the commitment of the government to ensure that the benefits of development reach out to each and every citizen: PM
Policies now are not made on the basis of the number of votes, but the endeavour is to ensure that no Indian is left behind: PM
A new dimension is now going to be added to Lahaul-Spiti as a confluence of Dev Darshan and Buddha Darshan: PM

نئی دہلی،3کتوبر  2020/ مرکزی کابینہ  کے میرے ساتھیو، جناب  راج ناتھ سنگھ جی ، ہماچل پردیش  کے مقبول وزیراعلی بھائی جے رام ٹھاکرجی، مرکز میں میرے ساتھی وزیر ہماچل  کا چھوکرا بھائی انوراگ ٹھاکر، ہماچل حکومت کے وزرائے اعلی ، مقامی عوامی نمائندے اور لاہول اسپیتی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں!

آج ایک لمبے عرصے کے بعد آپ سبھی کے درمیان  آنا میرے لئے بہت  بڑا خوشی کا احساس ہے۔ اٹل ٹنل کےلئے آپ تمام لوگوں کو بہت بہت مبارک باد اور نیک خواہشات۔

’’جلے، دی کینہنگ اٹل جیئو طرفے تحفہ  شو‘‘

ساتھیوں!

 برسوں پہلے جب میں یہاں ایک کارکن کے طور پر آپ کے درمیان  آتا تھا، تو روہتانگ  کا لمبا سفر ، لمبا سفر طے کر کے یہاں پہنچتا تھا  اور سردیوں میں جب روہتانگ پاس بند ہوجاتا تھا تو دوائی، پڑھائی  اور کمائی کے بھی تمام  راستے کیسے بند ہوجاتے تھے، یہ میں نے محسوس کیاہے، خود دیکھا ہے۔  اس وقت کے میرے بہت سے ساتھی آج بھی سرگرم  ہیں۔ کچھ ساتھی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔مجھے برابر یاد ہے کہ  ہمارے کنار کے  ٹھاکر سین نیگی جی، ان کے ساتھ مجھے بہت باتیں کرنے کا موقع ملتا تھا،  بہت کچھ جاننے سیکھنے کا موقع ملتا تھا۔  نیگی جی نے ایک افسر کی حیثیت میں اور ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے   ہماچل کی بہت خدمت کی ہے۔ شاید انہوں نے  سو سال پورے کئے تھے ، کہ کچھ بچ گیا تھا؟ لیکن زندگی کے  آخری وقت تک  وہ اتنے سرگرم تھے ۔ بڑے توانائی والی اور پرجوش شخصیت ہوتی تھی۔ بڑے ترغیب دینے والے تھے۔  بہت کچھ میں ان سے پوچھتا رہتا تھا، بہت کچھ بتاتے تھے وہ  ۔ ایک لمبی تاریخ کے گواہ تھے اور انہوں نے  اس پورے علاقے کے  بارے میں جاننے سمجھنے کے بارے میں میری بہت مدد کی۔

 ساتھیو،   اس علاقے کی ساری دقتوں سے اٹل جی بھی  بخوبی واقف تھے۔ یہ پہاڑ تو ہمیشہ سے اٹل جی کو بہت پیارے تھے۔  آپ لوگوں کی تکلیفیں کم ہوں، اس لئے ہی سال 2000 میں جب اٹل جی کیلانگ آئے تو  انہوں نے اس ٹنل کا اعلان کیا۔  اس وقت تہوار جیسا جو ماحول اس علاقے میں تھا وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔  یہی کے سپوت تھے، عظیم عوامی  خدمت گار ٹشی بابا جی، جنکے عزم کو بھی آج  حقیقت میں  تبدیل  کیا گیا ہے۔ انکے اور دیگر بہت سے دوسرے ساتھیوں کے   آشیرواد سے یہ ممکن ہوا ہے۔  

ساتھ ہی اٹل ٹنل کے بننے سے لاہول کے لوگوں کے لئے تو نئی صبح ہی ہوئی ہے ،  پانگی  کے لوگوں کی زندگی  بدلنے والی ہے۔9 کلو میٹر کی اس سرنگ سے 45-46 کلو میٹر کے فاصلہ  سیدھے طور پر  کم ہوگیا ہے۔ اس علاقے کے  دیگر ساتھیوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ  ان کی زندگی میں یہ موقع بھی  انہیں ملے گا۔  یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جانے کتنے مریضوں کو  سردیوں میں کسی  وسیلے کے انتظار میں، درد میں،  تکلیف میں دیکھا ہے اور خود بھی  اس درد اور تکلیف کو محسوس کیا ہے۔ آج انہیں تسلی ہے کہ   ان کے بچوں کو، بیٹے بیٹیوں کو  وہ مشکل  بھرے دن  اب نہیں  دیکھنے پڑیں گے۔

 ساتھیو، اٹل ٹنل کے بننے سے  لاہول اسپیتی اور پانگے کے  کسان ہوں، باغبانی سے جڑے لوگ ہوں ،  مویشی پالنے والے ہوں،  طالب علم ہوں، نوکری پیشہ ہوں ، تاجر-کاروباری ہوں، تمام کو فائدہ ہونے والا ہے۔ اب لاہول کے  کسانوں کی گوبھی، آلو اور مٹر کی فصل برباد نہیں ہوگی بلکہ تیزی سے مارکیٹ پہنچے گی۔

لاہول کی پہنچان بن چکے چندرمکھی آلو، اس کا ذائقہ  تو میں نے بھی لیا ہے۔ چندر مکھی آلو کو بھی اب نئے بازار ملیں گے، نئے خریدار ملیں گے، نیا پورا مارکیٹ مل جائے گا۔ اب نئی سبزیاں ، نئی فصلوں کی طرح  بھی  اس علاقے میں رجحان تیزی سے بڑھے گا۔  لاہول اسپیتی تو  ایک قسم سے  ادویاتی پودوں اور مختلف مسالوں جیسے  ہینگ، کوٹ، منو، کالا زیرہ، کڈو،  کیسر، پتیش، جیسی سینکڑوں جڑی بوٹیوں کا بھی  بہت بڑا   پروڈیوسر ہے۔ یہ مصنوعات ملک میں ہی نہیں بلکہ  پوری دنیا میں لاہول اسپیتی کی  ، ہماچل کی ، ہندستان کی پہنچا ن بن سکتے ہیں۔

اٹل ٹنل کا ایک اور فائدہ ہوگا کہ  اب اپنے بچوں کی پڑھائی کے لئے آپ کو نقل مکانی کرنے  کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس ٹنل نے  جانے کا ہی نہیں  لوٹ کر آنے کا بھی راستہ آسان کردیا ہے۔

ساتھیو، اس پورے علاقے میں سیاحت کو لے کر وسیع امکانات ہیں ۔  یہاں قدرت کی بھی بے پناہ کرم ہے اور روحانیت سے ، آستھا سے جڑی سیاحت کے لئے انوکھے امکانات  ہیں۔  سیاحوں کے لئے اب نہ  چندر تال دور ہے  اور نہ ہی  اسپیتی گھاٹی تک پہنچنا مشکل ہے۔  تبچیلنگ بورپا ہو یا ترلوکی ناتھ ہو، دیودرشن  اور بوددرشن کے سنگم کی شکل میں لاہول اسپیتی کو  اب نئی   درآمد ملنے والی ہے ۔ بلکہ   یہ تو  وہ روٹ ہے جہاں سے بودھ مٹھ اور تبت تک  اور دوسرے ملکوں تک تشہیر اور توسیع ہوئی۔

اسپیتی وادی میں واقع ملک میں بودھ تعلیم کے ایک اہم مرکز تابو مٹھ تک دنیا کی پہنچ اور سہل ہونے وا لی ہے۔  یعنی اس طرح سے  یہ پورا علاقہ مشرقی ایشیا  سمیت  دنیا کے متعدد ممالک کے   بودھ عقیدت مندوں کے لئے بھی ایک  بڑا سینٹر بننے والا ہے۔

ظاہر ہے یہ ٹنل اس پورے علاقے کے   نوجوانوں کو روزگار کے  متعدد مواقعوں سے جوڑنے والی ہے۔  کوئی ہوم اسٹے چلا ئے گا ، کوئی گیسٹ ہاؤس چلائے گا ، کسی کا ڈھابہ ہوگا  ، کوئی د کان ہوگی تو وہیں   متعدد ساتھیوں کو  گائیڈ کی شکل میں روزگار  دستیاب ہوگا۔ یہاں کی دستکاری ، یہا ں کے پھل ، دوائیاں سب کچھ ۔

ساتھیو اٹل ٹنل مرکزی  حکومت کے اس  عزم کا بھی حصہ ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ہر شخص تک ترقی کا فائدہ   پہنچنا چاہئے۔ ورنہ  آپ یاد کیجئے  پہلے کی صورتحال کیا تھی۔

لاہو ل اسپیتی جیسی  ملک کے   متعدد حصے ایسے تھے،  جن کو بہت سے  مسائل کے ساتھ جدوجہد کرنے کے لئے ان کے نصیب پر چھوڑ دیا گیا تھا، اس کا سیدھا سا سبب یہ تھا کہ علاقے کچھ لوگوں کے  سیاسی ہوس  کو ثابت نہیں کرتے تھے۔

ساتھیو،  بیتے  برسوں میں اب ملک میں  نئی سوچ کے ساتھ  کام ہورہا ہے۔ سب کے ساتھ سے ، سب کے یقین سے  ، سب کی ترقی ہورہی ہے۔  حکومت کے   کام کاج کے طریقوں میں بڑا بدلاؤ لایا گیا ہے۔ اب  منصوبے اس بنیاد پر نہیں بنتے  کہ کہاں کتنے ووٹ ہیں۔  اب کوشش اس بات کی ہے  کہ   کوئی ہندستانی  چھوٹ نہ جائے، پیچھے نہ رہ جائے۔

 اس بدلاؤ کی ایک بہت بڑی مثال  لاہول اسپیتی ہے ۔    یہ ملک کے   ان پہلے اضلاع میں سے  ایک ہے جہاں ہر گھر پائپ سے پانی کا انتظام ہوچکا ہے۔ جل جیون مشن  کیسے لوگوں کی  زندگی آسان  بنا رہا ہے ، یہ ضلع اس کی علامت ہے۔

ساتھیو، ہماری حکومت  دلت-ستائے ہوئے –استحصال زدہ  -محروم، قبائلی ، سبھی کو بنیادی  سہولیات   دینے کے عزم کے ساتھ  کام کررہی ہے۔آج ملک کے  15 کروڑ سے زیادہ گھروں میں  پینے کا صاف پانی  ، پائپ سے پہنچانے کی بہت بڑی مہم چل رہی ہے ۔ آزادی کی دہائیوں کے بعد  ان علاقوں میں   ٹائلٹ کی سہولت مل پائی ہے ، اتنا ہی نہیں کھانا بنانے کے لئے  ایل پی جی گیس کے  کنیکشن دستیاب ہوپائے ہیں۔

اب کوشش یہ ہے کہ  ملک کے   دور دراز علاقوں میں  بسے ہر علاقے کو  اچھے سے اچھا علاج مل سکے۔ آیوشمان بھارت اسکیم  کے تحت غریبوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے  مفت علاج کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

یہاں ہماچل کے بھی  22 لاکھ سے زیادہ  غریب بھائی بہنوں کو اس کا فائدہ ملنا یقینی ہوا ہے۔  ان تمام مہموں سے ملک کے  دور دراز علاقوں میں روزگار کے بھی  متعدد   نئے مواقع بنے ہیں،   نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔

ساتھیو، ایک بار پھر   اٹل ٹنل کی شکل   میں ترقی کے   نئے دروازے کے لئے  لاہول اسپیتی  اور پانگی وادی  کے آپ سبھی بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔  اور میں درخواست کروں گا ، یہ  بات  میں ملک کے   ہر شہری کے لئے  کہہ رہا ہوں،  کورونا کے    اس مشکل دور میں  اپنا اور اپنے کنبے کا دھیان رکھئے۔ ماسک کا استعمال کیجئے۔ ہاتھ کی  صفائی  پر خصوصی دھیان دیجئے۔

مجھے  اس تاریخی پروگرام کا  حصہ بنانے کے لئے میں پھر سے  آپ سب کا  دل سے بہت بہت  شکر گزار ہوں۔

شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi interacts with Rashtriya Bal Puraskar awardees
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi interacted with the 17 awardees of Rashtriya Bal Puraskar in New Delhi today. The awards are conferred in the fields of bravery, innovation, science and technology, sports and arts.

During the candid interaction, the PM heard the life stories of the children and encouraged them to strive harder in their lives. Interacting with a girl child who had authored books and discussing the response she received for her books, the girl replied that others have started writing their own books. Shri Modi lauded her for inspiring other children.

The Prime Minister then interacted with another awardee who was well versed in singing in multiple languages. Upon enquiring about the boy’s training by Shri Modi, he replied that he had no formal training and he could sing in four languages - Hindi, English, Urdu and Kashmiri. The boy further added that he had his own YouTube channel as well as performed at events. Shri Modi praised the boy for his talent.

Shri Modi interacted with a young chess player and asked him who taught him to play Chess. The young boy replied that he learnt from his father and by watching YouTube videos.

The Prime Minister listened to the achievement of another child who had cycled from Kargil War Memorial, Ladakh to National War Memorial in New Delhi, a distance of 1251 kilometers in 13 days, to celebrate the 25th anniversary of Kargil Vijay Divas. The boy also told that he had previously cycled from INA Memorial, Moirang, Manipur to National War Memorial, New Delhi, a distance of 2612 kilometers in 32 days, to celebrate Azadi Ka Amrit Mahotsav and 125th birth anniversary of Netaji Subash Chandra Bose, two years ago. The boy further informed the PM that he had cycled a maximum of 129.5 kilometers in a day.

Shri Modi interacted with a young girl who told that she had two international records of completing 80 spins of semi-classical dance form in one minute and reciting 13 Sanskrit Shokas in one minute, both of which she had learnt watching YouTube videos.

Interacting with a National level gold medal winner in Judo, the Prime Minister wished the best to the girl child who aspires to win a gold medal in the Olympics.

Shri Modi interacted with a girl who had made a self stabilizing spoon for the patients with Parkinson’s disease and also developed a brain age prediction model. The girl informed the PM that she had worked for two years and intends to further research on the topic.

Listening to a girl artiste who has performed around 100 performances of Harikatha recitation with a blend of Carnatic Music and Sanskrit Shlokas, the Prime Minister lauded her.

Talking to a young mountaineer who had scaled 5 tall peaks in 5 different countries in the last 2 years, the Prime Minister asked the girl about her experience as an Indian when she visited other countries. The girl replied that she received a lot of love and warmth from the people. She further informed the Prime Minister that her motive behind mountaineering was to promote girl child empowerment and physical fitness.

Shri Modi listened to the achievements of an artistic roller skating girl child who won an international gold medal at a roller skating event held in New Zealand this year and also 6 national medals. He also heard about the achievement of a para-athlete girl child who had won a gold medal at a competition in Thailand this month. He further heard about the experience of another girl athlete who had won gold medals at weightlifting championships in various categories along with creating a world record.

The Prime Minister lauded another awardee for having shown bravery in saving many lives in an apartment building which had caught fire. He also lauded a young boy who had saved others from drowning during swimming.

Shri Modi congratulated all the youngsters and also wished them the very best for their future endeavours.