مرکزی حکومت نے جدیداورترقی یافتہ بھارت کی ضروریات کے پیش نظر ، نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے
حکومت ، روزگاراورخود کے روزگار کوفروغ دینے کی غرض سے ، ہنرمندی کے فروغ پرخاص طورپرزوردیتی ہے
مدھیہ پردیش نے حصولیابی سے متعلق سروے ‘‘نیشنل اچیومنٹ سروے ’’ میں تعلیم کے معیار میں ایک بڑی پیش قدمی کی ہے
آپ کو ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیئے کہ آپ کی تعلیم نہ صرف ملک کے حال بلکہ ملک کے مستقبل کی بھی ساخت کا تعین کرے گی
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ ، مدھیہ پردیش میں نئے شامل کئے گئے اساتذہ کے لئے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔

نمسکار۔

مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے کی مہم  تیز رفتار سے چل رہی ہے۔ الگ الگ ضلعوں میں روزگار میلے منعقد کر کے، مختلف عہدوں پر ہزاروں نوجوانوں کی تقرری کی گئی ہے۔ ان میں سے 22 ہزار 400 سے زیادہ نوجوانوں کو ٹریننگ جیسے اہم کام سے جڑنے کے لیے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیوں،

مرکزی حکومت نے جدید اور ترقی یافتہ ہندوستان کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے۔ یہ پالیسی بچوں  کی ہمہ گیر نشوو نما، مکمل ترقی، علم، ہنر، اخلاقیات اور ہندوستانی قدروں  پر زور دیتی ہے۔ اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں اساتذہ کا سب سے اہم رول ہے۔ مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر ٹیچروں کی تقرری کی مہم اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ کل نئی تقرریوں میں سے تقریباً آدھے ٹیچر، آدیواسی علاقوں کے اسکولوں میں  تعینات ہوں گے۔ اتنی بڑی تعداد میں ٹیچروں کی تقرری سے، سب سے زیادہ فائدہ دیہی علاقے کے بچوں کو ہوگا، ہماری آئندہ نسل کو ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ ایم پی سرکار نے اس سال ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری عہدوں پر بھرتی کا ہدف رکھا ہے۔ اس سال کے آخر تک 60 ہزار سے زیادہ ٹیچروں کی تقرری کا بھی ہدف ہے۔ انھیں کوششوں کا نتیجہ ہے کہ  نیشنل اچیومنٹ سروے میں ایم پی نے تعلیم کے معیار میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس رینکنگ میں ایم پی کا مقام 17ویں نمبر سے 5ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، یعنی 12 نمبر کی چھلانگ اور وہ بھی بغیر کوئی ہنگامہ کیے، بنا شور مچائے، بغیر اشتہارات پر پیسہ لٹائے، چپ چاپ، اس طرح کا کام کرنے کے لیے جذبہ چاہیے، جذبہ کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ایک طرح سے  عبادت کا جذبہ چاہیے، تعلیم کے تئیں عقیدت کا جذبہ چاہیے۔ میں مدھیہ پردیش کے طلباء کو، مدھیہ پردیش کے تمام اساتذہ کو، ایم پی سرکار کو تعلیم کے شعبہ میں اس اہم کامیابی کے لیے اور اس خاموش عبادت کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیوں،

آزادی کے امرت کال میں ملک، بڑے اہداف اور نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان اہداف کے حصول کے لیے ترقی کے جو کام ہو رہے ہیں، وہ آج ہر سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ الگ الگ شعبوں میں آج جس تیزی سے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی رفتار بڑھی ہے، اس سے بھی روزگار کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ جیسے، کچھ ہی دن پہلے بھوپال سے دہلی کے درمیان وندے بھارت ٹرین کی شروعات ہوئی ہے۔ اس ٹرین سے پروفیشنلز، کاروباریوں کو تو سہولت ملے گی ہی، ساتھ ہی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ’وَن اسٹیشن وَن پروڈکٹ‘ اور ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ ایسی متعدد اسکیموں سے بھی مقامی مصنوعات، دور دور تک پہنچ رہی ہیں۔ یہ سبھی اسکیمیں، روزگار بڑھانے اور آمدنی بڑھانے میں مدد کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مدرا یوجنا سے ان لوگوں کو بڑی مدد ملی ہے، جو مالی اعتبار سے بہت کمزور تھے، لیکن  ذاتی روزگار کرنا چاہتے تھے۔  سرکار نے پالیسی کی سطح پر جو تبدیلیاں کی ہیں، اس نے بھارت کے اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم میں بھی روزگار کے متعدد نئے مواقع بنائے ہیں۔

ساتھیوں،

روزگار اور ذاتی روزگار کو فروغ دینے کے لیے سرکار کا اسکل ڈیولپمنٹ پر بھی  خاص زور ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کے لیے ملک بھر میں  اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کھولے گئے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں 30 اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں نوجوانوں کو  نئے زمانے کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔ اس سال کے بجٹ میں، پی ایم وشو کرما یوجنا کے ذریعے چھوٹے کاریگروں کو ٹریننگ دینے کے ساتھ انہیں ایم ایس ایم ای سے بھی جوڑنے کی پہل کی گئی ہے۔

ساتھیوں،

ایم پی میں جن ہزاروں اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے، انہیں میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں۔ آپ اپنی پچھلی 15-10 سال کی زندگی کو دیکھئے۔ آپ پائیں گے کہ جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ اثر ڈالا، ان میں آپ کی  ماں اور آپ کے ٹیچر ضرور ہیں۔ جس طرح سے یہ آپ کے دل میں ہیں، آپ  کے ٹیچر آپ کے دل میں ہیں، ویسے ہی آپ کو اپنے شاگردوں کے دل میں جگہ بنانی ہے۔ آپ کو اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھنا ہے کہ آپ کی تعلیم، ملک کا صرف حال ہی نہیں بلکہ مستقبل بھی سنوارے گی۔ آپ کی دی گئی تعلیم صرف ایک طالب علم ہی نہیں، بلکہ سماج میں بھی تبدیلی لائے گی۔ آپ جن قدروں کو آگے بڑھائیں گے وہ صرف آج کی نسل کی ہی نہیں بلکہ آنے والی کئی نسلوں پر مثبت اثرات پیدا کرے گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بچوں کی تعلیم اور ان  کی مکمل ترقی کے لیے آپ ہمیشہ کمربستہ رہئے گا۔ اور ایک بات میں ہمیشہ میرے لیے کہتا ہوں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں میرے اندر کے طالب علم کو کبھی مرنے نہیں دیتا۔ آپ ٹیچر بھلے ہیں لیکن آپ کے اندر کے طالب علم کو ہمیشہ بیدار رکھئے، ہمیشہ  ہوش مند رکھئے۔ آپ کے اندر کا طالب علم ہی آپ کو زندگی کی متعدد نئی بلندیوں پر پہنچائے گا۔ ایک بار پھر آپ سب کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد ہے، بہت بہت نیک خواہشات ہیں۔

شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi