Quoteوی- او- چدمبراناربندر گاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا
Quote10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا
Quoteہندوستان کے پہلےاندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے بحری جہاز کا آغاز کیا
Quoteریل اور سڑک کےمختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا
Quote‘‘تمل ناڈو ،تھوتھوکڈی میں ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے’’
Quote‘‘آج، ملک ‘جامع حکومت کے نظر یے’ کے ساتھ کام کر رہا ہے’’
Quote‘‘کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے سے متعلق مرکزی حکومت کی کوششوں کی بدولت رہن سہن کی سہولت میں اضافہ ہو رہا ہے’’
Quote‘‘بحری شعبے کی ترقی کا مطلب ہے تمل ناڈو جیسی ریاست کی ترقی’’
Quote‘‘ایک ساتھ 75 مقامات پر ترقی،یہ ہے نیا ہندوستان’’

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

وانّکم!

اسٹیج  پر موجود تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شری پد نائک جی، شانتنو ٹھاکر جی، ایل مروگن جی، ریاستی حکومت کے وزراء، یہاں کے اراکین پارلیمنٹ، دیگر معززین، خواتین و حضرات، وانکم!

 

|

Today, Tamil Nadu is writing a new chapter of progress in Thoothukudi । Many projects are being inaugurated or having foundation stones laid. These projects are an important part of the roadmap for a developed India. One can also see the spirit of Ek Bharat Shreshtha Bharat in these developments. These projects may be in से Thoothukudi but they will also give momentum to development in many places across India.

ساتھیو،

آج ملک وکست بھارت کے ہدف کی سمت  میں کام کر رہا ہے۔ اور وکست بھارت میں وکست تمل ناڈو کا بھی اتنا ہی بڑا کردار ہے۔ جب میں دو سال پہلے کوئمبٹور آیا تھا، میں نے چدمبرنار بندرگاہ کی کارگو صلاحیت بڑھانے کے لیے کئی پروجیکٹ شروع کیے تھے۔ میں نے اس وقت اس بندرگاہ کو شپنگ کا ایک بڑا مرکز بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ آج وہ گارنٹی پوری ہو رہی ہے۔ ’وی او چدمبرنار پورٹ‘ کے لئے جس   ’آؤٹر ہاربر کنٹینر ٹرمینل‘ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا،  آج اس کا  سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس ایک پروجیکٹ میں 7 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ 900 کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آج یہاں سے مختلف بندرگاہوں پر تقریباً 2.5 ہزار کروڑ روپے کے 13 نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ بحری شعبے کی اس بحالی سے تمل ناڈو کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

|

ساتھیو،

مجھے تمل ناڈو کے لوگوں اور ملک کے لوگوں سے ایک بات کہنا ضروری  ہے۔ اور بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے  کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے لیکن سچ بولنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ میں یو پی اے حکومت پر براہ راست الزام لگانا چاہتا ہوں۔ یہ تمام  پروجیکٹ جو میں آج لایا ہوں یہ یہاں کے لوگوں کی دہائیوں سے مانگ تھی۔ جو لوگ آج یہاں اقتدار میں ہیں وہ اس وقت دہلی میں اقتدار میں تھے۔ یہ محکمے چلاتے تھے۔ لیکن، انہوں نے آپ کی ترقی کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے تمل ناڈو کی بات کی، لیکن تمل ناڈو کی فلاح و بہبود کے لیے قدم اٹھانے کی ہمت نہیں تھی۔ آج  ہمارا یہ خادم تمل ناڈو کی نئی تقدیر لکھنے کے لیے تمل ناڈو کی سرزمین پر ایک خادم بن  کر آیا ہے۔

ساتھیو،

آج ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن فیول فیری بھی شروع کی گئی ہے۔ یہ فیری جلد ہی کاشی میں دریائے گنگا میں چلنا شروع ہو جائے گی۔ ایک طرح سے، یہ تمل ناڈو کے لوگوں کی طرف سے کاشی کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے، اور کاشی و تمل ناڈو کے درمیان  جو رشتہ ہے ا س کی توانائی میں نے حال ہی میں کاشی-تمل سنگم میں دیکھی، وہ عقیدت جو میں دیکھ رہا ہوں، ہندوستان سے محبت جو میں دیکھ رہا ہوں، اس لیے جب کاشی کے لوگ اور کاشی جانے والے ہر ہم وطن اس فیری پر سوار ہوں گے، تو انہیں لگے گا کہ تمل ناڈو بھی ان کا اپنا ہے۔ آج، وی او سی پورٹ  پر  ڈی سیلینیشن پلانٹ، گرین ہائیڈروجن پروڈکشن اور بنکرنگ  فیسلیٹی کا  بھی آغاز ہوا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے توت کڑی اور تمل ناڈو  گرین انرجی اور پائیدار ترقی کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔آج دنیا  محفوظ مستقبل کے لئے  جن متبادل کی طرف دیکھ رہی ہے ، تمل ناڈو اس میں بہت آگے جائے گا۔

 

|

ساتھیو،

میری ٹائم سیکٹر کے ساتھ ساتھ آج یہاں ریل اور سڑک سے متعلق کئی ترقیاتی منصوبے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ ریلوے لائن کی برقی کاری اور دوہری کاری  سے جنوبی تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان رابطے میں مزید بہتری آئے گی۔ اس سے ترونیلویلی-ناگرکوئل سیکٹر پر بننے والا دباؤ بھی کم ہوگا۔ اسی طرح، تمل ناڈو کے روڈ ویز انفراسٹرکچر کو مزید جدید بنانے کے لیے، میں نے آج 4.5 ہزار کروڑ روپے کے 4 بڑے پروجیکٹوں  کو بھی وقف کیا ہے۔ اس سے ریاست کا سڑک رابطہ بہتر ہوگا، سفر کا وقت کم ہوگا اور ساتھ ہی سیاحت اور صنعت کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔

ساتھیو،

آج ملک ’’ whole of government‘‘ (مکمل حکومت)  کے  نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ریلوے، ہائی ویز اور آبی گزرگاہیں مختلف محکمے لگ سکتے ہیں، لیکن تینوں کا مقصد ایک ہی ہے - تمل ناڈو میں بہتر رابطہ، بہتر سہولیات اور صنعت کے لیے بہتر مواقع  کوپیدا کرنا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ میری ٹائم پروجیکٹس، روڈ ویز پراجیکٹس، ریلوے پروجیکٹس،  بہ یک وقت شروع یا مکمل کیے گئے ہیں۔ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کا یہ طریقہ تمل ناڈو کی ترقی کو تیز تر کرے گا۔ جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل کے لیے شروع کیا گیا پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان بھی اس میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ میں آپ سب کو اور تمل ناڈو کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ان تمام پروجیکٹوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

|

ساتھیو،

میں نے ایک بار من کی بات پروگرام میں کہا تھا کہ ملک کے اہم لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ آج مجھے مختلف ریاستوں میں واقع 75 لائٹ ہاؤسز میں تیار کردہ سیاحتی سہولیات کو ملک کے نام وقف کرنے کا اعزاز حاصل  ہواہے۔ اورآپ دیکھیں75 جگہوں پر ایک ساتھ،یہ ہے نیا ہندوستان۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ملک کے بڑے سیاحتی مراکز بن جائیں گے۔

ساتھیو،

حکومت ہند کی کوششوں سے آج تمل ناڈو میں جدید رابطہ ایک نئی بلندی پر ہے۔ پچھلے 10 برسوں میں تمل ناڈو میں 1300 کلومیٹر کے ریل انفراسٹرکچر کا کام کیا گیا ہے۔ 2 ہزار کلومیٹر ریلوے کی برقی کاری بھی کی گئی ہے۔ ریلوے مسافروں اور عام لوگوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے سینکڑوں فلائی اوور اور انڈر پاسز بنائے گئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ آج تمل ناڈو میں عالمی معیار کے سفری تجربے کے لیے 5 وندے بھارت ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ حکومت ہند تمل ناڈو میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں بھی تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ تمل ناڈو کا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک گزشتہ دس برسوں میں تیزی سے پھیلا ہے۔ مرکزی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے رابطے میں اضافہ، تمل ناڈو میں زندگی بسر کرنے کی آسانی کو بڑھا رہا ہے۔ اور ساتھیو، میں جو کچھ بھی کہہ رہا ہوں، میں سیاسی پارٹی کے نظریہ کی بات نہیں کر رہا ہوں  اور نہ ہی اپنے نظریہ کی بات کر رہا ہوں۔ میں ترقیاتی کاموں کی بات کر رہا ہوں۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ تمل ناڈو میں بہت سے اخبارات، بہت سے ٹی وی چینلز ہیں، جو ان خبروں کو چھاپنا چاہیں گے اور دکھانا چاہیں گے، لیکن یہاں جو اقتدار  ہے وہ انہیں ایسا کرنے نہیں دے گا۔ لیکن اس کے باوجود ہم تمل ناڈو کی خدمت  سے کبھی باز نہیں آئیں گے، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔

 

|

ساتھیو،

ہمارے ملک میں آبی گزرگاہوں اور میری ٹائم سیکٹر کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جاتا رہاے۔ لیکن، یہ نظرانداز کیے گئے شعبے آج  وکست بھارت  کی بنیاد بن رہے ہیں۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ تمل ناڈو اور جنوبی ہندوستان کو مل رہا ہے۔ تمل ناڈو میں تین بڑی بندرگاہیں اور ایک درجن سے زیادہ چھوٹی بندرگاہیں بھی ہیں۔ ہمارے جنوب کی تقریباً تمام ریاستیں کوسٹر لائن  کی وسیع  امکانات سے جڑی ہوئی ہیں۔ سمندری شعبے اور آبی گزرگاہوں کے شعبے کی ترقی کا براہ راست مطلب تمل ناڈو جیسی ریاست کی ترقی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ صرف پچھلی دہائی میں ’وی او سی پورٹ‘ پر ٹریفک میں پینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال اس بندرگاہ نے اڑتیس ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ اس کی سالانہ ترقی بھی گیارہ فیصد کے لگ بھگ تھی۔ آج ہم ملک کی دیگر بڑی بندرگاہوں میں بھی اسی طرح کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔ اس کامیابی میں حکومت ہند کے ساگرمالا جیسے پروجیکٹوں کا بڑا رول ہے۔

 

|

ساتھیو،

مرکزی حکومت کی کوششوں سے آج ہندوستان بحری اور آبی گزرگاہوں کے سیکٹر میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ پچھلے دس برسوں میں، ہندوستان  لمبی چھلانگ لگاکر لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس میں اڑتیسویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ اس دہائی میں ہماری بندرگاہ کی گنجائش دوگنا ہو گئی ہے۔ قومی آبی گزرگاہوں میں 8 گنا  کااضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان  میں کروز کے مسافروں کی تعداد میں بھی 4 گنا اضافہ ہوا ہے اور سی فیریز کی تعداد بھی دگنی ہو گئی ہے۔ سمندری شعبے کی یہ ترقی آنے والے وقتوں میں کئی گنا ہونے والی ہے اور ساحلی ریاستوں کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کو بھی اس سے بڑے فائدے ملنے کا یقین ہے۔ اور اس کے ساتھ ساحلی ریاستوں میں میرے نوجوانوں، میرے ملک کے جوان بیٹوں اور بیٹیوں کو روزگار کے بہت سے نئے مواقع ملنے والے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تمل ناڈو آنے والے وقت میں ترقی کی اس راہ پر مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔ اور میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ جب تیسری بار  ملک ہمیں خدمت کا موقع دے گا تو میں  آپ کی خدمت بھی ایک نئی طاقت کے ساتھ کروں گا۔ آج شروع ہونے والے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہم یکساں طاقت کے ساتھ کوشش کریں گے اور یہ تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے مودی کی  گارنٹی  ہے۔

ساتھیو،

میں دو دنوں سے تمل ناڈو کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں۔ تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو، میں تمل ناڈو کے لوگوں میں جو محبت دیکھتا ہوں، ان کے دلوں میں جو جوش دیکھتا ہوں،  یہ پیار، یہ آشیرواد،تمل ناڈو کے میرے بھائی اور بہنو لکھ کر رکھ لو،میں اسے رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔  آپ کا یہ پیار، آپ کا یہ آشیرواد میں سود سمیت ترقی کی شکل میں لوٹاؤں گا ۔اپنے آپ کو آپ کی خدمت  کے لئے  وقف کر دوں گا۔

تمل ناڈو کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

آج کا موقع ترقی کا جشن منانے کا موقع ہے۔ آئیے، میرے ساتھ ترقی کا یہ جشن  منانے کے لیے اپنے موبائل فون نکالیں۔ اپنے موبائل فون کی فلیش لائٹ آن کریں۔ اور پورے ملک کو دکھائیں، آج حکومت ہند اور تمل ناڈو مل کر ترقی کا جشن منا رہے ہیں۔

حیرت انگیز، حیرت انگیز، حیرت انگیز!

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

وندے ماترم!

وندے ماترم!

وندے ماترم!

بہت بہت شکریہ !

 

  • Jitendra Kumar May 13, 2025

    ❤️🇮🇳🇮🇳
  • Dheeraj Thakur March 12, 2025

    जय श्री राम।
  • Dheeraj Thakur March 12, 2025

    जय श्री राम
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • Nirakar Jena September 08, 2024

    🙏
  • KRISHAN KANT CHOUDHARY August 31, 2024

    gradually every States will come on same grid of Devolopment! good news it is sir please!
  • Dipankar Das August 30, 2024

    Ram nagar Agartala Tripura both no 14 ramnagar
  • krishangopal sharma Bjp July 10, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
After Operation Sindoor, a diminished terror landscape

Media Coverage

After Operation Sindoor, a diminished terror landscape
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM reviews status and progress of TB Mukt Bharat Abhiyaan
May 13, 2025
QuotePM lauds recent innovations in India’s TB Elimination Strategy which enable shorter treatment, faster diagnosis and better nutrition for TB patients
QuotePM calls for strengthening Jan Bhagidari to drive a whole-of-government and whole-of-society approach towards eliminating TB
QuotePM underscores the importance of cleanliness for TB elimination
QuotePM reviews the recently concluded 100-Day TB Mukt Bharat Abhiyaan and says that it can be accelerated and scaled across the country

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a high-level review meeting on the National TB Elimination Programme (NTEP) at his residence at 7, Lok Kalyan Marg, New Delhi earlier today.

Lauding the significant progress made in early detection and treatment of TB patients in 2024, Prime Minister called for scaling up successful strategies nationwide, reaffirming India’s commitment to eliminate TB from India.

Prime Minister reviewed the recently concluded 100-Day TB Mukt Bharat Abhiyaan covering high-focus districts wherein 12.97 crore vulnerable individuals were screened; 7.19 lakh TB cases detected, including 2.85 lakh asymptomatic TB cases. Over 1 lakh new Ni-kshay Mitras joined the effort during the campaign, which has been a model for Jan Bhagidari that can be accelerated and scaled across the country to drive a whole-of-government and whole-of-society approach.

Prime Minister stressed the need to analyse the trends of TB patients based on urban or rural areas and also based on their occupations. This will help identify groups that need early testing and treatment, especially workers in construction, mining, textile mills, and similar fields. As technology in healthcare improves, Nikshay Mitras (supporters of TB patients) should be encouraged to use technology to connect with TB patients. They can help patients understand the disease and its treatment using interactive and easy-to-use technology.

Prime Minister said that since TB is now curable with regular treatment, there should be less fear and more awareness among the public.

Prime Minister highlighted the importance of cleanliness through Jan Bhagidari as a key step in eliminating TB. He urged efforts to personally reach out to each patient to ensure they get proper treatment.

During the meeting, Prime Minister noted the encouraging findings of the WHO Global TB Report 2024, which affirmed an 18% reduction in TB incidence (from 237 to 195 per lakh population between 2015 and 2023), which is double the global pace; 21% decline in TB mortality (from 28 to 22 per lakh population) and 85% treatment coverage, reflecting the programme’s growing reach and effectiveness.

Prime Minister reviewed key infrastructure enhancements, including expansion of the TB diagnostic network to 8,540 NAAT (Nucleic Acid Amplification Testing) labs and 87 culture & drug susceptibility labs; over 26,700 X-ray units, including 500 AI-enabled handheld X-ray devices, with another 1,000 in the pipeline. The decentralization of all TB services including free screening, diagnosis, treatment and nutrition support at Ayushman Arogya Mandirs was also highlighted.

Prime Minister was apprised of introduction of several new initiatives such as AI driven hand-held X-rays for screening, shorter treatment regimen for drug resistant TB, newer indigenous molecular diagnostics, nutrition interventions and screening & early detection in congregate settings like mines, tea garden, construction sites, urban slums, etc. including nutrition initiatives; Ni-kshay Poshan Yojana DBT payments to 1.28 crore TB patients since 2018 and enhancement of the incentive to ₹1,000 in 2024. Under Ni-kshay Mitra Initiative, 29.4 lakh food baskets have been distributed by 2.55 lakh Ni-kshay Mitras.

The meeting was attended by Union Health Minister Shri Jagat Prakash Nadda, Principal Secretary to PM Dr. P. K. Mishra, Principal Secretary-2 to PM Shri Shaktikanta Das, Adviser to PM Shri Amit Khare, Health Secretary and other senior officials.