PM dedicates IIIT Una to the nation
“Bulk Drug Park and Vande Bharat Train are symbols of our affection and dedication to Himachal Pradesh”
“The Double engine government is committed to improving railway connectivity across Himachal Pradesh”
“New India is overcoming challenges of the past and growing rapidly”
“Our government is fulfilling the aspirations of 21st century India”
“Earlier Himachal was valued less for its strength and more on the basis of the number of its Parliamentary seats”
“We are not only filling the gulf of development left by the previous governments but also building strong pillars of foundation for the state”
“The entire world has witnessed the strength of the medicines manufactured in Himachal Pradesh”
“ Himachal had to wait for the Double Engine government to get IIT, IIIT IIM, and AIIMS”
“I believe that the golden period of Himachal's development is about to begin in the Azadi Ka Amrit Mahotsav”

بھارت ماتا کی جئے

بھارت ماتا کی جئے

بھارت ماتا کی جئے

 

ہور بھئی اونے آلیو! کیمے حال چال  تووڑا ؟ ٹھیک ٹھاک ہو؟ ماں چنتپورنی، تے گرو نانک دیو جی، دے ونشجاں دی، اش ترنی نوں، میرا پرنام۔

ساتھیوں،

 

گرو نانک جی کو یاد کرتے ہوئے، گروؤں کو یاد کرتے ہوئے، آج ماں چنت پورنی کے قدموں میں جھکتے ہوئے، دھن تیرس اور دیپاولی سے پہلے ہماچل کو ہزاروں کروڑ کا تحفہ دیتے  ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ آج ہماچل کے اونا میں دیوالی اپنے وقت سے پہلے ہی آ گئی ہے۔ یہاں اتنی بڑی تعداد میں دیوی سوروپا، ہماری مائیں اور بہنیں ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ آپ سب کی یہ آشیرواد ہم سب کے لیے بہت بڑی امانت ہے، بہت بڑی طاقت ہے۔

 

بھائیو اور بہنو،

 

میں نے یہاں اتنا عرصہ گزارا ہے کہ جب بھی اونا آتا ہوں تو ماضی کی یادیں آنکھوں کے سامنے آجاتی ہیں۔ یہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے کئی بار  دیوی  ماں چنت پورنی دیوی کے سامنے سر جھکانے اور آشیرواد حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ یہاں  کے گنے اور گنڈ یالی کا ذائقہ کون بھول سکتا ہے۔

ساتھیوں،

 

ہماچل میں رہتے ہوئے، میں نے ہمیشہ سوچا کہ قدرت نے اس دیو بھومی کو اتنی خوبصورت نعمت دی ہے۔ دریا، آبشار، زرخیز زمین، کھیت، پہاڑ، سیاحت کی اتنی طاقت ہےلیکن  یہاں پر کچھ چیلنجز کو  دیکھ کر مجھے ان دنوں بہت افسوس ہوا کرتا تھا، ذہن ندامت سے بھر جاتا تھا۔ میں سوچتا تھا کہ جس دن اس ہماچل  کیسرزمین کا رابطہ بڑھے گا، جس دن ہماچل میں صنعتیں بڑھیں گی، جس دن ہماچل کے بچوں کو اپنے والدین، گاؤں، دوستوں کو چھوڑ کر باہر پڑھنے نہیں جانا پڑے گا، اس دن  ہماچل تبدیل ہو جائے گا۔

اور آج دیکھئے ،آج میں یہاں آیا ہوں تو کنیکٹیویٹی سے متعلق  تقریب  بھی ہے، تعلیمی اداروں کے کام اور صنعت کاری کے لیے بھی بڑے جذبہ  خدمت کے ساتھ تحفہ لے کر آیا ہوں۔ آج یہاں اونا میں ملک کے دوسرے بلک ڈرگ پارک پر کام شروع ہو گیا ہے۔ اب ذرا سوچیں ہماچل کے لوگ، مشکلات سے بھرا ہماچل، قدرتی تنوع سے بھرا ہماچل اور ہندوستان میں تین بلک ڈرگ پارک بنتے  ہوں اور اس میں سے ایک ہماچل اس کا مقدر بن جائے، دوستو کیا اس سے بڑا تحفہ کوئی ہو سکتا ہے؟ کیا اس سے بڑا کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے؟ یہ ہماچل کے تئیں محبت اور لگن کا نتیجہ ہے بھائیوں۔

 

ٹرین، اتنا بڑا ہندوستان، اتنے بڑے شہر، لیکن چوتھی ٹرین  اگر ملی تو میرے ہماچل کو ملی میرے بھائیو۔ اور میں جانتا ہوں دوستو، آج اگر کئی خاندان آپ کو ملیں گے تو ہندوستان کے ہر کونے میں ملیں گے، جو ایئرپورٹ جا کر جہاز دیکھنا پسند کریں گے، بیٹھنے کا خیال  تو بعد کا ہے۔ ویسے ہماچل کے پہاڑوں میں رہنے والوں کا پوچھیں تو دو دو، تین تین، چار چار نسلیں زندہ ہوں گی جنہوں نے نہ کبھی ٹرین دیکھی ہوگی، نہ کبھی ٹرین میں سوار  ہوئے ہوں گے۔  ایسے حالات آزادی کے 75 سال بعد بھی ہیں۔ آج ہماچل میں ٹرین ہی نہیں، ہندوستان کی جدید ترین ٹرین آکرکھڑی ہوگئی بھائیو، اور یہاں تک چل پڑی۔

ہماچل کے اپنے ٹرپل آئی ٹی (IIIT) کی مستقل عمارت کا بھی آج افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ اسبات کی جھانکی ہے ڈبل انجن والی حکومت ہماچل کو کس بلندی پر  دیکھنا چاہتی ہے۔ یہ پروجیکٹ خاص طور پر ہماچل کی نئی نسل، نوجوان نسل کے خوابوں کو نئے پنکھ دینے والے ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے اونا، ہماچل پردیش کو بہت بہت مبارکباد۔

 

ساتھیوں،

 

ہم سب جانتے ہیں کہ ضروریات اور امیدوں  و آرزوؤں میں فرق ہوتا  ہے۔ ہماچل میں پہلے کی حکومتیں اور دہلی میں بیٹھی ہوئی حکومتیں بھی آپ لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں غافل تھیں اور وہ آپ کی امیدوں اور تمناؤں کو کبھی نہیں سمجھ سکیں، انہوں نے کبھی ان کی پرواہ نہیں کی۔ اس کی وجہ سے میرے ہماچل کو بڑا نقصان ہوا ہے، یہ نقصان یہاں کی نوجوان نسل نے اٹھا لیا ہے، یہاں کی ماؤں بہنوں نے اٹھایا ہے۔

 

لیکن اب، اب وقت بدل گیا ہے۔ ہماری حکومت نہ صرف عوام کی ضروریات پوری کر رہی ہے بلکہ عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پوری قوت سے کام کر رہی ہے۔  مجھے یاد ہے کہ ہماچل کی کیا حالت تھی، جب میں یہاں رہتا تھا، وہاں کوئی ترقیاتی کام کہیں نظر نہیں آتا تھا۔ چاروں طرف عدم اعتماد کی کھائی ، مایوسیوں کے پہاڑ ، آگے جا سکیں گے، نہیں جاسکیں  گے، ترقی کی توقعات کے درمیان بہت بڑا خلا، ایک طرح سے گڑھا ہی گڑھا ۔ انہوں نے کبھی ترقی کی ضروریات کا گڑھا بھرنے کا نہیں سوچا۔ہم نے اس کو تو  بھر ا ہی ، لیکن اب ہم ہماچل میں مضبوطی سے نئی عمارتیں بنا رہے ہیں۔

 

ساتھیوں،

دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں کہ 20ویں صدی میں ہی، پچھلی صدی میں ہی اپنے شہریوں کو ، بھارتمیں بھی  گجرات جیسی کئی ریاستیں ہیں، دیہی سڑکیں، پینے کا صاف پانی، بیت الخلاء، جدید اسپتال، یہ سہولیات فراہم کی گئیں۔ لیکن ہندوستان میں کچھ حکومتیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے عام آدمی کو یہ سہولتیں ملنا مشکل ہو گئیں۔ ہمارے پہاڑی علاقوں کو اس کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہاں رہتے ہوئے میں نے قریب سے دیکھا ہے کہ ہماری حاملہ ماؤں بہنوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال جانے میں کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ہمارے کتنے بزرگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے تھے۔

بھائیو اور بہنو،

 

پہاڑیوں میں رہنے والے جانتے ہیں کہ ریل رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک طرح سے دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔ ایک ایسا علاقہ جہاں بہت سے چشمے ہوں، ندیاں بہتی ہوں، پینے کے پانی کے لیے ترسنا پڑتا ہے، باہر کے لوگ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے کہ نل سے پانی حاصل کرنا کتنا بڑا چیلنج رہا ہے۔

 

جن لوگوں نے یہاں برسوں تک حکومتیں چلائیں،  انہیں ہماچل کے لوگوں کے دکھوں کی گویا کوئی پرواہ ہی نہیں تھی ۔ اب آج کا نیا ہندوستان ان تمام پرانے چیلنجوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ جو سہولتیں پچھلی صدی میں عوام تک پہنچنی چاہیے تھیں وہ اب عوام تک پہنچ رہی ہیں۔

 

لیکن کیا ہم اتنے پر  ہی رک جائیں گے؟ آپ بتائیے ساتھیوں ، کیا اتنا کرلیا ،بہت اچھا کرلیا ،  اتنے پر   رک جانا چلے گا کیا ؟ اور آگے بڑھنا ہے یا نہیں؟ اور تیزی سے بڑھنا ہے یا نہیں بڑھنا؟ بھائی یہ کام کون کرے گا؟ آپ اور میں مل کر کریں گے بھائی۔ ہم 20ویں صدی کی سہولیات بھی فراہم کریں گے اور میرے ہماچل کو 21ویں صدی کی جدیدیت سے بھی جوڑیں گے۔

 

اس لیے آج ہماچل میں بے مثال ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ آج جہاں ایک طرف ہماچل میں دیہی سڑکیں دوگنی رفتار سے بن رہی ہیں، وہیں دوسری طرف گرام پنچایتوں کو بھی تیز رفتاری سے براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ آج جہاں ہماچل میں ہزاروں بیت الخلاء بن رہے ہیں وہیں دوسری طرف ہر گاؤں میں بجلی کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے۔ آج ایک طرف ہماچل میں ڈرون کے ذریعے ضروری سامان کو ناقابل رسائی علاقوں تک پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف وندے بھارت جیسی ٹرینیں تیز رفتارسے دہلی تک پہنچنے کا راستہ بناتی ہیں  ۔

 

آج ایک طرف ہماچل میں نل سے پانی پہنچانے کی مہم چل رہی ہے تو دوسری طرف حکومت کی تمام خدمات کامن سروس سینٹر کے ذریعے گاؤں گاؤں پہنچائی جا رہی ہیں۔ ہم نہ صرف 20ویں صدی کے لوگوں کی ضروریات پوری کر رہے ہیں بلکہ ہم 21ویں صدی کی جدید سہولیات کو ہماچل کی دہلیز پر بھی پہنچا رہے ہیں۔

ساتھیوں،

 

ابھی  یہاں ہرولی میں ایک بڑے بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جیسا کہ جے رام جی کچھ دن پہلے بتا رہے تھے، نالہ گڑھ بدی میں میڈیکل ڈیوائس پارک پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ یہ دونوں منصوبے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ہماچل کا نام روشن کرنے والے ہیں۔ فی الحال، ڈبل انجن حکومت اس بلک ڈرگ پارک پر تقریباً 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ہماچل جیسی چھوٹی ریاست میں ایک پروجیکٹ کے لیے دو ہزار کروڑ روپے، آنے والے سالوں میں یہاں اس کام میں 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہونے والی ہے۔ ہزاروں کروڑ کی یہ سرمایہ کاری اونا، ہماچل کو بدل دے گی۔ اس سے ایسے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، خود روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

 

ساتھیوں،

 

پوری دنیا نے کورونا کے دور میں ہماچل میں بنی دوائیوں کی طاقت دیکھی ہے۔ دواسازی میں ہندوستان کو  دنیا  میں سب سے اول  بنانے میں ہماچل کا کردار مزید بڑھنے والا ہے۔ اب تک ہمیں ادویات کے لیے درکار زیادہ تر خام مال کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ اب جب خام مال ہماچل میں ہی بنے گا، دوا بھی ہماچل میں ہی بنے گی، تو دوا سازی کی صنعت بھی پھلے پھولے گی اور ادویات بھی سستی ہو جائیں گی۔

 

آج جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے، ہماری حکومت آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرکے غریبوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ بلک ڈرگ پارک غریب اور متوسط ​​طبقے کو سستا اور اچھا علاج فراہم کرنے کی مہم کو مزید تقویت دے گا۔

 

دوستوں

 

ہماچل کے آپ سبھی لوگ گواہ ہیں کہ زراعت ہو یا صنعت، جب تک اچھی کنیکٹیوٹی نہ ہو، ترقی کی رفتار تیز نہیں ہو سکتی۔ پہلے کی حکومتیں کس طرح کام کرتی تھیں اس کی ایک مثال ہماری  نا نگل ڈیم تلواڑی ریلوے لائن ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ چالیس سال پہلے ایک چھوٹی سی ریلوے لائن پر دہلی میں بیٹھی حکومت نے مہر لگائی، فائل بنائی، اس پر دستخط کیے، اور جب الیکشن سامنے آئے تو  لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک ووٹ بھی بٹور لئے ۔ 40 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا، زمین پر ایک بھی کام نہیں ہوا۔ لیکن اتنے سالوں بعد کچھ ادھورا  ہی سہی نظر آنے لگا۔ مرکز میں ہماری حکومت بننے کے بعد اب اس ریلوے لائن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سوچیں، اگر یہ کام پہلے ہو جاتا تو اونا کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوتا۔

 

ساتھیوں،

 

ڈبل انجن والی حکومت ہماچل میں ریلوے سروس کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ آج ہماچل میں تین نئے ریل پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔ آج جب ملک کو میڈ ان انڈیا وندے بھارت ٹرینوں سے جوڑا جا رہا ہےتب بھی ہماچل  ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے وندے بھارت ایکسپریس، یہ نینا دیوی، یہ چنت پورنی، یہ جوالا دیوی، یہ کنگارادیوی جیسے ہمارے مقدس مقامات، ہمارے شکتی پیٹھوں کے ساتھ ساتھ ہمارے آنند پور صاحب، یہاں آنا جانابہت آسان ہو جائے گا۔ اونا جیسے مقدس شہر میں، جہاں گرو نانک دیو جی کی اولاد رہتی ہے، یہ ان کے لیے دوہرا تحفہ ہے۔

 

 وندے بھارت ٹرین اس سروس کو مزید بڑھا دے گی جو ہماری حکومت نے کرتار پور کوریڈور کے ذریعے کی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس پہلے ہی ماں ویشنو دیوی کے درشن کے لیے  تھی، اب یہاں کے شکتی پیٹھ بھی اس جدید سروس میں شامل ہو رہے ہیں۔ دوسرے شہروں میں کام کرنے والے ساتھی بھی وندے بھارت ایکسپریس سے مستفید ہوں گے۔

 

ساتھیوں،

 

ہماچل کے نوجوانوں کا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے لیے ہماچل میں اعلیٰ تعلیمی ادارے حاصل کریں۔ آپ کی اس خواہش پر پہلے ہی کچھ توجہ دی جاجا چکی ہے۔ ہم پہلے کی طرح جو رواجرہے ، بدل رہے ہیں۔ اٹکنا ، لٹکنا، بھٹکنا، بھول جانا، یہ ہمارا راستہ نہیں ہے۔ ہم فیصلہ کرتے ہیں، عزم کرتے ہیں، پورا کرتے ہیں اور نتائج بھی دکھاتے ہیں۔ آخر کیا وجہ تھی کہ ہماچل کے نوجوانوں کو طویل عرصے تک اعلیٰ تعلیم کے باوقار اداروں سے محروم رکھا گیا؟ یہاں کے نوجوانوں کو میڈیسن، انجینئرنگ، بزنس مینجمنٹ حتیٰ کہ فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پڑوسی ریاستوں میں جانا پڑتا تھا ؟

 

ساتھیوں،

 

اس سے پہلے کی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی کیونکہ وہ ہماچل کو اہلیتسے نہیں بلکہ اس کی پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد سے پرکھتی تھیں۔ اس لیے ہماچل کو آئی آئی ٹی کے لیے ٹریپل آئی ٹی کیلئے،آئی آئی ایم کے لیے، ایمس کے لیےڈبل انجن والی حکومت کا انتظار کرنا پڑا۔ آج اونا میں ٹرپل آئی ٹی کی مستقل عمارت کی تعمیر سے طلباء کو مزید سہولیات حاصل ہوں گی۔ ہماچل کے بیٹے اور بیٹیاں جو یہاں تعلیم حاصل کر کے باہر نکلیں گے ، وہ بھی ہماچل میں ڈیجیٹل انقلاب کو تقویت دیں گے۔

 

اور مجھے یاد ہے، آپ نے مجھے اس ٹرپل آئی ٹی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع دیا تھا۔ میں نے سنگ بنیاد رکھا تھا اور آج آپ نے مجھے افتتاح کا موقع بھی دیا ہے، یہی تو ہے کایا کلپ۔ ہم سنگ بنیاد بھی رکھتے ہیں، افتتاح بھی  ہم کر رہے ہیں بھائی۔ اور اس طرح ڈبل انجن والی حکومت کام کرتی ہے۔ ہماری حکومت جو بھی عزم کرتی ہے، اسے پورا کرکے بھی دکھاتی ہے۔ میں ٹرپل آئی ٹی کی تعمیر سے وابستہ تمام ساتھیوں کو بھی مبارکباد دوں گا کہ انہوں نے کووڈ کی رکاوٹوں کے باوجود اس پر تیز رفتاری سے کام مکمل کیا۔

ساتھیوں،

 

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ، نوجوانوں کی اہلیت کو نکھارنا آج ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اس لیے جدت طرازی اور ہنرمندی سے متعلق اداروں کو پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے۔ ہماچل کے لیے یہ صرف شروعات ہے۔ ہماچل کے نوجوانوں نے فوج میں رہ کر ملک کی سلامتی میں نئی ​​جہتیں پیدا کی ہیں۔ اب مختلف قسم کی مہارتیں انہیں فوج میں بھی اعلیٰ عہدوں پر لے جانے میں مدد فراہم کریں گی۔ ترقی یافتہ ہماچل کے لیے ڈبل انجن والی حکومت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔

 

ساتھیوں،

 

جب خواب بڑے ہوں، عزم بڑے ہوں تو کوششیں بھی اتنی ہی  بڑی ہو تی ہیں۔ آج یہ کوشش ڈبل انجن والی حکومت میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔ اس لیے میں جانتا ہوں کہ ہماچل کے لوگوں نے بھی پرانے رواج کو بدلنے کی ٹھان لی ہے ۔ ٹھان لیا  ہے نہ؟ ٹھان لیا  ہے نہ؟ اب ڈبل انجن والی حکومت ایک نئی تاریخ رقم کرے گی، اور ہماچل کے لوگ ایک نیا رواج بنائیں گے۔

 

مجھے یقین ہے کہ ہماچل کی ترقی کا سنہرا دور آزادی کے امرت کال میں شروع ہونے والا ہے۔ یہ سنہرادور ہماچل کو ترقی کی اس بلندی پر لے جائے گا جس کا آپ سب نے دہائیوں سے انتظار کیا ہے۔ میں ایک بار پھر آپ کو ان تمام منصوبوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور میں آپ سب کو آنے والے تمام اہم تہواروں کے لیے نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔

 

بھارت ماتا کی جئے

بھارت ماتا کی جئے

بھارت ماتا کی جئے

 

شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.