PM unveils a commemorative postage stamp on the occasion
Northeast is the 'Ashtalakshmi' of India: PM
Ashtalakshmi Mahotsav is a celebration of the brighter future of the Northeast. It is a festival of a new dawn of development, propelling the mission of a Viksit Bharat forward: PM
We are connecting the Northeast with the trinity of Emotion, Economy and Ecology: PM

آسام کے وزیر اعلیٰ، جناب ہمنتا بسوا سرما جی؛ میگھالیہ کے وزیر اعلی، کونراڈ سنگما جی؛ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، جناب مانک ساہا جی؛ سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ جی؛ میرے کابینہ کے ساتھیوں جناب جیوترادتیہ سندھیا جی اور جناب سکانتا مجومدار جی؛ اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ؛ میزورم اور ناگالینڈ کی حکومتوں کے وزراء؛ دیگر عوامی نمائندے؛ شمال مشرق کے بھائیو اور بہنو؛ خواتین و حضرات!

دوستو،

آج ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کا مہاپری نروان دیوس منایا جا رہا ہے۔ بابا صاحب کا تیار کردہ آئین، جو پچھلے 75 سالوں کے تجربات سے مالا مال ہے، ملک کے ہر شہری کے لیے زبردست امنگ  کا ذریعہ ہے۔ میں پوری قوم کی طرف سے بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کی یاد میں احتراماً سر جھکاتا ہوں۔

 

دوستو،

گزشتہ دو سالوں میں، بھارت منڈپم نے متعدد اہم قومی اور بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کی ہے۔ ہم نے یہاں جی - 20سربراہی اجلاس کی عظمت اور کامیابی کا مشاہدہ کیا ہے۔ تاہم، آج کی تقریب اس سے بھی زیادہ غیر معمولی ہے۔ آج دہلی شمال مشرق پر مبنی بن گیا ہے۔ شمال مشرق کے متنوع اور متحرک رنگوں نے دارالحکومت میں ایک شاندار قوس قزح پیدا کر دی ہے۔ ہم یہاں افتتاحی اشٹ لکشمی مہوتسو منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اگلے تین دنوں میں یہ فیسٹیول شمال مشرق کی بے پناہ صلاحیتوں کو پورے ملک اور دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ تجارت کو فروغ دینے کے لیے معاہدے ہوں گے اور شمال مشرقی مصنوعات، اس کی بھرپور ثقافت، اور اس کے لذیذ کھانوں کی نمائش ہوگی  جو بلاشبہ ہر کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرے گی۔ شمال مشرق سے تعلق رکھنے  والے  کامیابی حاصل کرنے والوں  بشمول بہت سے پدم ایوارڈ یافتگان جو یہاں موجود ہیں، کی متاثر کن کہانیاں دور دور تک گونجیں گی۔ یہ تقریب بے نظیر ہے، کیونکہ یہ شمال مشرق میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔ یہ نہ صرف خطے کے کسانوں، کاریگروں اور دستکاروں کے لیے بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک قابل ذکر لمحہ ہے۔ شمال مشرق کی صلاحیت غیر معمولی ہے، اور جو لوگ یہاں کی نمائشوں اور بازاروں کا دورہ کرتے ہیں وہ اس کے بے پناہ تنوع اور فراوانی کا تجربہ کریں گے۔ میں اشٹ لکشمی مہوتسو کے منتظمین، تمام شمال مشرقی ریاستوں کے باشندوں، سرمایہ کاروں اور یہاں موجود تمام معزز مہمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوستو،

پچھلے 100-200 سالوں پر غور کرتے ہوئے، ہم نے مغربی دنیا کے عروج کا مشاہدہ کیا ہے۔ مغرب نے عالمی سطح پر - معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر نمایاں اثر و رسوخ پیدا کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کے اندر بھی مغربی خطے نے ہماری ترقی کی کہانی کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب، جیسے ہی ہم 21ویں صدی میں قدم رکھتے ہیں، اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ یہ صدی مشرقی ایشیا اور خاص طور پر بھارت کی ہے۔ اس تناظر میں، میرا پختہ یقین ہے کہ بھارت کا مستقبل بھی مشرقی بھارت، خاص کر شمال مشرق سے تعلق رکھتا ہے۔ پچھلی دہائیوں میں، ممبئی، احمد آباد، دہلی، چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد جیسے شہر بڑے شہری مراکز کے طور پر ابھرے ہیں۔ تاہم، آنے والی دہائیوں میں، گوہاٹی، اگرتلہ، امپھال، ایٹا نگر، گنگٹوک، کوہیما، شیلانگ، اور ایزول جیسے شہر اپنی بے پناہ امکانات کا مظاہرہ کریں گے۔ اشٹ لکشمی مہوتسو جیسی تقریبات اس سفر میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 

دوستو،

ہماری روایت میں، ماں لکشمی کو خوشی، صحت اور خوشحالی کی دیوی کے طور پر مانا جاتا ہے۔ جب بھی ہم لکشمی جی کی پوجا کرتے ہیں، ہم ان کی آٹھ شکلوں میں تعظیم کرتے ہیں: آدی لکشمی، دھن لکشمی، دھنیہ لکشمی، گجا لکشمی، سنتان لکشمی، ویر لکشمی، وجے لکشمی، اور ودیا لکشمی۔ اسی طرح، بھارت کے شمال مشرق کی اشٹ لکشمی آٹھ ریاستوں پر مشتمل ہے: آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، اور سکم۔ یہ آٹھ ریاستیں اشٹ لکشمی کے جوہر کو خوبصورتی سے مجسم کرتی ہیں۔ پہلی شکل آدی لکشمی ہے، جو شمال مشرق کی ہر ریاست میں گہری جڑوں والی ثقافتی فراوانی کی علامت ہے۔ ہر ریاست اپنی منفرد روایات اور متحرک ثقافت پر بے پناہ فخر کرتی ہے۔ میگھالیہ کا چیری بلاسم فیسٹیول، ناگالینڈ کا ہارن بل فیسٹیول، اروناچل پردیش کا اورینج فیسٹیول، میزورم کا چپچار کٹ فیسٹیول، آسام کا بیہو، اور دنیا کا مشہور منی پوری ڈانس شمال مشرق کی ثقافتی شان کی ایک جھلک ہیں۔

دوستو،

دوسری لکشمی دھن لکشمی ہے جو دولت اور قدرتی وسائل کی نمائندگی کرتی ہے۔ شمال مشرق کو معدنیات، تیل کے ذخائر، چائے کے باغات اور ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کی دولت سے نوازا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ قابل تجدید توانائی کے لیے وسیع امکانات کا حامل  ہے۔ دھن  لکشمی کی یہ برکت پورے شمال مشرق کے لیے ایک نعمت ہے۔

 

دوستو،

تیسری شکل، دھنیہ لکشمی، زرعی کثرت کی نشاندہی کرتی ہے، اور وہ بھی شمال مشرق کے لیے غیر معمولی طور پر مہربان ہے۔ یہ خطہ قدرتی کاشتکاری، نامیاتی زراعت اور موٹے اناج کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔ ہمیں سکم کو بھارت کی پہلی مکمل طور پر نامیاتی ریاست ہونے پر بہت فخر ہے۔ چاول، بانس، مصالحہ جات اور طبی خصوصیات کے حامل  پودے جیسی فصلیں شمال مشرق کی زرعی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں۔ بھارت کے مقصد دنیا کو صحت مند طرز زندگی اور بہتر غذائیت کو فروغ دینے کے لیے حل فراہم کرنے میں شمال مشرق ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوستو،

اشٹلکشمی کی چوتھی شکل گجا لکشمی ہے، جسے ہاتھیوں سے گھرے ہوئے کمل پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شمال مشرق، اپنے وسیع جنگلات، قومی پارکوں جیسے کازیرنگا، مانس اور مہاؤ کے ساتھ ساتھ اپنے جنگلی حیات کے محفوظ مقامات، مسحور کن غاروں اور دلفریب جھیلوں کے ساتھ، گجا لکشمی کی کثیر نوازش سے مالا مال ہے۔ یہ تحائف شمال مشرق کو دنیا کے سب سے زیادہ دلکش سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

دوستو،

پانچویں لکشمی سنتان لکشمی ہے جو کہ پیداواریت اور تخلیق کی علامت ہے۔ شمال مشرق تخلیقی صلاحیت اور غیر معمولی دستکاری کا مترادف ہے۔ یہاں کی نمائشوں اور بازاروں کے زائرین خطے کی فنکارانہ حسن   کا مشاہدہ کریں گے۔ شمال مشرق کے ہینڈ لوم اور دستکاری، بشمول آسام کی موگا سلک، منی پور کی مویرنگ فی اور وانکھی فی، اور ناگالینڈ کی چاکھیشانگ شال، ہر جگہ دلوں کو اپنی طرف مائل کرتے   ہیں۔ ان میں سے بہت سی مصنوعات نے شمال مشرق کی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کو اجاگر کرتے ہوئے جی آئی (جغرافیائی اشارے)  کی ٹیگ حاصل چکی ہیں۔

دوستو،

اشٹ لکشمی کی چھٹی شکل ویر لکشمی ہے، جو ہمت اور طاقت کو مجسم کرتی ہے۔ شمال مشرق خواتین کی طاقت کے منارہ نور کے طور پر قائم ہے۔ منی پور کی نوپی لان تحریک خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے، کیونکہ انہوں نے جبر کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا۔ ہماری آزادی کی جدوجہد میں رانی گیڈینلیو، کنک لتا بروا، رانی اندرا دیوی، اور لالنو روپولیانی جیسی مشہور شخصیات کی شراکتیں بھارت کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی ہوئی ہیں۔ بہادری کی یہ داستانیں پورے  ملک کو  مسلسل متاثر کرتی ہیں۔ آج بھی شمال مشرق کی بیٹیاں اس قابل فخر ورثے کی حامل ہیں۔ یہاں کے اسٹالز کے  اپنے دورے کے دوران، میں نے دیکھا کہ زیادہ تر کا انتظام خواتین نے کیا تھا۔ شمال مشرقی خواتین کا یہ قابل ذکر کاروباری جذبہ خطے میں بے مثال طاقت کا اضافہ کرتا ہے۔

 

دوستو،

اشٹ لکشمی کی ساتویں شکل جئے لکشمی ہے، جو شہرت اور عظمت کی علامت ہے۔ آج، شمال مشرق ایک اہم خطہ کے طور پر قائم ہے جہاں بھارت سے دنیا کی بڑھتی ہوئی توقعات یکجا ہو رہی ہیں۔ چونکہ بھارت ثقافت اور تجارت میں عالمی رابطے کو ترجیح دیتا ہے، شمال مشرق ایک پل کا کام کرتا ہے، جو بھارت کو جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے بے پناہ مواقع سے جوڑتا ہے۔

دوستو،

اشٹ لکشمی کی آٹھویں لکشمی ودیا لکشمی ہے جو علم اور تعلیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ جدید ہندوستان کی تشکیل کرنے والے بہت سے سرکردہ تعلیمی ادارے شمال مشرق میں واقع ہیں۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی، این آئی ٹی شلچر، این آئی ٹی میگھالیہ، این آئی ٹی اگرتلہ، اور آئی آئی ایم شیلانگ اس خطے میں سیکھنے کے نمایاں مراکز کی چند مثالیں ہیں۔ شمال مشرق کے پاس اب اپنا پہلا ایمس ہے، اور بھارت کی پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی منی پور میں زیر تعمیر ہے۔ اس خطے نے بھارت کو غیر معمولی کھیلوں کی مشہور شخصیات بھی دی ہیں جیسے میری کوم، بیچنگ بھوٹیا، میرا بائی چانو، لولینا بورگوہین، اور سریتا دیوی۔ مزید برآں، شمال مشرق ٹیکنالوجی سے چلنے والے اسٹارٹ اپس، سروس سینٹرز، اور سیمی کنڈکٹرز جیسی صنعتوں کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔ ودیا لکشمی کے طور پر، یہ خطہ ہمارے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ہنر کی ترقی کا ایک اہم مرکز بن رہا ہے۔

 

دوستو،

اشٹ لکشمی مہوتسو شمال مشرق کے امید افزا مستقبل کا جشن ہے۔ یہ ترقی کی ایک نئی صبح کا جشن ہے جو وکست بھارت کی تعمیر کے ہمارے مشن کو تیز کرے گا۔ آج شمال مشرق میں سرمایہ کاری کے لیے بے مثال جوش جذبہ موجود   ہے۔

گزشتہ دہائی کے دوران، ہم نے خطے میں ترقی کے ایک غیر معمولی سفر کا مشاہدہ کیا ہے۔ تاہم، اس مقام تک پہنچنا چیلنجوں کے بغیر نہیں رہا۔ ہم نے شمال مشرقی ریاستوں کو بھارت کی ترقی کی کہانی سے مربوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ایک طویل عرصے سے، ترقی کی کوششوں کی پیمائش ایک خطہ کے ووٹوں کی تعداد سے کی جاتی تھی۔ شمال مشرق کوکم ووٹوں اور چند پارلیمانی نشستوں کی وجہ سے پچھلی حکومتوں نے اکثر نظر انداز کیا تھا۔ یہ اٹل جی کے دور میں ہوا  جب پہلی بار شمال مشرق کی ترقی کے لیے ایک الگ وزارت قائم کی گئی ۔

دوستو،

گزشتہ ایک دہائی کے دوران، ہم نے دہلی اور شمال مشرق کے درمیان جذباتی اور ترقیاتی فرق کو ختم کرنے کے لیے سرشار کوششیں کی ہیں۔ مرکزی حکومت کے وزراء نے شمال مشرقی ریاستوں کا 700 سے زیادہ مرتبہ دورہ کیا ہے اور لوگوں کے ساتھ اہم وقت گزارا ہے۔ اس نے حکومت اور خطے کے درمیان گہرے جذباتی تعلق کو فروغ دیا ہے اور اس کی ترقی کو غیر معمولی رفتار سے تیز کیا ہے۔ میں آپ کے ساتھ ایک اعداد و شمار کا اشتراک کرتا ہوں۔ 1990 کی دہائی میں، شمال مشرق کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک پالیسی متعارف کرائی گئی تھی۔ اس نے مرکزی حکومت کی 50 سے زیادہ وزارتوں کو اپنے بجٹ کا 10فیصد حصہ  خطے کے لیے مختص کرنے کا حکم دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران شمال مشرق کے لیے مختص کیے گئے فنڈز اس پالیسی کے آغاز سے لے کر 2014 تک موصول ہونے والے کل بجٹ سے زیادہ ہیں۔ صرف 10 سالوں میں، اس واحد پالیسی کے تحت شمال مشرق میں5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ خطے کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

 

دوستو،

اس اسکیم کے علاوہ، ہم نے شمال مشرق کے لیے کئی دیگر اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ پی ایم- ڈوائین، خصوصی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم، اور نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ جیسے پروگراموں نے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں۔ خطے کی صنعتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے، ہم نے انّتی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد صنعتوں کے پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، اس طرح مزید ملازمتیں پیدا کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری، جو بھارت کے لیے ایک بڑھتا ہوا شعبہ ہے، اس ابھرتے ہوئے شعبے کو مضبوط ترغیب فراہم کرنے کے لیے، شمال مشرق، خاص طور پر آسام میں، حکمت عملی کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ شمال مشرق میں اس طرح کی صنعتوں کے قیام سے ملک اور دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی اپنی   طرف متوجہ کرنے کی توقع ہے، جس سے خطے کے لیے نئے مواقع اور امکانات کھلیں گے۔

دوستو،

ہم شمال مشرق کو جذبات، معیشت اور ماحولیات کی تریوینی کے ذریعے جوڑ رہے ہیں۔ اس خطے میں، ہم محض بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نہیں کر رہے ہیں بلکہ  ہم ایک روشن اور زیادہ پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران، کنیکٹوٹی شمال مشرق کا سب سے بڑا چیلنج رہا ہے۔ دور دراز شہروں کے سفر میں اکثر دن، یہاں تک کہ ہفتے بھی لگتے تھے، اور کئی ریاستوں میں ٹرین کی بنیادی خدمات کا فقدان تھا۔ اس کو تسلیم کرتے ہوئے، 2014 سے، ہماری حکومت نے فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دی ہے، جس کے نتیجے میں شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے معیار اور زندگی کے معیار دونوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید برآں، ہم نے طویل عرصے سے زیر التوا منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی ہے۔ بوگی-بیل پل کی مثال لے لیں۔ اس کی تکمیل سے پہلے - سالوں کی تاخیر کے بعد - اسے دھیماجی سے ڈبرو گڑھ تک سفر کرنے میں پورا دن لگتا تھا۔ آج اس سفر میں صرف ایک سے دو گھنٹے لگتے ہیں۔ ایسی بہت سی تبدیلی کی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔

 

دوستو،

پچھلی دہائی میں شمال مشرق میں تقریباً 5000 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ اروناچل پردیش میں سیلا ٹنل، انڈیا-میانمار-تھائی لینڈ سہ فریقی ہائی وے، اور ناگالینڈ، منی پور اور میزورم میں سرحدی سڑکوں جیسے تاریخی منصوبوں نے خطے میں سڑک کے رابطے کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ پچھلے سال، جی -20 سربراہی اجلاس کے دوران، بھارت نے آئی – ایم اے سی – انڈیا- مڈل ایسٹ-یورپ کوریڈور کا اپنا وژن پیش کیا   جو ملک کے شمال مشرق کو دنیا سے جوڑے گا۔

دوستو،

شمال مشرق میں ریل رابطے میں تیزی سے توسیع ہوئی ہے۔ خطے کے تمام ریاستی دارالحکومتوں کو ریل کے ذریعے جوڑنے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ پہلی وندے بھارت ٹرین پہلے ہی شمال مشرق میں چلنا شروع کر چکی ہے، جو ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پچھلے دس سالوں میں، شمال مشرق میں ہوائی اڈوں اور پروازوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، جس سے ہوائی سفر میں کافی بہتری آئی ہے۔ برہم پترا اور بارک ندیوں پر جاری منصوبوں کے ساتھ ہم آبی گزرگاہوں کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ مزید برآں، سبروم لینڈ پورٹ کے ذریعے آبی  رابطے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دوستو،

شمال مشرق میں موبائل اور گیس پائپ لائن کنیکٹیوٹی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ خطے کی ہر ریاست کو نارتھ ایسٹ گیس گرڈ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے، جس میں 1,600 کلومیٹر سے زیادہ گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں 2,600 سے زیادہ موبائل ٹاور لگائے جا رہے ہیں، اور 13,000 کلومیٹر سے زیادہ آپٹیکل فائبر پہلے ہی بچھایا جا چکا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 5جی کنیکٹیویٹی اب شمال مشرق کی تمام ریاستوں تک پہنچ گئی ہے۔

 

دوستو،

پورے شمال مشرق میں سماجی انفراسٹرکچر میں بھی قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ خطے میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے جدید سہولیات قائم کی جا رہی ہیں۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت شمال مشرق میں لاکھوں مریضوں کا مفت علاج ہوا ہے۔ انتخابات کے دوران، میں نے آپ کو یقین دلایا تھا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو مفت طبی نگہداشت فراہم کی  جائے گی۔ حکومت نے آیوشمان ویا وندنا کارڈ متعارف کروا کر اس وعدے کو پورا کیا ہے۔

دوستو،

رابطے کو بہتر بنانے کے علاوہ، ہم نے شمال مشرق کی روایات، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے تحفظ اور فروغ پر بہت زور دیا ہے۔ اس نے ملک بھر کے لوگوں کو بڑی تعداد میں اس خطے کو تلاش کرنے کی ترغیب دی ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران، شمال مشرق کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ سرمایہ کاری اور سیاحت دونوں میں اضافے نے خطے میں نئے کاروبار اور مواقع پیدا کیے ہیں۔ انفراسٹرکچر سے انضمام تک، کنیکٹیویٹی سے قربت تک، اور اقتصادی سے جذباتی بندھنوں تک، اس سفر نے شمال مشرق — ہماری اشٹ لکشمی — کی ترقی کو بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

دوستو،

اشٹ لکشمی ریاستوں کے نوجوان حکومت ہند کی ایک بڑی ترجیح ہیں۔ شمال مشرق کے نوجوان ہمیشہ اپنے علاقے کو ترقی کرتے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، شمال مشرق کی ہر ریاست میں پائیدار امن کے لیے عوامی حمایت قابل ذکر رہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ہزاروں نوجوانوں نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر ترقی کے نئے راستے کو اپنانے کا انتخاب کیا ہے۔

 

شمال مشرق میں گزشتہ دس سالوں میں کئی تاریخی امن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، اور ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا ہے۔ نتیجے کے طور پر، خطے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، اور کئی اضلاع سے اے ایف ایس پی اے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ مل کر، ہم شمال مشرق کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کر رہے ہیں، اور حکومت اس کو حاصل کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

دوستو،

ہم سب شمال مشرق کی منفرد مصنوعات کی پوری دنیا کے بازاروں تک پہنچنے کی آرزو رکھتے ہیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ضلع کی مخصوص مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اقدام کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ ان اشیاء کو نمائشوں اور گرامین ہاٹ بازاروں میں دیکھا اور خریدا جا سکتا ہے۔ میں ’وکل فار لوکل‘ کے منتر کی وکالت کرتا ہوں، خاص طور پر شمال مشرق کی ناقابل یقین مصنوعات کے لیے۔ میں اکثر اپنے غیر ملکی مہمانوں کو یہ مصنوعات تحفے میں دیتا ہوں، جس سے خطے کے شاندار فن اور دستکاری کو عالمی سطح پر پہچان ملتی ہے۔ میں اپنے ہم وطنوں خصوصاً دہلی کے لوگوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ شمال مشرقی مصنوعات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

 

دوستو،

آج، میں آپ کے ساتھ ایک خاص بات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ حالیہ برسوں میں، شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے  ہمارے بھائی اور بہنیں گجرات میں ایک اہم ثقافتی تقریب کا دورہ کر رہے ہیں۔ پوربندر، گجرات کے قریب، ایک عظیم الشان میلہ ہے جسے مادھو پور میلہ کہا جاتا ہے، جس میں شرکت کے لیے میں آپ کو پیشگی دعوت دیتا ہوں۔ مادھو پور میلہ بھگوان کرشن اور دیوی رکمنی کی شادی کا جشن ہے، اور جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے، دیوی رکمنی کو شمال مشرق کی بیٹی کے طور پر مانا جاتا ہے۔

میں شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام کنبہ کے افراد سے دل کی گہرائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس میلے میں شرکت کریں جو ہر سال مارچ-اپریل کے دوران رام نومی کے موقع پر منعقد ہوتا ہے۔ میں یہ تجویز بھی پیش  کرتا ہوں کہ گجرات میں اس وقت کے دوران اسی طرح کا میلہ منعقد کیا جانا چاہئے،جس میں  ایک متحرک بازار پیدا  کیا جائے جہاں شمال مشرق کے ہمارے باصلاحیت بھائی اور بہنیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کر سکیں اور آمدنی پیدا کر سکیں اور اپنی غیر معمولی دستکاری کو فروغ دے سکیں۔ بھگوان کرشن اور اشٹ لکشمی کے آشیرواد سے، مجھے یقین ہے کہ شمال مشرق 21ویں صدی میں ترقی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ اس پُر امید نوٹ پر، میں اپنی تقریر ختم کرتا ہوں اورتقریب اور علاقے کی شاندار کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Media Coverage

"91.8% of India's schools now have electricity": Union Education Minister Pradhan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Naming the islands in Andaman and Nicobar after our heroes is a way to ensure their service to the nation is remembered for generations to come: PM
December 18, 2024
Nations that remain connected with their roots that move ahead in development and nation-building: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today remarked that naming the islands in Andaman and Nicobar after our heroes is a way to ensure their service to the nation is remembered for generations to come. He added that nations that remain connected with their roots that move ahead in development and nation-building.

Responding to a post by Shiv Aroor on X, Shri Modi wrote:

“Naming the islands in Andaman and Nicobar after our heroes is a way to ensure their service to the nation is remembered for generations to come. This is also part of our larger endeavour to preserve and celebrate the memory of our freedom fighters and eminent personalities who have left an indelible mark on our nation.

After all, it is the nations that remain connected with their roots that move ahead in development and nation-building.

Here is my speech from the naming ceremony too. https://www.youtube.com/watch?v=-8WT0FHaSdU

Also, do enjoy Andaman and Nicobar Islands. Do visit the Cellular Jail as well and get inspired by the courage of the great Veer Savarkar.”