’’بھارت اولمپکس کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے۔ بھارت 2036 میں اولمپکس کے کامیاب انعقاد کی تیاریوں میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔ یہ 140 کروڑ بھارتیوں کا خواب ہے‘‘
’’بھارت یوتھ اولمپکس کی میزبانی کے لیے بھی پرجوش ہے جو 2029 میں منعقد ہوں گے‘‘
’’بھارتی افراد محض کھیلوں کے شوقین ہی نہیں، بلکہ یہ ان کی زندگی کا حصہ بھی ہیں ‘‘
’’بھارت کے کھیل کود کے ورثے کا تعلق پوری دنیا سے ہے‘‘
’’کھیل میں کوئی شکست خوردہ نہیں ہوتا، یاتو فاتحین ہوتے ہیں یا سیکھنےوالے‘‘
’’ہم بھارت میں شمولیت اور تنوع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں‘‘
’’آئی او سی کے اگزیکیوٹیو بورڈ نے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی تجویز رکھی ہے، اور ہمیں جلد ہی مثبت خبر ملنے کی امید ہے‘‘

آئی او سی کے صدر مسٹر تھامس باخ، آئی او سی کے معزز رکن، تمام بین الاقوامی  اسپورٹس فیڈریشن، نیشنل فیڈریشن آف انڈیا کے تمام نمائندے۔ خواتین و حضرات!

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

دوستو

صرف چند منٹ قبل، ہندوستان نے احمد آباد میں  دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں شاندار فتح درج کی  ہے۔ میں اس تاریخی جیت پر ٹیم انڈیا اور تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

دوستو

اسپورٹس ،  ہندوستان میں ہماری ثقافت اور طرز زندگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ اگر آپ ہندوستان کے گاؤں میں جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کھیلوں کے بغیر ہر تہوار ادھورا ہے۔ ہم ہندوستانی صرف کھیلوں سے محبت کرنے والے نہیں ہیں، بلکہ ہم کھیل کو جینے والے لوگ ہیں۔ اور یہ ہماری ہزاروں سال کی تاریخ میں جھلکتا ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب ہو، ہزاروں سال پہلے کا ویدک دور ہو یا اس کے بعد کا زمانہ، ہر دور میں کھیلوں کے حوالے سے ہندوستان کی میراث بہت بھرپور رہی ہے۔ ہزاروں سال پہلے لکھی گئی ہماری تحریروں میں کہا گیا ہے کہ کوئی 64 شعبوں میں ماہر ہوتا ہے۔ ان میں سے بہت سے شعبوں کا تعلق کھیلوں سے تھا، جیسے گھڑ سواری، تیر اندازی، تیراکی، کشتی، ایسے بہت سے ہنر سیکھنے پر زور دیا جاتا تھا۔ ایک پوری دھنور وید سمہیتا تیر اندازی سیکھنے کے لیے لکھی گئی تھی۔ اس میں ایک جگہ یہ کہا گیا ہے-

دھنش چاکرانچ کنتنچ کھڈگنچ کشوریکا گدی۔

سپتمم بہو یودھم، سیا دیوم، یودھنی سپتدھا۔

یعنی تیر اندازی سے متعلق 7 قسم کی مہارتیں ہونی چاہئیں۔ جس میں کمان اور تیر، ڈسکس، جیولین یعنی آج کا جیولین تھرو، فینسنگ، ڈریگر، میس اور ریسلنگ شامل ہیں۔

 

دوستو

کھیلوں کی ہماری ہزاروں سال پرانی میراث کے بہت سے سائنسی شواہد موجود ہیں۔ جہاں ہم ممبئی میں ہیں وہاں سے تقریباً 900 کلومیٹر دور، کچھ میں یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے - دھولاویرا۔ دھولاویرا 5 ہزار سال سے زیادہ پہلے ایک بہت بڑا اور خوشحال بندرگاہ والا  شہر تھا۔ شہری منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا بھی شاندار نمونہ اس قدیم شہر میں پایا گیا ہے۔ کھدائی کے دوران یہاں دو اسٹیڈیم کا انکشاف ہوا۔ ان میں سے ایک دنیا کا قدیم ترین اور اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ ہندوستان کے اس 5 ہزار سال پرانے اسٹیڈیم میں بیک وقت 10 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ ہندوستان کے ایک اور قدیم مقام راکھی گڑھی میں بھی کھیلوں سے متعلق ڈھانچے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہندوستان کا یہ ورثہ پوری دنیا کا ورثہ ہے۔

 

دوستو

کھیلوں میں کوئی ہارنے والا نہیں ہوتا، کھیلوں میں صرف جیتنے والے اور سیکھنے والے ہوتے ہیں۔ کھیل کی زبان آفاقی ہے، اس کی روح آفاقی ہے۔ کھیل صرف مقابلہ نہیں ہے۔ کھیل انسانیت کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جو کوئی ریکارڈ توڑتا ہے، پوری دنیا اسے خوش آمدید کہتی ہے۔ کھیل وسودھیو کٹمبکم یعنی ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے ہمارے احساس کو بھی تقویت دیتے ہیں۔ اس لیے ہماری حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے پوری عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، ممبر پارلیمنٹ کے کھیلوں کے مقابلے، اور جلد ہی منعقد ہونے والے کھیل انڈیا پیرا گیمز اس کی مثالیں ہیں۔ ہم ہندوستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے شمولیت اور تنوع پر بھی مسلسل توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 

دوستو

کھیلوں پر ہندوستان کی اسی توجہ کی وجہ سے آج ہندوستان بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ گزشتہ اولمپکس میں کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہندوستان نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل منعقد ہونے والی ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ یہ ہندوستان میں کھیلوں کے بدلتے ہوئے اور تیزی سے ترقی پذیر منظرنامے کا اشارہ ہے۔

 

دوستو

گزشتہ برسوں کے دوران، ہندوستان نے تمام قسم کے عالمی کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ ہم نے حال ہی میں شطرنج اولمپیاڈ کا انعقاد کیا، جس میں دنیا کے 186 ممالک نے حصہ لیا۔ ہم نے فٹ بال انڈر 17، ویمنز ورلڈ کپ، مینز ہاکی ورلڈ کپ، ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ، اور شوٹنگ ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کی۔ہندوستان ہر سال دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگز میں سے ایک کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں کرکٹ ورلڈ کپ بھی جاری ہے۔ جوش و خروش کے اس ماحول میں یہ سن کر سبھی خوش ہیں کہ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی اس بارے میں کوئی مثبت خبر سنیں گے۔

 

دوستو

عالمی تقریبات کا انعقاد ہمارے لیے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کا ایک موقع ہے۔ ہندوستان اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور اس کے اچھی طرح سے ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے بڑے عالمی واقعات کے لیے تیار ہے۔ دنیا نے ہندوستان  کے زیر صدارت جی-20 کے دوران بھی یہ دیکھا ہے۔ ہم نے ملک بھر کے 60 سے زائد شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ یہ لاجسٹک سے لے کر ہر پہلو میں ہماری تنظیمی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اس لیے آج میں آپ کے سامنے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے جذبات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ہندوستان اپنی سرزمین پر اولمپکس کے انعقاد کے لیے بہت پرجوش ہے۔

 

ہندوستان سال 2036 میں ہندوستان میں اولمپکس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا برسوں پرانا خواب اور خواہش ہے۔ اب ہم آپ سب کے تعاون سے اس خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ اور 2036 کے اولمپکس سے پہلے، ہندوستان بھی 2029 میں یوتھ اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کو آئی او سی کی مسلسل حمایت حاصل رہے گی۔

 

دوستو

کھیل صرف تمغے جیتنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ دل جیتنے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیل سب کا ہے، سب کے لیے۔ کھیل نہ صرف چیمپئن پیدا کرتے ہیں بلکہ امن، ترقی اور تندرستی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ لہذا، کھیل دنیا کو جوڑنے کا ایک اور طاقتور ذریعہ ہے۔ میں آپ کے سامنے اولمپکس  کے مقصد کو دہراؤں گا – تیز، اعلیٰ، مضبوط، ایک ساتھ۔ میں ایک بار پھر تمام مہمانوں کے ساتھ  آئی او سی کے 141ویں اجلاس میں آئے صدر تھامس باخ اور تمام مندوبین کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آنے والے چند گھنٹوں میں آپ کو بہت سے اہم فیصلے لینے ہیں۔ میں اب اس سیشن  کے آغاز کا کا اعلان کرتا ہوں!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi