Flags off Varanasi-New Delhi Vande Bharat Express Train
Launches Unified Tourist Pass System under Smart City Mission
“I feel immense pride when the work of Kashi’s citizens is showered with praise”
“UP prospers when Kashi prospers, and the country prospers when UP prospers”
“Kashi along with the entire country is committed to the resolve of Viksit Bharat”
“Modi Ki Guarantee Ki Gadi is a super hit as government is trying to reach the citizens, not the other way round”
“This year, Banas Dairy has paid more than one thousand crore rupees to the farmers of UP”
“This entire area of ​​Purvanchal has been neglected for decades but with the blessings of Mahadev, now Modi is engaged in your service”

نمو : پاروتی پتائے… ہر ہر مہادیو!

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جی،  نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور بناس ڈیری کے چیئرمین اور  جناب شنکر بھائی چودھری، جو آج خاص طور پر کسانوں کو تحفہ دینے کے یہاں آئے ہیں، ریاستی کابینہ کے ارکان ،  ارکان اسمبلی ، دیگر معززین اور بنارس کے میرے  پریوار جنوں ۔

بابا شیو کے پاون دھرتی پر آپ سب کاشی کے لوگن کو ہمار پرنام با ۔

میرے کاشی کے لوگوں کے، اس جوش نے ، اس سردی کے موسم میں بھی گرمی کو بڑھا دیا ہے۔  کا کہل جالا بنارس میں... جیا رجا بنارس!!! اچھا، شروعات میں  ، ہم میں  ایک ٹھے شکایت ہا … کاشی کے لوگن سے۔  کہی ہم اپنا شکایت ؟ اے سال ہم دیو دیپاولی پر  ایہاں نا رہلی ، اور ایدا پاری دیو دیپاولی پر ، کاشی کے لوگ سب مل کر ریکارڈ توڑ دیہلن ۔

آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ جب سب اچھا  ہو تو میں شکایت کیوں کر رہا ہوں۔ میں شکایت اس لیے کر رہا ہوں  کیونکہ جب میں دو سال پہلے دیو دیپاولی پر یہاں آیا تھا تو آپ نے ، اس وقت کے ریکارڈ  کو بھی توڑ دیا ۔ اب  گھر کا ممبر ہونے کے ناطے میں  تو شکایت کروں گا  ہی کیونکہ آپ کی یہ محنت دیکھنے کے لیے میں ، اس بار یہاں نہیں تھا۔ اس بار جو لوگ دیو دیپاولی  کا شاندار منظر  کو دیکھ کر  آئے… بیرون ملک سے مہمان بھی آئے تھے ، انہوں نے  دلّی میں مجھے پورا حال بتایا تھا ۔ جی -20  میں آئے مہمان ہوں یا بنارس آنے والا کوئی  بھی مہمان... جب وہ بنارس کے لوگوں کی تعریف کرتے ہیں تو  میرا سر بھی اونچا ہو جاتا ہے۔  کاشی کے رہنے والوں نے ، جو کام کر دکھایا ہے ، جب دنیا اس کی ستائش کرتی ہے ، تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوتی ہے۔ مہا دیو کی کاشی کی میں جتنی بھی سیوا کر پاؤں  .... وہ مجھے کم ہی لگتا ہے ۔

 

میرے  پریوار جنو ،

جب کاشی ترقی کرتا ہے تو یوپی ترقی کرتا ہے اور جب یوپی ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔ آج بھی اسی جذبے کے ساتھ تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا گیا۔ بنارس کے گاؤوں میں پینے کے پانی کی سپلائی  ہو ، بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں کریٹیکل کیئر یونٹ ہو ، سڑکوں، بجلی، گنگا گھاٹ، ریلوے، ہوائی اڈے، شمسی توانائی اور پیٹرولیم جیسے کئی شعبوں سے متعلق منصوبے ہوں ،یہ اس  علاقے کی ترقی   کی  رفتار کو  اور تیز کریں گے۔ کل شام ہی مجھے کاشی-کنیا کماری تمل سنگم ٹرین کو جھنڈی دکھانے کا موقع ملا۔ آج ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ، وارانسی سے دلّی کے لیے شروع ہوئی ہے۔ ماؤ-دوہری گھاٹ ٹرین بھی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس لائن کے شروع ہونے سے دوہری گھاٹ کے ساتھ ساتھ  بڑھ ہل گنج، ہاٹا، گولا -گگہ کے سبھی لوگوں کو فائدہ ہونے والا ہے ۔ میں ان تمام ترقیاتی کاموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میرے  پریوار جنو ،

آج کاشی سمیت پورا ملک ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے  عہد بستہ ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں اور ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ اس سفر میں کروڑوں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ یہاں کاشی میں، مجھے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا حصہ بننے کا موقع بھی ملا ہے۔ ملک کے لوگ اس یاترا میں چلنے والی گاڑی کو مودی کی گارنٹی گاڑی کہہ رہے ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں ، مودی کی گارنٹی.. ہے نا؟ ہماری کوشش ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے غریبوں کی فلاح و بہبود اور عوامی بہبود کے لیے ، جو بھی اسکیمیں بنائی گئی ہیں ،ان سے کوئی فائدہ اٹھانے والا محروم نہ رہے۔ پہلے غریب ، حکومت کے پاس سہولیات کے لیے جاتے تھے۔ اب مودی نے کہا ہے کہ حکومت خود غریبوں کے پاس جائے گی اور اسی وجہ سے مودی کی گارنٹی والی گاڑی  ایک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے۔ کاشی میں بھی ہزاروں نئے مستفیدین سرکاری اسکیموں میں شامل ہوئے ہیں، جو پہلے محروم تھے۔ کسی کو آیوشمان کارڈ ملا ہے، کسی کو مفت راشن کارڈ ملا ہے، کسی کو مستقل رہائش کی ضمانت ملی ہے، کسی کو نل کے پانی کا کنکشن مل گیا ہے، کسی کو مفت گیس کا کنکشن ملا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کوئی مستحق محروم نہ رہے، ہر کسی کو اپنا گھر ملنا چاہیے۔ حقوق اور سب سے بڑی چیز ، جو اس مہم سے لوگوں کو ملی ہے ،وہ ہے اعتماد۔ اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کو یہ اعتماد ملا ہے کہ اب ان کی زندگی بہتر ہوگی۔ محروم رہنے والوں کو یہ اعتماد ملا ہے کہ ایک دن انہیں بھی اسکیموں کا فائدہ ضرور ملے گا۔ اس یقین سے ملک کا یہ اعتماد بھی بڑھ گیا ہے کہ بھارت سال 2047 ء تک ترقی یافتہ  ہو کر رہے گا۔

 

اور شہریوں کو ، جو بھی فائدہ ملتا ہے، مجھے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ میں اس سنکلپ یاترا پر 2 دن سے جا رہا ہوں اور مجھے شہریوں سے ملنا ہے۔ کل میں وہاں گیا ،جہاں مجھے اسکول کے بچوں سے ملنے کا موقع ملا۔ ان کا کیا اعتماد تھا، لڑکیاں اتنی خوبصورت نظمیں سنا رہی تھیں، پوری وضاحت کر رہی تھیں۔ سائنس اور آنگن واڑی کے بچے گیت گا کر اتنے شاندار انداز میں ہمارا استقبال کر رہے تھے۔ مجھے  اتنا سکھ ملتا تھا دیکھ کر  کہ اور آج ابھی یہاں ایک ہماری بہن چندا دیوی کی تقریر یہاں سنی، یہ کتنی شاندار تقریر تھی یعنی میں کہتا ہوں کہ بڑے بڑے لوگ بھی ایسی تقریر نہیں کر سکتے۔ وہ اتنی تفصیل سے ساری باتیں بتا رہی تھیں اور میں نے کچھ سوال پوچھے، ان سوالوں کے جواب بھی ان سے مل گئے اور وہ ہماری لکھ پتی دیدی ہیں اور جب میں نے ان سے کہا کہ آپ  لکھ پتی دیدی  بن گئی ہیں تو  انہوں نے کہا کہ  صاحب یہ  تو مجھے بولنے کا موقع ملا ہے لیکن ہمارے گروپ میں  تو اور بھی 3- 4 دوسری بہنیں لکھ پتی بن چکی ہیں اور سب کو  لکھ پتی بنانے کا  عہد کیا ہے یعنی اس سنکلپ یاترا کے ذریعے مجھے اور میرے تمام ساتھیوں کو سماج کے اندر کیسی طاقت ملی ہے، ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بچے کتنے طاقتور ہیں، کھیل اور علم میں کتنے ذہین ہیں، مقابلوں میں کتنے تیز ہیں۔ سنکلپ یاترا نے مجھے خود ،ان تمام چیزوں کو دیکھنے، سمجھنے، جاننے اور تجربہ کرنے کا سب سے بڑا موقع فراہم کیا ہے اور اسی لیے میں عوامی زندگی میں کام کرنے والے ہر فرد سے کہتا ہوں، یہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہم جیسے لوگوں کے لیے تعلیم کی ایک موبائل یونیورسٹی ہے۔ ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، میں نے 2 دن میں بہت کچھ سیکھا، بہت سی چیزیں سمجھ آئیں، آج  تو میری زندگی  کامیاب ہو گئی ہے۔

میرے  پریوار جنو ،

کہل جالا: کاشی کبھو نہ چھاڑئے، وشوناتھ دربار۔  ہماری سرکار کاشی میں  رہائش آسان بنانے کے ساتھ ساتھ، کاشی کو جوڑنے کے لیے اتنی ہی محنت کر رہی ہے۔ گاؤں ہوں یا شہری علاقے، یہاں رابطے کی بہترین سہولیات پیدا کی جارہی ہیں۔ جن پروجیکٹوں کا آج یہاں سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ، ان سے کاشی کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔ آس پاس کے دیہاتوں کو ملانے والی کئی سڑکیں بھی ہیں۔ شیو پور-پھولواریہ-لہرتارا سڑک اور  روڈ اوور برج کی تعمیر سے وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوگی۔ یہ پروجیکٹ شہر کے جنوبی حصے سے بابت پور ایئرپورٹ جانے والے لوگوں کے لیے بھی کافی مددگار ثابت ہوگا۔

میرے  پریوار جنو ،

ہم کاشی میں دیکھ رہے ہیں کہ جدید رابطے اور خوبصورتی کی وجہ سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔ عقیدت اور روحانیت کے ایک اہم مرکز کے طور پر کاشی کا فخر دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں سیاحت بھی مسلسل پھیل رہی ہے اور سیاحت کے ذریعے کاشی میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ جب سے شری کاشی وشوناتھ دھام کا عظیم الشان روپ سامنے آیا ہے، اب تک 13 کروڑ لوگ بابا وشوناتھ کے درشن کر چکے ہیں۔ بنارس آنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جب کوئی سیاح آتا ہے تو کچھ لے کر چلا جاتا ہے۔ کاشی میں ہر سیاح اپنی گنجائش کے مطابق 100 روپے، 200 روپے، 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے خرچ کرتا ہے۔ وہ رقم آپ کی جیب میں جاتی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، میں نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ پہلے ہمیں اپنے ملک کے کم از کم 15 شہروں کا دورہ کرنا چاہیے، 15 مقامات کا دورہ کرنا چاہیے اور پھر کہیں اور کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ مجھے وہ لوگ پسند ہیں ، جو پہلے سنگاپور یا دوبئی جانے کا سوچتے تھے ، وہ اب اپنا ملک دیکھنے جا رہے ہیں اور اپنے بچوں سے کہہ رہے ہیں کہ جا کر اپنا ملک دیکھو۔ جو پیسہ وہ بیرون ملک خرچ کرتے تھے اب ان کے اپنے ملک میں خرچ ہو رہا ہے۔

 

اور بھائیو اور بہنو،

جب سیاحت بڑھتی ہے تو سب کماتے ہیں۔ بنارس میں بھی سیاح آ رہے ہیں اور ہوٹل والے پیسے کما رہے ہیں۔ بنارس آنے والا ہر سیاح ٹور ٹیکسی چلانے والوں، ہمارے کشتی والوں اور ہمارے رکشہ چلانے والوں کو کچھ آمدنی فراہم کرتا ہے۔ یہاں سیاحت میں اضافے کی وجہ سے چھوٹے بڑے تمام دکانداروں کو زبردست فائدہ پہنچا ہے۔ ٹھیک ہے، ایک بات بتاوا ، ایک بات بتاوا ، گدولیا سے لنکا تک ٹورسٹن کا سنھکیا بڑھل ہو کی ناہی ؟

  ساتھیو ،

کاشی کے لوگوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ہماری حکومت یہاں کے سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ آج، اسمارٹ سٹی مشن کے تحت وارانسی میں یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم – کاشی درشن بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب سیاحوں کو مختلف مقامات پر جانے کے لیے الگ الگ ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہر جگہ داخلہ صرف ایک پاس سے ممکن ہو گا۔

ساتھیو  ،

وارانسی کی سیاحتی ویب سائٹ ’کاشی‘ بھی شروع کی گئی ہے تاکہ ملک اور دنیا کو اس طرح کی تمام معلومات فراہم کی جا سکیں کہ کاشی میں کہاں کیا دیکھا جا سکتا ہے، کاشی میں کھانے پینے کے لیے کون سے مشہور مقامات ہیں، یہاں کی تفریحی جگہیں اور تاریخی اہمیت کیا ہے۔ اب جے باہر سے آ ویلا ... ہو کے تھوڑی پتا ہا .. . کی ای ملیّو کے موسم ہو۔ جاڑا کے دھوپ میں چوڑا مٹر کا آنند ... کوئی بہری کیسے جان پائی ؟ گدھولیا کا چاٹ ہوئے یا رام نگر کا لسّی ، ای سب جانکاری ... اب کاشی کی ویب سائٹ پر مل جئی ۔

 

ساتھیو ،

آج گنگا کے کئی گھاٹوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ جدید بس شیلٹر ہوں یا ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن میں تعمیر کی جارہی جدید سہولیات، اس سے وارانسی آنے والے لوگوں کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔

میرے  پریوار جنو ،

آج کاشی سمیت ملک کے ریل رابطے کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ملک میں ریلوے کی رفتار بڑھانے کے لیے ایک بڑی مہم چل رہی ہے۔ مال گاڑیوں کے لیے ایسٹرن اور ویسٹرن فریٹ کوریڈورز کی تعمیر سے ریلوے کی تصویر بدل جائے گی۔ اسی سلسلے میں آج پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اور نیو بھاؤپور جنکشن کے درمیان سیکشن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے کوئلہ اور دیگر خام مال کو مشرقی بھارت سے یوپی تک لانا آسان ہو جائے گا۔ اس سے کاشی خطہ کی صنعتوں میں تیار کردہ سامان اور کسانوں کی پیداوار کو مشرقی بھارت اور بیرون ملک بھیجنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

ساتھیو ،

آج بنارس ریلوے انجن فیکٹری میں تیار کردہ 10 ہزارویں انجن کو بھی کام میں لایا گیا ہے۔ اس سے میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ کے تئیں ہماری وابستگی مضبوط ہوتی ہے۔ یوپی کے مختلف حصوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے سستی اور مناسب بجلی اور گیس دونوں کی دستیابی ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں سے یوپی شمسی توانائی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ چترکوٹ میں 800 میگاواٹ صلاحیت کا سولر پاور پارک یوپی میں مناسب بجلی فراہم کرنے کے ہمارے عہد کو مضبوط کرے گا۔ اس سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے اور آس پاس کے گاؤوں کی ترقی کو بھی تقویت ملے گی اور شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ مشرقی اترپردیش میں پیٹرولیم سے متعلق ایک مضبوط نیٹ ورک بھی بنایا جا رہا ہے۔ یہ سہولیات، جو دیوریا اور مرزا پور میں بن رہی ہیں، پیٹرول، ڈیزل، بایو سی این جی، ایتھنول کی پروسیسنگ میں بھی مدد کریں گی۔

 

میرے  پریوار جنو ،

ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے ملک کی خواتین کی طاقت، نوجوان طاقت، کسانوں اور ہر غریب کو ترقی دینا بہت ضروری ہے۔ میرے لیے  تو یہی چار جاتیاں ہی سب سے بڑی جاتیاں ہیں۔ اگر یہ چار  جاتیاں با اختیار ہو گئیں تو پورا ملک  بااختیار ہو جائے گا۔ اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری حکومت کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ پی ایم کسان سمان ندھی کے ذریعے ، اب تک ملک کے ہر کسان کے بینک اکاؤنٹ میں 30 ہزار روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔ یہ سہولت ان چھوٹے کسانوں کو بھی فراہم کی جا رہی ہے ، جن کے پاس کسان کریڈٹ کارڈ نہیں ہے۔ قدرتی کھیتی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ، ہماری حکومت کسانوں کے لیے جدید انتظامات بھی کر رہی ہے۔ اب جو وکست بھارت سنکلپ یاترا چل رہی ہے، اس میں ڈرون کو دیکھ کر سبھی کسان بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ یہ ڈرون ہمارے زرعی نظام کا مستقبل سنوارنے والا ہے۔ دوا ہو یا کھاد، ان کا سپرے کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس کے لیے حکومت نے نمو ڈرون دیدی مہم بھی شروع کی ہے، گاؤں میں لوگ اسے نمو دیدی کہتے ہیں۔ اس مہم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ بہنوں کو ڈرون چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ وہ دن دور نہیں ، جب کاشی کی بہنیں اور بیٹیاں بھی ڈرون کی دنیا میں دھوم مچانے والی ہیں۔

 

ساتھیو ،

آپ سب کی کوششوں سے بنارس میں جدید بناس ڈیری پلانٹ کی تعمیر، جسے امول بھی کہا جاتا ہے، بہت تیزی سے چل رہا ہے اور شنکر بھائی بتا رہے تھے کہ یہ کام شاید ایک یا آدھے مہینے میں مکمل ہو جائے گا۔ بنارس میں بناس ڈیری 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ ڈیری گائے کی افزائش کے لیے مہم بھی چلا رہی ہے تاکہ دودھ کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو۔ بناس ڈیری کسانوں کے لیے ایک وردان ثابت ہوئی ہے۔بنا س ڈیری کے پلانٹ لکھنؤ اور کانپور میں پہلے ہی چل رہے ہیں۔ اس سال بناس ڈیری نے یوپی کے 4 ہزار سے زیادہ گاؤوں کے کسانوں کو ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے۔ اس پروگرام میں یہاں ایک اور بڑا کام ہوا۔ منافع کے طور پر، بناس ڈیری نے آج یوپی کے ڈیری کسانوں کے بینک کھاتوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کرائے ہیں۔ میں ان تمام کسانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، جنہوں نے یہ فوائد حاصل کیے ہیں۔

 

میرے  پریوار جنو ،

ترقی کی یہ امرت  دھارا ، جو کاشی میں بہہ رہی ہے ، اس پورے خطے کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔ پوروانچل کا یہ پورا علاقہ کئی دہائیوں سے نظر انداز ہے۔ لیکن مہادیو کے آشیرواد سے ، اب مودی آپ کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ اب سے چند ماہ بعد ملک بھر میں انتخابات ہونے والے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری اننگز میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بنا دیں گے۔ اگر میں ، آج ملک کو یہ گارنٹی دے رہا ہوں تو یہ آپ سب کی وجہ سے  دے رہا ہوں ، کاشی کے میں سب جن ہیں ۔ آپ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے  رہتے ہیں، میرے عہد کو مضبوط کرتے ہیں۔

آیئے ، ایک بار دونوں ہاتھ اٹھا کر ایک بار پھر سے بولا ۔ نمو : پاروتی پتائے… ہر ہر مہادیو!

بہت بہت مبارکباد۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage