’’ایسے وقت میں جب دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں پریشانی میں تھیں، ہندوستان بحران سے نکل آیا اور تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے‘‘
’’ہماری حکومت نے 2014 کے بعد جو پالیسیاں بنائیں ان میں نہ صرف ابتدائی فوائد کا خیال رکھا گیا بلکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کو بھی ترجیح دی گئی‘‘
’’ملک میں پہلی بار غریبوں کو عزت کے ساتھ تحفظ بھی ملا ہے‘‘
’’ملک میں مشن موڈ میں منظم کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ہم نے اقتدار والے طرز فکر کو خدمت وا لے طرز فکر میں بدل دیا، غریبوں کی فلاح کو اپنا وسیلہ بنایا‘‘
’’گزشتہ 9 برسوں میں دلت، محروم، قبائلی، خواتین، غریب، خواتین، متوسط طبقہ سب تبدیلی کا تجربہ کر رہے ہیں‘‘
’’پی ایم غریب کلیان ان َّیوجنا ملک کے لوگوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ہے‘‘
’’بحران کے وقت ہندوستان نے خود انحصاری کا راستہ اختیار کیا۔ ہندوستان نے دنیا کی سب سے بڑی، کامیاب ترین ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا‘‘
’’تبدیلی کا یہ سفر موجودہ دور سے اتنا ہی متعلق ہے جتنا یہ مستقبل کےساتھ وابستہ ہے‘‘ ’’کرپشن پر حملہ جاری رہے گا‘‘

ارنب گوسوامی جی، ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے تمام ساتھیوں ملک  اور بیرون ملک  میں اگر کسی نے خودکشی کی، پھر یہ کہتے ہوئے ایک چٹ چھوڑ دی کہ میں زندگی سے تھک گئی ہوں، میں جینا نہیں چاہتی، تو میں  میں یہ کھا کر اور تالاب میں کود کر مر جاؤں گی۔ . اب صبح دیکھا کہ بیٹی گھر میں نہیں ہے۔ چنانچہ بستر پر خط پا کر والد کو بہت غصہ آیا۔ کہا میں پروفیسر ہوں، اتنے سال محنت کی، پھر بھی کاغذ میں  یہ املا غلط لکھ کر جاتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ارنب نے اچھی ہندی بولنا شروع کر دی ہے۔ میں نے ان کی بات نہیں سنی لیکن ہندی صحیح ہے یا نہیں، میں ان کی باتیں میں  برابر توجہ سے سن رہا تھا اور شاید ممبئی میں رہنے کی وجہ سے آپ نے کافی  ہندی سیکھ لی ہے۔ 

ساتھیوں،

آپ سب کے درمیان آنا فطری بات ہے کہ خوشی ملتی ہے۔ ریپبلک ٹی وی اگلے ماہ 6 سال مکمل کر رہا ہے۔ میں آپ کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ آپ نے نیشن فرسٹ کے اپنے مشن کو ڈگمگانے نہیں دیا۔ آپ نے ہر قسم کی مشکلات  اور رکاوٹوں کے باوجود ثابت قدمی سے کام لیا۔ کبھی ارنب کے گلے میں درد ہوا تو کبھی کچھ لوگ ارنب کے گلے  پڑ گئے، لیکن چینل نہ رکا، نہ تھکا اور نہ ہی تھما۔

ساتھیوں،

جب میں 2019 میں ریپبلک سمٹ میں آیا تھا تو اس وقت کا تھیم تھا ’انڈیا موومنٹ‘۔ اس تھیم کے پس منظر میں ملک کے عوام کی طرف سے ملنے والا مینڈیٹ تھا۔ کئی دہائیوں کے بعد ہندوستان کے عوام نے زبردست اکثریت کے ساتھ مسلسل دوسری بار ایک مستحکم حکومت قائم کی۔ ملک کو یقین تھا کہ ’انڈیا موومنٹ‘ آچکا ہے۔ آج، 4 سال بعد، آپ کے سربراہی اجلاس کا موضوع’ ٹائم آف ٹرانسفارمیشن‘ (تبدیلی کا وقت) ہے یعنی جس تبدیلی پر یقین کیا جاتا تھا وہ اب زمین پر نظر آرہی ہے۔

ساتھیوں،

آج ملک میں جو تبدیلی آرہی ہے اس کی سمت کیا ہے، اس کی پیمائش کا کا ایک طریقہ ،  معیشت کی ترقی اور توسیع کی رفتار ہے۔ ہندوستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے میں تقریباً 60 سال لگے۔  60 سال! 2014 تک، ہم کسی نہ کسی طرح دو ٹریلین ڈالر تک پہنچنے میں کامیاب ہو پائے تھے یعنی سات دہائیوں میں 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت،  لیکن آج، ہماری حکومت کے 9 سال بعد، ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس کی معیشت تقریباً 3.5 ٹریلین ڈالر ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں، ہم نے نمبر 10 سے نمبر 5 کی معیشت تک لمبی چھلانگ لگائی ہے اور یہ سب 100 سال کے سب سے بڑے بحران کے درمیان ہوا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں پھنسی ہوئی تھیں، ہندوستان بحران سے نکل آیا ہے اور تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 

ساتھیوں،

آپ نے اکثر پالیسی سازوں سے ایک بات سنی ہوگی – فرسٹ آرڈر امپیکٹ کا مطلب ہے کسی بھی پالیسی کا پہلا اور فطری نتیجہ، فرسٹ آرڈر امپیکٹ پالیسی کا پہلا مقصد ہے، اور یہ مختصر وقت میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے،  لیکن ہر پالیسی کا دوسرا اور تیسرا اثر بھی ہوتا ہے۔ ان کا اثر بہت گہرا ہے، دور رس ہے لیکن اسے سامنے آنے میں وقت لگتا ہے۔ اس کا تقابلی مطالعہ کرنے کے لیے، تفصیل سے سمجھنے کے لیے ہمیں کئی دہائیوں پیچھے جانا پڑے گا۔ آپ لوگ ٹی وی کی دنیا والے دو ونڈو چلاتے ہیں نا، پہلی اور اب والی ، بِفور اینڈ آفٹر، تو میں آج کچھ ایسا ہی کرنے جا رہا ہوں۔ تو پہلے بات کرتے ہیں بِفور کے بارے میں۔

ساتھیوں،

آزادی کے بعد اختیار کی گئی لائسنس راج کی معاشی پالیسی میں حکومت خود کنٹرولر بن گئی۔ مسابقت ختم کر دی گئی، نجی صنعت، ایم ایس ایم ای کو آگے بڑھنے نہیں دیا گیا۔ اس کا پہلا منفی اثر یہ ہوا کہ ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے، ہم غریب تر ہوتے گئے۔ ان پالیسیوں کا دوسرا آرڈر امپیکٹ اور بھی برا ہوا۔ دنیا کے مقابلے ہندوستان کی کھپت میں اضافہ بہت کم رہا۔ اس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کمزور ہوا اور ہم نے سرمایہ کاری کے مواقع کھوئے۔ اس کا تیسرا اثر یہ ہوا کہ ہندوستان میں جدت کا ماحول پیدا نہ ہو سکا۔ ایسی صورت حال میں نہ تو زیادہ اختراعی ادارے پیدا ہوئے اور نہ ہی زیادہ نجی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ نوجوان صرف سرکاری نوکریوں پر بھروسہ کرنے لگے۔ ملک کے کئی ہنرمندوں نے کام کا ماحول نہ دیکھ کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ یہ سب اسی حکومتی پالیسیوں کا تیسرا آرڈر امپیکٹ تھا۔ ان پالیسیوں کے اثرات نے ملک کی جدت، محنت اور کاروبار کی صلاحیت کو کچل دیا۔

ساتھیوں،

اب میں جو  بتانے جا رہا ہوں، ریپبلک ٹی وی کے ناظرین کو یہ ضرور پسند آئے گا۔ ہماری حکومت نے 2014 کے بعد جو بھی پالیسی بنائی اس میں نہ صرف ابتدائی فوائد کا خیال رکھا گیا بلکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کو بھی ترجیح دی گئی۔ آپ کو یاد ہوگا، 2019 میں اس ریپبلک سمٹ میں میں نے کہا تھا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت ہم نے 5 سالوں میں 1.5 کروڑ خاندانوں کو گھر دیے ہیں۔ اب یہ تعداد پونے چار کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مکانات، ان کے مالکانہ حقوق ہماری ماؤں اور بہنوں کے نام ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ آج  ایک ایک گھر  کی قیمت لاکھوں میں ہے یعنی کروڑوں غریب بہنیں،میں آج  بڑے اطمینان سے کہتا ہوں کہ لکھپتی دیدی بنی ہیں۔ شاید اس سے بڑا رکشا بندھن کوئی نہیں ہو سکتا، یہ پہلا اثر ہے۔ اس کا دوسرا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ اس اسکیم سے ہر گاؤں میں لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور آپ جانتے ہیں کہ جب کسی کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے، ایک پکا  گھر ہوتا ہے، تو اس کا اعتماد کتنا بڑھتا ہے، خطرہ مول لینے کی صلاحیت کتنی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے خواب آسمان کو چھونے لگتے ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا نے ملک کے غریبوں کے اعتماد کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے۔

ساتھیوں،

مدرا یوجنا نے ابھی کچھ دن پہلے ہی 8 سال مکمل کئے  ہیں۔ یہ اسکیم مائیکرو اور چھوٹے کاروباریوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے  شروع کی گئی تھی۔ مدرا اسکیم کے تحت 40 کروڑ سے زیادہ کے قرضے تقسیم کئے  گئے ہیں، جن میں تقریباً 70 فیصد خواتین ہیں۔ اس اسکیم کا پہلا اثر خود روزگار میں اضافے کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ مدرا یوجنا ہو، خواتین کے جن دھن کھاتہ کھولنا ہو یا سیلف ہیلپ گروپس کا فروغ، آج ہم ان اسکیموں کے ذریعے ملک میں ایک بڑی سماجی تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔ ان اسکیموں نے آج خاندان کے فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کا مضبوط کردار قائم کیا ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ خواتین نوکریاں پیدا کرنے والے کردار میں آ رہی ہیں، جس سے ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

ساتھیوں،

پی ایم سوامیتو یوجنا میں بھی آپ پہلے، دوسرے اور تیسرے آرڈر امپیکٹ  کو الگ الگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غریبوں کو پراپرٹی کارڈ دیئے  گئے،  جس سے انہیں جائیداد کی حفاظت کی یقین دہانی حاصل ہوئی۔ اس ا سکیم کا ایک اثر ڈرون سیکٹر پر دیکھا جا سکتا ہے،  جس میں مانگ  اور توسیع کے امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پی ایم سوامیتو یوجنا کو شروع ہوئے تقریباً ڈھائی سال ہوچکے ہیں، زیادہ وقت نہیں گزرا ہے، لیکن اس کا سماجی اثر بھی نظر آرہا ہے۔ پراپرٹی کارڈ کے حصول پر باہمی جھگڑے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اس سے ہماری پولیس اور عدالتی نظام پر مسلسل بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ اب گاؤں میں جائیداد کے کاغذات رکھنے والوں کے لئے  بینکوں سے مدد لینا آسان ہو گیا ہے،  گاؤں میں ان جائیدادوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 

ساتھیوں،

میرے پاس فرسٹ آرڈر، سیکنڈ آرڈر اور تھرڈ آرڈر کے اثرات کی اتنی زیادہ کیس اسٹڈیز ہیں کہ آپ کا رن ڈاؤن آرڈر آؤٹ ہو جائے گا، اس میں کافی وقت صرف ہو جائے گا۔ ڈی بی ٹی ہو، غریبوں کو بجلی، پانی، بیت الخلاء جیسی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ، ان سب نے زمینی سطح پر انقلاب برپا کر دیا  ہے۔ ان اسکیموں نے ملک کے غریب  سے غریب شخص کو بھی عزت اور تحفظ کے احساس سے بھر دیا ہے۔ ملک میں پہلی بار غریبوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ عزت بھی ملی ہے۔ جن لوگوں کو دہائیوں تک یہ احساس دلایا گیا کہ وہ ملک کی ترقی پر بوجھ ہیں، آج وہ ملک کی ترقی کی رفتار تیز کر رہے ہیں۔ جب حکومت یہ ا سکیمیں شروع کر رہی تھی تو کچھ لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے،  لیکن آج ان اسکیموں نے ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو رفتار دی ہے، یہ اسکیمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد بن گئی ہیں۔

ساتھیوں،

غریب، دلت، محروم، پسماندہ، قبائلی، عام طبقہ، متوسط ​​طبقہ، ہر کوئی گزشتہ 9 سالوں سے اپنی زندگی میں واضح تبدیلی محسوس کر رہا ہے۔ آج ملک میں بہت منظم انداز میں کام ہو رہا ہے، مشن موڈ پر کام ہو رہا ہے۔ ہم نے اقتدار والوں کی سوچ بھی بدل دی ہے۔ ہم خدمت کی ذہنیت لے کر آئے ہیں۔ ہم نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو اپنا ذریعہ بنایا ہے۔ ہم نے تسکین نہیں بلکہ اطمینان کو اپنا بنیاد بنایا ہے۔ اس نقطہ نظر نے ملک کے غریب اور متوسط ​​طبقے کے لئے  ایک دفاعی ڈھال بنا دی ہے۔ اس حفاظتی ڈھال نے ملک کے غریبوں کو مزید غریب ہونے سے روک دیا ہے۔ آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ آیوشمان یوجنا نے ملک کے غریبوں کو 80 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے سے بچایا ہے۔ جو غریب کی جیب سے جانے والا تھا، اگر یہ اسکیم نہ ہوتی تو غریبوں کو اتنی ہی رقم اپنی جیب سے خرچ کرنی پڑتی۔ سوچو، ہم نے اتنے غریبوں کو غریب ہونے سے بچایا ہے۔ یہ واحد منصوبہ نہیں ہے جو بحران کے وقت کام آتا ہے۔ بلکہ کروڑوں خاندانوں کو پہلی بار سستی ادویات، مفت ویکسینیشن، مفت ڈائیلاسز، ایکسیڈنٹ انشورنس، لائف انشورنس کی سہولت بھی ملی ہے۔ پی ایم غریب کلیان اَنّ یوجنا ملک کی ایک بڑی آبادی کے لیے ایک اور حفاظتی ڈھال ہے۔ اس اسکیم نے کورونا بحران کے دوران کسی غریب کو بھوکا نہیں سونے دیا۔ آج حکومت اس فوڈ اسکیم پر 4 لاکھ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ چاہے وہ ون نیشن ون راشن کارڈ ہو یا ہمارا جے اے ایم  ٹرینیٹی( تثلیث)، یہ سب حفاظتی ڈھال کا حصہ ہیں۔ آج غریب ترین غریبوں کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ جو کچھ ان کا حق ہے وہ انہیں ضرور ملے گا اور میرا ماننا ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں سماجی انصاف ہے۔ ایسی بہت سی اسکیمیں ہیں، انہوں نے ہندوستان میں غربت کو کم کرنے میں بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔ آپ نے کچھ عرصہ پہلے آئی ایم ایف کی رپورٹ دیکھی ہوگی، ایک ورکنگ پیپر۔ یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ ایسی اسکیموں کی وجہ سے وبائی امراض کے باوجود ہندوستان میں انتہائی غربت ختم ہونے کے دہانے پر ہے اور یہی تو ہے تبدیلی اور  تبدیلی کیا ہوتی ہے؟

ساتھیوں،

آپ کو یاد ہوگا، میں نے پارلیمنٹ میں منریگا کو کانگریس حکومت کی ناکامیوں کی یادگار کے طور پر پہچان دی تھی۔  2014 سے پہلے منریگا کو لے کر بہت سی شکایتیں رہتی  تھیں۔ اس کے بعد حکومت نے ایک مطالعہ کیا تھا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی جگہوں پر ایک دن کے کام کے بدلے  30 دن تک کی حاضری دکھائی جارہی ہے۔ مطلب کوئی اور پیسہ ہضم کر رہا تھا۔ اس میں کس کا نقصان ہوا؟ غریبوں کا، مزدور کا۔ آج بھی اگر آپ گاؤں جا کر پوچھیں کہ 2014 سے پہلے منریگا کے تحت کون سا پروجیکٹ بنایا گیا تھا، جس پر آج کام ہو رہا ہے، تو آپ کو زیادہ مدد نہیں ملے گی۔ اس سے پہلے،منریگا پر جو رقم خر چ ہو بھی رہی تھی، اُس سےمستقل  اثاثہ کی ترقی کا کام  بہت ہی کم  ہوتا تھا۔ ہم نے بھی پوزیشن بدل دی۔ ہم نے منریگا کے بجٹ میں اضافہ کیا، شفافیت میں بھی اضافہ کیا۔ ہم نے براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنا شروع کی اور گاؤں کے لیے وسائل بھی بنائے۔ 2014 کے بعد، منریگا کے تحت غریبوں کے لیے پکے مکان بھی بنے، کنوئیں- باؤڑیاں- نہریں، جانوروں کے شیڈ، ایسے لاکھوں کام منریگا کے تحت کیے گئے ہیں۔ آج، زیادہ تر منریگا ادائیگیاں 15 دنوں کے اندر ہی کلیئر ہو جاتی ہیں۔ اب منریگا کے 90 فیصد سے زیادہ کارکنوں کے آدھار کارڈ کو لنک کر دیا گیا ہے۔ اس سے جاب کارڈز میں جعلسازی میں کمی آئی ہےاور میں آپ کو ایک اور اعدادوشمار دوں گا۔ منریگا میں دھوکہ دہی روکنے سے 40 ہزار کروڑ روپے غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ گئے ہیں۔ اب منریگا کا پیسہ اس غریب مزدور کو جا رہا ہے، جو محنت مزدوری کرتا ہے، جو اپنا پسینہ بہاتا ہے۔ ہماری حکومت نے غریبوں کے ساتھ ہو رہی اُس  ناانصافی  کو بھی ہماری حکومت نے  ختم کر دیا ہے۔ 

ساتھیوں،

تبدیلی کا یہ سفر جتنا عصری ہے اتنا ہی مستقبل کا بھی ہے۔ ہم آج آنے والی کئی دہائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ ماضی میں جو بھی ٹیکنالوجی آئی، وہ کئی دہائیوں یا سالوں کے بعد ہندوستان میں پہنچی۔ ہندوستان نے بھی پچھلے 9 سالوں میں اس رجحان کو تبدیل کیا ہے۔ بھارت نے بیک وقت تین کام شروع کئے۔ سب سے پہلے ہم نے ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں کو حکومت کے کنٹرول سے آزاد کرایا۔ دوسرا، ہم نے ہندوستان کی ضرورت کے مطابق ہندوستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا۔ تیسرا، ہم نے مستقبل کی ٹکنالوجی کے لیے تحقیق اور ترقی پر ایک مشن موڈ اپروچ اپنایا۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں جی-5 کس طرح اور کتنی تیزی سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ہم نے دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔ ہندوستان نے جی-5 کے حوالے سے جس رفتار کا مظاہرہ کیا ہے، جس طرح سے اس نے اپنی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، اس کا دنیا بھر میں چرچا ہو رہا ہے۔

ساتھیوں،

کورونا کے دور میں ویکسین کے موضوع کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ پرانی سوچ اور اپروچ والے لوگ کہہ رہے تھے کہ میڈ ان انڈیا ویکسین کی کیا ضرورت ہے؟ دوسرے ممالک ابھی بنا ہی  رہے ہیں، وہ ہمیں ایک نہ ایک دن ویکسین دیں گے۔ لیکن بحران کے وقت بھی ہندوستان نے خود انحصاری کا راستہ چنا جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں اور دوستو، آپ اس چیز کا تصور کریں جو آپ کو بہت خوش کرتی ہے، اس حالت میں جب فیصلہ آگیا، آپ خود کو اس مقام پر ڈال دیتے ہیں کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ ہماری ویکسین لے لو، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ویکسین کے بغیر مصیبت آرہی ہے، مرجائیں گے۔ ادارتی، ٹی وی، سب کچھ بھرا ہوا ہے۔ ویکسین لاؤ، ویکسین لاؤ اور مودی ڈٹ کر کھڑا ہے۔ دوستو، میں نے کافی سیاسی سرمایہ خطرے میں ڈال دیا تھا، صرف اور صرف اپنے ملک کے لیے، ورنہ میں بھی خزانہ ہوں، اسے خالی کرو، ہاں لاؤ۔ ایک بار لگائیں، اخبار میں اشتہار دیں، کام چل جائے گا۔ لیکن ہم نے وہ راستہ نہیں چنا دوستو۔ ہم نے بہت کم وقت میں دنیا کی بہترین اور موثر ویکسین تیار کر لی۔ ہم نے تیزی سے دنیا کی سب سے بڑی، کامیاب ویکسین مہم شروع کی اور آپ کو یاد ہوگا، ابھی، جنوری، فروری میں، ہندوستان میں کووِڈ شروع ہوا تھا اور مئی کے مہینے میں ہندوستان نے ویکسین کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی۔ آپ نے بہت پہلے سے سوچ کر کام کیا ہے۔ اور یہ وہ وقت بھی تھا جب کچھ لوگ میڈ ان انڈیا ویکسین کو مسترد کرنے میں مصروف تھے۔ پتہ نہیں کس قسم کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ نہ جانے کس کا دباؤ تھا، پتہ نہیں وہ کون سی خود غرضی تھی کہ یہ لوگ غیر ملکی ویکسین کی درآمد کی وکالت کر رہے تھے۔

ساتھیوں،

ہماری ڈیجیٹل انڈیا مہم کا آج بھی دنیا بھر میں چرچا ہے۔ حال ہی میں میں جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے بالی گیا تھا۔ شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس نے ڈیجیٹل انڈیا کی تفصیلات جاننے کی کوشش نہ کی ہو، اتنی بڑی بحث ہو رہی ہے۔ ایک وقت میں ڈیجیٹل انڈیا کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پہلے ملک کو ڈیٹا بمقابلہ آٹے کی بحث میں الجھایا گیا۔ اور یہ ٹی وی والے اس سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، انہوں نے دو الفاظ ڈالے - ڈیٹا ہئے یا آٹا چاہئے۔ جن دھن-آدھار-موبائل کی تثلیث کو روکنے کے لیے انہوں نے پارلیمنٹ سے لے کر عدالت تک کیا کیا حربے نہیں کیے؟ 2016 میں جب میں اہل وطن سے کہتا تھا کہ میں آپ کے بینک کوآپ کی  انگلی پر  لا کرکھڑا کروں گا۔ آپ کا بینک آپ کی انگلی پر ہوگا۔ تو یہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔ اس وقت کچھ نام نہاد  دانشور پوچھتے تھے کہ مودی جی بتائیں، غریب ڈیجیٹل طریقے سے آلو اور ٹماٹر کیسے خریدیں گے؟ اور یہ لوگ بعد میں کیا کہتے ہیں کہ ارے غریبوں کے نصیب میں آلو اور ٹماٹر کہاں ہیں؟ یہ اس قسم کے لوگ ہیں۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ دیہات میں میلے لگتے ہیں، میلوں میں لوگ ڈیجیٹل ادائیگی کیسے کریں گے؟ آج آپ دیکھیں کہ کیا آپ کے فلم سٹی میں چائے کی دکان سے لے کر لِٹّی چوکھے کے ٹھیلے تک ڈیجیٹل ادائیگیاں ہو رہی ہیں یا نہیں؟ آج ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے مقابلے میں ڈیجیٹل ادائیگی سب سے زیادہ ہو رہی ہے۔ 

ساتھیوں،

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیوں ہے کہ حکومت اتنا کام کر رہی ہے، زمین پر موجود لوگوں کو بھی اس کا فائدہ مل رہا ہے، پھر بھی کچھ لوگ، کچھ لوگ، کچھ لوگوں کو مودی سے اتنی پریشانی کیوں ہے؟ اب اس کے بعد میڈیا والوں کا دور شروع ہوتا ہے اور آج میں ریپبلک ٹی وی کے ناظرین کو اس کی وجہ بتانا چاہتا ہوں۔ جو ناراضگی نظر آ رہی ہے، جو ہنگامہ ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ مودی نے کچھ لوگوں کی کالی آمدنی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اب کوئی آدھی ادھوری یا علیحدہ اپروچ  نہیں ہے۔ اب ایک مربوط، ادارہ جاتی نقطہ نظر ہے۔ یہ ہمارا عزم ہے۔ اب تم ہی بتاؤ جس کی کالی کمائی بند ہو گی وہ پانی پی پی  کے مجھے گالی دے گا یا نہیں؟ وہ بھی قلم میں  بھی زہر بھردیتا ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ جےاے ایم ٹرینیٹی کی وجہ سے 10 کروڑ کے قریب سرکاری اسکیموں کا اعداد و شمار کم نہیں  ہے صاحب، 10 کروڑ فرضی استفادہ کنندگان باہر ہو گئے ہیں۔  10 کروڑ فرضی استفادہ کنندگان باہر ہو گئے ہیں۔ یہ 10 کروڑ وہ لوگ تھے جو حکومت کا فائدہ اٹھاتے تھے لیکن یہ 10 کروڑ وہ تھے جو کبھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے لیکن ان کے پاس سرکاری رقم بھیجی جا رہی تھی۔ آپ  سوچئے دہلی، پنجاب اور ہریانہ کی جتنی کل آبادی  ہے، اس سے بھی  زیادہ فرضی ناموں کو کانگریس کی حکومت  پیسہ بھیج رہی تھی۔ اگر ہماری حکومت ان 10 کروڑ فرضی ناموں کو سسٹم سے نہ ہٹاتی تو صورتحال بہت سنگین ہو سکتی تھی۔ دوستو، اتنا بڑا کام  ایسے ہی نہیں ہوا ہے۔ اس کے لیے پہلے آدھار کو آئینی درجہ دیا گیا۔ مشن موڈ پر 45 کروڑ سے زیادہ جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولے گئے۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے اب تک 28 لاکھ کروڑ روپے کروڑوں مستفیدین کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔ براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر، کوئی مڈل مین نہیں ، کوئی کٹ کی کمپنی نہیں، کالے دھن کمانے والے نہیں اور ڈی بی ٹی کا سیدھا مطلب ہے ڈی بی ٹی یعنی کمیشن بند، لیکیج بند۔ اس ایک انتظام کی وجہ سے درجنوں اسکیموں اور پروگراموں میں شفافیت آئی ہے۔

ساتھیوں،

سرکاری خریداری بھی ہمارے ملک میں کرپشن کا ایک بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب اس میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ سرکاری خریداری اب مکمل طور پر جی ای ایم- یعنی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس پورٹل پر کی جاتی ہے۔ اخبارات ٹیکس کے انتظامات سے متعلق مسائل سے بھرے ہوتے تھے، کیا مسائل تھے۔ ہم نے کیا کیا؟ ہم نے نظام کو ہی فیس لیس کر دیا۔ ٹیکس افسر اور ٹیکس دہندہ کے درمیان آمنے سامنے نہ ہونے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب جی ایس ٹی جیسا نظام جو بنا ہے، اس نے کالے دھن کا راستہ بھی بند کر دیا ہے۔ جب کام اتنی ایمانداری سے کیا جائے تو کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا ہونا فطری بات ہے اور جس کو پریشانی ہوگی وہ کیا گلی محلے کے لوگوں کو گالی دے گا؟ دوستو، یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے یہ نمائندے پریشان ہیں، کچھ بھی کر کے یہ ملک کے ایماندار نظام کو پھر تہس نہس کر دینا چاہتے ہیں۔

ساتھیوں،

اگر ان کی لڑائی صرف ایک شخص مودی سے ہوتی تو وہ بہت پہلے کامیاب ہو جاتے۔ لیکن وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ عام ہندوستانی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ یہ بدعنوان لوگ کتنا ہی بڑا اتحاد بنا لیں، تمام بدعنوان لوگ ایک پلیٹ فارم پر آجائیں، کنبہ پروری کرنے والے تمام لوگ  ایک ہی  جگہ پر کیوں نہ  آجائیں، لیکن مودی اپنے راستے سے واپس نہیں لوٹنے والا ہے۔ بدعنوانی اور اقربا پروری کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی،   میرے دوست اور میں ایک ایسا شخص ہوں جس نے ملک کو ان چیزوں سے نجات دلانے کا عہد کیا ہے، مجھے آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔

ساتھیوں،

آزادی کا یہ امرت کال ہم سب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جب ہر ہندوستانی کی طاقت کا اطلاق ہوگا، ہر ہندوستانی کی محنت کا اطلاق ہوگا، تب ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو جلد از جلد پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ریپبلک نیٹ ورک اس احساس کو مضبوط کرتا رہے گا اور اب جب کہ ارنب نے بتا دیا کہ وہ  عالمی سطح پر جا رہے ہیں،تو  ہندوستان کی آواز کو ایک نئی طاقت ملے گی۔ ان کے لیے بھی میری نیک تمنائیں اور ایمانداری کے ساتھ چلنے والے ہم وطنوں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جا  رہی ہے اور وہی ، وہی شاندارف ہندوستان کی ضمانت ہے دوستو۔ میرے ہم وطن ایک عظیم ہندوستان کی ضمانت ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، میں اس پر یقین رکھتا ہوں۔ ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India