انہوں نے وقف شدہ فریٹ کوریڈور کی پنڈٹ دین دیال اپادھیائے جنکشن -سون نگر ریلوے لائن کا افتتاح کیا
انہوں نے این ایچ - 56 کے وارانسی - جونپور سیکشن کو چار لین میں چوڑا کئے جانے کو وقف
وارانسی میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
منی کرنیکا اور ہریش چندر گھاٹوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
سی آئی پی ای ٹی کیمپس کرسارا میں طلباء کے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا
پی ایم سواندھی کے قرض، پی ایم اے وائی دیہی مکانات کی چابیاں اور آیوشمان کارڈ استفادہ کنندگان کو تقسیم کئے
’’آج کے پروجیکٹ کاشی کو اس کی قدیم روح کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا جسم فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی توسیع ہے‘‘
’’حکومت نے استفادہ کنندگان کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کی ایک نئی روایت شروع کی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ’براہ راست فائدہ کے ساتھ ساتھ براہ راست فیڈ بک‘‘
’’استفادہ کنندہ طبقہ سماجی انصاف اور سیکولرازم کی حقیقی شکل کی مثال بن گیا ہے‘‘
’’پی ایم آواس اور آیوشمان جیسی اسکیمیں کئی نسلوں کو متاثر کرتی ہیں‘‘
غریبوں کی عزت نفس ہی مودی کی گارنٹی ہے
’’خواہ وہ غریب کلیان ہو یا انفراسٹرکچر، آج بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے‘‘

بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے، ہر ہر مہادیو! ماتا ان ّپورنا کی جئے! گنگا میّا کی جئے! اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ  جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے رفیق کار ، یوپی حکومت کے تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے، مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان، اور کاشی کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

ساون کے  مہینے کی  شروعات ہو، بابا وشوناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد ہونیز بنارس کےعوام کا ساتھ ہو تو زندگی واقعی مبارک ہو جاتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ آج کل کاشی میں آپ  لوگ بہت مصروف ہیں، اور کاشی میں رونق دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک اور دنیا بھر سے ہزاروں شیو عقیدت مند روزانہ یہاں بابا کو جل چڑھانے کے لیے پہنچ رہے ہیں اور اس بار ساون کا دورانیہ اور بھی طویل ہے۔ چنانچہ یہ یقینی ہے کہ بابا کے ’درشن‘ کے لیے عقیدت مندوں کی ایک ریکارڈ تعداد آئے گی۔ لیکن ان  سب کے ساتھ ایک اور بات طے ہے۔ اب جو  بھی بنارس آئیں گے ، خوشی خوشی لوٹیں گے! مجھے اتنی فکر نہیں ہے کہ اتنے سارے لوگ آ ئیں گے اور بنارس میں سارا انتظام کیسے ہو  گا۔ کاشی کے لوگ مجھے سکھاتے ہیں۔ میں انہیں کچھ نہیں سکھا سکتا۔ ابھی جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دنیا بھر سے اتنے لوگ بنارس آئےتھے۔ کاشی کے لوگوں نے ان کا اتنا شاندار استقبال کیا اور ہر چیز کا انتظام اتنے اچھے طریقے سے کیا کہ آج پوری دنیا میں آپ کی اور کاشی کی تعریف ہو رہی ہے۔ اور اسی لیے میں جانتا ہوں کہ کاشی کے لوگ سب کچھ سنبھال لیں گے۔ آپ نے کاشی وشوناتھ دھام اور پورے ماحول کو اتنا شاندار بنا دیا ہے کہ جو بھی یہاں آتا ہے وہ مغلوب ہو جاتا ہے۔ یہ بابا کی خواہش تھی کہ ہم اسے پورا کرنے میں  معاون بنے۔ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

آج کاشی سمیت اتر پردیش کو تقریباً 12,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ تحفے میں دیئے گئے ہیں۔ ہم نے جو  کاشی کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے یکسر تبدیلی کا  عزم کیا ہے، یہ اسی کی توسیع ہے۔ ان میں ریلوے، سڑکیں، پانی، تعلیم اور سیاحت سے متعلق منصوبے ، نیز گھاٹوں کی بحالی سے متعلق منصوبے (دریا کے کنارے کے مراحل) شامل ہیں ۔ ان ترقیاتی کاموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد ۔

دوستو

ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ، پردھان منتری آواس یوجنا اور آیوشمان بھارت یوجنا  سے استفادہ کرنے والوں سے  میری بات چیت  ہوئی ۔ سابقہ حکومتوں سے لوگوں کو سب سے بڑی شکایت یہ تھی کہ وہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر منصوبے بناتے تھے۔ زمین پر ان اسکیموں کے اثرات اس وقت کی حکومتوں کو معلوم نہیں تھے۔ تاہم، بی جے پی حکومت نے ایک نئی روایت کا آغاز کرتے ہوئے،  استفادہ کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی،  باہمی گفتگو اور ملاقاتیں کی ہیں۔ یعنی اب فوائد بھی براہ راست اور  فیڈ بیک بھی براہ راست ہوگئے ہیں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ہر سرکاری محکمے اور افسر نے اپنی ذمہ داریاں سمجھنا شروع کر د ی ہیں۔ اب کسی کے لیے  معیار اور حساب کتاب  کی جانچ پڑتال سے بچنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

دوستو

ماضی میں  بدعنوان اور ناکام حکومتیں چلانے والی جماعتیں فائدہ اٹھانے والوں کا نام سنتے ہی  تلملا جاتی ہیں۔ آزادی کے اتنے سالوں کے بعد، جمہوریت کے حقیقی فائدے اب حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کو صحیح طریقے سے دستیاب ہیں۔ ورنہ پہلے جمہوریت کے نام پر صرف چند لوگوں کے مفادات کی  تکمیل کی جاتی تھی اور غریبوں کو نظر انداز کیا جاتا تھا۔ فائدہ اٹھانے والا طبقہ بی جے پی حکومت میں حقیقی سماجی انصاف اور حقیقی سیکولرزم کی مثال بن گیا ہے۔ ہم ہر اسکیم کے حقیقی استفادہ کنندگان کی شناخت کرنے، ان تک پہنچنے اور انہیں تمام اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ جب حکومت خود عوام تک پہنچ رہی ہو تو کیا ہوتا ہے؟ جو لوگ کمیشن لیتے تھے ان کی دکانیں اب بند ہوگئی  ہیں۔ دلالوں کی دکانیں بند ہیں۔ جو لوگ  بد عنوانی میں ملوث تھے ان کی دکانیں بند ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، کوئی امتیازی سلوک نہیں ہے اور کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔

دوستو

گزشتہ نو سالوں میں ہم نے صرف ایک خاندان یا ایک نسل کے لیے اسکیمیں نہیں بنائی ہیں بلکہ ہم نے آنے والی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر ان کے مستقبل کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا ہے۔ مثال کے طور پر غریبوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم ہے۔ اب تک ملک میں چار کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت پکے مکان مل چکے ہیں۔ آج بھی، اتر پردیش میں تقریباً 4.5 لاکھ غریب خاندانوں کو مستقل گھر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ ساون کے مہینے میں بھگوان مہادیو کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔

دوستو

جب یہ گھر غریبوں کو فراہم کیے جاتے ہیں، تو ان کی بڑی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں، اور ان کے اندر تحفظ کا احساس ابھرتا ہے۔ جو لوگ یہ گھر حاصل کرتے ہیں وہ فخر اور توانائی کے ایک نئے احساس کا تجربہ کرتے ہیں۔ جب ایک بچہ ایسے گھر میں بڑا ہوتا ہے تو اس کی خواہشات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ اور میں آپ کو بار بار یاد دلاتا ہوں، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت زیادہ تر گھر خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ آج ان مکانات کی مالیت کئی لاکھ روپے ہے۔ کروڑوں بہنیں ایسی  ہیں جن کے نام پر پہلی بار جائیداد کا اندراج ہوا ہے۔ اس سے غریب خاندانوں کی بہنوں کو  جو مالی تحفظ کی  ضمانت ملی ہے ، یہ وہی  جانتی ہیں۔

دوستو

آیوشمان بھارت یوجنا بھی  صرف 5 لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے۔ اس کا اثر کئی نسلوں تک پڑتا ہے۔ جب غریب خاندان  میں کوئی سنگین بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو کسی کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، کسی کو چھوٹی عمر میں کام کرنے کے لیے جانا پڑتا ہے اور بیوی کو بھی روزی کمانے کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔ کسی سنگین بیماری کے بوجھ کی وجہ سے کئی سال بغیر بچوں کی شادی کیے گزر سکتے ہیں، کیونکہ بیماری کی وجہ سے مالی حالات  خستہ ہو جاتے ہیں۔ اور غریبوں کے پاس صرف دو ہی راستے رہ  جاتے ہیں۔ یا تو وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے دیکھتے ہیں، یا پھر علاج کے لیے کسی سے قرض لینے کے لیے اپنی جائیداد اور زمین بیچ دیتے ہیں۔ جب جائیدادیں فروخت ہوتی ہیں تو قرضوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے جس سے آنے والی نسلیں متاثر ہوتی ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجنا آج غریبوں کو اس بحران سے بچا رہی ہے۔ اس لیے میں اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ آیوشمان کارڈ مشن موڈ میں مستفیدین تک پہنچے۔ آج بھی یہاں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ استفادہ کنندگان میں آیوشمان بھارت کارڈ کی تقسیم شروع ہو ئی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

ملکی وسائل پر سب سے زیادہ حق محروم طبقے اور غریبوں کا ہوتا ہے۔ پہلے بینکوں تک رسائی صرف امیر لوگوں تک ہی محدود تھی۔ غریبوں کے لیے یہ سمجھا جاتا تھا کہ اگر ان کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ بینک اکاؤنٹ کا کیا کریں گے؟ کچھ لوگ سوچتے تھے کہ ضمانت نہ ہونے کی صورت میں وہ بینک قرض کیسے حاصل کر سکیں گے؟ بی جے پی حکومت نے  گزشتہ نو سالوں میں اس ذہنیت کو بھی بدل دیا ہے۔ ہم نے بینکوں کے دروازے سب کے لیے کھول دیے ہیں۔ ہم نے تقریباً 50 کروڑ جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولے ہیں۔ مدرا یوجنا کے تحت 50,000 سے 10 لاکھ روپے تک کے قرض بغیر ضمانت کے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ اتر پردیش میں بھی کروڑوں استفادہ کنندگان نے مدرا یوجنا کا فائدہ اٹھا کر اپنا کاروبار شروع کیا ہے۔ غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقوں، قبائلی برادریوں، اقلیتی خاندانوں اور خواتین کاروباریوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔ یہ سماجی انصاف ہے، جس کی ضمانت بی جے پی حکومت دے رہی ہے۔

دوستو

ہمارے اکثر دوست جو گاڑیوں، ٹھیلوں اور فٹ پاتھوں پر چھوٹے موٹے  کاروبار چلاتے ہیں ان کا تعلق معاشرے کے محروم طبقے  سے ہی ہے۔ لیکن سابقہ حکومتوں نے انہیں نظر انداز کیا اور انہیں ذلت اور اذیت کا نشانہ بنایا گیا۔ گاڑیوں، ٹھیلوں اور فٹ پاتھوں پر چھوٹے موٹے  کاروبار چلانے والوں کو کوئی بھی گالی دیتا ہے اور ڈانٹتا ہے۔ لیکن مودی ایک غریب ماں کا بیٹا ہونے کے ناطے اس توہین کو برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے، میں نے سڑک پر دکانداروں کے لیے پی ایم-سوانیدھی اسکیم شروع کی ہے۔ ہم نے انہیں پی ایم-سوانیدھی اسکیم  کے تحت عزت دی ہے اور بینکوں سے انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔ جو پیسے پٹری والے دکانداروں کو بینک دے رہے ہیں ، اس کی گارنٹی بھی حکومت خود لے رہی ہے۔ پی سوانیدھی اسکیم کے تحت اب تک 35 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ یہاں بنارس میں بھی آج اس اسکیم کے تحت 1.25 سے زیادہ مستحقین کو قرض دیا گیا ہے۔ اس قرض سے وہ اپنے کام میں ترقی کر سکیں گے اور اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں گے۔ اب کوئی ان کی تذلیل یا حقارت سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ غریبوں کی عزت کو یقینی بنانا مودی کی ضمانت ہے۔

دوستو

کئی دہائیوں تک ملک پر حکومت کرنے والی حکومتوں کی انتظامیہ میں بدعنوانی جڑی ہوئی تھی۔ اور جب ایسا ہوتا ہے، چاہے کتنی ہی رقم مختص کی جائے، یہ کم پڑجاتی ہے۔ 2014 سے پہلے کی حکومتوں میں بدعنوانی اور اقربا پروری پروان چڑھی۔ بجٹ  کی جب بھی  بات آتی تھی تو  نقصان اور خسارے کا ہی بہانہ ہوتا تھا۔ آج بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے چاہے وہ غریبوں کی فلاح کا ہو یا انفراسٹرکچر کی ترقی کا۔ ٹیکس دینے والے بھی وہی ہیں اور نظام بھی وہی ہے۔ لیکن حکومت بدل گئی، ارادے بدل گئے اور نتائج نظر آنے لگے۔ پہلے اخبارات  بدعنوانی اور گھوٹالوں کی خبروں سے بھرے ہوتے تھے۔ اب سرخیوں میں نئے منصوبوں کا افتتاح اور نقاب کشائی چھائی ہوئی ہوتی ہے۔انڈین ریلوے  گزشتہ نو سالوں میں تبدیلی کی سب سے بڑی مثال ہے۔ مال برداری کے لیے وقف شمالی راہداری کا منصوبہ، مال کی نقل و حمل کے لیے وقف ٹریک، 2006 میں شروع کیا گیا تھا۔ لیکن 2014 تک ایک کلومیٹر بھی ٹریک نہیں بچھایا گیا۔ ایک کلومیٹر بھی نہیں۔ اس منصوبے کا ایک اہم حصہ گزشتہ نو سالوں میں مکمل ہو چکا ہے۔ مال برداری والی ٹرینیں پہلے ہی ان پٹریوں پر چل رہی ہیں۔ آج بھی دین دیال اپادھیائے جنکشن سے نئے سون نگر سیکشن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف مال گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ پوروانچل اور مشرقی ہندوستان میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

دوستو

میں آپ کو ایک اور مثال دیتا ہوں کہ جب نیت صاف ہو تو یہ کیسے کام کرتا ہے۔ ملک نے ہمیشہ تیز رفتار ٹرینوں کی خواہش کی ہے۔ پہلی بار، راجدھانی ایکسپریس تقریباً 50 سال پہلے ملک میں متعارف کرائی گئی تھی۔ راجدھانی ایکسپریس چلنے لگی۔ تاہم، اتنے سالوں کے بعد بھی، یہ راجدھانی ایکسپریس ٹرینیں صرف 16 روٹ پر چل رہی ہیں۔ اسی طرح تقریباً 30-35 سال پہلے شتابدی ایکسپریس شروع کی گئی تھی، لیکن اتنے سالوں کے بعد بھی یہ صرف 19 روٹ پر چلتی ہے۔ ان ٹرینوں کے درمیان، وندے بھارت ایکسپریس ہے، اور بنارس کو ملک کی پہلی وندے بھارت ہونے پر فخر ہے۔ اس ٹرین نے چار سالوں میں 25 روٹ پر  چلنی شروع کر چکی ہے۔ آج ہی، دو نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو گورکھپور سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے- ایک ٹرین گورکھپور سے لکھنؤ اور دوسری احمد آباد سے جودھ پور۔ یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملک کے متوسط طبقے میں ناقابل یقین حد تک مقبول ہو چکی ہے، اور ہر کونے سے اس کا مطالبہ  ہو رہا  ہے۔ وہ دن دور نہیں جب وندے بھارت ملک کے کونے کونے کو جوڑے گا۔

بھائیو اور بہنو،

گزشتہ نو سالوں میں، کاشی کے رابطے کو بڑھانے کے لیے ناقابل یقین کام کیا گیا ہے۔ یہاں کے ترقیاتی منصوبے روزگار کے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، گزشتہ سال 70 ملین سے زیادہ سیاحوں اور یاتریوں نے کاشی کا دورہ کیا۔ صرف ایک سال کے اندر کاشی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 12 گنا اضافہ ہوا۔ سیاحوں کی آمد میں 12 گنا اضافے کے ساتھ، براہ راست مستفید رکشہ چلانے والے، دکاندار اور چھوٹے کھانے اور ہوٹل چلانے والے ہیں۔ چاہے آپ بنارسی ساڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہوں یا بنارسی پان کے کاروبار سے، میرے بھائیو، سب کو اس سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ سیاحت میں اضافہ ہمارے کشتی والوں کے لیے ایک اہم فائدہ رہا ہے۔ شام کی گنگا آرتی کے دوران بھی کشتیوں پر بہت زیادہ ہجوم دیکھ کر میں حیران رہ جاتا ہوں۔ آپ لوگ اسی طرح بنارس کا خیال رکھیں۔

دوستو

باباکے آشیرواد سے وارانسی کی تیز رفتار ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ میں کاشی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حال ہی میں کاشی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ آپ سب نے ترقی کے سفر کا ساتھ دیا، ترقی میں یقین رکھنے والوں کی جیت کو یقینی بنایا اور کاشی میں اچھی حکمرانی قائم کرنے میں آپ نے اپنا  تعاون پیش کیا ۔ پارلیمنٹ میں آپ کے نمائندے کے طور پر، میں آپ کی حمایت کے لیے واقعی شکر گزار ہوں۔ ایک بار پھر، میں آپ سب کو ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور ساون کے مقدس مہینے کے پرمسرت موقع پر میں آپ سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہر ہر مہادیو!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.