It is a very special day for entire India: PM Modi at Bodo Peace Accord ceremony in Kokrajhar
Bodo Peace Accord done by bringing on all stakeholders together with a sincere effort to resolve the decades old crisis: PM Modi
After we came to power, most regions of Tripura, Mizoram, Meghalaya, and Arunachal Pradesh are free from AFSPA: PM

بھارت ماتا کی جئے ….

بھارت ماتا کی جئے ….

بھارت ماتا کی جئے ….

اسٹیج پرموجود آسام کے گورنر ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ، مختلف بورڈ اور تنظیموں سے  منسلک رہنما اوریہاں موجود  این ڈی ایف بی کے مختلف دھڑوں کے قائدین ، ​ یہاں آئے ہوئےمہمان اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے  بھائیو اور بہنو !

میں کئی بار آسام آیا ہوں۔یہاں پر بھی یہاں آیا ہوں۔ اس  پورے خطے میں میرایہاں آناجانا کئی برسوں سے ، کئی دہائیوں سے  رہا ۔ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی ،  بار بار آپ کے درشن کے لئے آتارہاہوں ۔ لیکن آج جو جوش ، جو  امنگ میں آپ کے چہرے پر دیکھ رہا ہوں ، وہ یہاں کے  'ارونائی' اور 'ڈوخونا' کے رنگا رنگ ماحول سے بھی  زیادہ تسلی بخش ہے۔

عوامی زندگی میں ، سیاسی زندگی میں بہت سی ریلیاں  دیکھی ہیں  ، بہت  ریلیوں سے   خطاب کیا ہے  ، لیکن مجھے اپنی زندگی میں کبھی بھی اتنا بڑا عوامی سیلاب  دیکھنے کی سعادت نہیں ملی تھی ۔ جو لوگ  سیاسی زندگی کے پنڈت ہیں ، وہ یقینی طور پر اس کے بارے میں  کبھی نہ کبھی کہیں گے کہ

 آزادی کے بعد ہندوستان کی  سب سے بڑی کوئی سیاسی ریلی ہوئی  تو آج یہ وکرم آپ نے قائم کردیاہے ، یہ آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔ میں ہیلی کاپٹروں سے دیکھ رہا تھا ، ہیلی کاپٹروں سے بھی  کہیں نظرپہنچاؤ،لوگ ہی لوگ ہی نظرآ  رہے تھے۔ میں تو دیکھ رہا تھا کہ اس پل پر کتنے لوگ کھڑے ہیں ،  کہیں کو ئی گر جائے گا  تو مجھے دکھ ہو گا ، اتنے سارے لوگ کھڑے ہیں۔

بھائیواوربہنو!  آپ اتنی بڑی تعداد میں جب آشیرواد دینے آئے ہیں  ، اتنی بڑی تعداد میں یہاں کی  مائیں بہنیں  آشیرواد  دینے آئیں ہیں ۔ تو میرا اعتماد  کچھ اور بڑھ گیا ہے۔ کبھی کبھی  لوگ کہتے ہیں،ڈنڈامارنے کی  بات کرتے ہیں ، لیکن  جس مودی کو اتنی بڑی تعداد میں  ماؤں اور بہنو کا تحفظ ملاہو  اس پرکتنے ہی ڈنڈے گرجائیں ، اس کو کچھ نہیں ہوتا۔ میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ماؤں اوربہنو ، میرے بھائیو اور بہنوں ، میرے  نوجوانو ، میں آج  دل کی گہرائی سے آپ کو  گلے لگانے  آیاہوں ، آسام کے میرے  پیارے بھائیوں اور بہنوں کو نیا  اعتماد  دینے کے لئے آیا ہوں۔ کل ، پورے ملک نے دیکھا ہے کہ کس طرح سے  گاوں  گاوں ، آپ نے موٹر سائیکل پر ریلیاں نکالیں ، پورے علاقے میں چراغ روشن کرکے دیوالی منائی۔ شاید دیوالی کے  وقت بھی ،  اتنے  چراغ ہوں گے کہ نہیں جلتے  ہوں گے۔ یہ مجھے تعجب ہوتاہے ۔میں  کل  دیکھ رہا تھا ، سوشل میڈیامیں بھی چاروں طرف نے آپ نے جو چراغ جلائے اس کے نظارے ٹی وی میں سوشل میڈیا میں بھرپورنظرآرہے تھے  ۔ ساراہندوستان آپ ہی کی چرچاکررہاتھا۔ بھائیواوربہنو، یہ کوئی ہزاروں ، لاکھوں چراغ جلانے کا واقعہ نہیں ہے بلکہ ملک کے اس اہم جغرافیائی علاقے میں ایک نئی روشنی ، نئے اجالے کی شروعات ہوئی ہے ۔

بھائیو اور بہنو ، آج کا دن ان ہزاروں شہدوں  کو یاد کرنے کا ہے جنہوں نے  ملک کے لئے اپنے فرض کی راہ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج کا دن بوڈوفا   اوپیندر ناتھ برہما ، روپ ناتھ برہما ،  جیسے یہاں کی باصلاحیت قیادت کے  تعاون کو یاد رکھنے کا  ہے۔ ان کو سلام کرنے کا ہے ۔آج  کا دن اس سمجھوتے کے لئے بیحد مثبت کرداراداکرنے والے  آل بوڈو اسٹوڈنٹس یونین (اے بی ایس یو) ، نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی ) سے وابستہ تمام نوجوان ساتھیوں ، بی ٹی سی کے سربراہ جناب ہگراما ماہی لوراورآسام سرکارکی عہدبستگی ۔آپ سب نہ صرف میری طرف سے مبارکباد کے  حقدارہیں لیکن پورے ہندوستان کی طرف سے ں مبارکباد کے  حقدار ہیں۔ آج 130 کروڑ ہندوستانی آپ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ آپ کو سلام کررہے ہیں ،آپ کا  شکریہ اداکررہے ہیں ۔

ساتھیو ، آج کا دن آپ سبھی بوڈوساتھیوں کا اس پورے علاقے اور ہرسماج کے گورو ، دانشوروں ،ادیبوں کی کاوشوں کاجشن منانے کا یہ موقع ہے ۔ فخرکرنے کا موقع ہے ۔  آپ سبھی  کے تعاون سے ہی  مستقل امن کا ، مستقل شانتی  کا یہ راستہ نکل پایا ہے۔ آج کا دن آسام سمیت پورے مشرق وسطی کے لئے اکیسویں صدی میں ایک نئی شروعات ، ایک نئی صبح ، ایک نئی تحریک کو  استقبال کرنے کا ایک موقع ہے۔ آج کا دن یہ عزم کرنے کا ہے کہ ترقی اور اعتماد کی اصل منزل کو مضبوط تر بنانا ہے۔ اب اس دھرتی پر تشدد کے اندھیرے کو واپس نہیں آنے دیناہے۔ اب اس دھرتی پر ، کسی ماں کے بیٹے ، کسی ماں کی بیٹی ، کسی بہن کے بھائی ، کسی بھائی کی بہن کا خون نہیں گرے گا ، تشدد نہیں ہوگا۔ آج وہ مائیں بھی مجھے آشیرواد دے رہی ہیں۔وہ  بہنیں بھی مجھے  آشیرواد دے رہی ہیں جن کا بیٹا بندوق لے کر جنگل میں گھومتا رہتا تھا۔ کبھی موت کے سائے میں جیتاتھا۔ آج وہ اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کر سکون کی نیندسورہاہے ۔ مجھے اس ماں کے آشیرواد مل رہے ہیں  ، اس بہن  کے آشیرواد مل رہے  ہیں۔ تصور کیجئے  کہ گولیوں کو اتنی دہائیوں  تک دن رات گولیاں چلتی رہی تھیں ۔ آج اس زندگی سے نجات  کا راستہ کھل گیا ہے۔ میں نیوانڈیاکے نئے  عہدمیں  آپ سب کا ، امن پسند آسام کا ، امن و ترقی پسندپورے  شمال مشرق کادل کی گہرائیوں سے استقبال کرتاہوں ، سلام کرتاہوں ۔

ساتھیو ، شمال مشرق میں امن اورترقی کا نیا باب جڑنا بہت تاریخی ہے ۔ ایسے وقت میں اوریہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے کہ جب ملک مہاتماگاندھی جی 150واں یوم پیدائش منارہاہو تب اس تاریخی لمحے کی مطابقت مزید بڑھ جاتی ہے اوریہ صرف ہندوستان کی نہیں دنیا کے لئے تشدد کا راستہ چھوڑکرکے عدم تشدد کا راستہ چننے کے لئے تحریک کا مقام آج بناہے ۔ مہاتماگاندھی کہتے تھے کہ تشدد کے راستے پرچل کرہمیں بھی حاصل ہوتاہے وہ سبھی کو قبول ہوتاہے ۔ اب آسام میں کئی ساتھیوں نے امن اور عدم تشدد کا راستہ قبول کرنے کے ساتھ ہی جمہوریت کو قبول کیاہے ۔ بھارت کے آئین کو سرآنکھوں پر بٹھایاہے ۔

ساتھیو، مجھے بتایاگیاہے کہ آج جب کوکراجھار میں اس تاریخی امن سمجھوتے کاجشن منانے کے لئے ہم اکٹھاہوئے ہیں تب گولاگھاٹ میں شری منت شنکردیوسنگھ کا سالانہ اجلاس بھی چل رہاہے ۔

مائی  مہاپروکھ شریمنتوہونکور دیوولوئی گوبھیرپرونیپات جاسیسو

موئی لوگوت اودھی بے کھون کھونورو ہوفولتاکامنا کوریلو

( میں عظیم شخصیت شنکردیو جی کو سلام کرتاہوں ۔ میں اجلاس کی کامیابی کی تمنا کرتاہوں)۔

بھائیواوربہنو، شریمنت شنکر دیوجی نے آسام کی زبان اور ادب کو طاقت وربنانے کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان کو ، پوری دنیا کو مثالی زندگی جینے کا راستہ دکھایا۔ یہ شنکر دیوجی ہی تھے جنھوں نے آسام سمیت پوری دنیا کو کہاکہ

ستیہ شوچ اہنسا  شکھی بے سمدم

سکھ دکھ شیت اوشن آت ہیب سم

یعنی ستیہ ، شوچ ، اہنسا ، شم ، دم وغیرہ کی تعلیم حاصل کرو۔ سکھ دکھ، گرمی سردی کو سہنے کے لئے خود کو تیارکرو۔ان کے ان خیالات میں فرد کی خود کی ترقی کے ساتھ ہی سماج کی ترقی کا بھی پیغام پنہاں ہے ۔ آج دہائیوں بعد اس پورے علاقے میں فرد کی ترقی کا ، سماج کی ترقی کا یہی راستہ مضبوط ہواہے ۔

بھائیوااوربہنو،میں بوڈولینڈ موومنٹ کا حصہ رہے سبھی لوگوں کا  ملک کی اصل دھارامیں شامل ہونے پر بہت بہت استقبال کرتاہوں ۔ 5دہائیوں کے بعد پورے جذبے کے ساتھ بوڈولینڈ سے جڑے ہرساتھی کی توقعات اور امید وں کو احترام ملا ہے ۔ ہرگروہ نے مل کر مستقل امن کے لئے طاقت اورترقی کے لئے تشدد کے سلسلے پر روک لگائی ہے ۔ میں ملک کو یہ بھی جانکاری دینا چاہتاہوں کیونکہ میرے پیارے بھائی اوربہنو یہ پوراہندوستان اس موقع کو دیکھ رہاہے ۔ سارے ٹی وی چینل آج اپنے کیمرے آپ پر لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ آپ نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ہندوستان میں ایک نیا یقین پیداکیاہے ۔ امن کے راستے کو ایک طاقت دی ہے  آپ لوگوں نے ۔

بھائیواوربہنو، میں آپ سب کو مبارکباد دیناچاہتاہوں کہ اب اس آندولن سے وابستہ ہرمانگ ختم ہوگئی ہے اب اس پر پوری طرح روک لگ گئی ہے ۔ 1993میں جوسمجھوتہ ہواتھا 2003میں جوسمجھوتہ ہواتھا ، اس کے بعد پوری طرح امن قائم نہیں ہوپایا تھا اب مرکزی سرکار، آسام سرکار، اوربوڈوآندلن سے جڑی تنظیموں نے جس تاریخی سمجھوتے پررضامندی ظاہرکی ہے جس پردستخط کئے ہیں اس کے بعد اب کوئی مانگ نہیں بچی ہے ۔ اور اب ترقی ہی پہلی ترجیح ہے اورآخری بھی وہی ہے ۔

ساتھیو، مجھ پربھروسہ کرنا میں آ پ کا ، آپ کے دکھ درد آپ کی امید ، آرزو، آپ کی توقعات ، آپ کے بچوں کا روشن مستقبل مجھ سے جوہوسکے گا اس کو کرنے میں میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا کیونکہ میں جانتاہوں بندوق چھوڑ کر، بم اورپستول کا راستہ چھوڑ کر جب آپ لوٹ کرآئے ہیں ، کیسے حالات میں آپ آئے ہوں گے یہ میں جانتاہوں ۔ اندازہ لگاسکتاہوں اوراس لئے اس امن کے راستے ایک کانٹابھی اگرآپ کو چبھ نہ جائے ، اس کی فکر میں کروں گا کیونکہ یہ امن کا راستہ ، ایک پیارکا عزت کا راستہ ، یہ عدم تشددکاراستہ ، آپ دیکھنا، پوراآسام آپ کے دلوں کو جیت لے گا۔ پوراہندوستان آپ کے دلوں کو جیت لے گاکیونکہ آپ نے راستہ صحیح چنا ہے ۔

ساتھیو ، اس سمجھوتے کا فاہدہ بوڈونسل کے ساتھیوں کے ساتھ ہی دوسرے سماج کے لوگوں کو بھی ہوگا۔ کیونکہ اس سمجھوتے کے تحت بوڈو علاقائی کونسل کے حقوق کا دائرہ بڑھایاگیاہے ۔مزید مضبوط کیاگیاہے ۔اس سمجھوتے میں سبھی کی جیت ہوئی ہے اورسب سے بڑی بات ہے امن کی جیت ہوئی ہے ، انسانیت کی جیت ہوئی ہے ، ابھی آپ نے کھڑے ہوکرکے  ،تالی بجاکرکے میری عزت کی ، میں چاہتاہوں کہ آپ کھڑے ہوکرکے ایک بارپھرتالی بجائیں ، میرے لئے نہیں ، امن کے لئے ، میرے لئے نہیں ، امن کے لئے ، میں آپ سب کا بہت شکرگذارہوں ۔

اکارڈ کے تحت بی ٹی اے ڈی میں آنے والے علاقوں کی سرحدیں طے کرنے کے لئے کمیشن بھی بنایا جائے گا۔ اس خطے کو 1500 کروڑ روپے کا اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکیج ملے گا، جس کا بہت بڑا فائدہ کوکرا جھار، چیرانگ، بکسا اور اُدال گڑی جیسے اضلاع کو بھی پہنچے گا۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ بوڈو قبائل کے ہر حق کا بوڈو ثقافت کا فروغ یقینی ہوگا اور ان کا تحفظ یقینی ہوگا۔ اس معاہدے کے بعد اس خطے میں سیاسی، معاشی، تعلیمی ہر طرح سے ترقی ہونے والی ہے۔

میرے بھائیو اور بہنو! اب حکومت کی یہ کوشش ہے کہ آسام اکارڈ (معاہدہ) کی دفعہ 6 کو بھی جلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔ میں آسام کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد مرکزی حکومت اور تیز رفتار سے کارروائی کرے گی۔ ہم لٹکانے اور بھٹکانے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم ذمے داری لینے والی عادت والے لوگ ہیں، اس لئے کئی سالوں سے آسام کی جو بات لٹکی پڑی تھی، اٹکی پڑی تھی، بھٹکادی گئی تھی اس کو ہم پورا کرکے رہیں گے۔

دوستو! آج جب بوڈو خطے میں نئی امیدیں، نئے خواب اور نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے تو آپ سب کی ذمے داری اور بڑھ گئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بوڈو ٹیریٹوریل کونسل (بوڈو علاقائی کونسل) اب یہاں کے ہر سماج کو ساتھ لے کر کسی تفریق کے بغیر سب کو ساتھ لے کر ترقی کا ایک نیا ماڈل تیار کرے گی۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت آسام نے بوڈو زبان اور تہذیب و وراثت کے تئیں کچھ بڑے فیصلے لئے ہیں اور بڑی اسکیمیں بنائی ہیں۔ میں ریاستی حکومت کو اس کے لئے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ بوڈو ٹیریٹوریل کونسل، حکومت آسام اور مرکزی حکومت تینوں ساتھ مل کر سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کو ایک نئی جہت بخشیں گے۔ بھائیو اور بہنو! اس سے آسام بھی مضبوط ہوگا اور ہندوستان شریشٹھ بھارت کا جذبہ بھی مضبوط ہوگا۔

دوستو! اکیسویں صدی کا بھارت اب یہ عزم مصمم کرچکا ہے کہ ہمیں ماضی کے مسائل میں الجھ کر نہیں رہنا ہے۔ آج ملک مشکل سے مشکل چیلنجوں کا حل چاہتا ہے۔ ملک کے سامنے کتنے ہی چیلنج ہیں جنھیں کبھی سیاسی اسباب سے تو کبھی سماجی اسباب سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ ملک کے اندر علیحدہ علیحدہ علاقوں میں تشدد، عدم استحکام اور عدم اعتماد کو بڑھایا ہے۔

دہائیوں سے ملک ایسا ہی چل رہا تھا۔ نارتھ ایسٹ کا موضوع تو ایسا مانا جاتا تھا جسے کوئی ہاتھ لگانے کے لئے بھی تیار نہیں تھا۔ تحریکیں چل رہی ہیں، چلنے دو۔ تشدد ہورہے ہیں، کسی طرح ان پر قابو حاصل کرلو۔ بس یہی اپروچ نارتھ ایسٹ کے معاملے میں تھا۔ میں مانتا ہوں کہ اس اپروچ میں شمال مشرق کے ہمارے کچھ بھائی بہنوں کو اس قدر دور کردیا تھا، اتنا دور کردیا تھا کہ ان کا آئین اور جمہوریت پر اعتماد ڈگمگانے لگا تھا۔ گزشتہ دہائیوں میں شمال مشرق میں ہزاروں بے گناہ مارے گئے۔ ہزاروں محافظ شہید ہوئے، لاکھوں بے گھر ہوئے، لاکھوں کبھی یہ دیکھ ہی نہیں پائے کہ ترقی کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ یہ حقیقت پہلے کی سرکاریں بھی جانتی تھیں، سمجھتی تھیں، اعتراف بھی کرتی تھیں، لیکن اس حالت میں تبدیلی کیسے آئے اس سلسلے میں محنت کبھی نہیں کی گئی۔ اتنے بڑے جھنجھٹ میں کون ہاتھ لگائے، جیسے چل رہا ہے چلنے دو، یہی سوچ کر لوگ رہ جاتے تھے۔

بھائیو اور بہنو، قومی مفاد ہی سب سے اوپر ہو تو حالات کو ایسے ہی نہیں چھوڑا جاسکتا تھا۔ شمال مشرق کا پورا معاملہ انتہائی حساس تھا، اس لئے ہم نے نئے اپروچ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ ہم نے شمال مشرق کے الگ الگ علاقوں میں جذباتی پہل کو سمجھا، ان کی امیدوں کو سمجھا۔ یہاں رہ رہے لوگوں سے بہت اپنے پن کے ساتھ انھیں اپنا مانتے ہوئے گفت و شنید کا سلسلہ قائم کیا، ان میں اعتماد کا ماحول پیدا کیا، انھیں پرایا نہیں مانا، نہ آپ کو غیر مانا ہے، نہ آپ کے رہنماؤں کو غیر مانا، بلکہ اپنا مانا ہے۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ شمال مشرق میں اوسطاً ہر سال ایک ہزار سے زائد افراد شورش کی وجہ سے اپنی زندگی گنواتے تھے، اب یہاں تقریباً پوری طرح امن قائم ہے اور شورش اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

جس نارتھ ایسٹ میں ہر علاقے میں آرمڈ فورسیز اسپیشل پاور ایکٹ لگا ہوا تھا، اب ہمارے آنے کے بعد یہاں تری پورہ، میزورم اور اروناچل پردیش کا زیادہ تر حصہ اے ایف ایس پی اے  سے آزاد ہوچکا ہے۔ جس نارتھ ایسٹ میں صنعت کار سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا، انویسٹمنٹ نہیں ہوتا تھا، اب یہاں سرمایہ کاری شروع ہوئی ہے، نئی صنعت شروع ہوئی ہے۔

جس نارتھ ایسٹ میں صنعت کار سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے، یہاں اب سرمایہ کاری شروع ہوئی ہے، نئی صنعتیں لگ رہی ہیں۔ جس نارتھ ایسٹ میں اپنے اپنے ہوم لینڈ کے لئے لڑائیاں ہوتی تھیں، اب یہاں ایک بھارت – شریشٹھ بھارت کا جذبہ مضبوط ہوا ہے۔ جس نارتھ ایسٹ میں تشدد کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنے ہی ملک میں مہاجر بن گئے تھے، اب یہاں ان لوگوں کو پورے عزت اور وقار کے ساتھ بسنے کے نئے مواقع مہیا کرائے جارہے ہیں۔ جس نارتھ ایسٹ میں ملک کے باقی حصے کے لوگ جانے سے ڈرتے تھے، اب اسی کو اپنا نیکسٹ ٹورسٹ ڈسٹنیشن بنانے لگے ہیں۔

دوستو، یہ تبدیلی کیسے آئی؟ کیا صرف ایک دن میں آئی ہے؟ یہ پانچ سال کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔ پہلے شمال مشرقی ریاستوں کو ریسیپنٹ کے طور پر دیکھا جاتا تھا، آج ان کو ترقی کے گروتھ انجن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ پہلے نارتھ ایسٹ کی ریاستوں کو دہلی سے بہت دور سمجھا جاتا تھا، آج دہلی آپ کے دروازے پر آکر آپ کے سکھ دکھ کو ڈھونڈ رہی ہے اور مجھے ہی دیکھئے، مجھے اپنے بوڈو ساتھیوں سے، آسام کے لوگوں سے بات کرنی تھی، نئی دہلی سے بیٹھ کر پیغام نہیں بھیجا، بلکہ آپ کے درمیان آکر آپ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر آپ کا آشیرواد لے کر آج آپ سے جڑ رہا ہوں۔ اپنی حکومت کے وزیروں کے لئے تو باقاعدہ میں نے روسٹر بناکر یہ یقینی کیا ہے کہ ہر دس – پندرہ دن میں مرکزی حکومت کا کوئی نہ کوئی وزیر شمال مشرق ضرور جائے۔ رات کو قیام کرے گا، لوگوں سے ملاقات کرے گا، ان کے مسائل کو حل کرے گا۔ یہاں آکر ہم نے یہ کرکے دکھایا ہے۔ ہمارے ساتھیوں نے کوشش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت یہاں گزاریں، زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں، ان کے مسائل کو سمجھیں، ان کا حل تلاش کریں۔ میں اور میری حکومت لگاتار آپ کے درمیان آکر آپ کے مسائل کو سمجھ رہی ہے۔ براہ راست آپ سے فیڈ بیک لے کر مرکزی حکومت کی ضروری پالیسیاں بنارہی ہے۔

دوستو، تیرہویں مالی کمیشن کے دوران شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کو ملاکر 90 ہزار کروڑ روپے سے بھی کم ملتے تھے۔ چودہویں مالی کمیشن میں ہمارے آنے کے بعد یہ بڑھ کر تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے ملنا طے ہوا۔ کہاں 90 ہزار اور کہاں 3 لاکھ کروڑ روپے۔

گزشتہ تین چار سالوں کے دوران شمال مشرق میں 3 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ نئے نیشنل ہائی ویز منظور کئے گئے ہیں۔ نارتھ ایسٹ کے پورے نیٹ ورک کو براڈ گیج میں بدلا جاچکا ہے۔ شمال مشرق میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر اب پرانے ہوائی اڈوں کی جدید کاری کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔

شمال مشرق میں اتنی ندیاں ہیں، اتنا زیادہ آبی ذخائر ہیں، لیکن 2014 تک یہاں صرف ایک واٹروے تھا — ایک۔ پانی سے بھری ہوئی 365 دن بہنے والی ندیاں کوئی دیکھنے والا نہیں تھا۔ اب یہاں ایک درجن سے بھی زائد واٹروے پر کام ہورہا ہے۔ شمال مشرق کے یوتھ آف ایجوکیشن، اسکل اور سپورٹ کے نئے وسائل سے مستحکم بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ ایسٹ کے طلبہ کے لئے دہلی میں اور بنگلورو میں نئے ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی ہوا ہے۔

دوستو، ریلوے اسٹیشن ہوں، نئے ریلوے روٹ ہوں، نئے ہوائی اڈے ہوں، نئے واٹر وے ہوں یا پھر انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کا معاملہ ہو، آج جتنا کام نارتھ ایسٹ میں ہورہا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہم دہائیوں پرانے لٹکے ہوئے پروجیکٹوں کو پورا کرنے کے ساتھ ہی نئے پروجیکٹ کو بھی تیزی سے پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تیزی سے مکمل ہوتے یہ پروجیکٹ شمال مشرق میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنائیں گے، ٹورازم سیکٹر کو مستحکم کریں گے اور روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کریں گے۔ فی الحال پچھلے ہی مہینے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں چلنے والی گیس گرڈ پروجیکٹ کے لئے تقریباً 9 ہزار کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

دوستو، انفرااسٹرکچر صرف سیمنٹ اور کنکریٹ کا جنگل نہیں ہوگا، اس کا انسانی اثر ہے اور اس سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ کوئی ان کی فکر کرتا ہے۔ جب بوگی بیل پل جیسے دہائیوں سے لٹکے پروجیکٹ پورے ہونے سے لاکھوں لوگوں کو کنیکٹیوٹی ملتی ہے تو ان کا حکومت کے تئیں اعتماد بڑھتا ہے، بھروسہ پیدا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمہ جہت ترقی کے کاموں نے علیحدگی کو تعلق میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ علیحدگی نہیں صرف تعلق، اور جب تعلق ہوتا ہے تب ترقی کے فوائد سبھی کو یکساں طور پر پہنچتے ہیں تو لوگ ایک ساتھ کام کرنے کے لئے تیار بھی ہوجاتے ہیں۔ جب لوگ ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں تو بڑے سے بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

دوستو، ایسا ہی ایک مسئلہ ہے برو-ریانگ قبائل کی بازآبادکاری کا۔ کچھ دن قبل ہی تری پورہ اور میزورم کے درمیان تعطل میں زندگی گزارنے کے لئے مجبور برو-ریانگ قبائل کی بازآبادکاری کا تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ تقریباً ڈھائی دہائی بعد وہ اس معاہدے سے ہزاروں خاندان کو اب اپنا مستقل گھر، مستقل پتہ ملنا یقینی ہوا ہے۔ برو-ریانگ قبائلی سماج کے ان ساتھیوں کو اچھی طرح بسانے کے لئے حکومت کے ذریعہ ایک خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

ساتھیو، آج ملک میں ہماری حکومت کی ایماندار کوششوں کی وجہ سے یہ جذبہ پیدا ہوا ہے کہ سب کے ساتھ میں ہی ملک کا مفاد ہے۔ اسی جذبے سے کچھ دن قبل گوہاٹی میں 8 علیحدہ علیحدہ گروپوں کے ساتھ تقریباً 600 کیڈرس نے تشدد کا راستہ ترک کرکے امن کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ان کیڈرس نے جدید ترین اسلحہ کثیر مقدار میں دھماکہ خیز اور گولیوں کے ساتھ سرینڈر کیا ہے۔ اب ان کی مرکز اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کے تحت بازآبادکاری کی جارہی ہے۔

دوستو، گزشتہ سال ہی نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) اور حکومت کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاہدہ بھی کافی اہم قدم تھا۔ این ایل ایف ٹی پر 1997 سے ہی پابندیاں عائد تھیں، برسوں تک یہ تنظیم تشدد کی راہ پر گامزن تھی۔ ہماری حکومت نے 2015 میں این ایل ایف ٹی کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کیا، انھیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ درمیان میں کچھ لوگوں کو رکھ کر ان سے مدد لی۔ اس کے کچھ وقت بعد یہ لوگ بھی جو بم، بندوق، پستول پر یقین رکھتے تھے، سب کچھ کو ترک کردیا اور تشدد کا عمل روک دیا تھا۔ لگاتار کوششوں کے نتیجے میں پچھلے سال 10 اگست کو ہوئے معاہدے کے بعد یہ تنظیم ہتھیار چھوڑنے اور بھارت کے آئین پر عمل کرنے کے لئے تیار ہوگئی اور قومی دھارے میں آگئی ہے۔ اس معاہدے کے بعد این ایل ایف ٹی کے درجنوں کیڈٹس نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

بھائیو اور بہنو، ووٹ کے لئے، سیاسی مفادات کے لئے مسائل کو، مشکلوں کو برقرار رکھنے اور انھیں ٹالتے رہنے کا ایک بڑا نقصان آسام اور شمال مشرق کے ساتھ ملک کو ہوا ہے۔

دوستو، روڑے اٹکانے، رکاوٹیں اور دشواریاں پیدا کرنے کی اس سیاست سے ملک کے خلاف کام کرنے والی ذہنیت پیدا کی جارہی ہے، جو خیال اور رجحان، جو سیاست اور نفسیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ایسے لوگ نہ تو ہندوستان کو جانتے ہیں اور نہ ہی آسام کو سمجھتے ہیں۔ آسام کا ہندوستان سے جڑاؤ دل سے ہے، روح سے ہے۔ آسام شریمنت شنکر دیو جی کے سنسکاروں کو جیتا ہے۔ شریمنت شنکر دیوجی کہتے ہیں،

کوٹی-کوٹی جنمانترے جاہار، کوٹی-کوٹی جنمانترے جاہار

آسے ماہا  پنُئے  راشی، سی سی کداچت منوشئے ہوئے ، بھارت وریشے آسی !!

یعنی جس شخص نے کئی بچوں کی پیدائش سے مسلسل ثواب کمایا ہے، وہی شخص اس بھارت ملک میں جنم لیتا ہے۔  یہ جذبہ آسام کے کونے کونے میں، آسام کے ذرہ ذرہ میں، آسام کے عوام میں ہے۔  اسی جذبے کےسبب  بھارت کے جدوجہد  آزادی سے لے کر بھارت کی تعمیر  نو میں آسام نے اپنا خون اور پسینہ بہایا ہے۔  یہ زمین آزادی کے لئے قربانی-تپسیا کرنے والوں کی زمین ہے۔  میں آج آسام کے ہر ساتھی کو یہ یقین دلانے آیا ہوں، کہ آسام مخالف، ملک مخالف ہر ذہنیت کو، اس کے حامیوں کو، ملک نہ برداشت کرے گا، نہ کبھی ملک معاف کرے گا۔

ساتھیو، یہی طاقتیں ہیں جو پوری طاقت سے آسام اور شمال مشرقی میں بھی افواہیں پھیلا رہی ہیں کہ سٹیزن امینڈ منٹ  ایکٹ – سی اے اے سے یہاں، باہر کے لوگ آ جائیں گے، باہر سے لوگ آکر بس جائیں گے۔  میں آسام کے لوگوں کو اس بات کا  یقین دلاتا ہوں کہ ایسا بھی کچھ بھی نہیں ہو گا۔

بھائیو اور بہنو، میں نے آسام میں طویل  عرصے تک یہاں کے لوگوں کے درمیان ایک عام بی جے پی کے کارکن کے طور پر کام کیا ہے۔  چھوٹے چھوٹے علاقوں کا میں  نے دورہ کیا ہوا ہیں اور اپنے قیام کے دوران جب اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھتا تھا، چلتے جاتے، تو ہمیشہ بھارت رتن بھوپین ہزاریکا جی کے مقبول ترین  گیت اکثر  و بیشتر میں اپنے ساتھیوں سے سنتا کرتا تھا۔  بھوپین ہزاریکا جی سے  میرا کچھ خاص لگاؤ بھی ہے ۔  ان کی وجہ سے ہے کہ میری پیدائش گجرات میں ہوئی اور بھارت رتن بھوپین ہزاریکا میرے گجرات کے داماد ہیں۔  اس کا بھی ہمیں فخر ہے۔  اور ان کے بیٹے، ان کے بچے آج بھی گجراتی بولتے ہیں اور اس لئے جب میں سنتا تھا تو   فخر محسوس ہوتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔

گوٹئی جيبون بساریلیو، الیكھ دوكھ راتی،

اہم دیہر درے نیپاؤ، ایمان رہال ماٹی ۔ ۔

آسام جیسی ریاست ۔ آسام جیسی مٹی، یہاں کے لوگوں جتنا اپنا پن ملنا واقعی اپنے آپ میں بڑی خوش قسمت کی بات ہے۔  مجھے پتہ ہے کہ یہاں کے الگ الگ  سماج کے لوگ، تہذیب وثقافت، زبان-رہن سہن ، کھان پان، کتنے  مالا مال  ہیں۔  آپ کی توقعات ، آپ سکھ-دکھ، ہر بات کا بھی مجھے پورا عمل  ہے۔  جس طرح آپ نے سارے بھرم ختم کرکے ، ساری مطالبات  ختم کر کے ، بوڈو سماج سے منسلک ساتھی  ایک ساتھ آئے ہیں، مجھے امید ہے کہ دوسرے لوگوں کی بھی ساری غلط فہمیاں بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔

ساتھیو، گزشتہ 5 سال میں بھارت کی تاریخ اور حال میں  آسام  میں تعاون  کو پورے ملک میں پہنچانے کا کام ہوا ہے۔  پہلی بار قومی میڈیا میں آسام سمیت پورے نارتھ ایسٹ کی فن ثقافت، یہاں کے نوجوان ٹیلنٹ، یہاں کے اسپورٹنگ کلچر کو پورے ملک اور دنیا میں پروموٹ کیا گیا ہے۔  آپ کا پیار ،  آکا آشیرواد ، مجھے مسلسل آپ کے لئے  کام کے لئے ترغیب دیتا  رہے گا۔  یہ آشیرواد  کبھی بیکار نہیں جائیں گے کیونکہ آپ کے آشیرواد کی  طاقت تو بہت بڑی ہے۔  آپ اپنے صلاحیت  پر یقین رکھیں، اپنے اس ساتھی پر یقین  رکھیں اور ماں كمكھيا کے  کی مہربانیوں پر  یقین رکھیں۔  ماں كمكھيا کے  تئیں عقیدے اور آشیرواد ہمیں ترقی کی نئی بلندیوں تک  لے جائے گا۔

ساتھیو، گیتا میں بھگوان کرشن نے، پانڈو سے کہا تھا اور بہت بڑی اہم بات اور وہ بھی میدان جنگ میں کہی تھی، ہاتھ میں  ہتھیار تھے، جنگ جاری تھی۔  اس میدان  جنگ  سے بھگوان شری  کرشن نے کہا تھا، گیتا میں کہا ہے کہ-

نرور: سروبھوتیشو یا: س مامیتی  پانڈو ۔ ۔

یعنی کسی بھی مخلوق سے  دشمنی  نہ رکھنے والا شخص ہی میرا ہے۔

سوچئے، مہابھارت کی  اس تاریخی جنگ میں بھی بھگوان کرشن کا یہی پیغام تھا- کسی سے عداوت مت کرو، کسی سے دشمنی نہ کرو۔

ملک میں دشمنی کا تھوڑا سا بھی جذبہ  رکھنے والوں سے میں یہی کہوں گا کہ ن دشمنی کو  چھوڑیئے، دشمنی کا احساس چھوڑیئے۔

آپ  ترقی کےقومی  دھارے میں آئیے، سب کے ساتھ سے، سب کا ترقی کیجئے۔  تشدد سے نہ کبھی کچھ حاصل ہوا ہے، نہ کبھی آگے بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ساتھیو، ایک بار پھر بوڈو ساتھیوں کو، آسام اور شمال مشرقی کو  آج بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔  اور نیک خواہشات کے ساتھ پھر ایک بار  اس عظیم جلسے ، یہ منظر زندگی میں میں نہیں جانتا ہوں کہ دیکھنے کو ملے گا یا نہیں ملے گا، یہ ممکن ہی نہیں لگتا ہے۔  شاید ہندوستان کے کسی سیاستدان کو ایسا  آشیرواد حاصل کرنے کا موقع نہ پہلے ملا ہے اور   نہ مستقبل میں ملے گا ،میں کچھ کہہ  نہیں سکتا۔  میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت  مانتا ہوں۔  آپ  کا اتنا پیار اتنا  آشیرواد مل رہا ہے۔

یہی آشیرواد یہی محبت مجھے ترغیب دیتی ہے۔  یہی مجھے ملک کے لئے آپ کے لئے دن رات کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی طاقت دیتی ہے۔  میں آپ لوگو جتنا شکریہ ادا کروں، آپ لوگو کا جتنا ابھنندن کرو، اتنا کم ہے۔  اب پھر ایک بار عدم تشدد کے راستے کا انتخاب کرنے کے لئے ہتھیاروں  چھوڑنے کے لئے، یہ نوجوان آئیں ہیں۔  آپ یقین کریں  نئی زندگی کی شروعات  ہو چکی ہے۔  پورے ملک کا آشیرواد  آپ پر ہے۔ 130 کروڑ ہم وطنو کا آشیرواد آپ کے ساتھ ہے۔  اور میں نارتھ ایسٹ میں، نکسل علاقے میں، جموں و کشمیر میں ابھی بھی جن  کا بندوق میں، گن میں پستول  پر اب بھی  بھروسہ ہے، ان  کو میں کہتا ہوں آئیے  میرے بوڈو کے نوجوانوں سے کچھ سيكھئے۔  میرے بوڈو کے نوجوانو سے  ترغیب حاصل کیجئے ، لوٹ آئیے، قومی  دھارے میں شامل ہوجائیے، زندگی کا جشن  منایئے اسی ایک توقع کے ساتھ پھر ایک بار اس سرزمین کو سلام  کرتے ہوئے، اس سرزمین کے لئے  جینے  والے ایسے عظیم سپوتوں  کو سلام  کرتے ہوئے آپ سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنی بات کو ختم کرتا ہوں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔

بھارت ماتا کی جے

پوری طاقت سے بولئے، 130 کروڑ بھارت واسیوں کے دلوں کو چھو جائے ایسی آواز نکالئے۔

بھارت ماتا کی جے

بھارت ماتا کی جے

بھارت ماتا کی جے

بھارت ماتا کی جے

بھارت ماتا کی جے

مہاتما گاندھی امر رہیں، امر رہیں

مہاتما گاندھی امر رہیں، امر رہیں

مہاتما گاندھی امر رہیں، امر رہیں

آپ کا بہت بہت شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi