انہوں نے عالمی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا اور انویسٹ یوپی 2.0 کا آغاز کیا
صنعت کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی قیادت اور اترپردیش میں ترقی کے مواقع کی ستائش کی
’’ اب اترپردیش، اچھی حکمرانی، امن وقانون کی بہتر صورتحال، امن اور استحکام کیلئے جانا جاتا ہے‘‘
’’ آج اترپردیش امید اور خواہشات کا ایک ذریعہ بن گیا ہے‘‘
’’ملک کا ہر شہری ترقی کے راستے پر چلنا چاہتا ہے اور وہ ’وِکست بھارت‘ کا مشاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے‘‘
’’ آج، بھارت مجبوری کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے عہد کی وجہ سے اصلاحات کررہا ہے‘‘
’’ جب ایک نئی ویلیو اور سپلائی چین تیار کرنے کا معاملہ ہو تو اترپردیش، ایک چمپئن کے طور پر ابھر رہا ہے‘‘
’’ ڈبل انجن کی سرکار کا عزم اور اترپردیش کے امکانات، اس سے زیادہ کوئی اور بہتر ساجھیداری نہیں ہوسکتی‘‘

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی ، برجیش پاٹھک جی ، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور یہیں لکھنؤ کے نمائندے مسٹر راج ناتھ سنگھ جی، مختلف ممالک  سے آئے ہوئے تمام معززین،یوپی کے تمام وزراء اور گلوبل انویسٹر س سمٹ تشریف لانے والے صنعت کی دنیا  کے معزز اراکین، عالمی سرمایہ کار برادری، پالیسی ساز، کارپوریٹ لیڈران، خواتین و حضرات!

گلوبل انویسٹر س سمٹ میں آپ سب کا خیرمقدم ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں مہمان خصوصی ہونے پر بھی  یہ استقبال کی ذمہ داری کیوں اٹھا رہا ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا ایک اوررول  بھی ہے۔ آپ سب نے مجھے ہندوستان کا وزیر اعظم بنانے کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کا ممبر پارلیمنٹ بھی بنایا ہے۔ مجھے اتر پردیش سے خاص لگاؤ ​​ہے اور یوپی کے لوگوں کے تئیں میری ایک  خاص ذمہ داری بھی ہے۔ آج، میں اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے اس سمٹ  کا حصہ بن گیا ہوں۔ اور اسی لیے میں ہندوستان اور بیرونی ممالک سے یوپی آنے والے آپ  تمام سرمایہ کاروں کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتا ہوں۔

ساتھیو،

اتر پردیش کی سرزمین اپنی ثقافتی شان، شاندار تاریخ اور مالامال  ورثے کے لیے مشہور ہے۔ اتنی صلاحیت ہونے کے باوجود کچھ چیزیں یوپی سے وابستہ ہو گئی تھیں۔ لوگ کہتے تھے کہ یوپی کی ترقی مشکل ہے۔ لوگ کہتے تھے، یہاں امن و امان کا بہتر ہونا ناممکن ہے۔ یوپی کو بیمارو اسٹیٹ کہا جاتا تھا، یہاں آئے دن ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے ہوتے تھے۔ سب نے یوپی سے امیدیں چھوڑ دی تھیں۔ لیکن صرف 5-6 سال کے اندر ، یوپی نے اپنی ایک نئی شناخت قائم کی ہے اور ڈنکے کی چوٹ  پرکر دی ہے۔ اب یوپی کو اچھے نظم و نسق سے، گڈ گورننس سے پہچانا جا رہا ہے۔ اب یوپی  کی شناخت بہتر نظم و نسق، امن اور استحکام کے لیے ہے۔ اب یہاں ویلتھ کریئٹرز  کے لیے  روز نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پچھلے کچھ برسو ں میں، جدید انفراسٹرکچر اتر پردیش کے اس بنیادی ڈھانچے کی جو  پہل ہے، اس کے نتائج نظر آرہے ہیں۔ بجلی سے لے کر کنیکٹیویٹی تک ہر شعبے میں بہتری آئی ہے۔ بہت جلد یوپی کو ملک کی اس  واحد ریاست کے طور پر بھی جانا جائے گا جہاں  5 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے ذریعے یوپی کو براہ راست سمندر سے جوڑا جا رہا ہے اور گجرات اور مہاراشٹر کی بندرگاہوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ یوپی میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سرکاری سوچ اور نقطہ نظر میں بھی مثبت  تبدیلی آئی ہے۔

ساتھیو،

آج یوپی ایک آشا، ایک امید بن چکا  ہے۔ اگر ہندوستان آج دنیا کے لیے ایک روشن مقام ہے، تو یوپی ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قیادت فراہم کرا  رہا ہے۔

ساتھیو،

آپ تمام صنعت کی معروف ہستیاں یہاں ہیں۔ آپ میں سے اکثر کے پاس طویل تجربہ بھی ہے۔ دنیا کی موجودہ حالت بھی آپ سب سےپوشیدہ  نہیں ہے۔ آپ ہندوستان کی معیشت کی آج کی صلاحیت اور یہاں کی میکرو اور مائیکرو اکنامک بنیادی باتوں کو بھی بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ آخر  عالمی وبا  اور جنگ کے صدمے سے باہر آنے کے بعد ہندوستان سب سے تیزرفتار  سے ترقی کرنے والی معیشت کیسے بن گیا؟ آج دنیا کی ہر معتبر آواز کو یقین ہے کہ ہندوستان کی معیشت اسی  تیز رفتار سے ترقی کرتی رہے گی۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ عالمی بحران کے اس دور میں ہندوستان نے نہ صرف لچک دکھائی بلکہ اتنی ہی تیزی سے بحالی بھی کی۔

ساتھیو،

اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ ہندوستانیوں کا اپنے اوپر بڑھتا ہوا بھروسہ اور  خود اعتمادی ہے۔ آج ، ہندوستان کے نوجوانوں کی سوچ میں ہندوستانی سماج کی سوچ اور خواہشات میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ آج ہندوستان کا ہر شہری زیادہ سے زیادہ ترقی دیکھنا چاہتا ہے۔ اب وہ ہندوستان کو جلد سے جلد ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔ آج ہندوستان کے سماج کی امنگیں حکومتوں کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں اور یہ خواہشات ترقی کے کاموں کو بھی تیز کر رہی ہیں۔

اور ساتھیو،

یہ مت بھولیں کہ آج آپ جس ریاست میں بیٹھے ہیں اس کی آبادی 25 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ اکیلے اتر پردیش میں دنیا کے بڑے  بڑے ممالک سے بھی زیادہ صلاحیت ہے۔ پورے ہندوستان کی طرح آج یوپی میں بھی ایک بہت بڑا پرامید معاشرہ آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

ساتھیو،

آج ہندوستان میں سماجی، مادی  اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر  جو کام ہوا ہے،  اس کا بڑا فائدہ ، یوپی کو بھی ملا ہے۔ جس کی وجہ سے آج یہاں کا معاشرہ سماجی اور مالی اعتبار سے  بہت زیادہ شمولیت والا  ہو چکا ہے،کنیکٹیڈ ہو چکا  ہے۔ بھارت ایک بازار  کے طور پر اب ہموار ہوتا جا رہا ہے، سرکاری طریقہ کار بھی آسان ہوتا جا رہا ہے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ آج ہندوستان میں اصلاحات مجبوری میں  نہیں بلکہ اعتماد کے  ساتھ کی جا رہی  ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت  40 ہزار سے زائد کمپلائنسیز  کو ختم کر چکا  ہے، درجنوں پرانے قوانین کو ختم کرچکا  ہے۔

ساتھیو،

آج ہندوستان صحیح معنوں میں اسپیڈ اوراسکیل  کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم نے ایک بہت بڑے طبقے کی بنیادی ضروریات پوری کر دی ہیں، اس لیے انہوں نے ایک لیول اوپر کی  سوچنا شروع کر دیا ہے، آگے کی  سوچنا شروع کر دیا ہے۔ یہ بھارت پر بھروسہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

ساتھیو،

کچھ دن پہلے حکومت ہند کا جو بجٹ آیا ہے ، اس  میں بھی آپ کو یہی عزم واضح طور پر نظر آئے گا۔ آج حکومت انفراسٹرکچر پر ریکارڈ خرچ کر رہی ہے اور ہم ہر سال اس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اسی لیے آج آپ کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ آج آپ کے لیے صحت، تعلیم اور سماجی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سبز ترقی کے جس  راستے پر ہندوستان چل پڑا ہے، اس میں تو میں آپ کو خصوصی طور پر مدعو کرتا ہوں ۔ اس سال کے بجٹ میں ہم نے صرف توانائی کی منتقلی کے لیے 35 ہزار کروڑ روپے رکھے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا ارادہ کیا ہے۔ مشن گرین ہائیڈروجن ہمارے  اسی ارادے کو بلند کرتا ہے۔ اس بجٹ میں اس سے متعلق پورا ایکو سسٹم تیار کرنے  کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہم الیکٹرک موبیلیٹی کی ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک نئی سپلائی اور ویلیو چین تیار کر رہے ہیں۔

ساتھیو،

مجھے خوشی ہے کہ آج یوپی نئی ویلیو اور سپلائی چین تیار کرنے کے لیے ایک نیا چیمپئن بن کر ابھر رہا ہے۔ روایت اور جدیدیت سے جڑی صنعتوں، ایم ایس ایم ایز کا ایک بہت مضبوط نیٹ ورک آج اتر پردیش میں متحرک ہے۔ یہاں بھدوہی کے قالین اور بنارسی ریشم ہیں۔ بھدوہی کارپٹ کلسٹر اور وارانسی سلک کلسٹر بھی اور اس کی وجہ سے یوپی ہندوستان کا ٹیکسٹائل ہب ہے۔ آج، ہندوستان کے کل موبائل مینو فیکچرنگ  میں 60 فیصد سے زیادہ موبائل مینوفیکچرنگ صرف اتر پردیش میں کی جاتی ہے۔ موبائل پرزوں کی سب  سے زیادہ مینوفیکچرنگ بھی یوپی میں ہی  کی جاتی ہے۔ اب ملک کے دو دفاعی کوریڈورز  میں سے ایک یوپی میں بن رہا ہے۔ یوپی ڈیفنس کوریڈور پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ آج میڈ ان انڈیا دفاعی سازوسامان کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم ہندوستانی فوج کو بھی  زیادہ سے زیادہ میڈ ان انڈیا دفاعی نظام اور دفاعی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ اور اس عظیم کام کی قیادت اسی  لکھنؤ کی سرزمین کے ہمارے کرم ویر راج ناتھ سنگھ جی کر رہے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان ایک متحرک دفاعی صنعت کو فروغ  دے رہا ہے، آپ کو پہلا فائدہ ضرور  اٹھانا چاہیے۔

ساتھیو،

اتر پردیش میں تو ڈیری، فشریز، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں بہت سے امکانات ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کےمعاملے میں  اتر پردیش میں بہت تنوع ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت اب بھی بہت محدود ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ ہم فوڈ پروسیسنگ کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم لے کر آئے ہیں۔ آپ کو اس سے ضرور  فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ساتھیو،

آج حکومت کی کوشش ہے کہ ان پٹ سے لے کر فصل کاٹنے  کے بعد کےبندوبست  تک ، کسانوں کے لیے ایک جدید نظام بنایا جائے۔ چھوٹے سرمایہ کار، ایگری انفرا فنڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، ہم نے بجٹ میں ملک بھر میں ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی گنجائش تیار کرنے کا انتظام کیا ہے۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے  یہ بھی ایک بہترین موقع ہے۔

ساتھیو،

آج، ہندوستان میں ہماری بہت  زیادہ توجہ فصلوں کے تنوع پر ہے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ وسائل دینے اور ان کی  ان پٹ لاگت کو کم کرنے پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تیزی سے قدرتی کاشتکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہاں یوپی میں گنگا کے کنارے دونوں طرف 5 کلومیٹر کےرقبے  میں قدرتی کھیتی شروع ہو گئی ہے۔ اب اس سال کے بجٹ میں ہم نے کسانوں کی مدد کے لیے 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قدرتی کاشتکاری کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس میں بھی نجی کاروباری افراد  کے لیے سرمایہ کاری کے بہت سے امکانات ہیں۔

ساتھیو،

بھارت میں ایک اور نئی مہم ہمارے ملیٹس  کو لیکر کے  شروع ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے ان ملیٹس  کو عام طور پر لوگوں کی زبان میں موٹا اناج  کہتے ہیں۔ اب اس کی کئی اقسام ہیں، اس کی  عالمی بازار  میں پہچان بنانے کے لیے، اس کے لیے آپ نے بجٹ میں سنا ہی ہوگا، ہم نے ان ملیٹس کو ، موٹے اناج  کو نیا نام دیا ہے- شری انّ، یہ شری انّ جس میں  نیو ٹریشن ویلیو بہت زیادہ  ہے، یہ سپر فوڈ ہے۔ جس طرح شریپھل کی عظمت ہے، اسی طرح شری انّ  کو بھی عظمت ملنے والی ہے۔ ہماری یہ  کوشش ہے کہ ہندوستان کا شری  انّ  عالمی تغذیہ کی سکیورٹی کو ایڈریس  کرے۔ دنیا اس سال کوملیٹس  کے عالمی سال کے طور پر بھی منا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ہم کسانوں کو شری انّ کی پیداوار کے لیے ترغیب دے رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ہم اس کے لیے عالمی مارکیٹ کی بھی تو سیع کر  رہے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے سے وابستہ ساتھی  ریڈی ٹو ایٹ اور ریڈی ٹو کک شری انّ  پروڈکٹس میں امکانات تلاش کر سکتے ہیں اور بنی نوع انسان کی بہت  بڑی  خدمت بھی کر سکتے ہیں۔

ساتھیو،

اتر پردیش میں ایک اور معاملے  میں بہت ہی قابل تعریف  کام کیا گیا ہے۔ یہ کام تعلیم اور ہنر کی ترقی سے متعلق ہے۔ مہا یوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی، اٹل بہاری واجپائی ہیلتھ یونیورسٹی، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی، میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی، ایسے بہت سے ادارے نوجوانوں کو مختلف ہنر کے لیے تیار کریں گے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے تحت اب تک یوپی کے 16 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو الگ الگ اسکلز  کی تربیت دی گئی ہے۔ یوپی حکومت نے پی جی آئی لکھنؤ، آئی آئی ٹی کانپور میں مصنوعی ذہانت سے متعلق کورسز بھی شروع کیے ہیں۔ اور جب میں ابھی آرہا تھا،  تو تعلیم جن کے ذمے ہوتی ہے، ہماری  گورنر صاحبہ، چانسلر کی حیثیت سے اس کام کو دیکھتی ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ اتر پردیش کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ اس بار نیٹ ایکریڈیٹیشن میں، اتر پردیش کی چاریونیورسٹیوں نے ہندوستان سے  اپنا لوہا منوالیا ہے۔ میں تعلیمی دنیا سے وابستہ لوگوں اور چانسلر میڈم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک کے اسٹارٹ اپ انقلاب میں بھی  یوپی کا رول مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یوپی حکومت نے آنے والے کچھ برسوں  میں 100 انکیوبیٹرز اور تین جدید ترین مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہاں آنے والے سرمایہ کاروں کو باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کا ایک بہت بڑا پول بھی ملنے والا ہے۔

ساتھیو،

ایک طرف ڈبل ​​انجن حکومت  کا ارادہ اور دوسری طرف امکانات سے بھرا اتر پردیش، اس سے بہتر شراکت داری نہیں ہو سکتی۔ ہمیں یہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ دنیا کی خوشحالی ہندوستان کی خوشحالی میں مضمر ہے۔ ہندوستان کے روشن مستقبل میں دنیا کا روشن مستقبل یقینی ہے۔ خوشحالی کے اس سفر میں آپ کی شرکت بہت اہم  ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہر ایک کے لیے خوش آئند ہو، مبارک  ہو۔ اسی  خواہش کے ساتھ، میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آنے والے  ملک اور دنیا کے تمام سرمایہ کاروں کے لیے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور اتر پردیش کا  رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اتر پردیش کی آج کی حکومت، اتر پردیش کی آج کی بیورو کریسی اس ترقی کے راستے پر پر عزم ہوکر کے چل پڑی ہے۔ وہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کےلیے ، آپ کے عزائم کی تکمیل کے لیے پوری صلاحیت کے ساتھ ایک علمبردار بن کر آپ کے ساتھ کھڑی ہے، اس یقین کے ساتھ میں ایک بار پھر ملک اور دنیا کے سرمایہ کاروں کو   اپنے اتر پردیش کی سرزمین پر مدعو کرتا ہوں ، خوش آمدید کہتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi